Connect with us
Thursday,04-June-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

آسام کے نہتے مسلمانوں پر پولس کی مبینہ کاروا ئی ظلم و جبر کی بد ترین مثال : مولانا بدر الدین اجمل

Published

on

Maulana Badruddin Ajmal

آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے آسام کے نہتے مسلمانوں پر پولس کی مبینہ ظالمانہ کاروائی اور ایک فوٹو گرافر کے وحشیانہ عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ظلم و جبر کی بد ترین مثال قرار دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسام میں درنگ ضلع کے دھولپور گوروکھٹی علاقہ میں برسوں سے رہنے والے مسلمانوں کو بغیر متبادل جگہ فراہم کئے، جس طرح ان کے گھروں پر بلڈوذر چلایا گیا، وہ انسانیت کو شرمسار کرنے والا عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام لوگوں کا گھر آباد کرنا ہوتا ہے، مگر آسام حکومت نے جس طرح طاقت کا مظاہرہ کرکے غریبوں کے آشیانہ کو تہس نہس کیا، یہاں تک کہ عبادت گاہوں کو بھی مسمار کر دیا وہ ظلم و بربریت کی گواہی دیتا ہے۔

مولانا نے مزید کہ کہ حد تو اس وقت ہو گئی، جب اس مبینہ ظلم کے خلاف وہاں کے لوگ احتجاج کر رہے تھے، تو پولس نے ان پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس میں دو لوگ شہید ہو گئے، جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے، اور ان سب میں ایک کیمرہ مین نے مظلوم اور مقتول شخص پر چھلانگ لگا کر اور اس پر گھونسے مار کر بربریت کی انتہا کر دی۔

انہوں نے پورے معاملہ کی جوڈیشیل انکوائری کروانے، گناہگاروں کو سخت سزا دینے، مقتولوں کے اہل خانہ کو بیس بیس لاکھ اور زخمیوں کو دس دس لاکھ بطور معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نیز انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ سرکار تمام لوگوں کو گھر کے لئے زمین فراہم کرائے، اور ہر ایک کو دو دو لاکھ روپیہ گھر بنانے کے لئے بھی دے۔

مولانا نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو آسام کے خطرناک سیلاب میں اپنا گھر بار گنوا چکے ہیں، اور اس جگہ پر برسوں سے رہ رہے تھے، جہاں انہیں روڈ، بجلی، پانی اور اسکول وغیرہ سب کچھ میسر تھا، پھر کووڈ کے اس پُرآشوب دور میں سرکار نے ان کے گھروں پر بلڈوزر چلا کر تباہ کر دیا ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ 16 ستمبر کو مجھے slipped disc (کولھے کی ہڈی اپنی جگہ سے ہٹ گئی ہے) ہوا ہے، جس کے بعد سے ہی میں ڈاکٹروں کی ہدایت پر مکمل بیڈ ریسٹ پر ہوں، اسی وجہ سے میں سفر نہیں کر سکتا، لیکن 20 ستمبر کو جیسے ہی مجھے لوگوں کے گھر اجاڑے جانے کا علم ہوا، میں نے اسی دن اپنے ایم ایل اے کے وفد کو وہاں بھیجا، جنہوں نے حالات کا جائزہ لیکر وہاں کے ضلع انتظامیہ سے ملاقات کی، اور اپنا احتجاج درج کروایا۔ نیز بے گھر لوگوں کی رہائش کا فوری انتظام کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف وفد نے متأثرین کو فوری راحت رسانی کے لئے بھی انتظام کرنے کا پروگرام بنایا، اور اس کے لئے انتظام میں لگ گئے۔ مگر اس دوران 23 ستمبر کو جب متأثرین جمہوری طریقہ سے احتجاج کر رہے تھے، تو پولس نے لاٹھی ڈنڈوں سے ان کی پیٹائی کر دی، اور اس کے بعد مبینہ طور پر گولی چلا دی، جس نے دو بے گناہوں کی جان لے لی، جبکہ درجنوں کو گھائل کر دیا۔ واقعہ کے فوری بعد ہمارے ایم ایل اے کا وفد متأثرہ جگہ پہونچا، لوگوں سے ملاقات کی، اور سرکار کی کاروائی کے خلاف آواز بلند کی۔ آج ہماری پارٹی کے ایم ایل اے کے وفد نے آسام کے گورنر سے بھی ملاقات کی ہے، اور واقعہ کی مذمت کے ساتھ ساتھ مطالبات بھی ان کے سامنے پیش کئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہماری پارٹی نے آج اس واقہ کے خلاف آسام بند نیز خاموش احتجاج کا بھی اہتمام کیا ہے۔ مولانا نے کہا کہ مظلوموں کے حق اور ظلم کے خلاف ہم اور ہماری پارٹی جمہوری طریقہ سے لڑتے رہیں گے، اور اگر انصاف نہیں ملا، تو عدالت بھی جائیں گے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ای ڈی کا سلیم ڈوالا کے خلاف کریک ڈاؤن 1.3 کروڑ کی جائیدادیں منجمد

Published

on

ممبئی ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی) ممبئی زونل آفس نے ۲مئی اور ۳مئی کو ممبئی، سورت، انکلیشور اور راجکوٹ بھر میں 21 مقامات پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے)، 2002 کے تحت “ٹرانسنگ آرگنائزڈ کمپنی” کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ سلیم اسماعیل ڈولا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تلاشی و سرچ آپریشن میں سلیم ڈولا کے منظم منشیات کے نیٹ ورک کا احاطہ کیا گیا ہے, جس میں سنڈیکیٹ کے سرے سے آخر تک مالی معاملات ملوث افراد شامل ہیں, جن میں پیشگی کیمیکل سپلائی کرنے والے، کیمیکل کے تاجر، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کے مینوفیکچررز/ڈسٹری بیوٹرز، ہوالا آپریٹرز اور کروڑوں روپے مالیت کی بے نامی جائیداد رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ اس کے مطابق، سرچ آپریشن میں غیر قانونی سپلائی چین اور منی لانڈرنگ ایکو سسٹم کے اہم روابط کو نشانہ بنایا ہے تاکہ سنڈیکیٹ کی آپریشنل صلاحیتوں اور مالیاتی انفراسٹرکچر کو نمایاں طور پر متاثر کیا جا سکے۔ تلاشی کے نتیجے میں نقدی، غیر ملکی کرنسی، سونے کے زیورات، اور تقریباً 1.33 کروڑ روپے مالیت کے بینک بیلنس ضبط اور منجمد کر دیے گئے۔ غیر ملکی کرنسی کے ساتھ امریکی ڈالر 2,200 مزید برآں، بھارت اور دبئی میں واقع کئی کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق دستاویزات برآمد کیے گئے، جو منشیات کے منظم سنڈیکیٹ کی آمدنی سے کی گئی کافی سرمایہ کاری کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس معاملے کی تحقیقات ممبئی میں مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعہ سلیم ڈولا اور دیگر کے خلاف نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے متعلق جرائم میں درج متعدد ایف آئی آر کی بنیاد پر شروع کی گئی تھیں۔ اب تک کی تحقیقات میں ایک انتہائی منظم بین الاقوامی مجرمانہ نیٹ ورک کے وجود کا انکشاف ہوا ہے جو پیشگی کیمیکلز کی خریداری، میفیڈرون (ایم ڈی) کی خفیہ تیاری، منشیات کی بین الاقوامی نقل و حمل اور تقسیم، نشہ آور اشیاء کی بین الاقوامی اسمگلنگ، جرائم کی آمدنی کو جمع کرنے اور قابل عمل چینلز کے ذریعے حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ ساتھیوں اور دیگر افراد کے نام پر اثاثے بھی موجود ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر : ناندیڑ میں اے ٹی ایس کی کارروائی، شہزاد بھٹی کے حامیوں سے باز پرس، پربھنی سے بھی نوجوان حراست میں لئے گئے

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور انڈورلڈ ڈان شہزاد بھٹی کے ریاست میں نیٹ ورک کو مہاراشٹر اے ٹی ایس نے بے نقاب کرنے کے ساتھ مشتبہ اراکین سے باز پرس بھی شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے حامیوں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اے ٹی ایس کی نظر ہے شہزاد بھٹی کے حامیوں کے خلاف اے ٹی ایس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ناندیڑ شہر میں کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی سوشل میڈیا پر یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ پاکستان میں مقیم ہینڈلر شہزاد بھٹی کے کچھ حامی ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ اے ٹی ایس ٹیم نے ناندیڑ شہر میں اس کے کچھ حامیوں کو زیرحراست لے کر تفتیش کے ساتھ تلاشی لی۔ یہ کارروائی ناندیڑ اے ٹی ایس نے بدھ 3 جون کو شہر کے مختلف حصوں میں کی تھی۔ ناندیڑ اور پربھنی کے نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی گئی, لیکن ان نوجوانوں کا کوئی براہ راست تعلق نہیں تھا اور پوچھ گچھ کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ اے ٹی ایس نے شہزاد بھٹی سے تعلقات کے الزام میں اس سے قبل ۵۷ افراد کو زیر حراست لیا تھا اور ریاست کے ۹ اضلاع میں بیک وقت چھاپہ کارروائی کی تھی اور شہزاد بھٹی کنکشن کو بے نقاب کر کے ان نوجوانوں سے بھی باز پرس کی تھی۔ بعد ازاں انہیں بھی رہا کر دیا گیا تھا۔ شہزاد بھٹی، پاکستانی خفیہ ایجنسی اور داؤد ابراہیم ڈی کمپنی کا منا جھنگاڑہ نے ہندوستان میں تخریبی کارروائی کی سازش کی ہے, جس کے بعد اے ٹی ایس نے ریاست بھر میں تلاشی مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس معاملہ میں دلی اسپیشل سیل کے اب تک ۱۰ ملزمین کو گرفتار کیا ہے جو دلی اور ممبئی میں بم دھماکوں کی سازش کو انجام دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہوائی اڈہ پر حجاج کرام کا سامان نہ ملنے سے افراتفری، حج کمیٹی کی لاپروائی کا نتیجہ، ائیرپورٹ پر حجاج کرام کو سامان بھیجنے کی یقین دہانی

Published

on

Air-Port

ممبئی : ممبئی حج کمیٹی آف انڈیا کی لاپروائی کے سبب ممبئی ہوائی اڈہ پر حجاج کرام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مکہ معظمہ جدہ میں حجاج کرام کا سامان بیگیج کو جمع کرنے کے بعد ان کا سامان اب غائب ہے جس کے سبب ممبئی ہوائی اڈہ پر حجاج کرام نے حج کمیٹی کے انتظامات پر سوال اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ یکم مئی کو حج کمیٹی نے سامان جمع کیا تھا لیکن اب تک ممبئی سامان نہیں پہنچا ہے۔ حج کمیٹی کی بدنظمی کے سبب مہاراشٹر اور ملک کے حجاج کرام کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ بھوپال، بھساول، اورنگ آباد، مالیگاؤں سمیت ممبئی کے حجاج کرام کو سامان میسر نہ ہونے کے سبب ائیر پورٹ پر افراتفری کے ساتھ حاجیوں میں اضطراب پایا جا رہا ہے, جبکہ حجاج کرام نے حج کمیٹی پر بدنظمی کا الزام عائد کیا۔

حاجی نذر عا لم نے کہا کہ یکم مئی کو ہی حجاج کا سامان جمع کر لیا گیا تھا لیکن جب ہم ائیر پورٹ پہنچے کو سامان نہیں پہنچا ہمیں یہ یقین دلایا گیا تھا کہ سامان ائیر پورٹ پہنچ جائے گا, لیکن اب تک سامان کا کوئی پتہ ٹھکانہ نہیں ہے۔ سامان نہ ملنے کی وجہ سے حجاج کرام افراتفری کا شکار ہو گئے اور ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامہ بپا ہو گیا۔ اللہ کی مہمانوں کا سامان نہ ملنے سے ممبئی میں اضطراب پایا جارہا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے یکم مئی کو ان کا سامان جمع کیا تھا اور انہیں بتایا تھا کہ ان کا سامان انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچا دیا جائے گا۔ جب حجاج کرام ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کا سامان ابھی نہیں پہنچا اور ان کا سامان ان کے گھروں تک پہنچا دیا جائے گا۔ مہاراشٹر کے مختلف حصوں مثلاً مالیگاؤں، اورنگ آباد، دھولیہ، جالنا، امراوتی، ناگپور سے حجاج کرام ممبئی کے ہوائی اڈے پر پہنچے تھے اور انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ان کا سامان محفوظ ہے اور انہیں کب ملے گا؟ ممبئی ایئرپورٹ پر حاجیوں کا ہنگامہ بدستور جاری ہے۔ حج کمیٹی انتظامیہ نے ائیر پورٹ پر حجاج کرام کو بتایا ہے کہ ان کا بیگیج محفوظ ہے اور جلد ہی سامان انہیں موصول ہوگا ممبئی میں حجاج کرام کاُ سامان نہ ملنے پر حجاج کرام میں ناراضگی ہے جبکہ حج کمیٹی کی بدنظمی کے سبب ہزاروں حجاج کرام پریشان ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان