Connect with us
Saturday,27-December-2025

(جنرل (عام

مالیگاوں میں لاک ڈاون کا قہر 6 گھنٹے کی ننھی پری پر برس پڑا

Published

on

virus

(خیال اثر)
کورونا کو جو تباہی پھیلانی تھی وہ تو پھیلا رہا ہے مگر اس کی وجہ سے حکومت نے جو لاک ڈاؤن کیا ہے اس کے اثرات ظاہر ہونے شروع ہوگئے ہیں. اب عالم یہ ہے کہ کورونا سے جو اموات ہونی ہے وہ تو طے ہیں لیکن بھکمری کے بعد اب شہر میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا جسے سن کر پتھر دل سے ہتھر دل بھی دہل گئے . مورخہ 15اپریل 2020 بروز بدھ شام ساڑھے پانچ بجے ملت مدرسے کے پاس رہنے والی 30 سالہ خاتون خانہ کو زچگی کیلئے اس کا شوہر نے اس ہسپتال سے اُس ہسپتال لیکر بھٹکتا رہا بالآخر ایک مسلم لیڈیز گائناکلوجسٹ ڈاکٹر نے 30000 ہزار روپئے کی شرط پر سیزر زچگی کردی مگر نومولود پیدا شدہ لڑکی کی کیفیت بہت ہی زیادہ سریس ہونے کی وجہ سے پہلے یشفین ہاسپٹل میں ایڈمیٹ کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بہت کوشش کی مگر نومولود بچی کی طبیعت بگڑتی گئی سانس رک رک کر چلنے کی وجہ سے ڈاکٹروں کے مشورے پر اس بچی کو لیکر ندی اس پار دُوارکامنی ہاسپٹل لے جایا گیا تو پتہ چلا ہاسپٹل بند ہے پھر سمرتھ ہسپتال لے جایا گیا تو سمرتھ ہاسپٹل بھی بند تھا. اس کے بعد ایک اور ہاسپٹل لے جایا گیا تو وہ ہاسپٹل بھی بند ملا. تقریباً 3 سے 4 گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد اور محنت کے بعد بھی جب کوئی ہاسپٹل کھلا نہیں ملا تب آیت ہاسپٹل کے ڈاکٹر آفاق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بچی کو فوراً ہاسپٹل میں لاکر ایڈمیٹ کرنے کو کہا تب گھر والے ہر پولیس چیک پوسٹ کو جلدی جلدی پار کرتے ہوئے آیت ہاسپٹل پہنچے مگر بہت دیر ہوچکی تھی وجہ صرف ایک ہی ہے پورے مالیگاؤں کو ریڈ زون ڈیکلئر کردیا گیا ہے. ہر چوک چوراہوں پر پولیس تعینات ہے. کسی کو بھی گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے. بچوں کی تلاش گروپ کے ذمہ دار انصاری ضیا الرحمان مسکان نے تفصیل فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ایسی کنڈیشن میں کچھ گھٹیا قسم کے افراد کسی بھی ڈاکٹر کا فائل ساتھ میں لے کر روڑ پر اپنی موٹر سائیکل پر نکل پڑتے ہیں اور جھوٹ کا سہارا لیکر پولیس والوں کو بے وقوف بناتے ہیں. چور تو آخر چور ہوتا ہے ایک نا ایک دن پکڑا ہی جاتا ہے ایسا ہی واقعہ نیا بس اسٹینڈ , سردار مارکیٹ کے پاس اور چندن پوری گیٹ پر ہوا جب پولیس والوں نے ایسے لوگوں کو پکڑا اور ہاسپٹل کی فائل لیکر جب ہاسپٹل میں کنفرم کیا تو پتہ چلا کہ وہ ہاسپٹل چند روز سے بند ہے. ان لوگوں کو کسی نے بھی اپائنٹمنٹ نہیں دیا ہے . جب پولیس نے ان لوگوں سے سختی سے پوچھا تو پتہ چلا کہ بس ایسے ہی گھر میں بور ہو رہے تھےگھومنے نکلے تھے.
اب آپ ہی فیصلہ کیجئے ایسے ہی نام نہاد لوگوں کی بنیاد پر پولیس نے سختی اختیار کرنا شروع کی اور ہر چیک پوسٹ پر ہاسپٹل جانے والوں سے کڑی پوچھ تاچھ شروع کی جس کی وجہ سے ایمرجنسی پیشنٹ کو ہاسپٹل لے جانے تک بہت وقت لگنا شروع ہو گیا یہی وجہ ہے کہ اس ننھی پری جو کہ محض صرف 6 گھنٹوں کی تھی اگر وہ بھی وقت پر پہنچ جاتی تو اسباب کے درجے میں اس کی جان بچ جاتی تھی مگر افسوس صد افسوس قوم کے کچھ نام نہاد لوگوں کی وجہ سے پوری قوم کو بدنامی اور تکلیف اٹھانی پڑرہی ہے. اللہ تعالٰی اس معصوم بچی کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین. یہ ویڈیو بحالت مجبوری سینڈ کی جا رہی ہے ضرور دیکھیں جو 16اپریل 2020رات ساڑھے بارہ بجے کی ہے.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بی ایم سی انتخاب سماجواد ی پارٹی کی پہلی فہرست جاری،رکن اسمبلی رئیس شیخ کے بھائی سلیم شیخ کی امیدواری کے دعوی کے بعد سیاسی ہلچل

Published

on

ممبئی : ممبئی بلدیاتی انتخابات میں مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی میں اب تک انتخابی مفاہمت نہیں ہوئی ہے جبکہ کانگریس پارٹی، سماجوادی پارٹی اور ایم آئی ایم نے میونسپل کارپوریشن کے لئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے سماجوادی پارٹی نے ۲۱ امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے جس میں ۲۱۳ سے زیب النسا ملک کو امیدوار مقرر کیا گیا ہے اس کے ساتھ ۲۱۲ سے شہزاد ابراہانی کو امیدواری دی گئی ہے سماج وادی پارٹی میں وارڈ نمبر ۲۱۱ کو لے کر رسہ کشی جاری ہے اسلئے پارٹی نے اس وارڈ پر اپنا امیدوار ظاہر نہیں کیا ہے اس وارڈ پر ایس پی لیڈر رئیس شیخ نے اپنے بھائی سلیم شیخ کو امیدوار کی حیثیت سے متعارف بھی کروایا ہے اس وارڈ میں سماجوادی پارٹی نے اب تک ٹکٹ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے جبکہ رئیس شیخ کے بھائی کے امیدواری کی مخالفت بھی کی جارہی ہے مقامی خواتین نے رئیس شیخ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور ایس پی سے امیدواری کےلیے دعویداری بھی پیش کی ہے ایسے میں سماجوادی پارٹی میں ۲۱۱ سے کس کو امیدوار دی جائے گی یہ اب تک معلق ہے۔ سماج وادی پارٹی نے مہاوکاس اگھاڑی سے علیحدگی اختیار کر کے تنہا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا جبکہ ادھو اور راج ٹھاکرے میں بھی انتخابی مفاہمت ہو چکی ہے اس کے ساتھ ہی اجیت پوار اور شردپوار کی این سی پی بھی انتخابی مفاہمت سے متعلق گفت و شنید کر رہی ہے اگر اجیت پوار اور شردپوار میں انتخابی مفاہمت ہوتی ہے تو کانگریس پارٹی تنہا الیکشن لڑنے کو تیار ہے یہ دعویٰ کانگریسی لیڈر جئے ویتوارڈ نے کیا ہے۔ ممبئی بی ایم سی انتخاب میں ہر سیاسی پارٹی ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کرر ہی ہے جبکہ مراٹھی مانس کے موضوع پر دونوں بھائیوں نے اتحاد کیا ہے اور ممبئی شہر میں مراٹھی مانس متحد ہو کے بینر بھی آویزاں کئے جارہے ہیں۔

Continue Reading

(جنرل (عام

مزدوروں کی اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش راجستھان پولیس نے مہاراشٹر سے 53 قبائلی مزدور کو بچایا

Published

on

جے پور، راجستھان کی پرتاپ گڑھ ضلع پولیس نے 53 قبائلی مزدوروں کو کامیابی کے ساتھ بازیاب کرایا جنہیں ملازمت کے جھوٹے وعدوں پر لالچ دے کر مہاراشٹر کے سولاپور ضلع میں یرغمال بنایا گیا تھا۔ پرتاپ گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بی آدتیہ کی ہدایت اور پرتاپ گڑھ کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گجیندر سنگھ جودھا کی رہنمائی میں گھنٹالی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سوہن لال کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے ضلع میں قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے 53 مزدوروں (13 خواتین اور 40 مرد) کو بچایا۔ 22 دسمبر کو، پولیس سپرنٹنڈنٹ، پرتاپ گڑھ کو اطلاع ملی کہ گاؤں وردا، جملی، مالیہ، گوتھرا، عمریہ پاڑا، بڈا کالی گھاٹی، تھیسلا، کماری، اور گھنٹالی، پپلکھونٹ، اور پرسولہ تھانے کے علاقوں کے تحت آنے والے دیگر دیہاتوں سے مردوں اور عورتوں کو تقریباً دو ماہ قبل اکلوش پور ضلع کے ضلع سوغات پور کے گاؤں میں لے جایا گیا تھا۔ پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ انہیں روزگار فراہم کرنے کے بہانے ایک مقامی شخص کی مدد سے ورغلایا گیا۔ بعد میں، مزدوروں نے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کیا اور انکشاف کیا کہ دلال سیتارام پاٹل (مہاراشٹر) اور خان (الور، راجستھان) نے ایک مقامی ساتھی کے ساتھ مل کر تقریباً 100 مزدوروں کو مدھیہ پردیش کے اندور میں مفت کھانے اور رہائش کے ساتھ فی کس 500 روپے روزانہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے بجائے، مزدوروں کو شولاپور ضلع میں گنے کے کھیتوں میں کام کرنے کے لیے بھیجا گیا۔ بروکر خان نے مبینہ طور پر 9.50 لاکھ روپے کا ایڈوانس لیا، جب کہ سیتارام پاٹل نے زمینداروں سے مزدوری کے طور پر 18 لاکھ روپے لیے اور پھر مزدوروں کو چھوڑ دیا۔ جب مزدور اپنی اجرت کا مطالبہ کرتے تھے تو انہیں مارا پیٹا جاتا تھا، دھمکیاں دی جاتی تھیں، گھروں اور کھیتوں کی دیواروں میں بند کر کے کام کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ موقع ملنے پر کچھ مزدور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزمان نے خواتین مزدوروں کے ساتھ بدتمیزی کی۔ کسی بھی مزدور کو اجرت نہیں دی گئی۔ انسانی ہمدردی کے پہلو پر غور کرتے ہوئے اور راجستھان پولیس کے نعرے پر عمل کرتے ہوئے – "عوام میں اعتماد، مجرموں میں خوف” – پولیس سپرنٹنڈنٹ نے فوری طور پر سب انسپکٹر سوہن لال اور ان کی ٹیم کو اسیر مزدوروں کے اہل خانہ کے ساتھ مہاراشٹر روانہ کیا۔ مسلسل کوشش اور تال میل کے ساتھ، پولیس ٹیم نے کامیابی کے ساتھ تمام 53 مزدوروں کو مختلف مقامات سے بچایا۔ بازیاب ہونے والے مزدوروں کے پاس کھانے، سفر یا بنیادی ضروریات کے لیے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے عوامی نمائندوں اور مقامی شہریوں کے تعاون سے واپسی کے سفر اور دیگر سہولیات کے انتظامات کیے گئے۔ تمام مزدوروں کو بحفاظت پرتاپ گڑھ واپس لایا گیا اور انہیں ان کے متعلقہ گاؤں میں چھوڑ دیا جائے گا۔ سازش میں ملوث ملزمان کے خلاف تھانہ گھنٹالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی میونسپل کارپوریشن عام انتخابات : افسران و ملازمین کے لیے انتخابی تربیت حاضری لازمی، غیر حاضری پر فوجداری کارروائی کی جائے گی

Published

on

BMC

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن عام انتخابات کو شفاف، منصفانہ اور ہموار طریقے سے کرانے کے لیے انتخابی عمل میں شامل تمام افسران اور ملازمین کو ضروری تربیت فراہم کی جائے گی۔ پیر 29 دسمبر 2025 سے پیر 5 جنوری 2026 تک ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ٹریننگ کی تاریخ، وقت اور مقام تمام متعلقہ افسران اور ملازمین کو الگ الگ مطلع کیا گیا ہے۔ افسران اور ملازمین کے لیے اس ٹریننگ میں شرکت لازمی ہے۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ معزز ریاستی الیکشن کمیشن مہاراشٹر کی ہدایات کے مطابق تربیت سے غیر حاضر رہنے یا احکامات پر عمل نہ کرنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی ریاستی الیکشن کمیشن، مہاراشٹر نے میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025-26 کے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جمعرات 15 جنوری 2026 کو صبح 7.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک ہوگا۔ نیز، گنتی کے عمل اور نتائج کا اعلان جمعہ 16 جنوری 2026 کو صبح 10 بجے سے کیا جائے گا۔

میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کو مکمل طور پر شفاف، منصفانہ اور ہموار طریقے سے کرانے کے لیے انتخابی عمل سے متعلق تمام مراحل کی سختی سے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ چونکہ پولنگ اسٹیشن کے صدر (پی آر او)، اسسٹنٹ پولنگ اسٹیشن صدر (اے پی آر او)، پولنگ آفیسر (پی او) اور اس انتخابی عمل میں شامل ملازمین کو ضروری تربیت فراہم کرنا ضروری ہے، اس لیے میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے خصوصی تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ تربیتی سیشن پیر 29 دسمبر 2025 سے پیر 5 جنوری 2026 تک منعقد کیا گیا ہے۔ اس عرصے کے دوران مختلف مراحل میں تربیت کا نفاذ کیا جائے گا۔ تربیت انتخابی عمل کی ذمہ داریوں، ضابطہ اخلاق، ووٹنگ اور گنتی کے عمل، قانونی معاملات اور ہنگامی حالات میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کرے گی۔ انتخابی تربیت کا بنیادی مقصد انتخابی عمل کو کسی بھی قسم کی غلطی، ابہام یا بددیانتی سے بچا کر معتبر اور شفاف بنانا ہے۔

ٹریننگ کی تاریخ، وقت اور مقام تمام متعلقہ افسران اور ملازمین کو الگ الگ تقرری آرڈر کے ذریعے مطلع کر دیا گیا ہے۔ تمام افسران اور ملازمین کے لیے اس ٹریننگ میں شرکت لازمی ہے۔ کسی بھی وجہ سے غیر حاضری قبول نہیں کی جائے گی۔ ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق، میونسپل کارپوریشن انتظامیہ سخت وارننگ دے رہی ہے کہ جو افسران اور ملازمین ٹریننگ سیشن سے غیر حاضر ہوں گے، احکامات کی تعمیل نہیں کریں گے یا انتخابی عمل میں اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام ہوں گے، ان کے خلاف ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ، 1888 کی دفعہ 28 (a) کے تحت فوجداری کارروائی سمیت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بہت سنجیدگی سے معاملہ کریں اور ٹریننگ میں شرکت کریں اور اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھائیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com