(جنرل (عام
ملنگ قلندروں نے کرتب دکھائے، حیرت انگیز کارنامے دیکھنے والوں کا نظر آیا ہجوم

حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 811 ویں عرس کے لیے 18 جنوری کو پرچم کشائی کی گئی ہے۔اور دنیا بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ خواجگان کے اس میلے میں جہاں امیر لوگ درگاہ پر حاضری دینے پہنچتے ہیں وہیں غریب اور نادار لوگ بھی اس میلے میں شرکت کرتے ہیں۔
خواجہ کے اس میلے میں مست ملنگوں اور قلندروں کا بھی اہم کردار ہے۔ ان ملنگوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں، ان ملنگوں کا کام ہے کہ جہاں بھی بزرگوں کا عرس ہوتا ہے، وہیں اپنا ڈھیر لگا دیتے ہیں۔ یہ ملنگ اور قلندر ہر جگہ جا کر لوگوں کو انسانیت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔ ملنگوں کا یہ گروہ دہلی کے مہرولی شریف سے پیدل اجمیر پہنچتا ہے۔ یہاں پہنچنے پر درگاہ کمیٹی اور انجمن کمیٹی ان کا استقبال کرتی ہے اور ان کے قیام و طعام کا انتظام کرتی ہے۔
ملنگوں کا یہ گروپ چلہ قطب صاحب سے جلوس کی شکل میں روانہ ہوا۔اور راستے میں حیرت انگیز کرتب دکھاتے ہوئے “حق معین، یا معین” کے نعرے لگاتے ہوئے درگاہ غریب نواز پہنچے جہاں نظام گیٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔اس کے بعد ملنگوں نے نظام گیٹ پر پرچم لہرایا اور مزارے خواجہ پر چکر لگایا اور درگاہ کے مختلف مقامات پر قیام کیا۔ملنگوں سے بات کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ ہم انسانیت کا پیغام دیتے ہوئے جگہ جگہ جاتے ہیں اور پیدل چلتے ہوئے ہمارے پاؤں پر چھالے پڑ جاتے ہیں، اتنی تکلیفیں اٹھاتے ہیں تاکہ انسانیت کا بول بالا ہو اور سب لوگ اتفاق سے ساتھ رہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ ملنگ اپنی بھوک پیاس مار کر پوری دنیا میں انسانیت کا جو پیغام دے رہا ہے وہ کس حد تک رنگ لاتا ہے۔
(جنرل (عام
مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کا انتظار مزید بڑھا… سپریم کورٹ میں اس معاملے پر سماعت، عدالت نے ان انتخابات کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 تک بڑھا دی

ممبئی : مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات پچھلے چار پانچ سالوں سے ملتوی ہیں۔ سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ان ملتوی ہونے والے انتخابات کے انعقاد کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے اس مطالبے پر منگل کو سماعت کی۔ اس میں سپریم کورٹ نے انتخابات کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 تک بڑھا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ 31 جنوری کے بعد مزید کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی جائے گی۔ دراصل ریاست میں بلدیاتی انتخابات او بی سی ریزرویشن کے معاملے سمیت دیگر کئی وجوہات کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے انتخابات پر پابندی ختم کردی تھی۔ مئی میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو چار ماہ کے اندر یعنی اکتوبر 2025 تک الیکشن سے متعلق عمل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا، اس کے مطابق کمیشن نے وارڈ کی از سر نو تعین، ریزرویشن، ووٹر لسٹ کی تیاری جیسے کام شروع کر دیے تھے۔ لیکن، ریاستی حکومت کی طرف سے ای وی ایم، تہوار اور عملہ کی کمی جیسی وجوہات بتائی گئیں۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے انتخابات کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 تک بڑھا دی ہے۔اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ریاست میں بلدیاتی انتخابات اگلے سال ہی ہوں گے۔
سپریم کورٹ نے اب ریاستی حکومت کو ریاست کے بلدیاتی اداروں یعنی میونسپل کارپوریشن، نگر پالیکا، ضلع پریشد اور نگر پنچایت کے انتخابات کے عمل کو مکمل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اس کے مطابق اب ریاستی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کا عمل 31 جنوری 2026 سے پہلے مکمل کرنا ہوگا۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے چار ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ تاہم اب یہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود ایک بھی بلدیاتی الیکشن نہیں ہوا۔
اس سلسلے میں منگل کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس وقت عدالت نے ریاستی حکومت سے پوچھا کہ انتخابی عمل میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی؟ ریاستی حکومت کی جانب سے اپنا موقف پیش کرنے کے بعد عدالت نے اب ریاستی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے 31 جنوری 2026 تک کا وقت دیا ہے۔ اس لیے اب 31 جنوری تک ریاستی الیکشن کمیشن کو تمام میونسپل کارپوریشنوں، میونسپلٹیوں، ضلع کونسلوں اور نگر پنچایتوں کے انتخابات کرانا ہوں گے اور ان کے نتائج کا اعلان کرنا ہوگا۔
جرم
ممبئی گوریگاؤں غیر قانونی کال سینٹر بے نقاب ۱۵ ملزمین گرفتار

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ممبئی کے مضافات گوریگاؤں علاقہ میں چھاپہ مار کرغیر قانونی کال سینٹر کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے, اس کال سینٹر میں امریکن شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی جاتی تھی۔ ٹول فری نمبر پر انٹی وائرس سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر امریکی شہریوں کو بے وقوف بنا کر ان سے ۲۵۰ سے ۵۰۰ ڈالر کا گفٹ تحفہ خریدنے کا لالچ دے کر کرپٹو کرنسی اور ڈالر میں سرمایہ داری کرنے پر دھوکہ دہی کیا کرتا تھا. ۱۵ ستمبر کو کرائم برانچ یونٹ ۱۲ کو اطلاع ملی جس پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ۱۵ ملزمین کو گرفتار کیا اور ملزمین کے قبضے سے ۱۰ لیپ ٹاپ، ۲۰ موبائل فون، اس میں دو کال سینٹر چلانے والے، ایک منیجر اور ۱۰ ٹولی گروپ ایجنٹ بھی شامل ہے. اس معاملہ میں کرائم برانچ نے دھوکہ دہی اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر اور ڈی سی پی کی یما پر انجام دی گئی ہے۔
سیاست
ممبئی بی جے پی سرکار مسلمانوں کو تباہ و برباد کرنا چاہتی ہے : ابوعاصم اعظمی

ممبئی مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وقف ایکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کی ادھوری راحت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کو تباہ وبرباد کرنے کی قسم کھائی ہے, اور سپریم کورٹ نے مسلمانوں کی جائیدادوں پر سرکار کی نیت خراب ہے اس لئے وقف ترمیمی ایکٹ کو لے کر سپریم کورٹ نے مسلمانوں کے اعتراضات پرسماعت کرتے ہوئے کچھ اعتراضات پر روک اور پابندی عائد کی ہے, لیکن وقف ایکٹ پر انصاف ادھورا ہے۔ اس لئے سپریم کورٹ کو مکمل وقف ایکٹ پر ہی پابندی عائد کرنی چاہئے, کیونکہ اس سے مسلمانوں کی جائیدادیں سرکار اپنے قبضے میں لے سکتی ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا نے کہا تھا جب سڑکیں ویران ہوگی تو سنسد آوارہ ہو جائے گا. اس لئے ہم سڑکوں پر اس سے متعلق سراپا احتجاج کریں گے. وقف کی املاک کے معاملہ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے موقف کی حمایت کرتے ہیں. سپریم کورٹ کے ادھوری راحت کے بعد مسلم پرسنل لابورڈ اور اکابر جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قابل قبول ہوگا۔ اس لئے مسلم پرسنل لابورڈ نے اس کے خلاف رام لیلا میدان میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے. مسلم پرسنل لابورڈ کے ساتھ ہم اس کالے قانون کی مخالفت کرتے ہیں, یہ مسلمانوں کی جائیدادیں چھیننے کا ہتھکنڈہ ہے اور سپریم کورٹ میں یہ معاملہ زیر سماعت ہے۔
-
سیاست11 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا