Connect with us
Friday,26-September-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مولانا سراج الحسن کی رحلت ملّت اسلامیہ کا بڑا خسارہ :امیر جماعت اسلامی ہند

Published

on

(پریس نوٹ)
تحریک اسلامی اور ملت اسلامیہ کے قد آور رہ نما تھے _ ان کی دینی و تحریکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا- ان کی وفات تحریک و ملّت کا ایک زبردست خسارہ ہے-” ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ہند جناب سید سعادت اللہ حسینی نے سابق امیر جماعت مولانا محمد سراج الحسن صاحب کے سانحۂ ارتحال پر فرمایا مرحوم کی وفات آج سہ پہر کو ہوئی وہ 88 برس کے تھے-
امیر جماعت نے فرمایا کہ مولانا محمد سراج الحسن کی شخصیت نگہ بلند، سخن دل نواز اور جاں پر سوز کی زندہ تصویر تھی۔ وہ نوجوانی ہی میں جماعت سے وابستہ ہو گئے تھے- 1958 سے 26 برس تک وہ حلقہ کرناٹک کے امیر رہے، اس کے بعد انہیں مرکزی سکریٹری کی حیثیت سے مرکز جماعت اسلامی ہند بلا لیا گیا ، 1990 سے 2003 تک انھوں نے کل ہند امیر کی حیثیت سے ذمے داری نبھائی _ اس کے ساتھ ، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت، بابری مسجد رابطہ کمیٹی جیسے اداروں میں بھی سرگرم اور فعال کردار ادا کیا ۔ موثر خطابت ، تعلقات میں گرم جوشی، متوازن فکر، اور سادہ لیکن محنتی مزاج، ان کی نمایاں خصوصیات تھیں، جن کے ذریعے انہوں نے تحریک اسلامی کو خوب فائدہ پہنچایا۔ ان کے دورِ امارت میں ہندوستان کے مسلمان متعدد آزمائشوں سے گزرے۔ 1992 میں شہادتِ بابری مسجد کے بعد خود جماعت اسلامی ہند پر پابندی عائد کی گئی۔ مولانا نے اپنی بصیرت اور متعدل مزاجی کے ذریعہ ان مسائل کو حل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مرحوم کو دعوت اسلامی کے کاموں میں خصوصی دل چسپی تھی- مختلف مذاہب کی نمایاں شخصیات سے ان کے گہرے روابط تھے- انھیں ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے انھوں نے ‘دھارمک جن مورچہ’ کی تشکیل کی _
مولانا محمد سراج الحسن سے اپنے ذاتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے امیر جماعت نے فرمایا: میری شخصیت کی تعمیر و تربیت میں مولانا مرحوم کا اہم کردار رہا ہے۔ مجھ جسیے بے شمار نوجوانوں کو مولانا نے تحریک کے لئے تیار کیا۔
امیر جماعت نے مولانا مرحوم کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو شرف قبولیت بخشے، ان کی سئیات سے درگزر فرمائے، انہیں جنّت الفردوس میں جگہ دے، پس ماندگان کو صبر جمیل سے نوازے اور تحریک اسلامی کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے-

جرم

گوونڈی دیوی مورتی کی بے حرمتی پر نتیش رانے کی شرانگیزی

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی : ممبئی کے مضافاتی علاقہ گوونڈی میں دیوی کی مورتی کی بے حرمتی کے بعد ماحول خراب کرنے کی کوشش شروع ہوگئی ہے گزشتہ شب بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے پوجا پاٹ کی اور اسکے بعد مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیش ہندوؤں کا ہے, اس لئے یہاں سب سے پہلے ہندوؤں کی سنی جائے گی. انہوں نے کہا کہ دیوی ماتا کی مورتی کی بے حرمتی کے معاملہ میں اب تک 10 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, مزید 14 باقی ہے. کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا یہ دیوا بھاؤ کی سرکار ہے, یہاں ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں ہے. اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی کسی کو بھی چھوڑا نہیں جائے گا۔

نتیش رانے نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمیں مسلمانوں گول ٹوپی اور کرتا پائیجامہ والوں نے ووٹ نہیں دیا ہے. ہم ہندوؤں کے ووٹ پر فاتح ہوئے ہیں اس لئے ہندوؤں کے حقوق کی حفاظت کریں گے. انہوں نے کہا کہ نوراتری دھوم دھام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے, اگر کوئی گڑ بڑی کرتا ہے تو اس سے نمٹنے کیلئے ہم بیٹھے ہیں. نوراتری کا اجازت نامہ بھی آپ کو میسر ہوگا, کوئی دشواری ہوتی ہے تو مجھ سے رابطہ کرے۔

نتیش رانے کے دورہ کے سبب یہاں حالات ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہوگئے تھے, لیکن پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے. اتنا ہی نہیں پولیس نے تمام پارٹی کے لیڈران کو تنبیہ کی تھی کہ وہ ریلی کے دوران مذکورہ بالا علاقہ کا دورہ نہیں کریں گے, جبکہ نتیش رانے کی آمد کے بعد کچھ لوگوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے گو بیک نتیش رانے کا نعرہ بھی بلند کیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

دی بیڈ آف بالی ووڈ اور شاہ رخ خان پر سمیر وانکھیڈے کا ہتک عزت کا کیس، این سی بی اور سمیر کی کردارکشی کا الزام، دلی ہائیکورٹ میں دراخواست داخل

Published

on

Sameer-&-Sharukh

‎ممبئی فلم اداکار شاہ رخ خان ان کی کمپنی ریڈچلیز گوری خان اور فلم دی بیڈس آف بالی ووڈ کے خلاف آئی آر ایس آفیسر سمیر وانکھیڑنے دہلی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ کے خلاف مستقل اور لازمی حکم امتناعی، اعلامیہ اور ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان اور گوری خان کی ملکیت لمیٹڈ، او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس اور دیگر، ریڈ چلیز کے ذریعہ تیار کردہ اور نیٹ فلکس کی طرف سے نشر کی گئی ایک جھوٹی، بدنیتی پر مبنی اور ہتک آمیز ویڈیو کی وجہ سے ان کی ٹیلی ویژن سیریز جس کا عنوان ہے ‘بیڈ آف بالی ووڈ’۔ یہ سیریز این سی بی جیسے اداروں کی گمراہ کن اور منفی تصویر کشی کرتا ہے، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوام کا اعتماد ختم ہوتا ہے۔

‎اس سیریز کو جان بوجھ کر تصور کیا گیا ہے اور اسے رنگین اور متعصبانہ انداز میں سمیر وانکھیڑے کی ساکھ کو خراب کرنے کے ارادے سے انجام دیا گیا ہے۔ خاص طور پر جب سمیر وانکھیڑے اور آریان خان کا معاملہ زیر التوا ہے اور بمبئی ہائی کورٹ اور این ڈی پی ایس خصوصی عدالت، ممبئی کے سامنے زیر سماعت ہے۔

‎مزید برآں، سیریز میں، دوسری باتوں کے ساتھ، ایک کردار کو فحش اشارہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ خاص طور پر، اس کردار کے بعد درمیانی انگلی دکھاتے ہوئے نعرہ “ستیامیو جیتے” پڑھتا ہے جو کہ قومی نشان کا حصہ ہے۔ یہ ایکٹ قومی نشان کی توہین کی روک تھام ایکٹ، 1971 کی دفعات کی سنگین اور حساس خلاف ورزی ہے، جو قانون کے تحت تعزیری نتائج کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، سیریز کا مواد انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی مختلف دفعات کے خلاف ہے، کیونکہ یہ فحش اور جارحانہ مواد کے استعمال کے ذریعے قومی جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ‎ٹاٹا میموریل کینسر اسپتال کو کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے 2 کروڑ روپے ہرجانہ کی رقم سے ادا کیا جائے درخواست گزار نے شاہ رخ خان اور ان کے کنبہ سمیت بالی ووڈ کی جانب سے مسلسل انہیں ہدف بنانے سے متعلق بھی تفصیل بتائی ہے اس سے قبل بھی سمیر وانکھیڈے کو بالی ووڈ اور ان مداحوں کی جانب سے ہدف بنایا گیا تھا اور سوشل میڈیا پر ان کی تضیحیک کی کوشش کی گئی تھی۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ساکی ناکہ میں قرآن کی بے حرمتی دو شرپسند گرفتار

Published

on

arrested-

ممبئی : ممبئی ساکی ناکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے معاملہ میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے قرآن کی بے حرمتی کے بعد ساکی ناکہ میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے ازخود پولیس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کارروائی کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد آج دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی شان میں نازیبا کلمات کی ادائیگی اور تبصرہ کرنے کے معاملہ میں پولیس نے دفعہ 196(1)اے اور 299 بی این ایس کے تحت کیس درج کیا تھا۔ اس معاملہ میں اب دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے, ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے اس کی تصدیق کی ہے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی معاملہ میں مقامی مسلمانوں نے مظاہرہ کیا تھا اور مجمع کو یقین دلایا گیا تھا کہ جس کسی نے بھی یہ حرکت کی تھی اسے گرفتار کیا جائے گا اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے. اب حالات پرامن ہے جبکہ کشیدگی ہنوز برقرار ہے۔ ساکی ناکہ میں گزشتہ شب اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب سوشل میڈیا پر دو نوجوانوں نے یہ حرکت کی تھی اور مجمع پولیس اسٹیشن پہنچا پولیس اسٹیشن کے محاصرہ کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی اور حالات پرامن ہوگئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com