Connect with us
Wednesday,07-January-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

میڈیا ٹرائل بمبئے ہائی کورٹ کا فیصلہ : ریپبلک ٹی وی اورٹائمزناؤ کی کوریج بادی النظرمیں توہین آمیز؛ تاہم کسی بھی کاروائی سے اجتناب

Published

on

SUSHANT

اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق معاملے میں ممبئی پولیس کی شبیہ کو خراب کرنے والے ریپبلک ٹی وی اور ٹائمز ناؤ کی کوریج آج بامبے ہائی کورٹ نے بادی النظر میں توہین آمیز قرار دیا، تاہم اس ضمن میں کسی بھی کاروائی سے اجتناب کرتے ہوئے عدالت نے واضح کیا کہ مستقبل میں کی جانے والی تحقیقات کی رپورٹنگ کے لئے رہنما اصول جاری کیے جائیں گے۔

بامبے ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکار، سوشانت سنگھ راجپوت کیس کی موت سے متعلق رپورٹس کے تناظر میں میڈیا ٹرائل کے خلاف دائر عوامی مفادات کی درخواستوں کی سماعت کے بعد 6 نومبر 2020 کو اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ آج اس مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس جی ایس کلکرنی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مشاہدہ کیا کہ میڈیا کو مجرمانہ تفتیش سے متعلق مباحثوں سے گریز کرنا چاہئے اور عوامی مفاد میں ایسے معاملات میں صرف معلوماتی رپورٹس تک ہی محدود رہنا چاہئے۔
عدالت نے ریپبلک ٹی وی اور ٹائمز ناؤ کی کوریج کو بادی النظر میں توہین آمیز قرار دیا ہے تاہم، بینچ نے نیوز چینلز کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے گریز کیا۔ اور صرف مستقبل میں رپورٹنگ کے لئے رہنما اصول جاری کرنے کی بات کی ہے۔

گذشتہ چھ ماہ کے دوران اس معاملے کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے “میڈیا ٹرائل” کے عمل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس نے میڈیا سے کہا کہ وہ اپنی حدود کو عبور نہ کریں، اور اشارہ کیا کہ وہ رہنما اصول اور ہدایت نامہ مرتب کرے گا۔

واضح ریے کہ بنچ نے ریپبلک ٹی وی کی نمائندگی کرنے والے وکیلوں سے کہا تھا کہ “اگر آپ ہی تفتیشی آفیسر، استغاثہ اور جج بن جاتے ہیں تو ہمارا کیا فائدہ؟ ہم یہاں کیوں ہیں؟” اور “عوام سے یہ پوچھنا کہ کس کو گرفتار کیا جائے، کیا یہ تحقیقاتی صحافت کیا ہے؟”

بامبے ہائی کورٹ نے سوشانت سنگھ راجپوت میں میڈیا ٹرائل کیس میں ریپبلک ٹی وی کے وکیل ایڈووکیٹ مالویکا تریویدی سے پوچھا تھا کہ “کیا یہ تحقیقاتی صحافت کا حصہ ہے؟ عوام سے ان کے بارے میں رائے پوچھنا کہ کون گرفتار کیا جائے؟ جب کسی معاملے کی تفتیش جاری ہے اور مسئلہ یہ ہے کہ آیا وہ قتل ہے یا خودکشی؟ جس پر ایک چینل کہہ رہا ہے کہ یہ قتل ہے، کیا یہ تحقیقاتی صحافت ہے؟ بنچ نے چینل کے وکیل کو بتایا کہ “پولیس کو سی آر پی سی کے تحت تفتیشی اختیارات دیئے گئے ہیں۔”

میڈیا ٹرائل کیس کی سماعت کے دوران بمبئے ہائی کورٹ نے کہا کہ میڈیا میں اب انتہائی درجہ کی صف بندی ہوگی ہے، ماضی میں صحافی حضرات ذمہ دار اور غیر جانبدار ہوا کرتے تھے۔

سیاست

ممبئی بلدیاتی انتخابات سیاسی پارٹیوں میں بغاوتوں کا سلسلہ دراز

Published

on

Shinde

ممبئی بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی سے ناراض لیڈران کی دیگر پارٹیوں میں ہجرت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے. مہاراشٹر نونرمان سینا کو بلدیاتی انتخاب سے قبل زبردست جھٹکا لگا ہے. ایم این ایس کے کئی لیڈران نے شیوسینا شندے سینا میں شمولیت اختیار کرلی ہے, اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے کے قریبی سنتوش دھوری نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی. اس کے بعد بھی اب پارٹی تبدیلی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ایم این ایس کے کئی اعلیٰ لیڈران نے شیوسینا ایکناتھ شندے میں شمولیت اختیار کر کے پارٹی سے بغاوت کا علم بلند کیا تھا۔ ممبئی میں بی ایم سی الیکشن سے قبل راج اور ادھو ٹھاکرے نے انتخابی اتحاد کیا تھا, لیکن ان پارٹیوں کے باغی لیڈران اب بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں, جس کے سبب دونوں پارٹیوں میں بغاوتوں کا سلسلہ دراز ہے ٹکٹ نہ ملنے سے نالاں کئی لیڈران اپنی پارٹی کا دامن چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا کے جنرل سکریٹری راجا بھاؤ چوگلے، ایم این ایس کے ترجمان ہیمنت کامبلے، ایم این ایس چترپت سینا کے جنرل سکریٹری راہل توپالونڈھے، مہاراشٹر نو نرمان ودیارتھی سینا سندیش شیٹی، منور شیخ، اشیش مارک، پرتھمیش بنڈیکر، سنتوش یادو نے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی موجودگی میں شیوسینا میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر شندے نے ان سب کا پارٹی میں خیرمقدم کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیو سینا کے جنرل سکریٹری راہل شیوالے، شیو سینا سکریٹری سوشانت شیلر، شیو سینا کی ترجمان شیتل مہاترے اور شیوسینا کے تمام مقامی عہدیدار اور کارکنان موجود تھے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات 2025 – 26 : مرکزی الیکشن آفس میں ووٹر کی تصاویر کے ساتھ حتمی ووٹر لسٹیں فروخت کے لیے دستیاب ہیں

Published

on

ELECTOR

ممبئی ریاستی الیکشن کمیشن، مہاراشٹر نے میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشن وار ووٹر لسٹوں کو شائع کرنے کے لیے ایک نظرثانی شدہ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ مکمل میونسپلٹی وار ووٹر لسٹ جیسے ہی مکمل ہو جائے شائع کی جائے۔ اسی مناسبت سے، ممبئی میونسپل کارپوریشن کو آج 6 جنوری 2026 کو ریاستی الیکشن کمیشن سے 227 وارڈوں میں سے 226 کی پولنگ اسٹیشن وار ووٹر لسٹ موصول ہوئی ہے، پولنگ اسٹیشن وار ووٹر کی تصویروں کے ساتھ مذکورہ فہرستیں 7 جنوری 2026 بروز بدھ سے متعلقہ مرکزی الیکشن آفس میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن شہریوں/ سیاسی جماعتوں سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ یہ ووٹر لسٹیں متعلقہ مرکزی الیکشن آفس سے خریدیں۔

Continue Reading

سیاست

اگر ادھو ٹھاکرے بلامقابلہ منتخب ہوئے تو سب ٹھیک ہے، اگر کوئی اور منتخب ہوا تو یہ غلط ہے : دیپک کیسرکر

Published

on

Deepak

ممبئی، بلدیاتی انتخابات کے دوران ادھو ٹھاکرے گروپ کے رہنما مسلسل انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کبھی وہ غلط معلومات پھیلا رہے ہیں تو کبھی چھترپتی شیواجی مہاراج کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔ شیوسینا کے سابق وزیر اور رکن اسمبلی دیپک کیسرکر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور یو بی ٹی کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ممبئی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دیپک کیسرکر نے کہا کہ یو بی ٹی لیڈر مہاراشٹر کو بدنام کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ان کے پاس ترقی سے متعلق کوئی منصوبہ نہیں ہے، اس لیے وہ مسلسل گمراہ کن اور غیر ضروری بیانات دے رہے ہیں۔ شیوسینا کی قومی ترجمان شائنا این سی بھی پریس کانفرنس میں موجود تھیں۔

دیپک کیسرکر نے یو بی ٹی لیڈروں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ادھو ٹھاکرے بلامقابلہ منتخب ہو سکتے ہیں تو دوسرے امیدوار کیوں نہیں؟ انتخابی عمل پر بار بار سوال اٹھانا غلط ہے۔ الیکشن کمیشن مکمل شفافیت کے ساتھ کام کرتا ہے اور اسی شفافیت کے تحت تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ یو بی ٹی کے پاس کوئی ترقیاتی ایجنڈا نہیں ہے، جب کہ مہایوتی ترقیاتی مسائل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام کا مہایوتی پر بھروسہ ہے۔

سنجے راوت کے بیانات پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دیپک کیسرکر نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کا تعلق نہ صرف مہاراشٹر سے ہے بلکہ پورے ملک سے ہے۔ سنجے راوت جس طرح کی سیاست عظیم شخصیت کے نام پر کھیل رہے ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی صحت اب بھی ٹھیک نہیں ہے۔ اسے اپنا از سر نو جائزہ لینا چاہیے تاکہ وہ اس طرح کے بیہودہ بیانات دینا بند کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا ہے۔ شیواجی مہاراج کا نشان ہندوستانی بحریہ کے نشان پر شامل کیا گیا تھا، ایسا اقدام اس سے قبل کسی حکومت نے نہیں کیا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان