سیاست
مالیگاؤں : شیخ خلیل کی گرفتاری کے متحدہ محاذ کی پریس کانفرنس

وفا ناہید) گذشتہ دنوں پروفیسر رضوان خان سر کے بنگلے پر فائرنگ کے معاملے میں سٹی پولس نے کانگریس کے سابق میئر شیخ رشید کے بھائی اور سابق ایم ایل اے آصف شیخ کے چچا خلیل شیخ المعروف خلیل دادا کو حراست میں لیا. خلیل دادا کی گرفتاری کے بعد کانگریس کی سیاسی رنجش کھل کر سامنے آگئی ہے. جس کے پیش نظر متحدہ محاذ نے آج ایک پریس کانفرنس منعقد کی. اس پریس کانفرنس میں متحدہ محاذ نے کانگریس کے سیاسی چپقلش کو بیان کیا کہ کس طرح آزاد بھارت میں مالیگاؤں شہر روز اول سے ہی سیاسی بصیرت کیلئے ملک بھر میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے۔ صابر عبدالستار، ہارون انصاری، عائشہ حکیم، شبیر سیٹھ اور ان سب میں سیاسی افق پر نمایاں رہنے والے نہال احمد صاحب ان تمام لیڈران نے سیاسی، سماجی خدمات انجام دیتے ہوئے ہمیشہ نظریاتی سیاست کو ترجیح دی۔ مذکورہ لیڈران کے سیاسی اختلافات کو شہر نے کبھی ذاتی بنیادوں پر وار کرنے والا نہیں دیکھا۔ نظریاتی اختلافات کے باوجود لیڈران نے ہمیشہ اس شہر کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششیں کی ہیں۔ شہر کے لیڈران کا وصف اس مثال سے سمجھئے کے جب ساتھی نہال احمد صاحب پر ایک رتبہ جان لیوا حملہ ہوا تو ان کے سیاسی مخالفین نے بھی اس کو برا مانا، حتہ کے موجودہ دور میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو 2014 اسمبلی الیکشن میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، تب بھی ان کی یا ان کے ورکروں کی جانب سے سیاسی مخالفین کو کوئی گزند نہیں پہنچایا گیا۔ ایسے اعلی کردار کے سیاسی لیڈروں کے مالیگاؤں شہر میں آج جو کچھ واقعات رونما ہو رہے ہیں ان کی وجہ سے شہر کا سیاسی معیار گرتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں شکست کو ذاتی رنجش کے طور پر لیا جارہا ہے۔ مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کے لئے سرگرم رہنے والوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ شفیق اینٹی کرپشن پر جان لیوا حملہ، اوٹے پہلوان سے خونی مارپیٹ، کو آپ کارپوریٹر آمین فاروق کا دن دہاڑے جان لینے کی غرض سے ریوالور لے کر پیچھا کیا گیا اور اس کے بعد ابھی چند دنوں قبل پروفیسر رضوان خان کو جان سے مارنے کے لئے آدھی رات کو ان کے گھر حملہ کرکے پے درپے فائرنگ کی جاتی ہے۔ یہ تمام واقعات اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ سیاسی شکست کا انتقام مخالفین کی جان لیکر لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
سیاست
بہار میں آر جے ڈی لیڈر اوم پرکاش پاسوان نے شیڈول کاسٹ کمیشن کے نائب صدر دیویندر کمار کی تقرری پر اٹھائے سوال۔ لالو یادو کے خلاف شکایت درج کرائی

پٹنہ : بہار میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اوم پرکاش پاسوان نے بہار اسٹیٹ شیڈول کاسٹ کمیشن کے نائب چیئرمین دیویندر کمار کی تقرری اور ان کے کام کرنے کے انداز پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ کمیشن کی طرف سے آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کو بھیجے گئے خط کی بنیاد پر، انہوں نے حق اطلاعات قانون، 2005 کے تحت تفصیلی معلومات مانگی ہیں۔ آر جے ڈی شیڈول کاسٹ سیل کے ریاستی نائب صدر کم آفس انچارج اوم پرکاش پاسوان نے کمیشن کے صدر کمار کے بھیجے گئے خط (نمبر 202020) کے نوٹس پر معلومات کے حق (آر ٹی آئی) کے تحت کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ 13 جون 2025 کو لالو پرساد یادو کو۔ انہوں نے پوچھا ہے کہ کیا کمیشن کا کوئی اہلکار کسی سیاسی شخص کو براہ راست خط جاری کر سکتا ہے۔ کیا یہ کمیشن کی آئینی حدود میں آتا ہے؟ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی معلومات طلب کی ہیں کہ آیا مذکورہ خط کمیشن کی اجتماعی رضامندی سے جاری کیا گیا تھا یا یہ وائس چیئرمین کا ذاتی اقدام تھا۔
آر ٹی آئی درخواست کے ذریعے، اوم پرکاش پاسوان نے یہ بھی جاننا چاہا کہ نائب صدر کی تقرری کس عمل اور کوٹے کے تحت کی گئی ہے – درج فہرست ذات، مہادلت یا کسی اور زمرے سے۔ انہوں نے کمیشن میں وائس چیئرمین کی تقرری کے عمل، اہلیت اور انتخاب کے معیار کی تصدیق شدہ کاپی بھی مانگی ہے۔ پاسوان نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا کمیشن کا کوئی اہلکار سوموٹو نوٹس لے سکتا ہے اور سوشل میڈیا یا میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر کسی سیاسی لیڈر کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔
اوم پرکاش پاسوان، روپے کا پوسٹل آرڈر منسلک کرتے ہوئے 10، نے کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد سرکاری فائل نوٹنگ، قواعد و ضوابط، مذکورہ خط کی کاپی اور کمیشن کے اجلاس کی تفصیلات کی مصدقہ نقول فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حق اطلاعات قانون کی دفعہ 7(1) کے تحت مقررہ وقت میں دستیاب کرایا جائے گا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی فلسطین کی حمایت میں احتجاج، مظاہرین زیر حراست

ممبئی : ممبئی میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کرنا مظاہرین کو اس وقت مہنگا پڑا, جب فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کو ہی پولس نے نصف شب سے حراست میں لیا۔ ممبئی کے مختلف علاقوں میں فلسطین کے لئے اظہار ہمدردی کے لئے احتجاج کرنے کا اعلان کرنے والے رہنما کو آزاد میدان میں جانے سے روکنے کے لئے پولس نے نصف شب سے ہی زیر حراست لیا۔ چونا بھٹی پولس نے معراج صدیقی، گرگاؤں پولس نے کامریڈ پرکاش ریدی، ایم آئی ڈی سی پولس فیروز میٹھی بوروالا کو زیر حراست لیا۔ مظاہرین نے فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کی اجازت طلب کی تھی, لیکن پولس نے اجازت دینے سے انکار کر دیا, باوجود اس کے مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ منعقد کرنے کا انتباہ دیا تھا۔ فیروز میٹھی بوروالا نے بتایا کہ احتجاجی مظاہرہ سے باز رکھنے کے لئے پولس نے نصف شب سے ہی ہمیں حراست میں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہندو انتہا پسند تنظیموں وشو ہندو پریشد بجرنگ دل کی دھمکی کے بعد پولس نے احتجاج کو کچلنے کے لئے یہ کاروائی کی ہے۔ ہندو تنظیموں نے یہ واضح دھمکی دی تھی کہ اگر مسلمان اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہیں, تو وہ اسرائیل کی حمایت میں سڑکوں پر اتریں گے۔ اس دھمکی کے بعد ہی پولس نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں پر کارروائی کی ہے, جو سراسر غیر قانونی ہے۔ ممبئی پولس نے بتایا کہ نظم و نسق کی برقراری کے لئے اجازت کو منسوخ کیا گیا ہے۔ ممبئی میں پولس نے الرٹ جاری کیا ہے۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی موسلادھار بارش سے پوائی جھیل لبریز

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کی پوائی جھیل، جو ممبئی بی ایم سی کے حدود کی ایک اہم مصنوعی جھیل ہے، آج (18 جون 2025) صبح 6 بجے کے قریب لبریز ہوگئی۔ 545 کروڑ لیٹر پانی ذخیرہ کی صلاحیت رکھنے والی اس جھیل کا پانی پینے کے قابل نہیں ہے اور اسے بنیادی طور پر صنعتی مقاصد اور آرے ڈیری کالونی میں پینے کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس جھیل کے کیچمنٹ علاقہ میں گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی بارش کی وجہ سے جھیل لبریز ہوگئی۔
پوائی جھیل کے بارے میں مختصراً اہم معلومات درج ذیل ہیں :
یہ جھیل ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 27 کلومیٹر (تقریباً 17 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔
اس مصنوعی جھیل کی تعمیر 1890 میں مکمل ہوئی تھی۔
جھیل کا کیچمنٹ ایریا تقریباً 6.61 کلومیٹر ہے۔ جب یہ جھیل پوری طرح سے لبریز ہوگی تو پانی کا رقبہ تقریباً 2.23 مربع کلومیٹر ہے۔ جب جھیل مکمل طور پر بھر جاتی ہے، جھیل میں 545.5 کروڑ لیٹر پانی ہوتا ہے۔ (5455 ملین لیٹر)
یہ جھیل مکمل طور پر لبریز جانے کے بعد اس کا پانی دریا میٹھی میں چلا جاتا ہے۔
پچھلے سال یہ جھیل 8 جولائی 2024 کو لبریز ہو گئی تھی۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا