Connect with us
Saturday,11-October-2025

(جنرل (عام

بھیونڈی میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف لاکھوں مسلمانوں نے نکالا عظیم الشان جلوس ،، پرانت آفیسر کو سونپا میمورنڈم

Published

on

bhiwandmo

( فہیم انصاری )
مرکزی حکومت کے ذریعے پورے ملک میں این آر سی اور سی اے اے قانون کو نافذ کر دیا گیا ہے۔ لیکن یہ قانون ملک کے ہندو اور مسلمانوں میں تفریق پیدا کرکے آئین کے قلم 14 کی خلاف ورزی کررہا ہے ، اس طرح کے الزامات لگاتے ہوئے جمعہ کے روز شہر کے لاکھوں مسلمانوں نے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے ہیڈکوارٹر کے سامنے دھرم ویر آنند دیگھے چوک پر جمع ہو کر مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف شدید مخالفت کیا ۔ دوپہر 3 بجے سے 5 بجے تک مرکزی حکومت کے خلاف مختلف قسم کا نعرہ لگاتے ہوئے اس قانون کو واپس لینے کے لئے شدید احتجاج کیا گیا۔ اس جلوس میں نوجوان، خواتین اور طلباء سمیت لاکھوں مسلم شہری شریک تھے. اس موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کانگریس کے سینیئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی رشید طاہر مومن نے کہا کہ جب تک این آر سی اور سی اے بی کو حکومت واپس نہیں لیگی تب تک یہ تحریک اسی طرح جاری رہے گی۔ کیونکہ یہ تحریک کسی ہندو یا مسلمان کی نہیں ہے بلکہ ہر ہندوستانی کی ہے۔یہ دونوں قانون ہمارے آئین کے خلاف ہے اور چونکہ ہم آئین کو ماننے والے ہیں اس لئے آئین کے خلاف بننے والے قانون کے خلاف ہیں۔ اسی طرح بھیونڈی سماجوادی پارٹی کے سابق صدر عبدالسلام نعمانی نے کہا کہ جب تک حکومت اس سیاہ قانون کو واپس نہیں لیگی تب تک ہم امن وامان کے ساتھ اس قانون کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔ اس جلوس کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو اس لئے بھیونڈی کے ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے کی رہنمائی میں پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ آج کے اس جلوس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے شہر کے ٹریفک محکمہ کے ذریعے ایک خصوصی نوٹیفکیشن جاری کر شہر میں تھانہ ، کلیان اور دیگر علاقوں سے آنے والی ایس ٹی ، کے ڈی ایم ٹی اور ٹی ایم ٹی بسوں کو شہر میں داخل ہونے کے بجائے انہیں ندی ناکا ، چاوندرا ، وڈپے ، رانجنولی ناکا اور نارپولی سے واپس جانے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ اسی طرح ، مسلمان بھائیوں کی جمعہ کی نماز کا خصوصی دن ہونے کی وجہ سے بیشتر مسلم علاقے کی دکانیں ، ہوٹلوں ، بازاروں کو بند رکھا گیا تھا۔ اور امن وامان کے ساتھ احتجاج کرنے کے بعد ، شام 5 بجے کے قریب مظاہرین امن کے ساتھ اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ مذکورہ جلوس کے دوران مختلف راستوں پر چار گھنٹے تک ٹریفک جام رہی ، جس کی وجہ سے مسافروں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جرم

سرکاری نوکری کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹھگی، ملزم دلی سے گرفتار… سینکڑوں بے روزگاروں سے ملزم نے پیسہ وصول کیا تھا

Published

on

Crime

ممبئی : مہاراشٹر کے متعدد اضلاع میں مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار میں سرکاری نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں ممبئی اقتصادی ونگ نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. نئی ممبئی کا تاجر سنتوش گنپت نے شکایت درج کروائی کہ سرکاری نوکری کے لئے اس سے ملزم نلیش کانشی رام راٹھور نے پانچ لاکھ روپے وصول کئے اور میڈیکل ٹیسٹ و اپوائمنٹ تقرر نامہ کے لئے پانچ سے ۱۵ لاکھ روپے وصول کئے. اس کے خلاف ای او ڈبلیو نے کیس درج کیا کیونکہ اس نے نوکری کا لالچ دے کر 2.88 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے اور تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ اس نے ۱۰ کروڑ کا دھوکہ کیا ہے, اقتصادی ونگ نے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور آکولہ سمیت دیگر علاقوں میں اس کی تلاشی لی گئی ملزم نے ۲۰۲۲ میں سینکڑوں نوجوانوں کو آر سی ایف میں تقرری کے لیے دھوکہ دیا اس کی شکایت ای او ڈبلیو میں کی گئی. ای او ڈبلیو کو اطلاع ملی کہ ملزم دلی سے فرار ہونے کی سعی کر رہا ہے اس پر پولس نے اسے دلی سے گرفتار کیا ملزم کے خلاف ممبئی ای او ڈبلیو اور پونہ ڈکن میں مجرمانہ معاملہ درج ہے اس کی مزید تفتیش جاری ہے. ای او ڈبلیو کے سربراہ نشت مشرا کی سربراہی میں یہ کارروائی انجام دی گئی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی انڈرورلڈ ڈان ڈی کے راؤ ہفتہ وصولی کی پاداش میں گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی انڈورلڈ ڈان چھوٹا راجن گینگ کا رکن گینگسٹر ڈی کے راؤ کو ممبئی کرائم برانچ نے ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے. اس کے ساتھ پولس نے اس کے دو ساتھیوں انیل سنگھ اور میمت بھوٹا کو بھی گرفتار کیا ہے گینگسٹر نے میمت بھوٹا کے ساتھ مل کر سرمایہ کار سے ایک کروڑ ۲۵ لاکھ روپے وصول کئے تھے اور انہیں برے نتائج کی دھمکی دی تھی, جس کے بعد اس کی شکایت شکایت کنندہ نے پولس میں درج کروائی. پولس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی کے راؤ کو گرفتار کر کے اس کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے. ممبئی کرائم برانچ نے اس سے بھی ڈی کے راؤ کو ایک ہوٹل مالک کو دھمکی دے کر ۲ کروڑ ۵۰ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اس کے ساتھ اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا


مضافاتی ساکی ناکہ علاقہ میں ہوٹل مالک کو دھمکی دی گئی تھی اور جبرا ہوٹل پر قبضہ کو بھی الزام ہے. اس معاملہ میں ایک کیس درج کیا گیا تھا اس میں ڈی کے راؤ ضمانت پر ہے. گزشتہ شب ڈی کے راؤ اپنے پرانے کیس کی سماعت کے سلسلے میں سیشن کورٹ میں حاضری کے غرض سے گیا تھا, اسی دوران پولس نے اسے گرفتار کر لیا. اس معاملہ میں پولس اس سے اور اس کے ساتھیوں سے باز پرس کر رہی ہے. بتایا جاتا ہے کہ ڈی کے راؤ کا دھاراوی علاقہ میں اب بھی دبدبہ اور دہشت ہے اور وہ ہفتہ وصولی سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے. اس پر کرائم برانچ نے اب اپنا شکنجہ کس دیا ہے. جس سے انڈرورلڈ میں دہشت پائی جارہی ہے. اس معاملہ میں کرائم برانچ ڈی کے راؤ کے ساتھیوں سے بھی باز پرس کرے گی, اس کے ساتھ ہی کرائم برانچ ان متاثرین سے بھی باز پرس کرے گی جو ڈی کے راؤ کے عتاب کا شکار تھے

Continue Reading

(Tech) ٹیک

پی ایم مودی نے کوالکوم سی ای او کے ساتھ ہندوستان کی اے آئی ترقی، اختراع پر تبادلہ خیال کیا۔

Published

on

pm

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ میں قائم چپ کمپنی کوالکوم کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کرسٹیانو آر امون سے ملاقات کی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی)، اختراعات اور ہنر مندی میں ہندوستان کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا، یہ ہفتہ کو بتایا گیا۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر اور اے آئی مشنوں کے تئیں کوالکوم کی وابستگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایسی ٹیکنالوجیز کی تعمیر کے لیے بے مثال ہنر اور پیمانہ پیش کرتا ہے جو اجتماعی مستقبل کو تشکیل دے گی۔ “یہ کرسٹیانو آر امون کے ساتھ ایک شاندار ملاقات تھی اور اے آئی، اختراعات اور ہنر مندی میں ہندوستان کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر اور اے آئی مشنوں کے تئیں کوالکومکی وابستگی کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ ہندوستان ایسی ٹیکنالوجیز کی تعمیر کے لیے بے مثال ہنر اور پیمانے پیش کرتا ہے جو ہمارے اجتماعی مستقبل کو تشکیل دیں گی،” وزیر اعظم نے ایکس پر کہا۔ کوالکوم کے سی ای او نے انڈیا اے آئی اور انڈیا سیمی کنڈکٹر مشنز کے ساتھ ساتھ 6جی میں منتقلی کے لیے کوالکوم اور انڈیا کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا۔

“پی ایم @نریندرمودی، آپ کا شکریہ، @کوالکوم اور انڈیا کے درمیان انڈیا اے آئی اور انڈیا سیمی کنڈکٹر مشنز کی حمایت میں وسیع شراکت داری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ 6جی میں منتقلی کے لیے۔ ہمیں اے آئی اسمارٹ فونز، پی سی، اسمارٹ اور فوٹوز اور آٹو میٹنگ، ایکس ایکس، فوٹوز اور آٹو میٹنگ پر ایک ہندوستانی ماحولیاتی نظام تیار کرنے کے مواقع سے حوصلہ ملتا ہے۔” اس ہفتے کے شروع میں، کوالکوم انڈیا نے کہا کہ وہ بھارت کے ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جامع، پائیدار، اور عالمی سطح پر مسابقتی ٹیکنالوجی کے حل کے لیے اپنی وابستگی پر زور دے رہے ہیں۔ انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2025 میں، کمپنی نے ایج اے آئی اور 6جی سے لے کر سمارٹ ہومز، منسلک آلات، اور جدید کمپیوٹ پلیٹ فارمز تک وسیع پیمانے پر اختراعات کی نمائش کی — جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ کس طرح اس کی ٹیکنالوجیز بھارت کی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھا رہی ہیں، کمپنی نے ایک ذہین اور مربوط پی اے آئی کے لیے اپنا وژن پیش کیا۔ صنعتی اے آئیاے آئی کوالکوم طویل عرصے سے ہندوستان کے تکنیکی سفر کا ایک حصہ رہا ہے، جو قوم کو 3جی سے 5جی میں منتقل کرنے میں مدد کرتا ہے اور مقامی آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری، اسٹریٹجک اتحاد، اور ابتدائی مرحلے کی تحقیق کے ذریعے 6جی کے لیے فعال طور پر تیاری کر رہا ہے۔ کمپنی نے آئی ایم سی 2025 میں ہندوستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے دو ستونوں کے طور پر کنارہ اے آئی اور 5جی کی صلاحیت پر زور دیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com