Connect with us
Thursday,12-November-2026

(جنرل (عام

ملک میں مسلسل دوسرے دن 20 ہزار سے کم کیسز

Published

on

coronavrus

ملک میں کورونا وائرس کی دھیمی رفتار کے درمیان مسلسل دوسرے دن بھی انفیکشن کے 20 ہزار سے کم کیسز درج کئے گئے ۔ دریں اثنا منگل کو ملک میں 54 لاکھ 13 ہزار 332 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 87 کروڑ 66 لاکھ 63 ہزار 490 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18،870 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 76 ہزار 351 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا 28،178 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 29 لاکھ 86 ہزار 180 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 9686 کم ہو کر دو لاکھ 82 ہزار 520 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 378 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،47،751 ہوگئی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.83 فیصد ہو گئی ہے اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.84 ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پر مستحکم ہے ۔
ایکٹو کیسز معاملے میں کیرالہ ملک میں پہلے نمبر پر ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 7802 ایکٹو کیسزکم ہوئے ہیں ،جس سے ان کی تعداد اب 149931 رہ گئی ہے ۔ وہیں 18849 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4478042 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے میں 149 مریضوں کی موت ہونے سے مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 24810 ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 1029 کم ہوکر 40367 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 60 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 138962 ہوگئی ہے۔ وہیں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6365277 ہو گئی ہے۔

(جنرل (عام

اتراکھنڈ : کاشی پور میں فرنیچر گودام میں زبردست آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

Published

on

اودھم سنگھ نگر : اتراکھنڈ کے اودھم سنگھ نگر ضلع میں واقع کاشی پور کے چیمہ چوک کے قریب فرنیچر کے ایک بڑے گودام میں زبردست آگ لگنے سے آس پاس کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ تیزی سے پھیلی اور جلد ہی ایک بڑی آگ کی شکل اختیار کر لی، جس سے ایک درجن سے زائد فائر ٹینڈرز کو تعینات کرنا پڑا۔ آگ بجھانے کی سخت کارروائی کے بعد ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔ حکام کے مطابق گودام سے بلند شعلوں اور دھویں کے گہرے بادلوں نے آس پاس کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے احاطے کے اندر رکھا ہوا فرنیچر، فوم اور دیگر کئی اشیا مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں، ابتدائی اندازوں کے مطابق اس واقعے میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

ان مواد کی موجودگی کی وجہ سے آگ کے شعلے تیزی سے پھیل گئے اور کچھ ہی عرصے میں پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ یا ممکنہ طور پر آتش بازی سے نکلنے والی چنگاری سے لگی ہو جس نے گودام کے اندر ذخیرہ شدہ جھاگ کو بھڑکایا۔ تاہم، واقعے کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے اور حکام کے مطابق، تفصیلی تحقیقات کے بعد ہی اس کا تعین کیا جائے گا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد کاشی پور فائر ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹیم فائر ٹینڈرز کے ساتھ موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

آگ کے پیمانے اور شدت کو دیکھتے ہوئے قریبی صنعتی یونٹس سے اضافی فائر فائٹنگ سپورٹ طلب کی گئی۔ پڑوسی علاقوں سے فائر سروس کی ٹیموں کو بھی آپریشن میں مدد کے لیے متحرک کیا گیا تھا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ڈیڑھ درجن سے زائد فائر ٹینڈر مسلسل تعینات تھے۔ تاہم، آگ کی شدت اور گودام کے اندر انتہائی آتش گیر مواد نے فائر فائٹنگ آپریشن کو اہلکاروں کے لیے خاص طور پر مشکل بنا دیا۔ آگ لگنے سے گودام کے اطراف کے گھروں میں رہنے والے خاندانوں میں بھی خوف وہراس پھیل گیا۔ رہائشیوں کو خدشہ تھا کہ آگ کے شعلے ان کے گھروں تک پھیل سکتے ہیں جس سے ان کے اہل خانہ اور املاک کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ آگ پر کامیابی سے قابو پالیا گیا۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کاندیولی میں ضعیفہ کی سونے کی چین زبردستی کھینچ کر فرار ہونے والے دو اچکے گرفتار، دونوں پر چوری کا کیس درج

Published

on

ممبئی ۶ اکتوبر کو کاندیولی پولیس تھانہ حدود میں خاتون ضعیفہ مارکیٹ سے گھر جا رہی تھی اس دوران ان کو راستہ کراس کرنے میں مدد کرنے کے بہانے نامعلوم چوروں نے ان کے گھر کے قریب آ کر ان کے بیٹھے ہونے کے دوران ان کا پیچھا کرکے ان کے گلے میں سونے کی چین زبردستی کھینچ کر چوری کرکے فرار ہو گئے۔ شکایت کنندہ کی شکایت پر کاندیولی پولیس 1450/2026، قلم 309(4) بھارتیہ نیائے سنہتا 2023 کے تحت جرم درج کیا گیا تھا۔ زبردستی چوری کی گئی چین روپے 2,00,000/- قیمت کی ایک سونے کی پرانی چین وزن اندازے 17 گرام اچک کر اچکے فرار ہو گئے تھے۔

ڈی سی پی زون ۲ کی رہنمائی میں ملزمان کی تلاش کے لیے کاندیولی پولیس کی تین پولیس ٹیم تیار کی گئی۔ مذکورہ ٹیم میں افسر و عملدار نے مذکورہ جرم کے جائے وقوعہ اور علاقے میں تکنیکی تفتیش کی۔ مذکورہ تفتیش کے دوران کستوربا مارگ پولیس مین 760/2026، قلم 303(2) بی این ایس کے تحت موٹر سائیکل چوری کا جرم درج ہونے کی بات کاندیولی پولیس تھانہ کے ٹیم کو معلوم ہوئی۔ کستوربا مارگ پولیس تھانہ سے مذکورہ جرم کی تلاش کے لیے پولیس ٹیم تشکیل کی گئی۔

اس کے بعد کاندیولی اور کستوربا مارگ پولیس تھانہ کی چار آزاد ٹیموں نے مذکورہ جرائم کا تکنیکی تفتیش اور مخبروں کی مدد سے مذکورہ جرائم میں مطلوب ملزمان کو نشاندہی کیا۔ ۹ نومبر کو مطلوب ملزمان رات کے قریب دادر ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں آنے کی اطلاع ملی۔ مذکورہ معلومات پر دونوں ملزمان کو دادر ریلوے اسٹیشن پر جال بچھا کر مہارت سے تفتیش کے بعد دادر ریلوے اسٹیشن سے حراست میں لے لیا۔ ملزمین پرمود پربھاکر جٹار عمر 43 سال، بے روزگار رہائشی- روم نمبر 07، 4 تھا مالا، سن شائن گارڈن، نالاسوپارا (پوروا)، ضلع-پالگھرمحمد شاہد علاؤالدین خان عمر 47 سال، ڈرائیور (ٹیمپو چالک)، رہائشی- آزاد نگر، گیٹ نمبر 08، امبوجواڑی، مالونی، ملاڈ ممبئی دونوں ملزمان سے مذکورہ جرم کے متعلق کی گئی زیادہ پوچھ گچھ میں ان کا جرم میں شریک ہونے کا پتہ چلا اور مذکورہ جرم میں ان کو گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ ملزمان سے تفتیش کرکے جرم میں زبردستی چوری کی گئی روپے 2,00,000/- قیمت کی ایک سونے کی پرانی چین وزن اندازے 17 گرام اور جرم کرنے کے لیے استعمال کی گئی اور کستوربا مارگ پولیس تھانہ سے چوری کی گئی موٹر سائیکل یہ ضبط کی گئی ہے۔

کاندیولی اور کستوربا مارگ پولیس تھانہ کی تفتیش ٹیموں نے جرم درج ہونے سے لے کر انتھک محنت اور مہارت سے تفتیش کرکے قابل ذکر کارکردگی کی ہے اور عوام میں حفاظت کا احساس پیدا کرکے ممبئی پولیس کی شبیہ کو بہتر کیا ہے۔ مذکورہ کارکردگی پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوانئنٹ لولیس کمشنر منوج کمار شرما، ایڈیشنل کمشنر ششی کمارمینا، ڈی سی پی سندیپ گھگے کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کرلا : ہلاؤپل پر ونود پوار پر فائرنگ پولیس الرٹ، ذاتی دشمنی کا شاخسانہ، ایڈیشنل اور ڈی سی پی بھی جائے وقوع پر، تفتیش جاری

Published

on

Mumbai Police.2

ممبئی کے کرلا ہلاؤپل مکڈوالا کمپاؤنڈ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی, جب نامعلوم حملہ آوروں نے ونود پوار پر گولی بار شروع کردی دوپہر 12 بجکر 40 منٹ پر نامعلوم حملہ آوروں اور اس کے مخالفین نے یہ حملہ کر دیا. جس میں ونود شدید طور سے زخمی ہوگیا, اسے قریبی بھابھا اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حملہ آوروں نے صرف ونود پر ہی گولی نہیں داغی بلکہ انہوں نے زمین پر بھی فائر کیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈی سی پی گنیش شندے اور ایڈیشنل پولیس کمشنر ایسٹ ریجن دھننجے کلکرنی نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اس کے ساتھ ہی فارنسک ٹیمیں بھی طلب کی گئی جو تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملہ میں ابتدائی تفتیش میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ونود پوار کی پرانی رنجش کے سبب یہ فائرنگ کی واردات انجام دی گئی ہے۔ اس کے بعد اب پولیس نے ہر پہلو پر جانچ شروع کردی ہے۔ ڈی سی پی گنیش شندے نے بتایا کہ وی بی نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں 12 بجکر 40 منٹ پر 40 سالہ ونود الیپاپوار پر ان کے مخالفین نے پرانی رنجش کی بنیاد پر فائرنگ کی واردات کو انجام دیا۔ زخمی ونود پوار کو قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل بھی یہاں فائرنگ کی واردات انجام دی گئی تھی, اب دوسری مرتبہ فائرنگ کی واردات انجام دی گئی ہے۔ اس لئے پولیس نے بھی الرٹ جاری کیا ہے, اس معاملہ میں ہر زاویے سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ڈی سی پی گنیش شندے نے علاقہ میں چشم دید سمیت دیگر افراد سے تفتیش بھی شروع کردی ہے, چونکہ یہ معاملہ دن دہاڑے انجام دیا گیا ہے اس لئے یہاں کے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر دستاویزات بھی جمع کئے گئے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان