Connect with us
Saturday,05-April-2025
تازہ خبریں

Uncategorized

مہاراشٹر پردیس کانگریس کی نائب صدر، پرنیتی شندے کا مالیگاؤں دورہ، کانگریس پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط و مستحکم کرنے کی منصوبہ بندی

Published

on

malegaon-congress

مالیگاؤں (پریس ریلیز ) ملک کی اہم حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی نے اپنے نیوز چینل آئی این سی ٹی وی (انڈین نیشنل کانگریس ٹیلی ویزن) کو متعارف کرا دیا۔ اس میڈیا پلیٹ فارم کی شروعات ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے 130ویں یوم پیدائش کے موقع پر کی گئی اور باضابطہ طور پر 24 اپریل کو اس پر نشریات کا آغاز ہوگا۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے بی جے پی پر حملہ بولا۔ چینل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سب سے پہلے مہاتما گاندھی کے تعقل سے ایک شارٹ فلم دکھائی گئی۔ اس میں ہندوستان کی آزادی کے وقت مہاتما گاندھی کی بطور صحافی خدمات کو نمایاں کیا گیا۔ اس میں کئی اخباروں کی کٹنگ دکھائی گئیں جو ان کی ادبی خدمات کو ظاہر کرتی ہیں۔ کانگریس پارٹی نے اپنے میڈیا پلیٹ فارم کو ایسے وقت میں لانچ کیا ہے جبکہ حزب اختلاف کی جماعتیں میڈیا پر امتیازی سلوک کرنے کا الزام عائد کرتی رہتی ہیں۔ ان جماعتوں کا کہنا ہے کہ مرکزی دھارے کی میڈیا میں یا تو انہیں جگہ ہی نہیں دی جاتی یا پھر ان کا برائے نام ذکر کیا جاتا ہے۔ کانگریس کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق آئی این سی ٹی وی پر پروگراموں کی باضابطہ طور پر شروعات 24 اپریل یعنی کہ یومِ پنچایتی راج کے موقع پر کی جائے گی۔ نیوز چینل کی لانچنگ کے موقع پر سرجے ولا کے علاوہ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے سمیت متعدد کانگریس لیڈران موجود تھے۔
اس موقع پر سرجے والا نے کہا، ’’ بابا صاحب کا یوم پیدائش ہے اور یہ دن ہندوستان کے آئین اور ائینی حقوق کا جشن ہے۔ بابا صاحب کی سالگرہ غلامی، قدامت پسندی اور توہم پرستی کے خلاف ایک جامع انقلاب کا بھی جشن ہے۔ بابا صاحب کی سالگرہ بغیر کسی دباؤ اور لالچ کے اظہار رائے کی آزادی کا بھی جشن ہے۔‘‘
انہوں نے کہا، ” اندھ بھکتی (عقیدت)، تاریکی ، ضمیر کی تنزلی، ذہنی غلامی، ایک متکبر حکمراں کی جبراً تھوپے جا رہے فرد پرستی کے ماحول اور اظہار رائے کی آزادی کو زنجیروں میں جکڑ دئے جانے کے دور میں آئی این سی ٹی وی کی شروعات کی جا رہی ہے۔‘‘ سرجے والا نے بتایا کہ اس چینل پر روزانہ آٹھ گھنٹے کی نشرعات ہوگی اور آگے اس کے وقت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
دوسری طرف مہاراشٹر پردیس کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط ومستحکم کرنے کی غرض سے منصوبہ بندی کرتے ہوئے ریاست کے مختلف علاقوں میں آبزرور و نگراں مقرر کئے ہیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کی نائب صدر و شولاپور سے رکن اسمبلی محترمہ پرنیتی شندے نے اس ضمن میں مالیگاؤں کا دورہ کیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس پارٹی کی جانب سے خون کے عطیہ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا مالیگاؤں شہر میں کثیر مسلم آبادی اور رمضان المبارک کے آغاز کی وجہ سے خون کے عطیہ کیمپ کو موقوف کیا گیا تاہم مالیگاؤں دورہ پر تشریف لانے والی محترمہ پرنیتی شندے کا کانگریس رابطہ آفس ہزار کھولی پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ کانگریس صدر شیخ رشید صاحب کی موجودگی میں مہاراشٹر پردیش مہیلا کانگریس کی جنرل سکریٹری و میونسپل میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ جبکہ کارپوریٹر زیب النساء نورواللہ انصاری (پپو اناؤنسر کی اہلیہ) نے بھی پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر پرنیتی شندے نے کہا کہ ریاستی صدر نانا پٹولے کی قیادت میں کانگریس پارٹی کو زمینی سطح پر مستحکم کرنے کیلئے کانگریس یارٹی کے ذمہ داران نکل پڑے ہیں۔ مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے ذریعہ بھی عوامی کاموں کی تکمیل اور تعمیری منصوبہ بندی سے راحت پہونچانے کے علاوہ کورونا مہاماری میں کانگریس لیڈران منصوبہ بندی کے ذریعہ غریبوں اور کسانوں کیلئے ہرممکن تعاؤن فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شولا پور سے تعلق رکھتی ہوں اسلئے یاورلوم صنعت کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں۔ اسلئے اس صنعت کیلئے جو کچھ بن پڑے کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ محترمہ پرنیتی شندے نے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کے کانگریس چھوڑنے پر اظہار تاسف کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ کانگریس پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط و مستحکم کیا جارہا ہے آصف شیخ رشید نے کانگریس کو چھوڑدیا ہے۔ انہوں نے اسمبلی ہاؤس میں آصف شیخ رشید کے ببانگ دہل بولنے اور آواز اٹھانے پر ان کی سراہنا کرتے ہوئے اس کو کانگریس پارٹی کے نقصان سے تعبیر کیا۔
اس موقع پر کانگریس صدر شیخ رشید، میئر طاہرہ شیخ رشید، کارپوریٹر زیب النساء نورواللہ انصاری، اصغر انصاری، شبیر موسیٰ ، حیدرشاہ اسماعیل شاہ، شیخ شاکر، عبدالحمید پانی والے، لطیف بھائی سمیت کانگریس پارٹی کے ذمہ داران موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Uncategorized

ممبئی چار سالہ بچہ کا اغوا اور قتل شناسا گرفتار

Published

on

ممبئی : ممبئی چار سالہ بچہ کو اغوا کر قتل کر نے کے الزام میں ممبئی پولیس نے ملزم اکشے اشوک گروڈ 25 سالہ کوگرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی کے کاندیولی پولیس اسٹیشن کی حدود میں 4 سالہ بچہ کو اس کا ہی شناسا گروڈ نے پہلے تواغوا کیا اور اس کے بعد مغوی کا قتل کر دیا۔ ا س معاملہ میں کاندیولی پولیس میں 22 مارچ کو شکایت درج کی تھی۔ بچہ کی تلاش کیلئے پولیس نے ڈی سی پی آنند بھوئیٹے کی نگرانی میں 6 ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ اس نے کاندیولی،بوریولی، ملا ڈ، اندھیری، سانتا کروز ویرار اور سورت شہر کے 150 سے 200 سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا۔ اس میں ملزم کاسراغ ملا اور مفرور ملزم سورت میں روپوش ہے اس کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس ٹیم نے اسے سورت گجرات سے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر کی ایما پر ایڈیشنل پولیس کمشنر نارتھ ریجن ابھیشک تریمکھے، اے سی پی نیتا پاڑوی، سنیر انسپکٹر رویندر اڈانے کی سر براہی میں انجام دی گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ممبئی پولیس نے اس معاملہ میں مزیدتفتیش شروع کر دی ہے۔
ممبئی میں چار سالہ بچہ کے اغوا کے بعد قتل کی واردات سے سنسنی پھیل گئی تھی اس کے شناسا نے ہی اس کا قتل کیا۔بچہ کو رات کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب اس کے والدین آرام فرما رہے تھے اس معاملہ میں پولیس نے قتل،اغواکاکیس در ج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے کہ آیا اس نے یہ بچہ کو اغوا کر نے کے بعد کیوں قتل کیاہے

Continue Reading

Uncategorized

باندرہ میں پولیس نے ایک نامعلوم موٹر سائیکل کے خلاف ایف آئی آر درج کی : ورلی سی لنک ٹول پلازہ پر سپروائزر پر گاڑی چڑھا دی

Published

on

ممبئی : باندرہ میں پولیس نے ایک نامعلوم موٹرسائیکل کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جس میں مبینہ طور پر باندرہ-ورلی سی لنک پر ٹول پلازہ پر سپروائزر میں گاڑی چڑھا دی گئی، اسے تقریباً 200 میٹر تک گھسیٹ لیا گیا، اور موقع سے فرار ہو گیا۔ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا، جب ڈرائیور (لائسنس پلیٹ ایم ایچ 02 جی ایچ 0896) ورلی کی طرف جا رہا تھا۔ ڈرائیور نے ٹول ادا نہ کرنے پر سپروائزر نے گاڑی روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور اسے ٹکر مار کر فرار ہوگیا۔ متاثرہ سنیل کمار کپتان سنگھ (26) کو ایمبولینس میں بھابھا اسپتال، باندرہ (مغربی) لے جایا گیا۔ ابتدائی علاج کے بعد اسے سیون اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کے سیکشنز کے ساتھ بھارتیہ نیا سنہیتا کی دفعہ 125، 125(a) (دوسروں کی جان یا ذاتی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے والا عمل) اور 281 (عوامی راستے پر تیز گاڑی چلانا یا سواری) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے اور ملزم کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Continue Reading

Uncategorized

ممبئی : مراٹھی نہ بولنے پر ورسووا ڈی مارٹ کے ملازم کی پٹائی

Published

on

D-Mart

ورسووا : ممبئی کے اندھیری ویسٹ علاقے میں ورسووا کے ڈی مارٹ اسٹور میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ مراٹھی زبان کو لے کر گاہکوں اور اسٹور ملازمین کے درمیان جھگڑا ہوا جو بعد میں تشدد میں بدل گیا۔ یہ سارا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب ڈی مارٹ کے ایک ملازم نے ایک گاہک کو بتایا کہ وہ مراٹھی نہیں بول سکتا اور صرف ہندی میں بات کرے گا۔ اس سے ناراض گاہک اور ملازم کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے کارکنوں تک پہنچ گئی۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد،ایم این ایس ورسووا کے صدر سندیش دیسائی نے اپنے کچھ کارکنوں کے ساتھ ڈی مارٹ اسٹور کا دورہ کیا۔ وہاں پہنچنے کے بعد انہوں نے اس ملازم کی پٹائی کی جس نے مراٹھی بولنے سے انکار کر دیا تھا۔

ایم این ایس کارکنوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں رہنے والے لوگوں کو مراٹھی زبان کا احترام کرنا چاہئے اور اسے بولنا جاننا چاہئے۔ یہ واقعہ مقامی لوگوں میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ زبان کے احترام کا مسئلہ ہے، جب کہ کچھ اسے غنڈہ گردی کا معاملہ قرار دے رہے ہیں۔ تاہم اس واقعہ کے بعد بھی پولیس میں کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔ اس معاملے پر ڈی مارٹ انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایم این ایس کے کارکنوں نے مراٹھی زبان کو لے کر ایسی کارروائی کی ہو۔ اس سے پہلے بھی کئی بار تنظیم کے اراکین کو زبان اور علاقائی شناخت کے معاملے پر جارحانہ موقف اختیار کرتے دیکھا گیا ہے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر مراٹھی زبان اور باہر سے مہاراشٹر آنے والے لوگوں کے درمیان تناؤ کو اجاگر کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com