Connect with us
Monday,25-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

بھیونڈی کو تعلیم کا مرکز بنانا میری پہلی ترجیح ہے: رئیس شیخ

Published

on

بھیونڈی (فہیم انصاری)
اسمبلی سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس قاسم شیخ نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صحت مند جسم میں صحت مند دماغ ہوتا ہے اور کھیلنے سے جسم صحت مند رہتا ہے۔ جب آپ کا دماغ صحتمند ہوگا تو آپ اچھی طرح سے تعلیم حاصل کرسکیں گے اور اگر آپ اچھی طرح سے تعلیم حاصل کریں گے تو آپ آگے بڑھیں گے ترقی کریں گے۔ لہذا زندگی میں ورزش اور کھیل بہت ہی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھیونڈی میں کھیل کود کے لئے اسٹیڈیم تو تعمیر کیا گیا ہے ، لیکن میونسپل انتظامیہ اسٹیڈیم کی دیکھ بھال صحیح طریقے سے نہیں کرتی ہے۔ اسٹیڈیم کی قابل رحم حالت دیکھ کر مجھے ترس آتا ہے۔ اسٹیڈیم کی حالت زار دیکھ کر میونسپل انتظامیہ کے عہدیداروں کی غیر فعالیت اپنے آپ سمجھ میں آتی ہے میں مستقبل میں بھیونڈی کو تعلیم کا مرکز بنانا چاہتا ہوں تاکہ اس شہر کے بچوں کو پرائمری سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک کی اچھی تعلیم کا انتظام ہو جس میں بھیونڈی کے علاوہ باہر سے بھی بچے یہاں آکر تعلیم حاصل کر سکیں اور ملک و بیرون ملک میں جا کر اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوکر اپنے خاندان ، اسکول اور شہر کا نام روشن کرسکیں۔
واضح ہو کہ بھیونڈی شہر کے تحت دھوبی تالاب واقع آنجہانی پرشرام ٹاورے اسٹیڈیم میں گلوبل انٹرنیشنل ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے زیر اہتمام چار روزہ سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں پروگرام کے صدر اسکول کے ڈائریکٹر ایڈوکیٹ پروین مشرا ، پنکج مشرا سیکریٹری پردیپ مشرا پرنسپل پریتی ترپاٹھی موجود تھیں۔ اس چار روزہ کھیلوں کے سالانہ فیسٹیول میں مہمان خصوصی کے طور پر بھیونڈی مغربی اسمبلی کے بی جے پی کے رکن اسمبلی مہیش پربھاکر چوگلے ، بھیونڈی مشرقی اسمبلی کے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس قاسم شیخ ، اسسٹنٹ پولیس کمشنر نتن کوسڑیکر ، سینئر پولیس انسپکٹر کلیان راؤ کرپے ، بھیونڈی کرائم برانچ کے سینئر پولیس انسپکٹر شیتل راوت ، گروپ ایجوکیشن آفیسر پنچایت سمیتی نیلم پاٹل ، کارپوریٹر دلیپ کوٹھاری ، کارپوریٹر بھومیش کلیانپ ، سینیئر صحافی کرشن گوپال سنگھ نے بچوں کو انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی. اس چار روزہ سالانہ اسپورٹس فیسٹیول میں کبڈی ، کھو کھو ، کرکٹ ، لنگڑی ، لیموں ریس ، ہائی جمپ ، لانگ جمپ ، رننگ ریس ، گولا تھرو ، پلیٹ تھرو وغیرہ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اختتامی دن ، مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے طلباء کو میڈلز اور ٹرافیاں دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے سبھی مہمانوں کا اسکول کے ڈائریکٹر ایڈوکیٹ پروین مشرا نے پروگرام میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com