جرم
متھرا : 50 ہزار روپئے کا انعامی بدمعاش گرفتار

اترپردیش پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور نوھ جھیل پولیس کی مشترکہ ٹیم نے باجنا علی گڑھ شاہراہ پر ہوئی مڈھ بھیڑ میں ایک 50 ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر ایس ٹی ایف اور نوہ جھیل پولیس ٹیم نے باجنا علی گڑھ شاہراہ پر ہوئے مڈھ بھیڑ میں 50 ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ انعامی رامو کا ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مڈھ بھیڑ میں رامو کے پیر میں گولی لگی ہے۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
نوہ جھیل تھانے کے تھانہ انچارج انسپکٹر لوکیش بھاٹی کے مطابق انعامی بدمعاش کے قبضے سے پولیس نے ایک موٹر سائیکل،ایک طمنچہ، کارتوس وغیرہ برآمد کئے ہیں۔ وہ قتل، لوٹ، ڈکیتی، عصمت دری وغیرہ کے معاملے میں کافی دنوں سے پولیس کو مطلوب تھا۔
ایس ایس پی ڈاکٹر گورو گرور نے بتایا کہ بدمعاش رامو کی کریمنل ہسٹری ملی ہے۔ گینگ کے دیگر اراکین کی جانکاری بھی ملی ہے۔ ان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
جرم
پاکستانی جاسوس پی آئی او نے جنگی آبدوز کشتی کی تصویر ارسال کی تھی

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ نے جس 27 سالہ رویندر ورما نامی ایجینئر کو گرفتار کیا ہے۔ اس نے کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی, وہ فیس بک اور وہاٹس اپ پر پاکستانی ایجنٹ پاکستان انٹلیجنس آپریٹیو پی آئی او کے رابطہ میں تھا۔ بحریہ کی آبدوز سمیت اس کی کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی۔ ملزم تھانہ میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھا, سوشل میڈیا سے پہلے اس سے پاکستانی دو شیزہ نے دوستی کی اور پھر ہنی ٹریپ کے جال میں وہ پھنس گیا, عدالت نے ملزم کو 15 دنوں کے پولیس ریمانڈ پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کئی حساس تفصیلات بھی ملی ہے جو اس نے پاکستان کو دی ہے, وہ دو فیس بک اکاؤنٹ کے رابطے میں تھا۔ تھانہ کورٹ نے اسے 2 جون تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ آفیشیل سکریٹ ایکٹ کے معاملہ میں ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا, اس معاملہ میں ایک پاکستانی ایجنٹ اور ایک ہندوستانی شہری بھی ملوث ہے, جس کی تلاش جاری ہے۔ اے ٹی ایس اور مرکزی ایجنسیاں مشترکہ طور پر تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجستھان اور ہماچل پردیش میں بھی گرفتار ملزمین ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے ہیں۔ رویندر ورما کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ اس سے باز پرس کا عمل بھی جاری ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ یہ کتنے افراد کے رابطے میں تھا, اور اس نے اب تک کتنی معلومات شیئر کی ہے۔
جرم
مالوانی میں جعلی ہندوستانی کرنسی چھاپنے والے دو ملزم گرفتار

ممبئی : ملاوانی، ممبئی ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، زون 11 کی ملاوانی پولیس نے جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹ چھاپنے اور گردش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی سینئر پولیس انسپکٹر ڈاکٹر دیپک ہنگے کو ملنے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ 29 مئی 2025 کی رات تقریباً 10:30 بجے، پولیس نے گیٹ نمبر 8، مالوانی میں سائی بابا مندر کے قریب کرائے کے کمرے پر چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی کرائم ڈیٹیکشن یونٹ اور مالوانی پولیس اسٹیشن کے بیٹ مارشل کی ٹیم نے کی۔ چھاپے کے دوران، پولیس نے 500 روپے کے 1000 جعلی نوٹ برآمد کیے، جن کی مالیت 5,00,000 روپے ہے۔ اس کے ساتھ جعلی نوٹ چھاپنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات جیسے لیپ ٹاپ، پرنٹر، کٹر، سیاہی اور سادہ نوٹ پیپر بھی ضبط کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق اس مواد کی مدد سے تقریباً 23,30,000 روپے کی جعلی کرنسی تیار کی جا سکتی تھی۔
گرفتار ملزمان یہ ہیں :
- سمپت سماریہ انجن پلی (عمر 46 سال)، مقامی – ضلع گڈچرولی، مہاراشٹر۔
- حسیم الدین غفور شیخ (عمر 30 سال)، رہائشی – تحصیل گھنساونگی، ضلع جالنا، مہاراشٹر۔
دونوں ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 489اے، 489سی، 489ڈی، 34 اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور سینئر پولیس افسران کی رہنمائی اہم تھی۔ مالوانی پولیس اب اس جعلی کرنسی ریکیٹ کے دیگر ملزمان کی تلاش میں ہے اور کسی منظم جرائم کے نیٹ ورک سے اس کے روابط کی تحقیقات کر رہی ہے۔
جرم
ممبئی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ایک گرفتار

ممبئی : ممبئی پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کی پاداش میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ۳۵سالہ منجیت کمار گوتم جو کہ یوپی کا رہائشی ہے اس نے ہی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ کنٹرول روم میں دھمکی آمیز فون موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر لیا تھا, اور اسکی تفتیش شروع کر دی تھی۔ منجیت کمار گوتم کو گرفتار کرنے کے بعد اب پولیس نے اسے تفتیش شروع کردی ہے۔ ۱۰ دنوں کے درمیان پولیس کو یہ دوسرا دھمکی آمیز کال موصول ہوا ہے۔ پولیس کے لئے یہ دھمکی آمیز کالز درد سر بن گئے ہیں, ایسے میں پولیس نے اب یہ معلوم کرنا شروع کردیا ہے کہ منجیت نے یہ کال کیوں کی تھی, اس کے پس پشت مزید کوئی ملوث ہے یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔
-
سیاست7 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا