Connect with us
Saturday,09-August-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پولس میں بڑے پیمانے پر سنئیر پولس انسپکٹروں کا تبادلہ اور ترقی

Published

on

mumbai police

ممبئی مہاراشٹر میں گنیش اتسو سے قبل حیرت انگیز طور ممبئی پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلہ اور ترقی ہوئی ہے۔ گنیش اتسو ان تبادلوں میں کئی سینئیر پولس انسپکٹروں کو اسسٹنٹ پولس کمشنر اے سی پی کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔ تقریبا ۲۵ سنئیر پولس انسپکٹروں کو سائٹ برانچ میں منتقل کیا گیا۔ ۲۵ سے زائد سنئیر انسپکٹروں کو ترقی دے کر اے سی پی بنایا گیا ہے۔ اس میں کرلا اور ونوبا بھاوے نگر کے دونوں سینئیر انسپکٹروں کے تبادلے کئے گئے ہیں ان دونوں کو ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا تھا, اپنی معیاد کے مکمل ہونے سے قبل ہی ان دونوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ کرلا میں غیر قانونی ہوٹلوں کا معاملہ ایوان اسمبلی میں اٹھایا گیا تھا۔ ہوٹل مالکان کی پولس سے ساز باز اور وی بی نگر کی حدود میں رات بھر ہوٹل کھلی رکھنے کے معاملہ میں وی بی نگر پولس اسٹیشن کے سنئیر پولس انسپکٹر رویندر سرشاگر کے خلاف کئی شکایت بھی اعلی افسران کے پاس تھی, اسی تناظر میں وی بی نگر کے سنئیر انسپکٹر کا تبادلہ کیا گیا, جبکہ کرلا پولس اسٹیشن کا سنئیر انسپکٹر پرمود تورڈمل تو ایسے ہی زد میں آگئے ہیں۔ وہ یہ تبادلہ سے متاثر ہے جبکہ سب سے زیادہ ہوٹلیں وی بی نگر علاقہ میں ہی واقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وی بی نگر کے سنئیر نے ان ہوٹل مالکان کو رات بھر ہوٹلیں کھلی رکھنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی تھی۔ پولس ان ہوٹلوں پر کارروائی سے گریز کرتی تھی تبادلہ کی اہم وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہوٹلوں کی آڑ میں منشیات کا کاروبار اور وی بی نگر پولس اسٹیشن کی حد میں ایس ایل آربریج کے پاس منشیات فروشوں کا اڈہ بھی ہے۔ وی بی نگر پولس اسٹیشن کے سنئیر پولس انسپکٹر رویندر سرشاگر کی جگہ پوپٹ آہواڑ کو سینئیر انسپکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرلا پولس اسٹیشن کے سنئیر انسپکٹر پرمود تورڈمل کی جگہ وکاس مہمونکر کو سنئیر مقرر کیا گیا ہے۔ چمبور پولس اسٹیشن کے سنئیر پولس انسپکٹر سدانند رانے کو اے سی پی کے طور پر ترقی دی گئی ہے اور ان کی کرائم برانچ میں تعیناتی کی گئی ہے۔ بھوئیواڑہ پولس اسٹیشن کے سینئیر انسپکٹر سچن کدم کو ماٹونگا ڈویژن کا اے سی پی بنایا گیا ہے۔ دیونار پولس اسٹیشن کے سینئیر انسپکٹر باسط علی سید کو اے سی پی پولس ہیڈکوارٹر مقرر کیا گیا ہے۔ تقریبا ۳۰ پولس افسران کو اے سی پی کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔ نہرو نگر پولس اسٹیشن کے سنئیر انسپکٹر انکوش کھیڈکر کو اے سی پی ناگپور، ڈونگری کے سنئیر مہیش کمار ٹھاکر کو ناگپور، ششی کانت بھونسلے کو اندھیری ڈویژن سے آگری پاڑہ، میتھونجے ہیرا مٹھ کو نہرو نگر، محمد یوسف ساجد سوداگر نہرو نگر ٹریفک محکمہ میں اے سی پی کے طور پر مقرر کئے گئے ہیں۔ پائیدھونی پولس اسٹیشن کے سنئیر انسپکٹر بال کرشن دیشمکھ کو سائٹ برانچ منتقل کیا گیا ہے۔ بائیکلہ کے سنئیر انسپکٹر چیما جی آڈاؤ کو کرائم برانچ منتقل کیا گیا۔ گھاٹکوپر کے بلونت دیشمکھ کو اسپیشل برانچ بھیجا گیا ہے۔ ممبئی کے مضافاتی علاقوں کے کئی پولس اسٹیشن جس میں سائن کرلا، نہرو نگر، تلک نگر، گھاٹکوپر، دیونار، بی کے سی، جے جے مارگ پولس اسٹیشن کے انسپکٹروں کو تبادلہ کر کے انہیں سائٹ برانچ میں بھیج دیا گیا ہے۔

جرم

ممبئی محبت میں گرفتار دوشیزہ کی اپنے گھر میں ہی چوری، دو گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : محبت میں گرفتار لڑکی نے اپنے گھر میں ہی چوری کر کے اپنے عاشق کے لئے بابا کو زیورات اور نقدی دی تھی۔ شکایت کنندہ ۵۲ سالہ تہوین ارکو نے شکایت درج کروائی کہ پائیدھونی میں اس کے مکان میں نقب زنی ہوئی ہے اور گھر کا دروازہ توڑ کر واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ چوری میں سونے کے زیورات اور نقدی کل مالیت 16,18,000 روپے بتائی جاتی ہے۔ پولس نے چوری کا معاملہ درج کرلیا۔ یہ واردات یکم اگست کو انجام دی گئی تھی۔ کرائم برانچ نے اس معاملہ میں تفتیش کی ابتدا شکایت کنندہ کی بیٹی سے کی تو اس نے بتایا کہ اس کا کسی لڑکے معاشقہ ہے اور اس کے گھر والے اس معاشقہ کے مخالف ہے۔ اس نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ دیکھی تھی انسٹاگرام پر عرفان خان جی کھویا ہوا پیار ۲۴ گھنٹے میں ادھورا پیار پانے کے لئے رابطہ کرے اور کام نہ ہونے پر پیسہ واپس۔ اس اشتہار پر رابطہ کرنے پر اس نے بتایا کہ وہ مولوی بات کررہا ہے, اور اس کے پیار میں جو رکاوٹ ہے اسے دور کرنے کے لئے سونے کے زیورات طلب کئے, اور دوسرے کے بینک اکاؤنٹ میں منی ٹرانسفر بھی کروا لیا۔ یونٹ ۲ کرائم برانچ نے ملزم کا سراغ لگایا اور راجستھان سے ملزم وکاس منوج کمار میگھوال ۲۲ سال اس کا ساتھی سندر لال ناگپال ۳۰ سالہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کر لیا۔ ان ملزمین نے دلی ہریانہ میں اس قسم کے معاملہ میں کئی متاثرین سے دھوکہ دہی کی ہے۔ دونوں ملزمین نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر کی ایما پر کرائم برانچ نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی اے این سی کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی ۱۰ کروڑ کی ایم ڈی ضبط پانچ گرفتار

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی میں منشیات کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل نے اپنی آپریشن میں 10 کروڑ سے زائد کی منشیات ایم ڈی ضبط کر نے کے ساتھ 5 ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی اور نئی ممبئی سے ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو ملاڈ اور ممبئی کے متعدد علاقہ میں منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے۔

ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل گھاٹکوپر یونٹ نے 28 جولائی کو جوگیشوری علاقہ میں گشت کے دوران ایک مشتبہ شخص کو زیر حراست لیا تھا, اس کے قبضے سے 504 گرام میفیڈون یم ڈی برآمد ہوئی تھی, اس کے بعد تفتیش میں پیش رفت اور اس کا معاون بھی اس میں شریک تھا اس کے قبضے سے 518 گرام میفیڈون ایم ڈی ملی, جس کی کل ایم ڈی 1.033 کلو برآمد کی گئی, جس کی کل مالیت 2055 کروڑ بتائی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج رک کے 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اسی طرح انٹی نارکوٹکس سیل باندرہ یونٹ نے پٹھان واڑی ملاڈ ممبئی میں ایم ڈی فروشی کرنے والے ایک شخص کو زیر حراست لے کر اس کے قبضے سے 766 گرام میفیڈون ایم ڈی جس کی قیمت 1.96 کروڑ برآمد کی اور اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ اسی طرح ممبئی کے ورلی یونٹ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی فروخت کرنے والے ایک شخص کو 7 اگست کو گرفتار کیا اس کے قبضے سے 72 کروڑ روپے کی ایم ڈی ضبط کی گئی۔ اسی طرح باندرہ انٹی نارکوٹکس سیل یونٹ نے نئی ممبئی ایم آئی ڈی علاقہ میں ایک شخص کو زیر حراست لیا اور اس کے قبضے سے 1.024 گرام وزن کی ایم ڈی نائیجریائی شہری کو 2 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا, جس کی کل مالیت 2.56 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اسی جرم میں اب تک 1.556 کلو وزن کی ایم ڈی جس کی مالیت 3.89 کروڑ بتاتی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے چار کارروائی میں ملاڈ، جوگیشوری، دادر، ایم آئی ڈی سی، نئی ممبئی میں 4.034 کلو وزن منشیات ضبط کی گئی ہے۔ جس کی کل مالیت 10.07 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے, اس معاملہ میں اب تک 5 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمین ملاڈ ممبئی دادر علاقہ میں ایم ڈی فروشی کا کام کرتے تھے۔ شہریوں سے انٹی نارکوٹکس سیل نے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف پولیس کا ساتھ دے اور اگر انہیں اس متعلق کوئی اطلاع دینا ہے تو ان کا نام مخفی رکھا جائے گا اور وہ اپنی معلومات 1933 ہیلپ لائن پر دے سکتے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر ڈی سی پی انٹی نارکوٹکس سیل نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اردو صحافیوں کو پنشن دینے مطالبہ، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو مکتوب ارسال

Published

on

Asim-Azmi

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اردو صحافیوں کو پنشن اور وظیفہ دینے کا مطالبہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو صحافیوں کو ۶۰ سال کے بعد پنشن، طبی امداد، اور ان کی بچوں کی شادی میں سرکار امداد دے اور اس کے لئے فنڈ مختص ہو۔ ابوعاصم اعظمی نے ایک وزیر اعلیٰ کو مکتوب ارسال کر کے کہا کہ مہاراشٹرسے کئی روزنامے اور ماہنامہ رسالے شائع ہوتے ہیں اس میں برسرروزگار صحافیوں کو سبکدوشی کے بعد بھی محنت و مشقت کرتے ہیں اور ان کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے ہیں اور وہ بنیادی سہولیات بھی محروم رہتے ہیں, اس لئے ایسے سبکدوش سنئیر صحافیوں کو پنشن عطا کی جائے جو ملازمت سے سبکدوش ہو چکے ہیں اور تنگدستی کا شکار ہے۔ اعظمی نے مکتوب میں مطالبہ کیا ہے کہ ان صحافیوں کو طبی امداد کے ساتھ ان کے بچوں کی شادی کے لیے بھی مدد کی جائے تاکہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہے اور ان کی ضروریات زندگی مکمل ہو۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com