سیاست
مایاوتی نے مہاراشٹر میں شیوسینا کے ساتھ ملکر حکومت بنانے پرکانگریس پر زبردست حملہ کیا
بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نےمہاراشٹر میں شیوسینا کے ساتھ ملکر حکومت بنانے پر اتوار کو کانگریس پر زبردست حملہ کیا اور کہاکہ سکیولر ازم کے تعلق سے ملک کی سب سے پرانی پارٹی کا دوہرا معیار سامنے آگیاہے محترمہ مایاوتی نے اتوار کو کانگریس کو گھیرتے ہوئے ٹوئیٹ کیاکہ ’’ شیو سینا اپنے بنیادی ایجنڈے پر اب بھی قائم ہے ،اس لیے انھوں نے شہریت ترمیمی بل پر مرکزی حکومت کا ساتھ دیا۔اب شیوسینا کو ساورکر کے تعلق سے کانگریس کارویہ برداشت نہیں ہے ۔پھر بھی کانگریس پارٹی مہاراشٹر حکومت میں شیوسینا کے ساتھ اب بھی ہے ،تو یہ سب کانگریس کا دوہرا معیار نہیں ہے تو اور کیاہے ۔ ‘‘
انھوں نے کہاکہ کانگریس کو اس معاملہ میں اپنا موقف واضح کرنا چاہئے ۔ورنہ یہ سب پارٹی کی کمزوریوں پرسے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے صرف ڈرامہ بازی ہی مانی جائیگی ۔
واضح رہے کہ دہلی میں سنیچر کو کانگریس کی ریلی میں راہل گاندھی نے کہاتھا کہ وہ راہل ساورکر نہیں بلکہ راہل گاندھی ہیں اس لیے معافی کبھی نہیں مانگیں گے ۔مسٹر راہل گاندھی کے اس بیان پر شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت نے کانگریس کانگریس پارٹی کے سابق صدر پر زبردست حملہ کیااور انھیں محتاط اندازمیں بیان دینے کی نصیحت کی ۔مسٹر راوت نے کہاکہ ویر ساورکر ہمیشہ شیوسینا کے لیے ایک آدرش اور قابل احترام رہیں گے ،آزادی کی تحریک میں انکی برابری کرنا بہت مشکل ہے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ریاستی خواتین کمیشن کی سر براہ کی تقرری نہیں, میرا بورونکر سے متعلق خبر افواہ ڈی جی پی آئی کی تردید

ممبئی: ممبئی سابق آئی پی ایس افسر اور انڈرورلڈ کی کمر توڑنے والی میرا بورونکر کو ریاستی خواتین کمیشن کی سر براہ مقرر کر نے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبر گمراہ کن ہے انہیں اس عہدہ پر مقرر نہیں کیا گیا ہے یہ خبر جھوٹی ہے اس کی وضاحت ڈی جی پی آئی آر محکمہ نے کی ہے اس خبر کو ہی سرے سے بے بنیاد قرار دیا گیا ہے ڈی جی پی آئی کے مطابق جو بھی خبر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے وہ بے بنیاد ہے اب تک میرا بورونکر سے متعلق ریاستی سرکار نے کوئی بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے میرا بورونکر کو ریاستی سرکار کے کسی بھی عہدہ پر مقرر نہیں کیا گیا ہے اس سے قبل خواتین کمیشن کی سر براہ کے طور پر چاکنکر تھی روپالی چاکنکر کے استعفی کے بعد اب میرا بورونکر کی خبر جھوٹی اور گمراہ کن ہے۔ اب تک ریاستی خواتین کمیشن کے سر براہ کے طور پر کسی کی بھی تقرری نہیں کی گئی ہے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : کریٹ سومیا کی مبینہ بنگلہ دیشی مہم کے بعد شہر میں جعلی دستاویزات پر پیدائشی سرٹیفکیٹ کی جانچ, ممبئی پولس کا فیصلہ

ممبئی : ممبئی شہر میں مبینہ بنگلہ دیشیوں کے جعلی اور نقلی پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کئے جانے کے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کے الزامات کے بعد اب ممبئی پولس نے جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ کی جانچ ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم اور ایس آئی ٹی کے سپرد کردی ہے ممبئی کرائم پیدائشی سرٹیفکیٹ کے معاملہ میں تحقیقات کرے گی۔ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر پیدائش کے غلط رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی خریداری سے متعلق جرائم کی تحقیقات کرائم برانچ ممبئی کے سپرد کر دی گئی ہے۔ تحقیقات کے دوران اور موصول ہونے والی دیگر شکایات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے ہی دھوکہ دہی فراڈ کے ذریعے بڑی تعداد میں پیدائشی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کیے گئے ہیں۔ معاملے کے وسیع دائرہ کار اور سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے، کمشنر آف پولیس ممبئی نے ان جرائم اور موصول ہونے والی شکایات کی مکمل اور موثر تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی ) تشکیل دی ہے۔ مذکورہ خصوصی تفتیشی ٹیم کی سربراہی جوائنٹ کمشنر آف پولیس (کرائم) کرتے ہیں اور اس میں ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (کرائم) ممبئی، ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (اسپیشل برانچ) ممبئی، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈیٹیکشن) کرائم برانچ، ممبئی اور دیگر افسران شامل ہیں۔ ممبئی میں اب جعلی دستاویزات کے معرفت پیدائشی سرٹیفکیٹ کی جانچ اب ممبئی کرائم برانچ کی ایس آئی ٹی کرے گی اس ایس آئی ٹی میں ماہر افسران سمیت دیگر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
بزنس
امریکہ ایران کشیدگی بڑھنے سے ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ نیچے کھل گئی، بینکنگ سیکٹر میں فروخت ہو رہی ہے۔

ممبئی : امریکہ ایران کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے منگل کو ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ سرخ رنگ میں کھلی۔ سینسیکس صبح 165.65 پوائنٹس یا 0.21 فیصد گر کر 77,103.72 پر تھا، اور نفٹی 66.70 پوائنٹس یا 0.28 فیصد گر کر 24,052.60 پر تھا۔ بینکنگ سیکٹر نے ابتدائی تجارت میں مارکیٹ میں کمی کی قیادت کی۔ نفٹی بینک 258 پوائنٹس یا 0.47 فیصد گر کر 54,619 پر تھا۔ دیگر اشاریوں میں، نفٹی فنانشل سروسز، نفٹی آٹو، نفٹی ریئلٹی، نفٹی انفرا، اور نفٹی کنزیومر ڈیوریبلس سب سے زیادہ خسارے میں رہے۔ نفٹی آئی ٹی، نفٹی میڈیا، نفٹی ایف ایم سی جی، اور نفٹی انرجی میں اضافہ ہوا۔ انفوسس، ٹی سی ایس، آئی ٹی سی، ایچ یو ایل، ٹیک مہندرا، اور ٹائٹن سینسیکس پیک میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے تھے۔ ماروتی سوزوکی، بجاج فائنانس، ایل اینڈ ٹی، آئی سی آئی سی آئی بینک، بجاج فنسر، سن فارما، ٹاٹا اسٹیل، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایم اینڈ ایم، ٹرینٹ، ایکسس بینک، پاور گرڈ، این ٹی پی سی، اڈانی پورٹس، انڈیگو، اور ایچ ٹی ایل ٹیک خسارے میں تھے۔ زیادہ تر عالمی منڈیاں سرخ رنگ میں ٹریڈ کر رہی تھیں۔ آسٹریلیا اور ہانگ کانگ جیسی بڑی مارکیٹیں سرخ رنگ میں کھلیں، جب کہ بنکاک اور جکارتہ سرخ رنگ میں ٹریڈ کر رہے تھے۔ جاپان اور شنگھائی میں بازار قومی تعطیلات کے لیے بند تھے۔ پیر کو امریکی بازار سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بدستور بڑھ رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج نے ایران کے سات چھوٹے جہازوں کو ڈبو دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ حملے اس وقت ہوئے جب چھوٹے جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملہ کر رہے تھے۔ تاہم ایران نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ اس کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول ہے۔ تاہم، کشیدگی کے درمیان خام تیل کی قیمتوں میں فروخت کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے. فی الحال، برینٹ کروڈ 2.02 فیصد کمی کے ساتھ 104.3 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا، اور برینٹ کروڈ 1.12 فیصد کمی کے ساتھ 113.2 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
