Connect with us
Friday,29-August-2025
تازہ خبریں

جرم

منہ بولی بیٹی نے عاشق کے ساتھ مل کر باپ کا بہیمانہ قتل کیا، عاشق ومعشوق پر قتل کی واردات انجام دینے کا کیس درج کیا گیا

Published

on

جرم کی واردات کتنے بھی شاطر طریقے سے انجام دی جائے، مجرم کوئی نہ کوئی سراغ چھوڑ جاتا ہے، ایسے ہی کرائم برانچ نے قتل کی گُتھی کو سلجھانے میں کامیاب ہوئی ہے،کرائم برانچ نے ٹیلرنگ شاپ کے لوگو(علامت لفظ) کی مدد سے تفتیش کرتے ہوئے ماہم درگاہ کے عقبی حصہ میں سمندر میں تیرتے ہوئے سفید کالے رنگ کے امریکن سیاح کمپنی کے سوٹ کیس میں ملے لاش کے ٹکڑوں کا معمہ حل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔. اس سنسنی خیز واردات میں 59 سالہ مقتول بینیٹ ریبیلو نامی شخص کی 19 سالہ منہ بولی بیٹی آرادھیا عرف ریا بینیٹ ریبیلو اور اس کے16 سالہ عاشق کو گرفتار کرلیا گیا۔ کرائم برانچ نے بتایا ملزمہ کا دعوٰی ہے کہ اس کا منہ بولا باپ بینیٹ ریبیلو جنسی زیادتی کرتا تھا؟ اس کے علاوہ بینیٹ ریبیلو اس کے پیار میں بھی رخنہ اندازی کر رہا تھا۔ ملزمہ کا اصل نام آرادھیا جتیندر پاٹل ہے۔ بعد میں وہ ریا بینیٹ ریبیلو ہوگئی۔ کرائم برانچ کو ملزمین نے بیان دیا ہے کہ 26 نومبر کو شام کے وقت آرادھیا اور اس کے عاشق نے لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر بینیٹ ریبیلو کو شدید زخمی کردیا۔ دونوں نے چاقو سے حملہ کرکے بینیٹ ریبیلو کا قتل کیا۔ ملزمین نے بینیٹ ریبیلو کے منہ میں مچھر مارنے کی دوا بلیک ہٹ بھی ڈالا تھا۔قتل کی واردات انجام دینے کے بعد کمسن ملزم نے موبائل فون سے لاش کی تصاویر کھینچی۔ ثبوت مٹانے کی غرض سے لاش کو ٹھکانے لگانے کے مقصد سے ملزمین تیز دھار ہتھیاروں سے لاش کے تین ٹکڑے کئے۔ ملزمین لاش کے ٹکڑوں کو بیگ میں بھر کر آٹو رکشہ کے ذریعے ایک ایک کرکے تین دنوں میں میٹھی ندی میں پھینک دیا تھا۔ جس میں سے ایک سوٹ کیس پانی میں بہتے ہوئے ماہم درگاہ کے عقبی حصہ میں پہنچا۔ عیاں رہے 2 دسمبر کو ماہم درگاہ کے عقب میں سمندر میں تیرتے ہوئے سوٹ کیس میں ایک ہاتھ، ایک پیر اور پلاسٹک کی کالی تھیلی میں پرائیویٹ اعضاء کے علاوہ دو عدد شرٹ، ایک پینٹ اور ایک مرون کلر کی سویٹر برآمد ہوا تھا۔ کرائم برانچ نے بتایا برآمد شرٹ کے کالر پر ” المو مینس ویئر ” کا لوگو تھا۔ اس کے بعد کرائم برانچ کرلا ویسٹ بلگرامی روڈ پر واقع المو مینس ویئر نامی دکان پر پہنچی اور دکان کے مالک افروز انصاری سے تفصیلات حاصل کی۔ افروز انصاری نے کرائم برانچ کا تعاون کرتے ہوئے کرائم برانچ کو ١٠٠ عدد رسید بک دیا۔ کرائم برانچ نے بل بک کی باریک بینی کے ساتھ ہر زاویہ سے معائنہ کیا اور دو گاہکوں کی نشاندہی کی۔ نام کے ساتھ بل پر ایک گاہک کا موبائل نمبر لکھا ملا۔ کرائم برانچ ایوب نامی گاہک کے گھر پہنچی۔ جہاں ایوب موجود تھا۔ ایوب کے پاس المو مینس ویئر کے یہاں سے سلائی گئی شرٹ بھی ملی۔ کرائم برانچ کو دیگر رسید میں بینیٹ نام لکھا ہوا ملا اور سوٹ کیس میں برآمد شرٹ کے کلر کا ہوبہو ٹکڑا بل پر ملا۔ کرائم برانچ نے فیس بک پروفائل سرچ کے دوران بینیٹ ریبیلو کے جسم پر موجود مرون کلر کی سویٹر دیکھا۔ پروفائل میں بینیٹ ریبیلو کی فوٹو اور وزیٹنگ کارڈ بھی تھا ۔ پتہ ملتے ہی کرائم برانچ کی ٹیم کالینا، واکولا مسجد کے قریب، دوارکا کنج شاپ نمبر 5 پر خفیہ طریقے سے تفتیش کی۔ کرائم برانچ کو معلوم ہوا کہ گزشتہ آٹھ دس دنوں سے بینیٹ ریبیلو علاقے میں نظر نہیں آیا۔ اس دوران کرائم برانچ کو علم ہوا کہ بینیٹ ریبیلو اپنی منہ بولی بیٹی کے ساتھ رہتا تھا۔ پختہ یقین کے بعد کرائم برانچ نے آرادھیا اور اس کے عاشق کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا۔ تفتیش کے دوران ملزمین نے اعتراف جرم کر لیا۔ جرم قبول کرتے ہی کرائم برانچ نے دونوں مجرمین کو گرفتار کرلیا۔ مجرمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 201/302 کے تحت کیس درج کرلیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

جرم

ممبئی ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر دھوکہ دہی خود ساختہ سی بی آئی افسر گرفتار

Published

on

cyber Attack

ممبئی سی بی آئی افسر بتا کر ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر شکایت کنندہ سے ایک کروڑ روپے بینک اکاؤنٹ میں وصول کرنے والا خود ساختہ سی بی آئی افسر جس نے شکایت کنندہ کو فون کر کے دلی سے ڈی سی پی سنجے اڑورہ سی بی آئی افسر اور ہائیکورٹ کا حکم وہاٹس اپ پر ارسال کر کے ایک جرم میں اس کے شریک ہونے اور ڈیجیٹل اریسٹ کی آڑ میں ایک کروڑ ٢٦ لاکھ سے زائد بینک اکاؤنٹس میں طلب کئے اور اس کے بعد شکایت کنندہ نے پولس نے دھوکہ دہی اور سائبر فرا ڈ کا کیس درج کیا, جس کے بعد ممبئی سائبر سیل نے اس معاملہ میں تفتیش شروع کر دی اور ۳۶ گھنٹے میں بینک سے خط وکتابت کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت کی اور پھر روہیت سنجے سونار ۳۳ سالہ بینک ہولڈر کو گرفتار کیا. اسی کے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی ہوئی تھی, ملزم ضلع جلگاؤں کا ساکن ہے اس کا ساتھی دوسرا اکاؤنٹ ہولڈر ہتیش ہیمنت پاٹل ۳۱ سالہ جلگاؤں کو بھی پولس نے گرفتار کیا ہے. یہ اکاؤنٹ ہولڈر کی تفصیل بیرون ملک میں فراہم کیا کرتا تھا. اس ملزمین کے قبضے سے تین موبائل فون بھی پولس نے ضبط کئے ہیں. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں سائبر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. سائبر پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر اگر کوئی خوفزدہ کرتا ہے تو اس کے دام میں نہ آئے کیونکہ ڈیجیٹل اریسٹ کوئی چیز نہیں ہے۔ پولس کبھی بھی آن لائن اریسٹ نہیں کرتی ہے اور نہ ہی آن لائن تفتیش کی جاتی ہے, ایسے میں شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل پولس نے کی ہے۔

Continue Reading

جرم

‘پاپا نے ممی کو جلا کر مار ڈالا’، پہلے بیوی کو قتل کیا پھر خود کشی کی کہانی گھڑ لی، 7 سالہ بیٹی نے راز فاش کر دیا

Published

on

child

ممبئی / تھانے : نئی ممبئی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو جلا کر ہلاک کر دیا۔ اسے شک تھا کہ اس کی بیوی کے کسی اور کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ اس نے اس واقعہ کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی سات سالہ بیٹی نے سارا واقعہ دیکھا اور پولیس کو بتایا کہ اس کے والد نے اس کی ماں کو جلا کر قتل کیا ہے۔ یہ واقعہ 25 اگست کو اُران علاقے کے پاگوٹیگاؤں میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق راجکمار رام شرومنی ساہو نامی 35 سالہ شخص کو اپنی 32 سالہ بیوی جاگرانی سے ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔ اسی شک کی وجہ سے اس نے یہ بھیانک قدم اٹھایا۔ اوران تھانے کے سینئر انسپکٹر حنیف ملانی نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی کو بری طرح جھلسا ہوا پایا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی نے خود کو کمرے میں بند کر لیا اور خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے ابتدائی طور پر حادثاتی موت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

تفتیش کے دوران پولیس کو ملزم کے بیان میں کچھ تضادات پائے گئے۔ سینئر انسپکٹر حنیف ملانی نے کہا کہ لیکن ہماری تفتیش میں ان کی کہانی میں تضاد پایا گیا۔ اس کے بعد پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ اور جوڑے کی سات سالہ بیٹی کے بیان کو غور سے دیکھا۔ اس سے معلوم ہوا کہ معاملہ کچھ اور ہے۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی بیوی نے خود کو کمرے میں بند کر کے خودکشی کی۔ لیکن لڑکی نے پولیس کو سچ بتا دیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد نے اس کی ماں کو جلا کر قتل کیا۔

پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اسکین کر لی۔ اس میں ملزم کو واردات کے بعد رات گئے گھر سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ افسر نے کہا کہ یہ ایک اہم ثبوت ہے جو اس شخص کے اس دعوے کی تردید کرتا ہے کہ وہ واقعے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا۔ میڈیکل رپورٹ، فرانزک شواہد اور عینی شاہد (لڑکی) کے بیان کی بنیاد پر، پولیس نے 26 اگست کو انڈین جسٹس کوڈ کی دفعہ 103(1) (قتل) کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس افسر نے کہا کہ یہ واضح طور پر قتل کا معاملہ ہے۔ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ گھریلو تشدد کا ایک وحشیانہ فعل تھا۔ پولیس اب اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ملزم نے ایسا کیوں کیا اور کوئی اور ملوث ہے یا نہیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com