Connect with us
Sunday,28-December-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مولانا حلیم اللہ قاسمی کا فساد متاثرہ علاقے کا دورہ ، مساجد کی مرمت اور متاثرین کو امداد کی یقین دہانی.

Published

on

ممبئی 15؍سمتبر: گزشتہ دنوں مہاراشٹر کے ستارا ضلع کے تعلقہ کراڑ کے مضافات پوسے ساوڑی گائوں میں سوشل میڈیا پر مبینہ متنازعہ پوسٹ وائرل ہونے کی وجہ سے دو فرقوں کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا تھا۔ جس کے بعد شرپسند بلوائیوں نے مسجدوںں کی بے حرمتی کی اور مسجدکے سازوسامان باہر نکال کر آگ لگا دی، مسلمانوں کی دوکان،مکان اور گاڑیوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا اسی کے ساتھ ساتھ مسجد میں موجود نمازیوں کو لاٹھی ڈنڈے وغیرہ سے زد و کوب کیا ،جس میں آٹھ افرادا شدیدزخمی ہوگئے ان کو کرشنا ہاسپٹل کراڑمیں ایڈمیٹ کیا گیا،شرپسندوں کے تشدد کی وجہ سے ایک مسلم جوان(نور الحسن ) جاں بحق بھی ہوگیا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کےجنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی علاقہ کے ذمہ دار الحاج ڈاکٹر عبد المنان شیخ (نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)،حافظ محمد علی ملا (صدر جمعیۃعلماء شہر سانگلی) اور قاری محمد ادریس انصاری (صدر جمعیۃعلماء شہر پونے) سے رابطہ میں تھے اور حالات پر نظر بنائے ہوئے تھے۔ مولانا حلیم اللہ قاسمی نے بروز جمعرات مولانا حافظ مسعود احمد حسامی صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی ایماء پر متاثرہ علاقے کا چار رکنی ریاستی وفد کے ساتھ دورہ کیا ،متاثرین سے مل کر ان کی داد رسی کی ،حوصلہ اور تسلی دیا ۔

ریاستی وفد نے شہید ہونے والے نور الحسن لیاقت (26؍سال) کے گھر پر پہونچ کر مرحوم کے والد حافظ لیاقت علی سے ملاقات کی ،اورتعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی ۔نیز نذر آتش کی گئی مسجدوں کا معائنہ کرنا چاہا لیکن مسجدوں کے ارد گرد پولس کا سخت پہرہ تھا ،وہاں پر تعینات پولس اور ڈی وائی ایس پی ایشوینی نے معائنہ کی اجازت نہیں دی ۔پھر اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے پر انہوں نے ایک پی آئی کو بھیجا ،جس نے وفد سے شہید کے گھر پر ملاقات کی اور مسجد وغیرہ کا معائنہ کروایا ، وفد نے مسجد کے اندر داخل ہوکر مسجد کو دیکھا ،جو انتہائی نا گفتہ بہہ حالت میں تھی ۔دیواروں اور فرش پر جا بجا خون کے چھینٹے ،وضوخانہ ٹوٹا ہوا،طہارت خانہ کے دروازے اور اس کے اندر توڑ پھوڑ ، مسجد کی قالین اور چٹائی کو باہر نکال کر مسجد کے پاس موجود موٹر بائیک کے ساتھ آگ لگادی گئی ۔اور پولس نے پنچ نامہ سے پہلے اس خاکستر قالین چٹائی اور موٹر بائیک کو دور جگہ منتقل کر کے اس جگہ کو دھوکر صاف کردیا تھا ۔

رپورٹ میں یہ بھی ہے کہ منظم سازش کے تحت راتوں رات یہ حملہ کیا گیا جس میں دو ہزار کے قریب باہر کے بلوائیوں کو مختلف کروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ہر گروپ میں مقامی افراد ان کی رہنمائی اور نشاندہی کے لئے شامل تھے۔ رپورٹ لکھے جانے تک گائوں کے فسادی مفرور بتائے جارہے ہیں ،جب تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آتی ہے اس وقت تک حالات میں بہتری کی امید نہیں ۔فی الحال بستی و اطراف کے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پایا جا رہا ہے۔

ریاستی وفد کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ بستی اور اطراف کی بستیوں کا ماحول بہت خراب ہے ،شرپسندوں کی جانب سے پورے علاقہ کو آگ میں جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔فساد کے دوران بلوائیوں نے بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی جائیدادوں کا نقصان پہونچایا جن میں 22؍ موٹر بائیک ،6؍ کار،18؍دوکان و مکان ،8؍ہاتھ گاڑی اور 2؍مساجد میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی شامل ہے۔نقصانات کے تخمینہ کی تفصیل جمع کی جارہی ہے ان شاء اللہ بہت جلد ان کو امداد دی جائے گی ۔

وفد کے سربراہ مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہاکہ جمعیۃ علماء مقتول اور ان کے اہل خانہ کو ہر طرح کی قانونی امداد دینے کے لئیے تیار ہے ۔ خاطی مجرمین کی جلد از جلد سنگین دفعات کے تحت گرفتاری کے لیئے جمعیۃ علماء مقتول کی جانب سے عدالت عظمی جانے سے گریز نہیں کریگی۔ نیز اس مقدمہ کی فاسٹ ٹریک عدالت میں سماعت کے لیئے سینئر وکلاء سے صلاح و مشورہ کیا جائے گا۔ ضرورت پڑھنے پر مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے اس مقدمہ میں انصاف حاصل کرنے کے لئیے مداخلت کی جائے گی ۔نیز دونوں مسجدوں کی مرمت جمعیۃعلماء اپنے پیسے سے کرائے گی ۔اور جلد ان متاثرین کے درمیاں جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی جانب سے امداد تقسیم کی جائے گی ۔

پندرہ ہزار افراد پر مشتمل پوسے ساوڑی نامی بستی میں مسلمانوں کے کم و بیش ایک سو مکانات ہیں ،جس میں صرف دو مسجدیں ہیں،بلوائیوں نے دونوں مسجدوں پر حملہ کرکے موجود نمازیوں (جماعت کے ساتھیوں اور مقامی لوگوں)سے زد و کوب کیا اور مسجدوں میں توڑ پھوڑ کرکے نقصان پہونچایا ۔پولس نے دونوں مسجدوں کو بند کرکے مسجدوں کے باہر پولس کا سخت بند و بست لگادیا ہے ۔
وفد نے سمیر شیخ( ایس پی)سےبات کرکے مسجدوں میں نماز ادا کرنے کی اجازت کا مطالبہ کیا ،ساتھ ہی یہ بھی کہا جب تک مسجدوں میں نماز کی اجازت نہیں دی جاتی ہے لوگوں کے اندر سے تشویش اور دہشت نہیں نکلے گی۔ اطلاع کے مطابق آج صرف نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجدوں کو کھولا گیا تھا ، بقیہ پنج وقتہ نماز کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

سیاست

ممبئی میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 : آج بروز ہفتہ 27 دسمبر 2025 کو ایک ہزار 294 کاغذات نامزدگی کی تقسیم، 35 درخواستیں داخل

Published

on

BMC

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 کے سلسلے میں آج 27 دسمبر 2025 کو 23 ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر سے کل 1 ہزار 294 کاغذات نامزدگی تقسیم کیے گئے ہیں۔ اس طرح 35 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن، مہاراشٹر کے ذریعہ اعلان کردہ میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 کے شیڈول کے مطابق، امیدواروں میں کاغذات نامزدگی کی تقسیم 23 دسمبر 2025 بروز منگل سے شروع ہو گئی ہے۔ منگل 23 دسمبر 2025 کو کل 4 ہزار 165 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے تھے۔ بدھ 24 دسمبر 2025 کو 2,844 کاغذات نامزدگی تقسیم کیے گئے, جبکہ جمعہ 26 دسمبر 2025 کو 2,040 کاغذات نامزدگی تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ 09 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔

کاغذات نامزدگی کی تقسیم کے چوتھے دن یعنی آج بروز ہفتہ 27 دسمبر 2025 کو 1,294 کاغذات نامزدگی تقسیم کیے گئے۔ اس طرح 35 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی وصول کرنے کی مدت 23 سے 30 دسمبر 2025 تک روزانہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

40 سالوں سے رکا ہوا دھاراوی کی تعمیر نو کا منصوبہ بالآخر 2025 میں شروع ہو گیا۔ ریلوے کی 6.5 ایکڑ اراضی کو کیسے تبدیل کیا جائے گا؟

Published

on

Dharavi

ممبئی : دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر کام بالآخر 2025 میں شروع ہو گیا ہے۔ اڈانی گروپ اس بڑے پروجیکٹ کی سربراہی کر رہا ہے، جو پچھلے 40 سالوں سے رکا ہوا تھا۔ اس سال، ریلوے کی 6.5 ایکڑ اراضی پر حقیقی کام شروع ہوا، اور آنے والے سالوں میں یہ علاقہ مکمل طور پر تبدیل ہونے کے لیے تیار ہے۔ یہ اہم پیش رفت اس وقت ہوئی جب مہاراشٹر حکومت نے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں مختلف مقامات پر ایسے رہائشیوں کو پلاٹ فراہم کیے جو سائٹ پر بحالی کے لیے نااہل پائے گئے۔ اس پروجیکٹ کا انتظام اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ یہ کمپنی ریاستی حکومت اور پرائیویٹ پارٹنر کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت کام کرتی ہے۔ اس منصوبے کے مطابق، ریاستی حکومت زمین کی مکمل ملکیت کو برقرار رکھے گی، اور ایس پی وی دوبارہ ترقی کے لیے درکار ترقیاتی حقوق کے لیے ایک پریمیم ادا کرے گی۔ اس ڈھانچے کو اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ایک قابل عمل راستے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جسے پہلے انتہائی مشکل سمجھا جاتا تھا۔

دھاراوی علاقے کے چاروں مراحل کا سائنسی سروے تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ اس معلومات کو منظم کرنے کے لیے، دھاراوی کا پہلا ڈیجیٹل ٹوئن لانچ کیا گیا ہے، اور اس کمپیوٹر ماڈل کا استعمال تنازعات کے تیز تر حل، شفاف فیصلہ سازی، اور پیش گوئی کرنے والی حکمرانی کے لیے کیا جائے گا۔ دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا بنیادی مقصد تقریباً 10 لاکھ لوگوں کی بحالی اور اگلے سات سالوں میں تقریباً 125,000 مکانات فراہم کرنا ہے۔ اس لیے یہ منصوبہ ملک کے سب سے بڑے شہری تجدید کے منصوبوں میں سے ایک ہوگا۔ ماسٹر پلان ایک پائیدار بستی کے لیے پانی کی فراہمی، فضلہ کے انتظام، توانائی کی کھپت، اور نقل و حمل کے نظام پر خصوصی زور دیتا ہے۔ تاہم یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق، 2025 وہ سال ہو گا جب منصوبہ محض منصوبہ بندی سے حقیقی نفاذ کی طرف جائے گا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بی ایم سی انتخاب سماجواد ی پارٹی کی پہلی فہرست جاری،رکن اسمبلی رئیس شیخ کے بھائی سلیم شیخ کی امیدواری کے دعوی کے بعد سیاسی ہلچل

Published

on

ممبئی : ممبئی بلدیاتی انتخابات میں مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی میں اب تک انتخابی مفاہمت نہیں ہوئی ہے جبکہ کانگریس پارٹی، سماجوادی پارٹی اور ایم آئی ایم نے میونسپل کارپوریشن کے لئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے سماجوادی پارٹی نے ۲۱ امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے جس میں ۲۱۳ سے زیب النسا ملک کو امیدوار مقرر کیا گیا ہے اس کے ساتھ ۲۱۲ سے شہزاد ابراہانی کو امیدواری دی گئی ہے سماج وادی پارٹی میں وارڈ نمبر ۲۱۱ کو لے کر رسہ کشی جاری ہے اسلئے پارٹی نے اس وارڈ پر اپنا امیدوار ظاہر نہیں کیا ہے اس وارڈ پر ایس پی لیڈر رئیس شیخ نے اپنے بھائی سلیم شیخ کو امیدوار کی حیثیت سے متعارف بھی کروایا ہے اس وارڈ میں سماجوادی پارٹی نے اب تک ٹکٹ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے جبکہ رئیس شیخ کے بھائی کے امیدواری کی مخالفت بھی کی جارہی ہے مقامی خواتین نے رئیس شیخ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور ایس پی سے امیدواری کےلیے دعویداری بھی پیش کی ہے ایسے میں سماجوادی پارٹی میں ۲۱۱ سے کس کو امیدوار دی جائے گی یہ اب تک معلق ہے۔ سماج وادی پارٹی نے مہاوکاس اگھاڑی سے علیحدگی اختیار کر کے تنہا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا جبکہ ادھو اور راج ٹھاکرے میں بھی انتخابی مفاہمت ہو چکی ہے اس کے ساتھ ہی اجیت پوار اور شردپوار کی این سی پی بھی انتخابی مفاہمت سے متعلق گفت و شنید کر رہی ہے اگر اجیت پوار اور شردپوار میں انتخابی مفاہمت ہوتی ہے تو کانگریس پارٹی تنہا الیکشن لڑنے کو تیار ہے یہ دعویٰ کانگریسی لیڈر جئے ویتوارڈ نے کیا ہے۔ ممبئی بی ایم سی انتخاب میں ہر سیاسی پارٹی ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کرر ہی ہے جبکہ مراٹھی مانس کے موضوع پر دونوں بھائیوں نے اتحاد کیا ہے اور ممبئی شہر میں مراٹھی مانس متحد ہو کے بینر بھی آویزاں کئے جارہے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com