Connect with us
Saturday,31-May-2025
تازہ خبریں

سیاست

مالیگاؤں : جشن فتح کے جلوس میں کانگریس کے 4 اراکین کی شرانگیزی پر آزاد نگر پولس نے کیا معاملہ درج

Published

on

malegaoncong

(وفا ناہید)
آج شہر میں میئر چناؤ تھا. میئر الیکشن میں کانگریس اور شیوشینا اتحاد سے کانگریس کی طاہرہ شیخ رشید میئر چناؤ جیت کر دوبارہ میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے پر قابض ہوگئی. چونکہ کانگریس اور متحدہ گٹھ بندھن کے درمیان سیاسی چپقلش چلتے رہتی ہیں. متحدہ گٹھ بندھن میں این سی پی, جنتادل سیکولر اور مجلس اتحاد المسلمین شامل ہیں. اسمبلی الیکشن میں بھی دونوں پارٹیاں آپس میں ٹکرانے کو تیار تھی. اسمبلی سیٹ پر چونکہ مجلس اتحاد المسلمین کا قبضہ ہے. اپنی اس ہار کو کانگریسی اب تک نہیں بھولے ہیں. یہاں تک کہ کانگریس کے شکست خوردہ سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید نے نومنتخب ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کے خلاف کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کردی ہے. آج مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے مئیر ، ڈپٹی مئیر کے الیکشن میں کانگریس کی طاہرہ شیخ رشید نے ووٹوں کے ایک بڑے فرق سے جیت حاصل کی ہے. میئر الیکشن میں جیت کے بعد شہر میں نکلے جشن جلوس میں متحدہ محاذ کی یاسمین اعجاز بیگ کے گھر کے پاس کانگریسی نوجوانوں کی جانب سے جم کر پٹاخے بازی اور گالی گلوچ کرتے ہوئے گھر میں گھسنے کا معاملہ پیش آیا .
ذرائع سے ملی تازہ اطلاعات کے مطابق میئر چناؤ میں جیت کے نشے میں شرشار کانگریس کے 4 اراکین سمیت , نامعلوم افراد پر فساد برپا کرنے اور پٹاخے بازی کرنے کا معاملہآزاد نگر پولس نے درج کیا ہے . اس ضمن میں آزاد نگر پولس نے 38 سالہ
کارپوریٹر یاسمین بانو اعجاز بیگ, ساکن امن چوک سروے نمبر 234 پلاٹ نمبر 111 اسلام نگر کی شکایت پر (1) جلیل دادا ، (2) احسان (3) ہارون ایڑا (4) ارشد لئیق علی و دیگر افراد نے جلوس کی شکل میں گھر میں گھس کر پٹاخہ بازی کی جس پر میں نے انھیں کہا کے پٹاخے گھر میں کیوں پھوڑ رہے ہو باہر پھوڑو اس پر ان لوگوں نے میرے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے دھکا مکی کی . کانگریس پارٹی کے افراد کی جانب سے پٹاخے بازی اور شور شرابہ کرکے ماحول خراب کرنے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے مہا گٹھ بندھن اگھاڑی کی گٹ نیتا شان ہند کی قیادت میں خواتین کارپوریٹرس نے آزاد نگر پولس اشٹیسن کے باہر احتجاجی دھرنا دیا . وہیں مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈران اور ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی ، اسٹینڈنگ چیئرمین ڈاکٹر خالد پرویز ، سمیت متحدہ محاذ کے تمام کارپوریٹرس و اراکین بھی دھرنے میں شامل تھے . حالات کو دیکھتے ہوئے شہر ڈی واے ایس پی رتناکر نولے و آزاد نگر پی آئی پاریکر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کر اس طرح کی حرکت کرنے والوں پر سخت کاروائی کئے جانے کا یقین دلایا . اس معاملے کی تحقیقاتی خاتون افسر پی ایس آئی پاٹل نے پنچنامہ کی کاروائی مکمل کرنی ہے. آزاد نگر پولیس نے اس معاملے میں جلیل دادا ، احسان ، ہارون ایڑا اور ارشد لئیق سمیت دیگر نامعلوم افراد کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 87/019 تعزیرات ہند کی مختلف دفعات 143 , 147 , 148 , 149 , 452 , 323 , 504 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پولس ڈی سی پی کے داخلی تبادلے دتہ نلاوڑے زون ۱۰ اور اسلم شیخ زون ۶ مقرر

Published

on

Aslam Shaikh

ممبئی : ممبئی پولس میں داخلی تبادلے کئے گئے ہیں, جس کے تحت زون ۳ میں کرشنا کانت اپادھیائے کو منتقل کیا گیا ہے, وہ اس سے قبل پولس ہیڈکوراٹر ون میں تھے۔ زون ۱۰ میں ڈی سی پی ڈٹیکشن دتہ نلاوڑے کا کی منتقلی کی گئی ہے اور سچن گنجال کو پروینٹیو میں منتقل کیا گیا ہے۔ مہیش چمٹے پروٹیکشن سے زون ۱۲، زون ۶ نوناتھ ڈھولے کو انٹی نارکوٹکس سیل، زون ۷ وجئے کانت ساگر کو سمندر تحفظ پورٹ زون، پرسانت پردیسی منترالیہ ٹریفک ساؤتھ، نمیت گویل ایل اے سے ایس ٹی ایف ای او ڈبلیو، زون ۳ دتاترے کامبلے ایس بی ون، پرشوتم کراڈ سائبر کرائم، اسلم شیخ کو زون ۶ منتقل کیا گیا۔ راکیش اولا زون ۷، راج تلک روشن ڈٹیکشن کرائم برانچ سمیت ڈی سی پی کا داخلی تبادلہ کیا گیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پولیس میں بڑا تبادلہ : متعدد ڈی سی پی افسران کے تقرر و تبادلے

Published

on

mumbai police

ممبئی، 30 مئی 2025 — ممبئی پولیس کے اسٹیبلشمنٹ بورڈ کی 30 اپریل 2025 کو ہونے والی میٹنگ میں اہم انتظامی فیصلے کے تحت ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) رینک کے کئی افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پولیس انتظامیہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور امن و امان کو مؤثر طریقے سے برقرار رکھنا ہے۔

حصہ ‘اے’ – ممبئی پولیس کے اندر تبادلے :

  1. کرشن کانت اوپادھیائے، جو اس سے قبل ہیڈکوارٹر-1 میں تعینات تھے، اب زون 3 کے ڈی سی پی ہوں گے۔
  2. دتہ کشور سلگڑے، جو پرہیبیشن اور نارکوٹکس شعبہ میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو زون 10 میں تعینات کیا گیا ہے۔
  3. مہیش بھانوشالی چمٹے، جو تحفظاتی محکمہ میں تھے، کو زون 11 کا ڈی سی پی بنایا گیا ہے۔
  4. نرائن دھکڑے، جو زون 6 میں تھے، اب خصوصی جرائم برانچ میں تعینات کیے گئے ہیں۔
  5. وجے کانت نامدیو سمار، کو زون 7 سے تبادلہ کر کے پورٹ پولیس ڈی سی پی مقرر کیا گیا ہے۔
  6. پراشانت اشوک داس پردیسی، جو منتریالیہ سیکیورٹی سنبھال رہے تھے، اب ٹریفک (جنوب) کے انچارج ہوں گے۔
  7. نینت گوکھلے کو خصوصی فورس یونٹ (اے ٹی ایس/نکسل مخالف یونٹ) میں تعینات کیا گیا ہے۔
  8. وکاس کاوڈے، جو زون 9 میں تھے، اب خصوصی شاخ 2 میں مقرر کیے گئے ہیں۔
  9. پروشتم رام راو کالے، جو جرائم شاخ 1 میں تھے، کو اندھیری کرائم برانچ میں منتقل کیا گیا ہے۔
  10. سلیم بھا. گلاٹے کو زون 10 سے عام جرائم برانچ میں بھیجا گیا ہے۔

حصہ ‘بی’ – ممبئی سے باہر سے ممبئی میں تبادلے :

  1. سمیر ارشد شیخ، جو ستارا پولیس میں تعینات تھے، کو زون 6 کا ڈی سی پی مقرر کیا گیا ہے (تاریخ : 23/04/2025)۔
  2. راکیش آل، جو اکولا میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو زون 7 میں ڈی سی پی بنایا گیا ہے (تاریخ : 26/04/2025)۔
  3. راج تلک روشن، جو اسسٹنٹ پولیس کمشنر (قانون و نظم)، مہاراشٹرا ریاست ممبئی میں تھے، کو انکشافات ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے (تاریخ : 27/04/2025)۔

تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالیں اور اس کی اطلاع سینئر دفتر (پی ایس-3) میں جمع کروائیں۔ یہ تبادلہ پولیس کے مختلف زونز اور شعبوں میں نئی قیادت لانے کی کوشش ہے تاکہ شہر میں امن و امان مزید بہتر کیا جا سکے۔

Continue Reading

جرم

پاکستانی جاسوس پی آئی او نے جنگی آبدوز کشتی کی تصویر ارسال کی تھی

Published

on

pandubi

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ نے جس 27 سالہ رویندر ورما نامی ایجینئر کو گرفتار کیا ہے۔ اس نے کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی, وہ فیس بک اور وہاٹس اپ پر پاکستانی ایجنٹ پاکستان انٹلیجنس آپریٹیو پی آئی او کے رابطہ میں تھا۔ بحریہ کی آبدوز سمیت اس کی کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی۔ ملزم تھانہ میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھا, سوشل میڈیا سے پہلے اس سے پاکستانی دو شیزہ نے دوستی کی اور پھر ہنی ٹریپ کے جال میں وہ پھنس گیا, عدالت نے ملزم کو 15 دنوں کے پولیس ریمانڈ پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کئی حساس تفصیلات بھی ملی ہے جو اس نے پاکستان کو دی ہے, وہ دو فیس بک اکاؤنٹ کے رابطے میں تھا۔ تھانہ کورٹ نے اسے 2 جون تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ آفیشیل سکریٹ ایکٹ کے معاملہ میں ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا, اس معاملہ میں ایک پاکستانی ایجنٹ اور ایک ہندوستانی شہری بھی ملوث ہے, جس کی تلاش جاری ہے۔ اے ٹی ایس اور مرکزی ایجنسیاں مشترکہ طور پر تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجستھان اور ہماچل پردیش میں بھی گرفتار ملزمین ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے ہیں۔ رویندر ورما کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ اس سے باز پرس کا عمل بھی جاری ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ یہ کتنے افراد کے رابطے میں تھا, اور اس نے اب تک کتنی معلومات شیئر کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com