سیاست
کرونا کے مریضوں کی جانچ کرنے میں مہاراشٹر اول مقام پر :راجیش ٹوپے
(محمد یوسف رانا)
ریاستی حکومت نے کرونا کے نام پر غیر واجبی فیس لینے والوں کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئےان پر قابو پانے کے لئے ان کی شرحیں مقرر کی ہیں۔ وزیر صحت راجیش ٹوپے نے متنبہ کیا کہ زیادہ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ معلومات آج منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ محکمہ صحت میں۲۵؍ ہزار ملازمین کی بھرتی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں وزیر اعلی سے تبادلہ خیال کے بعدمحکمہ صحت کے شعبے میں کوئی خالی جگہ نہیں ہوگی۔محکمہ صحت کے ہر شعبے میں ملازمین کی تقرری کے لئے متعلقہ سیکرٹریوں کو فوری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔اسی طرح محکمہ صحت میں کام کرنے والے ملازمین کے عہدہ میں ترقی دینے کا عمل بھی شروع کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ آنے والے ماہ میں تمام خالی آسامیوں پر ملازمین کی تعنیاتی کی جائے گی ۔ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ صحت میں تقریباً ۲۵؍ ہزار آسامیاں خالی ہیں اسے فوری طور سے پر کرنے کی ہماری کوشش ہوگی۔
وزیر صحت نے کہا کہ ریاست میں جاری کرونا کی وباء کے دوران کوئی اس کا ناجائز فائدہ نہ اٹھانے پائے اس بات کا بھی خصوصی دھیان رکھا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسمرض کے لئے کتنی فیس لی جائے اس کے لئے ریاستی حکومت نے فیس مقرر کردی ہے اگر کوئی نجی ہاسپٹل ریاستی حکومت کی مقرر کردہ فیس سے زائد لیتا ہے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزیر صحت کے ساتھ سہ پہر سے تفصیلی طور سے بات چیت کی گئی۔ ہم مرکز کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر پوری طرح سے عمل کرتے ہوئے جو نئے قوانین اور اقدامات بتائی گئے ہیں اس پر پوری طرح سے عمل کیا جائے گا۔ کرونا جانچ مراکز پرکام کا بوجھ زیادہ پڑ رہا ہے ۔نئے کرونا سے مثبت پائے جانے والے افراد پر خاص طور سے دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ ابھی تک مریضوں کو قرنطینہ میں ۱۴ ؍ دنوں تک رکھا جارہا ہے انہیں اس سے بھی کم دن رکھا جا سکتا ہے کیا اس تعلق سے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سے رہنمایانہ ہدایت منگوائی گئی ہے جو جلد ہی اس تعلق سے ضوابط جاری کرے گا۔ ریاست میں کرونا کی جانچ کے لئے ایک لیب سے شروعات کی گئی تھی مگر اب ریاست میں ۵۴ ؍ جانچ مراکز جاری کئے جا چکے ہیں۔ جس کی بدولت ریاست میں روزآنہ ۱۰ ؍ ہزار نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ مہاراشٹر فی الحال ملک میں سب سے زیادہ مریضوں کی جانچ کرنے والی ریاست ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ملاڈ میں بھگوان کی مورتی لیجاتے وقت تنازع! دونوں جانب سے نعرہ بازی, کیس درج, حالات پرامن سیکورٹی سخت

ممبئی: ممبئی ملاڈ علاقہ میں گزشتہ شب رام بھگوان کی مورتی لیجانے کے دوران اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب جامع مسجد کے پاس کچھ شرپسندوں نے شور شرابہ کیا جس کے بعدیہاں حالات خراب ہوگئے پولیس نے حالات کو قابو میں کرلیا دونوں جانب سے نعرے بازی ہوئی ایک طرف سے نعرہ تکبیر اللہ اکبر تو دوسری طرف جئے شری رام کا نعرہ لگایا گیا گزشتہ رات جامع مسجد میں عشاء کی نماز جاری تھی اسی دوران بھگوان رام کی مورتی لیجاتے وقت شور شرابہ ہوا تو نمازیوں نے اعتراض کیا اس کے بعد حالات خراب ہوگئے پولیس نے فریقین کو قابو میں کیا اور پھر اب یہاں حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی برقرار ہے پولیس نے جامع مسجد سمیت تمام حساس علاقوں میں سیکورٹی سخت کر دی ہے چونکہ شام میں رام نومی کا جلوس نکالا جاتا ہے اور رام نومی جلوس شوبھایاترا میں کسی بھی قسم کی گڑ بڑی نہ ہو اس کو یقینی بنانے کیلئے چپہ چپہ پر فورسیز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے اس معاملہ میں پولیس کو سخت ہدایت جاری کی ہے جبکہ تنازع پیدا کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
ممبئی کے ملاڈ علاقہ میں رام نومی پر تین سال قبل تشدد پھوٹ پڑا تھا اور اس کے بعد اب دوبارہ شرپسند عناصر یہاں ماحول خراب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں گزشتہ شب بھی یہاں ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس نے اسے ناکام بنا دیا اب حالات پرامن ہے پولیس نے افواہ پھیلانے والوں اور سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیو شیئر کرنے والوں پر بھی کارروائی کا انتباہ دیا ہے اس کے ساتھ ہی پولیس اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا ماحول خراب کیا ہے۔ فرقہ وارانہ تنازع کے بعد پولیس نے حساس علاقوں کی نشاندہی کے ساتھ محلہ کمیٹیوں اور امن کمیٹیوں کی میٹنگ بھی منعقد کی تھی۔ ملاڈ میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی تنصیب کے ساتھ جلوس کی نگرانی ڈرون سے کی گئی چپہ چپہ پر فورسیز کی موجودگی کے سبب جلوس کے پرامن اختتام کا دعوی بھی پولیس نے کیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1888 کے سیکشن 154 میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لیے ترمیم، قانون ساز اسمبلی اور کونسل میں بل منظور

ممبئی: قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل نے ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1888 کی دفعہ 154 میں ترمیم کو منظوری دی ہے تاکہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کی جاسکے۔ اس ترمیم سے رہائشی املاک کے مالکان اور کمرشل پراپرٹی مالکان پر ٹیکس کا بوجھ نہیں بڑھے گا۔ جس سے رہائشی اور کمرشل پراپرٹی مالکان کو راحت ملے گی ۔قطعہ اراضی لینڈ ٹیکس کی تشخیص کارپٹ ایریا انڈیکس کو چھوڑ کر کی جائے گی۔ اس سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو تقویت ملے گی جو تعطل کا شکار ہیں اور اس وقت جاری ہیں۔اس بل کی منظوری کے بعد، سال 2010 سے پورے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں تقریباً 10.5 لاکھ جائیدادوں کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں اور عدالتی معاملات کو روک دیا جائے گا۔ دفعہ 154 میں ترمیم نے ان جائیداد کے مالکان سے بقیہ 50 فیصد ٹیکس کی وصولی کی راہ ہموار کر دی ہے جو سال 2014 میں معزز ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے مطابق 50 فیصد پراپرٹی ٹیکس ادا کر رہے تھے۔ اس کے نتیجے میں میونسپل کارپوریشن کے پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ ریاستی حکومت کے زیر التواء ٹیکس کی وصولی ہو گئی ہے اور محصولات کی وصولی کا راستہ صاف ہموار ہو گا۔
سیاست
پی ایم مودی کا آندھرا پردیش میں مارکاپورم سڑک حادثہ پر اظہار افسوس، متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان

نئی دہلی / امراوتی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے مارکاپورم ضلع میں ہونے والے المناک سڑک حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق، انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔ پی ایم او کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “آندھرا پردیش کے مارکاپورم ضلع میں حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں”۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل ریلیف فنڈ سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے ملیں گے۔ قبل ازیں چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے آندھرا پردیش کے مارکاپورم میں سڑک حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعے پر اپنے گہرے غم کا اظہار کیا، جس میں ایک نجی بس میں سوار متعدد مسافر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد زندہ جل گئے تھے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر شیئر کیا کہ سی ایم نائیڈو نے حادثے کی تفصیلات جاننے کے لیے حکام سے بات کی۔ عہدیداروں نے انہیں بتایا کہ ہری کرشنا ٹریولس کی بس تلنگانہ ریاست کے نرمل سے نیلور جارہی تھی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ حادثے کی وجوہات کی تفصیلی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں۔ آندھرا پردیش کے مارکاپورم ضلع میں جمعرات کو ایک نجی ٹریول کی بس ٹپر ٹرک سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ جمعرات کی صبح 6:30 بجے ریاورم کے قریب پیش آیا، جب بس پتھر کی کھدائی کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی۔ آگ لگنے سے دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔ تصادم کے وقت ہری کرشنا ٹریولز کی بس میں 35 مسافر سوار تھے۔ پندرہ مسافر زخمی ہوئے جنہیں مارکاپورم کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، کیونکہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ آگ لگنے کے فوراً بعد دس مسافر بس سے اترنے میں کامیاب ہو گئے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
