(جنرل (عام
مودی نے 9 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اتر پردیش کے سدھارتھ نگر سمیت نو اضلاع میں ایک ایک میڈیکل کالج کا افتتاح کیا۔
اتر پردیش کے ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچنے کے بعد مسٹر مودی نے اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر صحت منسکھ بھائی مانڈویہ کی موجودگی میں نو مختلف اضلاع میں واقع اس میڈیکل کالج کا افتتاح کیا۔
یہ کالج 2329 کروڑ روپے کی لاگت سے سدھارتھ نگر، ایٹہ، ہردوئی، پرتاپ گڑھ، دیوریا، غازی پور، مرزا پور، فتح پور اور جون پور اضلاع میں بنائے گئے ہیں۔ اس کے لیے منعقد پروگرام میں مودی نے ریموٹ کنٹرول سے تمام نواضلاع میں میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ان نوتعمیر شدہ میڈیکل کالجوں کے افتتاح کے بعد اب لوگوں کو اپنے اپنے اضلاع میں ہی صحت کی بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : جئے شری رام پر تنازع 5 گرفتار, ملزمین کے گھر پر بلڈزور کارروائی, حالات کشیدہ امن برقرار۔

ممبئی: ممبئی کے ڈنڈوشی کے پوجا کی تقریب میں جئے شری رام کاگانا بجانے پر اعتراض کو لے کر تنازع کے بعد اب حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی برقرار ہے یہ تنازع گزشتہ شب اس وقت پیدا ہوا جب یہاں گانے پر اعتراض کیا گیا اس کے بعد وشو ہندوپریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان نے اس کے خلاف احتجاج کیا نصف شب پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے اس معاملہ میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے ان پر فساد برپا کرنے کا الزام ہے۔ گزشتہ شب دو فرقوں کے مابین تصادم کے بعد پولیس نے حالات کنٹرول کر نے کیلئے ہلکا لا ٹھی چارج کیا تھا کے جس پر وشو ہندوپریشد اور بجرنگ دل نے ان پولیس والوں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے جو اس کارروائی میں شریک تھے اور 12 گھنٹے کا الٹی میٹم بھی دیا ہے۔ ڈنڈوشی سنتوش نگر میں گز شتہ شب فرقہ وارانہ تشدد کے بعد اب حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی ہنوز برقرار ہے اس واقعہ کے بعد بی ایم سی بھی حرکت میں آگئی اور بی ایم سی نے یہاں ملزمین کے غیرقانونی تعمیرات دکان پر بلڈوز چلایا ہے جس سے اب یہ سوال پیدا ہو رہاہے کہ کیا اب فیصلہ بلڈوزر سے ہوگا یو پی کے بعد اب مہاراشٹر میں بھی بلڈروز ایکشن کو فوقیت دی جارہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس متعلق بحث بھی جاری ہے۔ ڈی سی پی مہیش چمٹے نے کہا کہ ڈنڈوشی میں حالات پرامن ہے اور اس معاملہ میں پولیس نے خاطیوں کے خلاف کارروائی بھی شروع کردی ہے انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا جبکہ اب تک اس معاملہ میں 5 افراد کی گرفتاری بھی میں لائی گئی ہے پولیس نے علاقہ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں اس واقعہ کے بعد ایک مرتبہ پھر ڈنڈوشی میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں کیونکہ آج بی ایم سی نے بھی کارروائی کی ہے اور اس پر بھی پولیس کا بھاری بندوبست تعینات تھا۔ اس واقعہ کے بعد اب اس پر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : کرلا سے حماد صدیقی کی گرفتار پر والد جلال الدین صدیقی کی التجا, میرا بیٹا بے قصور ہے اس پر ایجنسیاں رحم کرے

ممبئی: دلی کو دہلانے کی سازش کے الزام میں گرفتار حماد کے والد جلال الدین صدیقی نے تمام الزامات کو بے بیناد قرار دیتے ہوئے اسے بے قصور قرار دیا اور کہا کہ حماد موبائل فون پر فعال ضرور تھا لیکن وہ اس قسم کی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوسکتا وہ فون پر گیمگ ایپ پر فعال تھا۔ ۱۸ سالہ حماد کرلا اسٹیشن کے قریب ایک قدیم عمارت میں اپنے والدین اور بھائیوں کے ہمراہ مقیم تھا ۔ جلال الدین صدیقی نے اس سے لاعلمی ظاہر کی ہے کہ ان کا بیٹا کس کے رابطے میں تھا اور وہ سوشل میڈیا پر کس گروپ کے رابطے میں تھے وہ اس سے واقف نہیں ہے فون پر رابطہ رکھتا تھا لیکن وہ بے قصور ہے دبلے پتلا کمزور لاغر بچہ میرا ہر برائی سے دور رہتا تھا موبائل سے ہی وہ برائی کی جانب مائل ہوسکتا ہے اگر اس سے کوئی غلطی ہے تو اس کا معاف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حماد نے کبھی بھی پولس اسٹیشن تک نہیں دیکھا والد نے زار و قطار روتے ہوئے کہا کہ میرے بچے کو تحفظ فراہم کیا جائے اور پولس و ایجنسیاں میرے بچے پر رحم کرے انہوں نے کہا کہ مجھے عدالت پر بھروسہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو پھنسایا جارہا ہے میرے بیٹا ممبئی تک تنہا سفر نہیں کرسکتا ہے تو پھر وہ دلی یا دیگر صوبہ کیسے جاسکتا ہے اس کی گرفتاری کی خبر نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے میرے پیروں تلے زمین کھسک گئی ہے میں یومیہ کام کر تا ہوں اور اتنا پیسہ بھی میسر نہیں تھا کہ اپنے فرزند کی کالج کی فیس اداکرتا اس لئے وہ پرائیوٹ امتحان دینے کی کوشش کررہا تھا میرے بچہ پڑھائی میں اچھا تھا اور وہ پڑھ لکھ کر ملک کی خدمت کرنے کیلئے وکیل جج بننے کے متمنی تھا لیکن بدقسمتی سے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کرلا سے حماد کی گرفتاری سے سنسنی پھیل گئی ہے سوشل میڈیا پر رابطہ میں رہ کر حماد جہادی چیٹ اور گروپ میں شریک تھا یہ الزام اے ٹی ایس اور دلی اسپیشل سیل نے عائد کیا ہے جبکہ ان تمام الزامات سے والد نے انکار کیا ہے فی الوقت این آئی اے کے کھلونا بم دھماکہ کیس میں حماد ریمانڈ پر ہے اور اس معاملہ میں کلیان سے مشید احمد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
جرم
ممبئی میں گیس سلنڈر چوری کرنے والا چور گرفتار، پوائی پولس کی بڑی کارروائی، نئی ممبئی اور ممبئی سے ۴۵ سلنڈر اور تین موٹر سائیکلیں برآمد

ممبئی : اسرائیل ایران جنگ سے تیل کی قلت اور گیس سلنڈر کا فقدان کا فائدہ اٹھانے کے لیے سلنڈر چوری کرنے والے ایک چور پوائی پولس نے گرفتار کر کے اس کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس چور نے کئی سلنڈر نئی ممبئی اور ممبئی سے چوری کئے تھے۔ ممبئی پوائی پولس نے ایک ایسے گیس سلنڈر چور کو گرفتار کیا ہے, جس نے نئی ممبئی اور ممبئی شہر سے ۴۵ سلنڈر چوری کئے تھے تفصیلات کے مطابق پوائی علاقہ سے سوزوکی برگ مین چوری ہوئی تھی اور اسی برگ مین کا استعمال کر کے یہ ملزم چوری کیا کرتا تھا اس نے نئی ممبئی اور ممبئی میں متعدد مقامات پر گیس سلنڈر چوری کیے ہیں۔ اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران گیس سلنڈر کا بحران ہے ایسے میں یہ چور سلنڈر چوری کیا کرتا تھا, جس کے سبب سلنڈر کی مصنوعی قلت بھی پیدا ہونے کا اندیشہ تھا, اس لئے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولس کو خفیہ اطلاع ملی اور جال بچھا کر چندر کانت کامبلے ۴۵ سالہ کو تھانہ ورتک نگر سے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ممبئی اور نئی ممبئی سے چوری شدہ مسروقہ سلنڈر ضبط کر لئے گئے ہیں۔ اس کام میں ملزم کی چوری کے سلنڈر چھپانے میں مدد کرنے والے ایک ملزم کی شناخت ہوئی ہے۔ یہ ملزم کی جب تفتیش کی گئی تو اس پر چوری کے ۱۰ معاملات درج پائے گئے۔ پوائی پولس نے تین موٹر سائیکل، ۴۵ سلنڈر ضبط کیے ہیں یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
