Connect with us
Tuesday,08-July-2025
تازہ خبریں

سیاست

مالیگاؤں کی مسلم سیاست بھومی پوجن پر کانگریس کے اطمینان سے سبق حاصل کریں، کانگریس کی سفید کھادی کے نیچے آر ایس ایس کی خاکی چڈی نظر آئے گی

Published

on

(وفا ناہید)
مالیگاؤں کی سیاست کی بات ہی نرالی ہے. یہاں سیاسی دنگل میں سیاست نہیں بلکہ ذاتیات پر سیاست کی جاتی ہے. غیر مذہب کی تمام سیاسی پارٹیاں یہاں تک کے خود کو سیکولر کہہ کر مسلمانوں کا 70 سالوں سے سیاسی استحصال کرنے والی کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم مودی کے بھومی پوجن پر اطمینان کا اظہار کیا تھا. ہم مسلمان جو کہ اتحاد اور اتفاق کی ایک زندہ مثال تھے. اس وقت آپسی رنجش کا شکار ہے. جس کا پورا فائدہ غیر قوم اٹھارہی ہیں. اگر مالیگاؤں کی بات کی جائے تو اس شہر کو مسلم اکثریتی شہر ہونے کا خطاب حاصل ہے. اس شہر میں میئر, ایم ایل اے, اسٹینڈنگ چیئرمین سب کے سب مسلمان ہے. باوجود اس کے اس شہر کی زبوں حالی کو ضبط تحریر میں لانا ناممکن ہے. اس شہر میں ہر بات پر سیاست کی جاتی ہے. مسجدوں میناروں کی وجہ سے یہ شہر اپنی ایک انفرادی شناخت رکھتا ہے مگر برسراقتدار اور حزب اختلاف میں جو تناؤ اور رنجش ہے وہ کسی فلم کی یاد دلاتی ہے. الزام تراشی میں اس شہر کے لیڈران پی ایچ ڈی کی ہے. انہیں عوام اور عوامی مسائل سے زیادہ اپنے سیاسی حریف کی سرگرمیوں پر نظر رہتی ہیں. یہ تو بس ‘اپنا کام بنتا, بھاڑ میں جائے جنتا’ پر یقین رکھتے ہیں. عوام گلے گلے تک مسائل کے جال میں الجھے ہیں اور لیڈران بس سیاسی حریف کو کس طرح پچھاڑا جائے یہ سوچ رہے ہیں. جب سے شوشل میڈیا کا ظہور ہوا ان برساتی لیڈران کے ہاتھ ایک بہت اچھا پلیٹ فارم آگیا. اپنے سیاسی حریف کو نیچا دکھانے کا. جس میں نہ ہینگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ بھی چوکا آئے. اب قارئین! اگر ان لیڈران کے پاس کوئی مسئلہ پہنچا کہ کھٹ سے پہنچ گئے وفد کی صورت ایک میمورنڈم لے کر. مست تصویر کھینچی اور وائرل کردی. اس تصویر کو ہوا دینے کے لئے ان کے اپنے گروپ ہے. اب شروع ہوگئی گروپ میں اس لیڈر کی شان میں بلاوجہ کی قصیدہ خوانی. اپنے حریف کی ذرا سی کوئی خامی ہاتھ لگ گئی. اب شروع ہوگئی ذاتیات پر بحث. یہاں تک کے ان وہاٹس گروپ نے خواتین کو بھی نہیں بخشا. ابھی حال ہی میں شہر کے سابق ایم ایل اے جو بے چارے آج تک اپنی شکست کو قبول نہیں کرپائے. کہیں سے دور کی کوڑی اٹھا لائے کہ بوگس ووٹ کی بنیاد پر ان کے مخالف مجلس کے امیدوار مفتی اسمعیل قاسمی نے جیت حاصل کی. اس الزام کو سن کر مفتی صاحب کی روح تک تڑپ گئی. اب مفتی صاحب کو جواب دینا تھا. فورآ ایک پریس کانفرنس میں سابق ایم ایل اے شیخ آصف کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے دیا. شیخ آصف مفتی اسمعیل کو اسمبلی سیٹ سے بے دخل کرنے کے لئے سال بھر سے کوشاں ہے. مگر ابھی تک کامیابی ہاتھ نہیں لگی. حالانکہ میئر کی کرسی اب بھی شیخ رشید خانوادے کے ہاتھ میں ہے مگر اسمبلی سیٹ کے جانے کا غم ابھی تک ہلکا نہیں ہوا. عوام بے چارے کیا کریں ؟ برسات کا موسم ہے. باران رحمت کا نزول وقتاً فوقتاً جاری ہے. شہر کی کچی سڑکیں عوام کے صبر و ضبط کا امتحان لے رہی ہیں. موسم باراں رحمت نہیں زحمت بن رہا ہے. اس کے باوجود برسراقتدار سے لے کر حزب اختلاف تک سب کے سب عوام دشمن بنے سیاسی روٹیاں سینک کر عوام کی ہمدردی بٹورنے میں لگے ہیں. کب تک مالیگاؤں شہر اور اس کی عوام کا سیاسی استحصال کیا جائے گا ؟ کب تک ؟ شہر میں مسائل کا انبار ہے اور سیاست اپنے ننگے پن پر اتر کر عوام کے ضبط کو آزما رہی ہیں. یہ عوام اگر اپنے قیمتی ووٹوں سے فتح یاب کرسکتی ہے تو یہی عوام کرسی اور عہدہ چھننے کی بھی طاقت رکھتی ہیں. لہذا شہر کی سیاسی پارٹیاں اب تو ہوش کے ناخن لیں. ورنہ عوامی غصہ اگر پھوٹ پڑا تو……… ؟؟؟؟؟

ممبئی پریس خصوصی خبر

رضا اکیڈمی نے دہلی ہائی کورٹ میں “اودے پور فائلس” فلم پر پابندی کے لیے عرضی داخل کی

Published

on

delhi-high-court

نئی دہلی، ٨ جولائی 2025ء : آج دہلی ہائی کورٹ میں رضا اکیڈمی کے سرپرست الحاج محمد سعید نوری صاحب کی موجودگی میں آنے والی متنازعہ فلم “اودے پور فائلس” پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک قانونی عرضی (پی آئی ایل) داخل کی گئی۔ یہ عرضی رضا اکیڈمی دہلی کے سیکریٹری اور ایم ایس او کے چیئرمین ڈاکٹر شجاعت علی قادری نے داخل کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الحاج سعید نوری صاحب نے بتایا کہ :
“اس فلم کے ٹریلر میں نبیٔ اسلام ﷺ اور ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن کے خلاف سخت توہین آمیز اور قابلِ اعتراض باتیں کہی گئی ہیں، جو نہ صرف مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتی ہیں, بلکہ ملک کی امن و امان کی فضا کو بھی شدید متاثر کر سکتی ہیں۔”

انہوں نے مزید کہ “یہ فلم ایک مخصوص مذہبی طبقے کو بدنام کرنے کی کھلی کوشش ہے، جس سے سماج میں نفرت کو ہوا ملے گی اور عوام کے درمیان باہمی عزت، رواداری اور ملی یکجہتی کو سنگین خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے، اور ہماری یہ پرزور مانگ ہے کہ اس فلم کی ریلیز پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔”

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی میں مسلسل بارش کے پیش نظر مڈل ویترنا جھیل ۹۰ فیصد لبریز

Published

on

Veternah Lake

‎ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے کو پانی فراہم کرنے والے 7 آبی ذخائر میں سے، ‘ہندو ہردئے سمراٹ شیو سینا پرمکھ بالاصاحب ٹھاکرے مڈل ویترنا جھیل’ آج 7 جولائی 2025 کو تقریباً 90 فیصد لبریز ہو گئی ہے اور آج پانی کی سطح 282.13 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ مسلسل بارش کے پیش نظر ڈیم کے 3 گیٹ (نمبر 1، نمبر 3 اور نمبر 5) کو دوپہر 1 بج کر 15 منٹ پر کھول دیا گیا ہے۔ اس وقت 3000 کیوسک کی رفتار سے پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق، ہندو ہردئے سمراٹ شیو سینا پرمکھ بالاصاحب ٹھاکرے مڈل ویترنا ڈیم سے چھوڑے گئے پانی کو ‘مودک ساگر’ (لوئر ویترنا) آبی ذخائر میں ذخیرہ کیا جاتا ہے۔

‎ میونسپل کارپوریشن نے 2014 میں پالگھر ضلع کے موکھڈا تعلقہ میں 102.4 میٹر اونچا اور 565 میٹر مڈل ویترنا کیا۔ میونسپل کارپوریشن نے اپنے خرچ پر ریکارڈ وقت میں اس ڈیم کو بنایا اور مکمل کیا۔ اس ڈیم کا نام ‘ہندو ہرودے سمراٹ شیو سینا پرمکھ بالا صاحب ٹھاکرے مڈل ویترنا جھیل’ رکھا گیا ہے۔ اس آبی ذخائر کی زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 19,353 کروڑ لیٹر (193,530 ملین لیٹر) ہے۔

‎آبی ذخائر میں گزشتہ چند دنوں سے ہونے والی مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے آبی ذخائر میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہندو ہرودے سمراٹ شیو سینا پرمکھ بالاصاحب ٹھاکرے مڈل ویترنا آبی علاقہ میں (7 جولائی 2025) تک 1 ہزار 507 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔ اس طرح آج ڈیم تقریباً 90 فیصد بھر چکا ہے۔ ڈیم کا مکمل ذخیرہ کرنے کی سطح 285 میٹر ہے اور پانی کی سطح آج 282.13 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر، ڈیم کے 3 دروازے (نمبر 1، نمبر 3 اور نمبر 5) کو آج (7 جولائی 2025) دوپہر 1.15 بجے سے 30 سینٹی میٹر تک کھول دیا گیا ہے۔ ان تینوں دروازوں سے 3000 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔

‎ممبئی کو پانی فراہم کرنے والے 7 ڈیموں کی کل زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1,44,736.3 کروڑ لیٹر (14,47,363 ملین لیٹر) ہے۔ آج صبح 6 بجے تک تمام 7 جھیلوں میں پانی ذخیرہ کرنے کی مشترکہ صلاحیت تقریباً 67.88 فیصد ہے۔

Continue Reading

سیاست

مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں واقع تاریخی قلعہ سے متصل سمندری پانی کے علاقے میں ایک مشکوک پاکستانی کشتی کی موجودگی کی ملی اطلاع۔

Published

on

Raigad-Coast

پونے/ رائے گڑھ : مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں ایک مشکوک کشتی دیکھے جانے کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ یہ کشتی رائے گڑھ قلعے سے متصل سمندری علاقے میں دیکھی گئی۔ سکیورٹی اداروں کی مدد سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ مشکوک کشتی پاکستانی کشتی ہونے کا امکان ہے جو کہ ماہی گیری کی کشتی ہو سکتی ہے۔ 2008 کے ممبئی حملے کی تاریخ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس واقعے کے بعد سیکیورٹی ایجنسیوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق، شارک کو اتوار کی رات مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں ریوڈانڈا ساحل کے قریب میری ٹائم سیکورٹی ایجنسیوں نے دیکھا۔ یہ پاکستانی ماہی گیر کشتی ہونے کا امکان ہے۔ مشکوک کشتی کورلائی کے ساحل سے تقریباً دو سمندری میل کے فاصلے پر دیکھی گئی۔

پی ٹی آئی کے مطابق، ایک اہلکار نے بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر، ضلع میں سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے اور پولیس فورس کی ایک بڑی نفری کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہی نہیں اس واقعے کے بعد پولیس اور میری ٹائم سیکیورٹی حکام نے سیکیورٹی بڑھا دی اور کشتی کی تلاش شروع کردی۔ رائے گڑھ پولیس، کوئیک ری ایکشن ٹیم (کیو آر ٹی)، بم ڈیٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ڈی ایس)، بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے اہلکار رات دیر گئے موقع پر پہنچ گئے۔ رائے گڑھ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) آنچل دلال اور دیگر سینئر پولیس افسران صورتحال کا جائزہ لینے ساحل پر پہنچ گئے۔

ایک اہلکار کے مطابق ایس پی نے بجر کا استعمال کرتے ہوئے کشتی تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن موسم کی وجہ سے انہیں واپس جانا پڑا۔ تیز بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کشتی کو تلاش کرنے اور اس تک پہنچنے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے اور پھر آپریشن سندھ کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے کہ ہندوستانی سمندری حدود میں ایک مشکوک پاکستانی کشتی دیکھی گئی ہے۔ حال ہی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تاریخی رائے گڑھ قلعہ کا دورہ کیا۔ یہ قلعہ چھترپتی شیواجی مہاراج سے منسلک ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com