Connect with us
Tuesday,01-April-2025
تازہ خبریں

سیاست

منوج تیواری : مسلم اور دلت برادری سے کہنا چاہوں گا کہ سماج دشمن لیڈروں کے چنگل میں نہ آئیں

Published

on

MANOJ TIWARI

نئی دہلی : قومی راجدھانی دہلی میں افطار فلہار پارٹی کے حوالے سے شروع ہونے والی سیاست پر بی جے پی لیڈروں نے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایم پی منوج تیواری نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپوزیشن کے جال میں نہ آئیں، جب کہ دہلی حکومت کے وزیر آشیش سود نے دعویٰ کیا کہ ‘فلہار’ کے ذریعے بی جے پی اپنی ثقافت اور وراثت کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ بی جے پی ایم پی منوج تیواری نے کہا، “جو افطار چاہتے ہیں، وہ افطار کریں اور جو پھل کھانا چاہتے ہیں، انہیں پھل کھانے چاہئیں۔ یہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس کا منتر ہے اور پی ایم مودی اسے کامیاب بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ میں مسلم برادری سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ الجھن میں نہ رہیں، کیونکہ کوئی انہیں وقف بورڈ کے نام پر الجھا رہا ہے اور کوئی انہیں تین طلاق کے نام پر الجھا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، “میں مسلم اور دلت برادری سے کہنا چاہوں گا کہ وہ ان لیڈروں سے دور رہیں جو چور، بدعنوان اور خوشامدی پھیلاتے ہیں۔ یہ لوگ صرف تقسیم اور انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ آپ ایسے بدعنوان اور سماج دشمن لیڈروں کے چنگل میں نہ آئیں”۔ دہلی حکومت میں کابینی وزیر آشیش سود نے کہا، “اب وقت بدل گیا ہے، کیونکہ بی جے پی حکومت ہندوستان کی روایت، ملک کے ورثے اور ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے۔” دوسری جانب بی جے پی ایم ایل اے ابھے ورما نے افطار فلہار پر کہا ہمارے ملک میں تمام مذاہب کو اپنی عبادت کا طریقہ اپنانے کا پورا حق ہے۔ ہندو نیا سال برسوں سے منایا جا رہا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ ہماری حکومت 27 سال بعد بنی ہے اور ہندو سماج کے لوگ نئے سال کو بڑے جوش و خروش سے منائیں گے۔ اب مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو جواب دینا پڑے گا کہ وہ ایک جگہ جاتے ہیں لیکن دوسری جگہ نہیں جاتے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں باسی عید پر تین لاکھ زائرین کی حاجی علی درگاہ کی زیارت

Published

on

Dargah

ممبئی میں عید الفطر بخیر وعافیت اور امن اختتام پذیر ہوئی، مسلمانوں نے سادگی کے ساتھ عید منائی اور وقف بل کے خلاف اپنے بازوں پر سیاہ کالی پٹی باندھ کر نماز ادا کر کے احتجاج کیا ہے۔ ممبئی میں عید الفطر کے بعد درگاہوں پر زائرین کا اژدہام تھا حاجی علی اور ماہم درگاہ پر زائرین کی اژدہام تھا۔ حاجی علی پر تین لاکھ زائرین نے زیارت کی, اس کے لئے پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔ باسی عید 2025 کے موقع پر 3 لاکھ سے زائد زائرین حاجی علی درگاہ پر زیارت کی ہے۔ حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کے ساتھ تیاری کی تھی اس کے مطابق 200 رضاکار، 25 تیراک، 78 سی سی ٹی وی کیمرے، سی سی ٹی وی کیمرہ آپریٹر، لب سڑک کے ساتھ ساتھ درگاہ کے احاطے میں عوامی اعلان کا نظم کیا گیا۔ لب سڑک کے داخلے کے ساتھ ساتھ درگاہ کے احاطے میں ابتدائی طبی امداد کی سہولت بھی مہیا تھی۔ بھاری پولیس بندوبست تلاشی کے لئے رکاوٹیں اور رسی وغیرکا بھی اہتمام تھا۔ ممبئی میں عید اور باسی عید پرامن اختتام ہوئی، اس دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ممبئی پولس کمشنر وویک پھنسلکر کی ہدایت پر پولس نے درگاہوں مسجدوں پر اضافی حفاظتی انتظامات کئے تھے۔

Continue Reading

بزنس

بی ایم سی ممبئی میں ہر ماہ 100 سے 7500 روپے کی کچرا فیس جمع کرے گی، ہر سال 687 کروڑ روپے کمانے کی امید، ڈرافٹ جاری کرکے عوام سے مانگی رائے

Published

on

BMC-Chunav

ممبئی : بی ایم سی جلد ہی گھروں، ہوٹلوں، شادی ہالوں، نمائشی مراکز، کافی شاپس، ڈھابوں، گیسٹ ہاؤسز، بینکوں، کوچنگ کلاسز، کلینکس، ڈسپنسریوں، کولڈ سٹوریجوں، تہوار ہالوں اور دیگر رہائشی اور تجارتی اداروں سے کوڑا کرکٹ کی فیس وصول کرے گی۔ یہ فیس 100 روپے سے 7500 روپے ماہانہ تک ہو سکتی ہے۔ بی ایم سی نے اس کے لیے ایک مسودہ تیار کیا ہے۔ کوڑا کرکٹ کی فیس کے علاوہ اس مسودے میں گندگی پھیلانے پر جرمانے میں اضافے کا بھی انتظام ہے۔ پیر کو مسودہ جاری کرتے ہوئے، بی ایم سی نے 1 اپریل سے 31 مئی 2025 تک اس پر لوگوں سے رائے طلب کی ہے۔ بی ایم سی کے ایک اہلکار نے بتایا، فی الحال ممبئی میں بی ایم سی ہر سال کچرے کی صفائی پر 3141 روپے فی شخص خرچ کر رہی ہے، جو کہ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

اگر قانون بنتا ہے تو ممبئی والوں کو ہر ماہ اتنی فیس ادا کرنی پڑے گی۔

  • 50 مربع میٹر تک کے رقبے والے مکانات – 100 روپے
  • 50 مربع میٹر سے زیادہ رقبہ والے مکانات 300 مربع میٹر تک – 500 روپے
  • 300 مربع میٹر سے زیادہ رقبہ والے مکانات – 1000 روپے
  • تجارتی ادارے، دکانیں، کھانے کی جگہیں (ڈھابہ/مٹھائی کی دکانیں/کافی ہاؤس وغیرہ) – 500 روپے
  • گیسٹ ہاؤس – 2000 روپے
  • ہاسٹل-750 روپے
  • ہوٹل-ریسٹورنٹ (غیر ستارہ) – 1500 روپے
  • ہوٹل ریسٹورنٹ (3 ستاروں تک) – 2500 روپے
  • ہوٹل ریستوراں (3 ستاروں سے زیادہ) – 7500 روپے
  • کمرشل آفس، سرکاری دفتر، بینک، انشورنس آفس، کوچنگ کلاس، تعلیمی ادارہ وغیرہ – 750 روپے
  • کلینک، ڈسپنسری (50 بستروں تک) – 2000 روپے
  • لیب (50 مربع میٹر تک) – 2500 روپے
  • کلینک، ڈسپنسری (50 بستروں سے زیادہ) – 4000 روپے
  • لیب (50 مربع میٹر تک) – 5000 روپے
  • چھوٹی اور کاٹیج انڈسٹریز کی ورکشاپس (10 کلو تک روزانہ پیدا ہونے والا فضلہ) – 1500 روپے
  • گودام، کولڈ اسٹوریج – 2500 روپے
  • شادی، فیسٹیول ہال، نمائش اور میلہ (3000 مربع میٹر تک) – 5000 روپے
  • شادی، فیسٹیول ہال، نمائش اور میلہ (رقبہ 3000 مربع میٹر سے زیادہ) – 7500 روپے
Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ملاڈ گڈی پاڑوہ تشدد میں تین گرفتار،حالات پرامن، پولس الرٹ : ڈی سی پی اسمیتا پاٹل

Published

on

ممبئی کے ملاڈ میں گڈی پاڑوہ پر تشدد کے بعد اب یہاں حالات پرامن ہے, لیکن اس کے باوجود اس معاملہ پر اب سیاست بھی شروع ہو گئی ہے, اور اسے ہندو مسلم رنگ دے کر فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش شروع ہو گئی ہے۔ گڈی پاڑوہ پر نورانی مسجد کے سامنے سے گزرنے والے پانچ نابالغ شرکاء پر مقامی نوجوان نے حملہ کردیا تھا, اس معاملہ میں پولس نے حالات قابو میں کر لیا ہے۔ اور اب تک تین افراد کو بھی گرفتار بھی کیا ہے, ان پر فساد برپا کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ بھیڑ کی شناخت بھی کی جارہی ہے, سی سی ٹی وی کی بنیاد پر ملزمین کو شناخت کر کے تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولس نے حالات کو قابو کرنے کے بعد ملاڈ میں ہائی الرٹ کر دیا ہے, اور فرقہ پرستوں پر نظر بھی رکھی جارہی ہے۔ ممبئی میں اب فرقہ پرستوں نے ماحول خراب کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ ایسے میں پولس بھی سوشل میڈیا پر نظر رکھ رہی ہے۔ مقامی ڈی سی پی اسمیتا پاٹل نے بتایا کہ ملاڈ مالونی کے حالات پرامن ہے اور شرپسندوں کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر فوٹیج کا معائنہ کے بعد گرفتاریاں بھی جاری ہے اب تک اس معاملہ میں تین افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔ اس میں ایک ملزم شارن ہے جس نے نابالغ پر حملہ کیا تھا اس معاملہ میں وشوو ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے پولس کو الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر وہ ملزمین کو جلد ازجلد گرفتار نہیں کرتی ہے تو وہ احتجاج کریں گے۔ اس معاملہ میں ڈی سی پی نے تمام مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں اور افواہوں پر توجہ نہ دینے اور سوشل میڈیا پر بلاتصدیق ویڈیو یا متنازع پوسٹ نہ شئیر کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ ممبئی میں امن وامان کی برقراری کے لئے پولس الرٹ ہے اور ممبئی پولس کمشنر وویک پھنسلکر نے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

گڈی پاڑوہ پر تشدد پر سنجے بروپم کی زہر افشانی :
گڈی پاڑوہ پر تشدد کے بعد سنجے نروپم نے پولس پر کئی سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کارروائی میں تاخیر اور ملزمین کو بچانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ممبئی پولس کی کارروائی پر سوال کھڑے کئے ہیں اور کہا ہے کہ اہم ملزم شارن اور اس کی والدہ ہندوؤں کو ان کے تہوار منانے نہیں دیتی ہے اور یہاں ان کی غنڈہ گردی ہے۔ مسلمانوں کو سنجے نروپم نے جہادی قرار دیا۔ سنجے نروپم نے کہا کہ پولس نے اس وقت کارروائی کی جب ان پر دباؤ ڈالا گیا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com