Connect with us
Saturday,23-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری کے سانحہ ارتحال سے قوم و ملت کا عظیم نقصان : مولانا عرفی قاسمی

Published

on

Maulana-Arfi-Qasmi

جمعےۃ علماء ہند کے صدر اور دار العلوم دیوبند کے معاون مہتمم، امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری کے سانحہئ ارتحال کو قوم و ملت کا عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علماء حق کے قومی صدر مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی نے کہا کہ مولانا علم و عمل اور فضل و کمال کی تجسیم تھے، وہ ورع و تقوی اور تدین و پرہیز گاری کی چلتی پھرتی تصویر تھے۔

انہوں نے آج یہاں جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے بے داغ اور صاف ستھری زندگی گزاری اور دار العلوم دیو بند سے لے کر جمعےۃ علماء ہند تک جہاں بھی رہے، اپنے اصول پسندی، نجابت و شرافت اور دین پرستی کے سبب عوام و خواص کے محبوب نظر بنے رہے۔ ان کے انتقال سے تعلیم و تربیت اور تدریس و تحریک کی دنیا میں ایسا زبردست خلا پیدا ہوگیا ہے، جس کی تلافی مستقبل قریب میں بہت مشکل نظر آتی ہے۔ انھوں نے مولانا کے اوصاف حمیدہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجاہد آزادی شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنیؒ کے داماد تھے اور انھوں نے اپنے طرز عمل اور مدہب پسندی سے یہ ثابت کردیا کہ وہ واقعی اکابر و اسلاف کے حقیقی جانشیں اور سچے وارث تھے۔ انھوں نے حرص و طمع اور شہرت و ناموری سے دور رہ کر جس طرح اسلاف کی روایتوں کا امین بن کر دکھایا، وہ بلا اختلاف مسلک و مشرب ہم سب کے لیے مثال اور نمونہ ہے، جس پر نئی نسل کو چلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا مرحوم ایک عمدہ اور کام یاب منتظم کار ہونے کے ساتھ ایک مقبول اور ذی استعداد مدرس بھی تھے، انھوں نے درجہ علیا اور حدیث کی کتابوں کا جس طرح کامیابی کے ساتھ درس دیا، وہ اس دورقحط الرجال میں عنقا ہے۔ وہ اپنی ایک خاص ادا اور مخصوص لہجے میں اور رواں اسلوب میں درس دیا کرتے تھے، اور کتاب میں آنے والے مضامین و مشمولات تک ہی اپنی تقریر مرکوز کرتے تھے اور ادھر ادھر کے غیر متعلق واقعات اور حکایت بیانی سے گریز کرتے تھے۔ ان کے درس میں صرف مغز ہوتا تھا۔ وہ لچھے دار تقریر کرنے کے بجائے کتاب کے مسائل و مباحث کی تشریح کو اپنا مطمح نظر بناتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایک دور رس منتظم اور زمانہ شناس تحریکی شخص تھے۔

انہوں نے دار العلوم کے منصب اہتمام کے ساتھ جمعےۃ علماء ہند جیسی عالمی مؤقر و معتبر تنظیم کے پلیٹ فارم سے جو قومی اور ملکی خدمات انجام دی ہیں، اور ملک میں امن و شانتی کے قیام اور قومی یک جہتی کے فروغ اور فرقہ وارانہ یک جہتی کی اشاعت کے لیے جو جدو جہد کی ہے، وہ تاریخ میں آب زر سے لکھی جائیں گی۔ مولانا مرحوم ایک بہترین مربی و رجال ساز بھی تھے، انھوں نے اپنی اولاو و احفاد اور ماتحتوں کی ایسی مثالی تربیت کی ہے کہ وہ دور سے اپنے چہرے بشرے اور اپنی نقل و حرکت سے شناخت میں آجاتے ہیں۔ ان کے دونوں فرزند مفتی سلمان منصورپوری اور مفتی عفان منصور پوری نہ صرف ولد صالح کی حیثیت کے حامل ہیں، بلکہ علمی صلاحیت کے اعتبار سے بھی مولانا مرحوم کے سچے اور حقیقی وارث بھی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com