Connect with us
Friday,27-March-2026

مہاراشٹر

تکنیکی خرابی کے بغیر لوکل ریل روک دی گئی

Published

on

ممبئی میں جان کی قیمت کے بعد سب سے قیمتی شئے وقت ہے ۔ جب لوکل ٹرین رکتی ہے تو ہر ایک فرد سمجھتا ہے کہ کچھ نہ کچھ تکنیکی خرابی حائل ہونے کی وجہ سے ٹرین رکی ہوگی ۔ بدھ کی صبح سے لوکل ٹرین تاخیر سے چل رہی تھی۔وجہ معلوم ہونے کے بعد اہلیانِ شہر میں تشویش پائی گئی کہ ٹرین چلانے والا خود ٹرین روک کر انجن کےسامنے ریلوے پٹری پر پیشاب کرنے لگا۔اس حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیاپر تیزی سے وائر ہورہی ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق الہاس نگر سے سی ایس ایم ٹی کی جانب چلنے والی ٹرین کو وٹھل واڑی اسٹیشن کے قریب روک دی گئی ۔کیونکہ موٹر مین اسی جگہ پر پیشاب کرنے کے لئے ریلوے کو روکا تھا۔ ریلوے محکمہ کے سینئر پبلک ریلیشن افسر اے کے جین نے کہا کہ اس ویڈیو کی جانچ شروع ہے، اس میں یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ ویڈیو بدھ کے دن کی ہی ہے یا پرانی ویڈیو کو وائرل کیا جارہا ہے۔ ملی خبر کے مطابق یہ حرکت پہلی مرتبہ نہیں کی گئی بلکہ گزشتہ سال نومبر ۲۰۱۸؁ میں کئی گئی تھی۔ اس وقت موٹر مین نے ٹرین کو نالا سپارا اور وسئی کے درمیان روک دیا تھا، تاکہ اپنی حاجت پوری کرکے ٹرین کو آگے بڑھائے۔ریلوے کے قوانین کے مطابق موٹر مین کو ڈیوٹی پر آنے سے قبل کچھ وقت دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی ہر ضروریات و حاجت سے فارغ ہوجائے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملہ پر ریلوے محکمہ کیا اقدام کریں گا۔ ریلوے کے اوقات میں تھوڑا بہت وقت بھی ترمیم ہوجائے تو باقی کی دیگر ریلوے بھی اپنے وقت پر نہیں بلکہ تاخیر سے چلتی ہے۔ اگر موٹر مین ٹرین روک کر پیشاب کریگا تو صرف وہ ٹرین ہی نہیں بلکہ بعد میں چلنے والی اسی لائین کی تمام ٹرینیں تاخیر سے چلتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جرم

ممبئی : شادی کا لالچ دے کر عصمت دری، زین سید پر کیس درج

Published

on

ممبئی : شادی کا لالچ دے کر عصمت دری کرنے کے الزام میں پولس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ زین سید نامی نوجوان نے متاثرہ کو شادی لالچ دے کر اس کی مرضی کے برخلاف عصمت دری کی اور ناجائز تعلقات قائم کیا, جس کے بعد متاثرہ نے پولس میں شکایت دی اور پولس نے عصمت دری کا کیس درج کر اس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس کی تصدیق ڈی سی پی سمیر شیخ نے کی ہے۔ متاثرہ نے اپنی شکایت میں بتایا کہ پہلے ملزم نے اسے شادی کا جھانسہ دیا اس سے جسمانی تعلقات قائم کئے اور پھر شادی کے تقاضہ پر شادی سے انکار کردیا۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : گوریگاؤں میں ہٹ اینڈ رن معاملہ، 76 سالہ شخص کو تیز رفتار اسکوٹر نے ٹکر مار دی

Published

on

ممبئی کے گوریگاؤں علاقے میں ایک سنگین ہٹ اینڈ رن کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مبینہ طور پر ایک تیز رفتار اسکوٹر ڈرائیور نے سڑک عبور کرنے والے ایک بزرگ کو ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہوگیا۔ معمر شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف ہٹ اینڈ رن کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 76 سالہ بابولال چوپڑا گورگاؤں ویسٹ میں ایم جی روڈ پر سڑک عبور کر رہے تھے کہ انہیں ایک تیز رفتار اسکوٹر نے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بزرگ زمین پر گر گئے اور سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ اسکوٹر ڈرائیور بغیر رکے موقع سے فرار ہو گیا اور واقعہ کو ٹکر مارنے میں بدل دیا۔ راہگیروں نے فوری طور پر بزرگ شخص کے پاس پہنچ کر اس کے گھر والوں کو اطلاع دی۔ اہل خانہ اسے فوری طور پر کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت انتہائی نازک قرار دی ہے۔ مبینہ طور پر سر میں شدید چوٹوں اور بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے اس کی حالت تشویشناک ہے۔ وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے، اور اس کے اہل خانہ انتہائی فکر مند ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا تاہم ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اسکوٹر ڈرائیور تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا۔ تصادم کے بعد وہ مدد کے لیے رکنے کے بجائے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ملزم کی شناخت کے لیے قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اسے گرفتار کر لیں گے۔

Continue Reading

سیاست

پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی افواہوں پر سی ایم فڑنویس کا بیان، کہا- صورتحال مکمل طور پر نارمل ہے، لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔

Published

on

ممبئی: پٹرول اور ڈیزل کی قلت اور لاک ڈاؤن کی افواہوں کے درمیان، مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ریاست میں کوئی کمی نہیں ہے اور صورتحال پوری طرح قابو میں ہے۔ مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چیف منسٹر فڑنویس نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کو ₹ 10 فی لیٹر کم کرنا جنگ جیسی صورتحال کے درمیان ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا بوجھ تیل کمپنیاں اٹھائیں گی اور عام شہریوں پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جب کہ کچھ پڑوسی ممالک کو شٹ ڈاؤن جیسے حالات کا سامنا ہے، ہندوستان میں حالات معمول پر ہیں اور پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم اور مرکزی حکومت کی سفارت کاری کی بھی تعریف کی۔ سی ایم فڈنویس نے کہا کہ ریاست کے پاس فی الحال تقریباً ایک ماہ کا پٹرول کا ذخیرہ ہے۔ تاہم، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھبرائیں اور اضافی ایندھن جمع نہ کریں، کیونکہ اس سے مصنوعی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کا استعمال کریں جیسا کہ آپ عام طور پر کرتے ہیں۔ گیس کی فراہمی کے حوالے سے انہوں نے صورتحال کو نارمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی گیس کے لیے اضافی رقم کا مطالبہ کرے تو انہیں اطلاع دیں۔ لاک ڈاؤن کی افواہوں پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں کوئی لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر غلط یا گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نرہری زروال کے وائرل ویڈیو کے بارے میں، فڑنویس نے کہا کہ زروال نے ان سے فون پر بات کی اور انہیں بتایا کہ ویڈیو کو ایڈٹ کرکے پھیلا دیا گیا ہے۔ انہوں نے زروال کو مشورہ دیا کہ وہ اس معاملے میں شکایت درج کرائیں، یہ کہتے ہوئے کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔ اشوک کھرت کیس کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی کے ساتھ تصویر بنوانا کارروائی کی بنیاد نہیں ہے۔ کسی کا کردار سامنے آیا تو کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مزید مقدمات درج کیے جائیں گے، اور لوگ آہستہ آہستہ آگے آرہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر متاثرہ خواتین کی ویڈیوز یا فوٹیج شیئر کرنا یا اس پر تبصرہ کرنا بھی جرم ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان