Connect with us
Tuesday,31-March-2026

(جنرل (عام

لاک ڈاؤن: پیسوں کی قلت کا سامنا کررہے ممبئی کے ٹیکسٹائل مزدور، 1400 کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنے پر مجبور

Published

on

لاک ڈاؤن کے چلتے روزی روٹی جانے کا ڈر وڈالا کی تنگ گلیوں تک پہنچ گیا ہے۔ چھوٹی ٹیکسٹائل یونٹ میں کام کرنے والے یوپی کے قریب 2 ہزار کاریگروں نے کھانے اور پیسے کی قلت کی وجہ سے اپنے گھروں پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مزدور ابھی پیدل ہی 1400 کلومیٹر کا سفر طے کریں گے۔ بتا دیں کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے ملک بھر سے مزدوروں کی گھر واپسی کی کئی تصاویر سامنے آرہی ہیں۔ یہ مزدور پیدل ہی گھر کی طرف نکل پڑے ہیں۔
یہ تمام کاریگر رفیع احمد کدوائی مارگ پر واقع نیشنل مارکیٹ میں چھوٹے پیمانے پر ٹیکسٹائل یونٹوں میں کام کرتے ہیں۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی یہ یونٹ بند کردیئے گئے تھے۔ ان یونٹوں کو بند ہوئے 20 دن ہوئے ہیں۔ کاریگروں کے مالکان نے انہیں بتایا کہ اگر وہ اپنی کھولی کا کرایہ ادا کرتے ہیں تو انہیں کھانا دیا جائے گا۔
یہ رجحان تین ہفتوں تک جاری رہا اور انہیں دن میں دو بار کھانا مہیا کیا گیا۔ لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ اسٹاک کی کمی کی وجہ سے، وہ اس خیرات کو مزید جاری نہیں رکھ پائیں گے۔ یہ ٹیکسٹائل کارکن ماہانہ 15 ہزار سے 20 ہزار روپے کماتے ہیں۔ اب وہ سب اتر پردیش میں اپنے اپنے گھروں کو لوٹنا چاہتے ہیں۔ انہیں اپنے بوڑھے والدین، بیوی اور بچوں کی فکر ہے۔
ایک کاریگر رفیق شیخ کانپور جانے کے لئے تیار ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ‘میرے پاس صرف 5 ہزار روپے بچے ہیں اور میں نہیں چاہتا یہاں رہ کر مکمل طور خرچ ہو جائیں وہ کہتے ہیں، ٹرینیں، ‘بس سب کچھ بند ہے۔ اگر کوئی ہماری مدد کے لئے آگے نہیں آیا تو ہم پیدل چلیں جائے گے۔ اس کا روم میٹ کہتا ہے، یہاں بھوکے مرنے سے اچھا گاؤں میں مرنا بہتر ہوگا۔ 300 ہول سیل ڈیلر والے ایمپولوئرایسوسی ایشن نے کچھ دن پہلے کاریگروں کو کھانا کھلانے کے لئے مارکیٹ کی جگہ پر ہی ایک کچن بنایا تھا۔ نیشنل مارکیٹ کے صدر یاسین شیخ کہتے ہیں کہ ایسوسی ایشن کے پاس مہینوں تک کھانا کھلانے کے لئے فنڈ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا، ‘لاک ڈاؤن نے ہمیں معذور کر دیا ہے۔ ہمارا گروسری اسٹاک اور پیسہ سب ختم ہوچکا ہے۔ لاک ڈاؤن کے وقت بلیک میں اشیاء لینا بھی چیلنج بن گیا ہے۔ ہمیں 2000 مزدوروں کو کھانا کھلانے کے لئے سامان کی ایک بڑی مقدار کی ضرورت ہے، جو صرف واشی کے اے پی ایم سی مارکیٹ سے مل سکتی ہے لیکن پولیس ہمیں وہاں جانے نہیں دے رہی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : اے ٹی ایم سینٹر پر بزرگوں کو ہدف بنانے والا دھوکہ باز گرفتار، ۲۵ اے ٹی ایم کارڈ اور نقدی بھی برآمد

Published

on

ممبئی : ممبئی اڑیسہ سے ممبئی آکر اے ٹی ایم مشین سے بزرگوں کوپیسہ نکالنے کے نام پر دھوکہ دینے والے ملزم کو ممبئی پولس نے بے نقاب کیا ہے یہ گزشتہ چار سال سے مطلوب تھا ڈنڈوشی پولس نے اسے گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ وشواس سدانند ۵۱ سالہ نے شکایت درج کروائی کہ وہ جب ملاڈ میں واقع اے ٹی ایم سینٹر سے پیسہ نکالنے گئے تو ایک مشتبہ شخص نے ان کی مرضی کے برخلاف اے ٹی ایم سے چالیس ہزار روپے نکال لئے اس معاملہ میں پولس نے شکایت کنندہ کی شکایت پر کیس درج کر لیا پولس نے اس معاملہ میں ۶۰ سے ۷۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور پھر اس فوٹیج اور مخبر کی اطلاع پر پولس نے نائیگاؤں سے کرشن چندر آچاریہ کو زیر حراست لیا اور اس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ۲۵ اے ٹی ایم کارڈ، نقدی برآمد ہوئی پولس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اسے ریمانڈ پر رکھنے کا حکم عدالت نے صادر کیا ہے اس مقدمہ میں گرفتاری کے بعد اس کے خلاف مزید چار معاملات کا انکشاف ہوا ہے پولس کے مطابق ڈنڈوشی اور کستوربا مارگ میں بھی اس پر کل چار معاملات درج ہے اور وہ اس میں بھی مطلوب ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر کی گئی اور ڈی سی پی مہیش چمٹے کی اس ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے یہ ملزم ممبئی، تھانہ، اڑیسہ میں اس قسم کی جرائم کی وارداتیں انجام دیا کرتا تھا پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کرُرہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : شیواجی مہاراج سڑک پر رات میں موسیقی بند، مکینوں کو پریشانی کے بعد عارضی طور پر شب میں رکاوٹیں

Published

on

ممبئی: شیواجی مہاراج سڑک پر اب رات کے وقت موسیقی بند رہے گی کیونکہ یہاں رکاؤٹیں کھڑی کر دی گئی ہے شور و غل کے سبب شہریوں کو پریشانی نہ ہو جبکہ جو موسیقی کی ڈیسیبل ہے وہ مقررہ حد پر ہی ہے۔ موسیقی کو پوری طرح سے ختم نہیں کیا گیا بلکہ صرف رات کے اوقات اس موسیقی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں ۔ ممبئی دھرمویر، سوراجیارکشک، چھترپتی سنبھاجی مہاراج کناری روڈ پروجیکٹ (جنوبی) پر سنگیت مارگ (میلوڈی روڈ) کو بند یا ہٹایا نہیں گیا ہے۔ اس لیے رات کے وقت اس 500 میٹر لمبے راستے پر رکاوٹیں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس روڈ پر دن کے وقت بھی باقاعدہ ٹریفک جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ جب علاقے کے مکینوں کی شکایات کے مطابق تصدیق کی گئی تو پتہ چلا کہ یہاں شور ڈیسیبل کی اجازت ڈیسیبل کی حد کے اندر ہے۔مختلف ذرائع ابلاغ دھرمویر، سوراجیارکشک، چھترپتی سنبھاجی مہاراج کوسٹل روڈ پروجیکٹ (جنوبی) پر میلوڈی روڈ کے بارے میں خبریں شائع اور نشر کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے یہ وضاحت دی جارہی ہے۔ سرنگ سے نکلنے والی سڑک پر دھرمویر، سوراجیارکشک، چھترپتی سنبھاجی مہاراج کوسٹل روڈ پروجیکٹ (جنوبی) کے شمالی چینل پر 500 میٹر لمبی میلوڈی روڈ بنائی گئی ہے۔ اس سڑک کو اس مقصد کے ساتھ تیار کیا گیا ہے کہ شہری ڈرائیونگ کے دوران اور تفریح ​​کے لیے اس سڑک پر بننے والی موسیقی سے لطف اندوز ہو سکیں۔ تاہم اس میلوڈی روڈ پر گاڑیوں کے چلنے کے دوران پیدا ہونے والے شور سے مقامی مکینوں نے متعلقہ محکمے کو آگاہ کر دیا تھا۔مقامی رہائشیوں کے مطالبے کے مطابق، اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ میلوڈی روڈ پر پیدا ہونے والا شور مکینوں کو پریشان ہونے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل اجازت ڈیسیبل کی حد کے اندر ہو۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ڈھونگی بابا اشوک کھرات نے ۱۵۰ خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کیا, ایس آئی ٹی کی تفتیش میں کئی سنسنی خیز انکشافات۔

Published

on

ممبئی : ممبئی ڈھونگی بابا اشوک کھرات نے اب تک ۱۵۰ سے زائد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے یہ انکشاف ایس آئی ٹی کی تفتیش میں ہوئی ہے جس خاتون کے ساتھ اس نے جنسی زیادتی کی تھی جب متاثرہ کو ایس آئی ٹی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران شامل کیا تو اس کے بعد مزید نئے خلا صے ہوئے ہیں ایس آئی ٹی نے تفتیش کے دوران اس کا موبائل فون ضبط کیا ہے اس میں اس کے موبائل میں ڈھائی ہزار نمبر بھی ملے ہیں جو کوڈ فام میں تھے اس کے ساتھ ہی اشوک کھرات کی کروڑوں روپے کی جائیداد کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔ اشوک کھرات سے متعلق تفتیش میں نت نئے خلاصے بھی ہو رہے ہیں۔ ایس آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں جنسی استحصال سے متعلق کئی ثبوت بھی جمع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس آئی ٹی نے ڈھونگی بابا کا شکار متاثرین سے اپیل کی ہےکہ وہ اشوک کھرات کے خلاف شکایت درج کرائیں ان کے نام مخفی رکھا جائے گا۔ اشوک کھرات سے متعلق اہم دستاویزات بھی پولس کو ملے ہیں۔ کھرات کے دفتر اور ٹھکانے سے کئی ادویات کی بوتلیں اور گولیاں بھی ضبط کی گئی ہے ایس آئی ٹی کی ٹیم مسلسل چھاپہ مار کارروائی کر رہی ہے اشوک کھرات کی کونڈ کارنر علاقہ میں ایک جائیداد پر چھاپہ مار ا گیا۔ اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران ۱۵۰ سے زائد خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کا بھی انکشاف ہوا ہے اور ایس آئی ٹی یہ بھی معلومُ کر رہی ہے کہ آیا متاثرہ خواتین کے اس نے کہاں جنسی استحصال کیا اس متعلق بھی تفتیش جاری ہے آج ایس آئی ٹی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ادویات کی بوتل ضبط کی متاثرہ خواتین کو لے کر ایس آئی ٹی مذکورہ بالا ٹھکانے پر پہنچا اشوک کھرات پر ۸ جنسی استحصال اور دو مالی معاملات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اشوک کھرات کا دو موبائل ضبط کیا گیا ہے اس میں بااثر شخصیت کا نمبر ڈمی نمبر کے طور پر فٹ کیا گیا ہے اشوک کھرات کے متعدد بینک اکاؤنٹ کو بھی ایس آئی ٹی نے منجمد کیا گیا ہے موبائل فون لیپ ٹاپ سمیت دیگر دستاویزات ضبط کیے گئے ہیں ملزم کی یکم اپریل تک ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان