ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی پولیس میں بڑا تبادلہ : متعدد ڈی سی پی افسران کے تقرر و تبادلے
ممبئی، 30 مئی 2025 — ممبئی پولیس کے اسٹیبلشمنٹ بورڈ کی 30 اپریل 2025 کو ہونے والی میٹنگ میں اہم انتظامی فیصلے کے تحت ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) رینک کے کئی افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پولیس انتظامیہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور امن و امان کو مؤثر طریقے سے برقرار رکھنا ہے۔
حصہ ‘اے’ – ممبئی پولیس کے اندر تبادلے :
- کرشن کانت اوپادھیائے، جو اس سے قبل ہیڈکوارٹر-1 میں تعینات تھے، اب زون 3 کے ڈی سی پی ہوں گے۔
- دتہ کشور سلگڑے، جو پرہیبیشن اور نارکوٹکس شعبہ میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو زون 10 میں تعینات کیا گیا ہے۔
- مہیش بھانوشالی چمٹے، جو تحفظاتی محکمہ میں تھے، کو زون 11 کا ڈی سی پی بنایا گیا ہے۔
- نرائن دھکڑے، جو زون 6 میں تھے، اب خصوصی جرائم برانچ میں تعینات کیے گئے ہیں۔
- وجے کانت نامدیو سمار، کو زون 7 سے تبادلہ کر کے پورٹ پولیس ڈی سی پی مقرر کیا گیا ہے۔
- پراشانت اشوک داس پردیسی، جو منتریالیہ سیکیورٹی سنبھال رہے تھے، اب ٹریفک (جنوب) کے انچارج ہوں گے۔
- نینت گوکھلے کو خصوصی فورس یونٹ (اے ٹی ایس/نکسل مخالف یونٹ) میں تعینات کیا گیا ہے۔
- وکاس کاوڈے، جو زون 9 میں تھے، اب خصوصی شاخ 2 میں مقرر کیے گئے ہیں۔
- پروشتم رام راو کالے، جو جرائم شاخ 1 میں تھے، کو اندھیری کرائم برانچ میں منتقل کیا گیا ہے۔
- سلیم بھا. گلاٹے کو زون 10 سے عام جرائم برانچ میں بھیجا گیا ہے۔
حصہ ‘بی’ – ممبئی سے باہر سے ممبئی میں تبادلے :
- سمیر ارشد شیخ، جو ستارا پولیس میں تعینات تھے، کو زون 6 کا ڈی سی پی مقرر کیا گیا ہے (تاریخ : 23/04/2025)۔
- راکیش آل، جو اکولا میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو زون 7 میں ڈی سی پی بنایا گیا ہے (تاریخ : 26/04/2025)۔
- راج تلک روشن، جو اسسٹنٹ پولیس کمشنر (قانون و نظم)، مہاراشٹرا ریاست ممبئی میں تھے، کو انکشافات ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے (تاریخ : 27/04/2025)۔
تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالیں اور اس کی اطلاع سینئر دفتر (پی ایس-3) میں جمع کروائیں۔ یہ تبادلہ پولیس کے مختلف زونز اور شعبوں میں نئی قیادت لانے کی کوشش ہے تاکہ شہر میں امن و امان مزید بہتر کیا جا سکے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ڈاکٹر بابا صاحب امیبڈکر پورنتیتیہ پر دادر رکشہ لیجانے پر ہنگامہ، پولس کے رکشہ روکنے پر امبیڈکری عوام میں ناراضگی، حالات قابو میں

ممبئی : ممبئی دادر چیتنہ بھومی رکشہ لیجانے پر پابندی کے باوجود چونا بھٹی اور باندرہ میں آٹورکشہ سے دادرچیتبہ بھومی جانے پر پولس کی رکاؤٹ کے بعد امیبڈکری حاضرین وزائرین نے اس کے خلاف سراپا احتجاج کیا. گزشتہ ماٹونگا کے درمیان سائن دادر کے درمیان رکشہ کو روک کر پولس نے امیبڈکری عوام کو بسوں میں چیتنہ بھومی روانہ کر دیا. آج دوپہر میں اس وقت چونا بھٹی میں ہنگامہ برپا ہوا گیا جب ٹریفک پولس اور شہری پولس نے رکاؤٹ لگا کر دادر کی جانب رکشہ جانے سے روک دی, جس کے امیبڈکری عوام نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی اور سڑک جام کردیا, لیکن بعد میں حالات قابو میں آگیا اور اب سڑکیں معمولات پر ہے اور سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے. اسی طرح شام ساڑھے ۶ بجے دادر جانے پر رکشہ میں لوگ بضد تھے پولس کے روکنے پر ان لوگوں نے احتجاج کیا, لیکن پولس نے بھیڑ کو سمجھا بجھا کر قابو میں کر لیا. اس سے ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں کچھ توقف کیلئے کشیدگی تھی لیکن اب حالات پرامن ہے. ۶ دسمبر کے پیش نظر پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے جس کے سبب ۶ دسمبر پرامن اور بخیر و عافیت اختتام کو پہنچا. پولس نے قانون اور ٹریفک اصولوں کی تابعداری کے لیے رکشہ کو روک کر لوگوں کو بسوں میں دادر چیتنہ بھومی روانہ کردیا, جبکہ شہر میں رکشہ ممنوعہ ہے اور مضافاتی علاقوں میں رکشہ کو اجازت ہے جبکہ دادر چیتنہ بھومی میں رکشہ لیجاناُ اس لئے ممنوعہ ہے۔ ممبئی پولس نے بتایا کہ حالات پوری طرح قابو میں ہے اور کسی بھی قسم کی کوئی گڑبڑی نہیں ہوئی ہے اور ۶ دسمبر پرامن طریقے سے اختتام کو پہنچا ہے. پولس نے شاہراہوں پر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی بذات خود انتظامات کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ ہر حالات سے باخبر رہتے ہیں اس لئے ممبئی میں ۶ دسمبر پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
بابری مسجد کے انہدام کی 33ویں برسی پر ممبئی کی سڑکیں اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھیں، پرامن احتجاج و بازیابی کے لئے دعا، پولس الرٹ

ممبئی بابری مسجد کی ۳۳ویں برسی پر شہر و مضافات کی مسجدیں سڑکیں چوراہیں اللہ اکبر اللہ اکبر کی اذانوں سے اس وقت گونج اٹھیں جب ۳ بجکر ۴۵ منٹ پر شرپسندوں نے بابری مسجد کو اسی وقت شہید کیا تھا. مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ بابری مسجد عرش سے لے کر فرش تک مسجد ہے اور تاقیامت تک مسجد رہے گی, اس لئے مسلمانوں نے ۶ دسمبر کو سراپا احتجاج یوم سیاہ منایا۔ اس موقع پر بابری مسجد کی بازیابی کے لئے دعا بھی کی گئی. رضا اکیڈمی نے بابری مسجد کی شہادت پر یوم سیاہ منانے اور مسجدوں میں اجتماعی اذان دینے کا اعلان کیا تھا, اسی مناسبت سے مسلم اکثریتی علاقوں کے چوراہوں بالخصوص مینارہ مسجد سمیت دیگر مساجد میں رضا اکیڈمی نے اذان کا اہتمام کیا. اس موقع پر پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے, مسلم تنظیموں نے بابری مسجد کی شہادت پر اذان اور احتجاج کر کے یوم سیاہ بھی منایا. سوشل میڈیا پر بھی مسلمانوں نے بابری مسجد سے متعلق اسٹیٹس لگا کر بابری مسجد کی شہادت کے کرب کو یاد کیا اور ہر مسلمان غمگین نظر آیا۔
بابری مسجد کی شہادت کی 33ویں برسی : رضا اکیڈمی کی اپیل پر شہر میں اذانیں دی گئیں۔ بابری مسجد کی شہادت کی 33ویں برسی کے سلسلے میں رضا اکیڈمی نے شہر کے مختلف علاقوں میں دوپہر 3:45 بجے اذانیں دی۔ اس اقدام کا مقصد اس تاریخی واقعہ کی یاد تازہ رکھنا اور شہداء بابری مسجد کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔
رضا اکیڈمی کی جانب سے خصوصی طور پر کھتری مسجد، بنیان روڈ، مینارہ مسجد، محمد علی روڈ کارنر، بھنڈی بازار، نیر مانڈوی پوسٹ آفس، رضا کارانہ اذانیں دی گئیں. اس موقع پر علما نے بابری مسجد کی بازیابی کے لیے دعا کے ساتھ یہ واضح کیا کہ بابری مسجد کو دھوکہ سے لیا گیا ہے. بابری مسجد تاقیامت تک مسجد رہے گی, شرپسندوں نے اس مسجد کو شہید کر کے ملک کے دستور پر بدنما داغ لگایا ہے جو ہمیشہ ناانصافی کی طرح تازہ زخم رہے گا۔ رضا اکیڈمی کے سربراہ سعید نوری نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت پر یوم سیاہ منایا جاتا ہے, اس روز رضا اکیڈمی اذان کا اہتمام کرتی ہے اور اس ناانصافی کے خلاف پرامن احتجاج کیا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے مسجد کو نشانہ بناکر اسے شہید کیا, جبکہ اس کو تحفظ حاصل تھا لیکن آج بھی اس کے خاطی آزاد ہے. سپریم کورٹ نے بھی یہ تسلیم کیا ہے کہ بابری مسجد مندر توڑ کر تعمیر نہیں کی گئی تھی, جبکہ شرپسندوں نے ملک کے سینہ پر ظلم و ناانصافی کا ایک بدنما داغ لگایا ہے۔ بابری مسجد کی برسی پر ہر سال رضا اکیڈمی اذان دے کر اس کی یاد کو تازہ کرتی ہے. ایک کرب ہے ہمیشہ رہے گا۔ ممبئی پولس نے بابری مسجد کی برسی پر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے اور شہر میں الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی کے ایڈیشنل میونسپل کمشنر امیت سینی کا تبادلہ کر دیا گیا، آئی اے ایس افسر اویناش دھکنے سے تبدیل کیا گیا ہے، یہ حرکت "کیش فار ٹرانسفر” گھپلے کے الزامات کے بعد کیا گیا۔

منتقلی برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) میں 160 سے زیادہ انجینئروں کی تبدیلی میں مبینہ بدعنوانی کے انکشاف کے بعد سامنے آئی ہے، جسے بعد میں حکومت نے روک دیا تھا۔
ایک کارکن سنجے ستم کی طرف سے میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی کو شکایت درج کروائی گئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ سینی انجینئروں کو ٹرانسفر کرنے کے لیے 5 لاکھ سے 40 لاکھ روپے تک وصول کر رہے ہیں۔
سینی، 2007 بیچ کے آئی اے ایس افسر، مارچ 2024 سے بی ایم سی میں تعینات تھے۔
اویناش ڈھکنے، 2017 بیچ کے آئی اے ایس افسر، اس سے قبل مہاراشٹر آلودگی کنٹرول بورڈ (ایم پی سی بی) کے ممبر سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور چارج سنبھال چکے ہیں۔
تبادلے کارکنوں کی طرف سے کارروائی کے مطالبات کے بعد ہوئے، جس میں گلگلی نے اس فیصلے کے لیے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کا شکریہ ادا کیا۔
کارکن ستم نے کہا کہ منتقلی ناکافی ہے اور اس نے اس معاملے کی محکمانہ اور انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
