سیاست
مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس کی بجٹ کی ستائش،ہم تینوں بھائی متحد ایکناتھ شندے کا اپوزیشن پر طنز

ممبئی مہاراشٹرکے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس نے یہاں بجٹ اجلاس کے بعد ودھان بھون پریس روم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بجٹ کو مستحکم اور بہترین متوازن بجٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر سرکار نے 7 لاکھ ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا ہے ریاستی قرض میں اضافہ ضرور ہوا ہے لیکن قرض لینے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اب تک ہم نے صرف 18فیصد قرض ہی لیا ہے اور یہ حد 25فیصد ہے لیکن ہم نے اس حد کو عبور نہیں کیا ہے یہ بجٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اور اس میں روزگار سے لے کر تمام طبقات کو توجہ میں رکھا گیا ہے۔ اور وزیر مالیات نے بجٹ کا توازن برقرار رکھا ہے معیشت اور انڈسٹری و صنعت میں مہاراشٹر کی رفتار تیز ہوئی ہے کورونا کے بعد صنعتی اداروں میں ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جی ایس ٹی وصولی میں بھی مہاراشٹر نے پیش قدمی کی ہے نیشنل اعدادوشمار کے مطابق 7فیصد زیادہ جی ایس ٹی وصولی کی ہے ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے تمام ریاستیں نصف وصولی پر ہے۔ مہاراشٹر ایف ڈی آئی میں نمبر ون، جی ایس ٹی میں نمبر ون ہے۔ سڑکوں کا نقشہ تیار کر کے منصوبہ بندی کی مناسبت سے ترقیاتی کاموں اور سڑکوں کا کام کیا گیا ہے۔ جس میں گاؤں سے لے کر ہائی وے کے راستوں کی مرمت و تعمیر جاری ہے۔ اس میں فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔ مرکزی سرکار نے 2016 سے 2022 ء تک 13 لاکھ گھر دئیے تھا اور اب 20ہزار گھر فراہم کئے تھے۔ گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے ہے اس کیلئے سبسڈی 50 ہزار روپے فراہم کی گئی ہے۔ وزیر اعظم پردھان منتری سوریہ یوجنا جو 300 سو میگا واٹ کے اندر بجلی کا استعمال کر تے ہیں۔ انہیں سولر یعنی شمسی توانائی سے مفت بجلی فراہم ہوگی۔
اے آئی، ڈرون، بائیو ٹیک کا استعمال کر کے زراعت کے خرچ میں کمی پر بھی توجہ دی گئی ہے اور اس پر اسکیم بھی پیش کی گئی ہے۔روزگار کے مواقع فراہمی پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ لاڈلی بہن کے پیسوں کا بہتر استعمال کر نے کیلئے سوسائٹی تیار کرنے کا قیام بھی جاری ہے۔اجیت پوار نے ایک بہترین بجٹ پیش کیا ہے 11 واں بجٹ اجیت پوار نے پیش کیا ہے۔
وزیر مالیات اجیت پوار نے کہا کہ بجٹ میں تمام طبقات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اور ترقی کی بنیادوں بجٹ پیش کیا گیا ہے ناگپور گڈ چرولی اسٹیل ہب بن گیا ہے یہاں سڑکوں کی تعمیر کیلئے 500 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ہوائی اڈوں، ریلوے، میٹرو،سمندری راستوں اور جی ٹی سمیت دیگر سہولیات اور بنیادی سہولت پر بھی فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر قرض کی حد میں ہی ہے اور مہاراشٹر کا قرض 18.71 ہے جبکہ اس کی حد 25 فیصد ہے زراعت میں پیداوار مایوس کن ہے 8.8 فیصد کرنے پر بھی پیش قدمی کی گئی ہے۔ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کی بھی کوشش کی گئی ہے آبپاشی سمیت دیگر اسکیمات پر بھی سرکارنے فنڈ مختص کئے ہیں۔
نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ سرکار نے لاڈلی بہن یوجنا کو جاری رکھا ہے۔ اپوزیشن صرف لاڈلی بہن پر تنقیدیں کررہی تھیں لیکن ان تینوں بھائی لاڈلی بہن کو جاری رکھیں گے۔ اپوزیشن کی تنقیدوں کا ایکناتھ شندے نے اپنی انداز میں جواب دیا اور کہا کہ ہم تینوں میں اتحاد ہے اور یہ قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری سرکار نے جو بجٹ پیش کیا ہے۔ اس میں کرسی ضرور تبدیل ہوگئی ہے لیکن ہم متحد ہے انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ریاست کو ترقی کی جانب لیجائے گا اور اس بجٹ سے ریاست کو فائدہ ہوگا۔
جرم
ولے پارلے اسٹیشن پر پاکستانی پرچم ہٹانا پڑا مہنگا، خاتون سمیت پانچ پر کیس درج سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولس حرکت میں

ممبئی : ممبئی کے ولے پارلے اسٹیشن کی سیڑھیوں پر پاکستان کا قومی پرچم ہٹانے والی ایک برقعہ پوش مسلم خاتون سمیت پانچ افراد کے خلاف ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پاکستانی پرچم ہٹانے کی پاداش میں پولیس نے ازخود ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ ایف آئی آر اس وقت درج کی گئی جب برقعہ پوش خاتون اور اس کی حمایت کرنے والے نوجوانوں کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پہلگام حملہ کے خلاف بطور احتجاج سیڑھیوں پر پاکستان کا پرچم چسپاں کیا گیا تھا, لیکن خاتون نے اسے یہاں سے ہٹایا تو یہاں تنازع پیدا ہوگیا اور حالات کشیدہ ہوگئے۔ پولیس نے اس معاملہ میں پاکستانی پرچم کی حمایت کرنے والی خاتون اور 4 سے 5 نوجوانوں کے خلاف بی این ایس کی دفعات 189(9),190,352 کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ خاتون نے جب پرچم ہٹانا شروع کر دیا تو یہاں اس کی مخالفت شروع ہوگئی اسوقت خاتون اور اس کے ساتھیوں نے مجمع کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے گالی گلوج شروع کردی اس دوران حالات کشیدہ ہوگئے ولے پارلے مغرب میں اس واقعہ کے بعد پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس معاملہ میں بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے بھی ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا, بالآخر خاتون اور اس کے حامیوں کو پاکستان کی حمایت کرنے کے ساتھ پاکستانی پرچم کی حفاظت کرنا مہنگا پڑا ہے۔ دشمن ملک کی ہندوستان میں حمایت قانون شکنی ہے, یہ جرم کے مترادف ہے اس لئے ایسی حرکت کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔
بین الاقوامی خبریں
پاکستان میں میزائل حملے کے بعد القاعدہ برہم، اس نے دوبارہ جہاد شروع کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

اسلام آباد : ہندوستان کے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے سے جہادی مشتعل ہیں۔ پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں ہندوستانی افواج کی کامیاب فوجی کارروائی کے بعد القاعدہ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں القاعدہ (اے کیو آئی ایس) نے پاکستان میں بھارتی فوج کے آپریشن سندھور کی مذمت کرتے ہوئے برصغیر میں جہاد کا مطالبہ کیا ہے۔ آپریشن سندھور بدھ بھارتی مسلح افواج کا ایک منصوبہ بند آپریشن ہے، جسے بدھ کی صبح سویرے شروع کیا گیا۔ اس آپریشن میں پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ ہندوستان کے حملے کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں، اے کیو آئی ایس نے کہا، ‘ہندوستان کے خلاف یہ جنگ اسلام کے تمام مجاہدین اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک جہاد ہے۔ اللہ کے نام کو سربلند کرنے، اسلام اور مسلمانوں کی حفاظت اور برصغیر کے مظلوموں کی حمایت کے لیے اس جدوجہد میں شامل ہونا ہمارا فرض ہے۔ اب پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے اس مقصد کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں۔
بیان کا آغاز آپریشن سندھور کی مذمت سے ہوتا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے، ‘6 مئی 2025 کی رات، ہندوستان کی زعفرانی حکومت نے پاکستان میں چھ مقامات پر بمباری کی، خاص طور پر مساجد اور بستیوں کو نشانہ بنایا۔ ان بم دھماکوں میں مبینہ طور پر کئی مسلمان شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ بے شک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ اللہ شہداء کی شہادت قبول فرمائے… یہ بم دھماکہ زعفرانی حکومت کے جرائم کی طویل فہرست کا ایک اور سیاہ باب ہے۔ اس نے مزید کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہندوستان کی جنگ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ بھارت کی جنگ پہلگام کے واقعے سے شروع نہیں ہوئی، یہ جارحیت کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ ہندوستان اور کشمیر کے مسلمان تاریخ کے ایک طویل عرصے تک بدترین قسم کے ظلم و ستم اور مظالم کا شکار ہیں۔ مودی سرکار اسلام اور مسلمانوں کو تباہ کرنے کے لیے فوجی، سیاسی، ثقافتی اور نظریاتی جنگ لڑ رہی ہے۔
بین الاقوامی خبریں
امریکہ نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لاہور چھوڑنے کا کہا، بھارت کے حملے کے درمیان ہنگامی ہدایات جاری کر دیں۔

اسلام آباد : بھارت کے ساتھ جنگ کی صورتحال کے درمیان امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لاہور شہر چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی۔ لاہور میں امریکی قونصلیٹ جنرل نے شہر اور اس کے اطراف میں ڈرون دھماکوں، ڈرون گرائے جانے اور فضائی حدود کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی اطلاعات کے بعد اپنے تمام عملے کو محفوظ مقامات پر رہنے کا حکم دیا ہے۔ پاکستان میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں نے 8 مئی 2025 کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے، اس کے علاوہ امریکی سفارت خانے نے پنجاب میں امریکی ملازمین کی نقل و حرکت روکنے کو کہا ہے اور اس کے پیچھے ڈرون حملوں اور ڈرون گرائے جانے کے امکان کو بتایا ہے۔
ابتدائی رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکام احتیاطی اقدام کے طور پر لاہور کے مرکزی ہوائی اڈے کے قریب کے علاقوں کو خالی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی سفارت خانے نے مشورہ دیا ہے کہ لاہور یا اس کے آس پاس رہنے والے امریکی شہریوں کو اگر لاہور سے نکلنا مشکل ہو تو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔ جو لوگ لاہور سے انخلاء نہیں کر پا رہے ہیں انہیں مزید معلومات فراہم ہونے تک محفوظ مقامات پر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ امریکی مشن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں موجود تمام امریکیوں کو فوری طور پر سمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام (ایس ٹی ای پی) کے لیے حقیقی وقت میں سیکیورٹی اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے رجسٹر کرنا چاہیے۔
امریکہ نے ایک اور ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ پاک بھارت سرحد اور لائن آف کنٹرول کے قریب کے علاقوں میں سفر نہ کریں۔ ہدایات میں امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے سفر پر نظر ثانی کریں۔ امریکی الرٹ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی اور جاری تنازعہ کے درمیان غیر ملکی سفارتی مشنوں کو ممکنہ خطرات پر روشنی ڈالتا ہے۔ امریکی شہریوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ لاہور کو خالی کرنے کی تیاری کریں اور اپنے طور پر ایسا کرنے کی کوشش کریں اور حکومتی امداد پر انحصار نہ کریں۔ اگر ان کے ارد گرد کوئی تنازعہ کی صورت حال پیدا ہو جائے تو انہیں محفوظ پناہ حاصل کرنی چاہیے۔
-
سیاست7 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا