Connect with us
Tuesday,31-March-2026

(جنرل (عام

ملک میں مسلسل دوسرے دن 20 ہزار سے کم کیسز

Published

on

coronavrus

ملک میں کورونا وائرس کی دھیمی رفتار کے درمیان مسلسل دوسرے دن بھی انفیکشن کے 20 ہزار سے کم کیسز درج کئے گئے ۔ دریں اثنا منگل کو ملک میں 54 لاکھ 13 ہزار 332 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 87 کروڑ 66 لاکھ 63 ہزار 490 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18،870 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 76 ہزار 351 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا 28،178 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 29 لاکھ 86 ہزار 180 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 9686 کم ہو کر دو لاکھ 82 ہزار 520 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 378 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،47،751 ہوگئی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.83 فیصد ہو گئی ہے اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.84 ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پر مستحکم ہے ۔
ایکٹو کیسز معاملے میں کیرالہ ملک میں پہلے نمبر پر ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 7802 ایکٹو کیسزکم ہوئے ہیں ،جس سے ان کی تعداد اب 149931 رہ گئی ہے ۔ وہیں 18849 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4478042 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے میں 149 مریضوں کی موت ہونے سے مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 24810 ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 1029 کم ہوکر 40367 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 60 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 138962 ہوگئی ہے۔ وہیں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6365277 ہو گئی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : اے ٹی ایم سینٹر پر بزرگوں کو ہدف بنانے والا دھوکہ باز گرفتار، ۲۵ اے ٹی ایم کارڈ اور نقدی بھی برآمد

Published

on

ممبئی : ممبئی اڑیسہ سے ممبئی آکر اے ٹی ایم مشین سے بزرگوں کوپیسہ نکالنے کے نام پر دھوکہ دینے والے ملزم کو ممبئی پولس نے بے نقاب کیا ہے یہ گزشتہ چار سال سے مطلوب تھا ڈنڈوشی پولس نے اسے گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ وشواس سدانند ۵۱ سالہ نے شکایت درج کروائی کہ وہ جب ملاڈ میں واقع اے ٹی ایم سینٹر سے پیسہ نکالنے گئے تو ایک مشتبہ شخص نے ان کی مرضی کے برخلاف اے ٹی ایم سے چالیس ہزار روپے نکال لئے اس معاملہ میں پولس نے شکایت کنندہ کی شکایت پر کیس درج کر لیا پولس نے اس معاملہ میں ۶۰ سے ۷۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور پھر اس فوٹیج اور مخبر کی اطلاع پر پولس نے نائیگاؤں سے کرشن چندر آچاریہ کو زیر حراست لیا اور اس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ۲۵ اے ٹی ایم کارڈ، نقدی برآمد ہوئی پولس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اسے ریمانڈ پر رکھنے کا حکم عدالت نے صادر کیا ہے اس مقدمہ میں گرفتاری کے بعد اس کے خلاف مزید چار معاملات کا انکشاف ہوا ہے پولس کے مطابق ڈنڈوشی اور کستوربا مارگ میں بھی اس پر کل چار معاملات درج ہے اور وہ اس میں بھی مطلوب ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر کی گئی اور ڈی سی پی مہیش چمٹے کی اس ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے یہ ملزم ممبئی، تھانہ، اڑیسہ میں اس قسم کی جرائم کی وارداتیں انجام دیا کرتا تھا پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کرُرہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : شیواجی مہاراج سڑک پر رات میں موسیقی بند، مکینوں کو پریشانی کے بعد عارضی طور پر شب میں رکاوٹیں

Published

on

ممبئی: شیواجی مہاراج سڑک پر اب رات کے وقت موسیقی بند رہے گی کیونکہ یہاں رکاؤٹیں کھڑی کر دی گئی ہے شور و غل کے سبب شہریوں کو پریشانی نہ ہو جبکہ جو موسیقی کی ڈیسیبل ہے وہ مقررہ حد پر ہی ہے۔ موسیقی کو پوری طرح سے ختم نہیں کیا گیا بلکہ صرف رات کے اوقات اس موسیقی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں ۔ ممبئی دھرمویر، سوراجیارکشک، چھترپتی سنبھاجی مہاراج کناری روڈ پروجیکٹ (جنوبی) پر سنگیت مارگ (میلوڈی روڈ) کو بند یا ہٹایا نہیں گیا ہے۔ اس لیے رات کے وقت اس 500 میٹر لمبے راستے پر رکاوٹیں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس روڈ پر دن کے وقت بھی باقاعدہ ٹریفک جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ جب علاقے کے مکینوں کی شکایات کے مطابق تصدیق کی گئی تو پتہ چلا کہ یہاں شور ڈیسیبل کی اجازت ڈیسیبل کی حد کے اندر ہے۔مختلف ذرائع ابلاغ دھرمویر، سوراجیارکشک، چھترپتی سنبھاجی مہاراج کوسٹل روڈ پروجیکٹ (جنوبی) پر میلوڈی روڈ کے بارے میں خبریں شائع اور نشر کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے یہ وضاحت دی جارہی ہے۔ سرنگ سے نکلنے والی سڑک پر دھرمویر، سوراجیارکشک، چھترپتی سنبھاجی مہاراج کوسٹل روڈ پروجیکٹ (جنوبی) کے شمالی چینل پر 500 میٹر لمبی میلوڈی روڈ بنائی گئی ہے۔ اس سڑک کو اس مقصد کے ساتھ تیار کیا گیا ہے کہ شہری ڈرائیونگ کے دوران اور تفریح ​​کے لیے اس سڑک پر بننے والی موسیقی سے لطف اندوز ہو سکیں۔ تاہم اس میلوڈی روڈ پر گاڑیوں کے چلنے کے دوران پیدا ہونے والے شور سے مقامی مکینوں نے متعلقہ محکمے کو آگاہ کر دیا تھا۔مقامی رہائشیوں کے مطالبے کے مطابق، اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ میلوڈی روڈ پر پیدا ہونے والا شور مکینوں کو پریشان ہونے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل اجازت ڈیسیبل کی حد کے اندر ہو۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ڈھونگی بابا اشوک کھرات نے ۱۵۰ خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کیا, ایس آئی ٹی کی تفتیش میں کئی سنسنی خیز انکشافات۔

Published

on

ممبئی : ممبئی ڈھونگی بابا اشوک کھرات نے اب تک ۱۵۰ سے زائد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے یہ انکشاف ایس آئی ٹی کی تفتیش میں ہوئی ہے جس خاتون کے ساتھ اس نے جنسی زیادتی کی تھی جب متاثرہ کو ایس آئی ٹی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران شامل کیا تو اس کے بعد مزید نئے خلا صے ہوئے ہیں ایس آئی ٹی نے تفتیش کے دوران اس کا موبائل فون ضبط کیا ہے اس میں اس کے موبائل میں ڈھائی ہزار نمبر بھی ملے ہیں جو کوڈ فام میں تھے اس کے ساتھ ہی اشوک کھرات کی کروڑوں روپے کی جائیداد کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔ اشوک کھرات سے متعلق تفتیش میں نت نئے خلاصے بھی ہو رہے ہیں۔ ایس آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں جنسی استحصال سے متعلق کئی ثبوت بھی جمع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس آئی ٹی نے ڈھونگی بابا کا شکار متاثرین سے اپیل کی ہےکہ وہ اشوک کھرات کے خلاف شکایت درج کرائیں ان کے نام مخفی رکھا جائے گا۔ اشوک کھرات سے متعلق اہم دستاویزات بھی پولس کو ملے ہیں۔ کھرات کے دفتر اور ٹھکانے سے کئی ادویات کی بوتلیں اور گولیاں بھی ضبط کی گئی ہے ایس آئی ٹی کی ٹیم مسلسل چھاپہ مار کارروائی کر رہی ہے اشوک کھرات کی کونڈ کارنر علاقہ میں ایک جائیداد پر چھاپہ مار ا گیا۔ اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران ۱۵۰ سے زائد خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کا بھی انکشاف ہوا ہے اور ایس آئی ٹی یہ بھی معلومُ کر رہی ہے کہ آیا متاثرہ خواتین کے اس نے کہاں جنسی استحصال کیا اس متعلق بھی تفتیش جاری ہے آج ایس آئی ٹی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ادویات کی بوتل ضبط کی متاثرہ خواتین کو لے کر ایس آئی ٹی مذکورہ بالا ٹھکانے پر پہنچا اشوک کھرات پر ۸ جنسی استحصال اور دو مالی معاملات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اشوک کھرات کا دو موبائل ضبط کیا گیا ہے اس میں بااثر شخصیت کا نمبر ڈمی نمبر کے طور پر فٹ کیا گیا ہے اشوک کھرات کے متعدد بینک اکاؤنٹ کو بھی ایس آئی ٹی نے منجمد کیا گیا ہے موبائل فون لیپ ٹاپ سمیت دیگر دستاویزات ضبط کیے گئے ہیں ملزم کی یکم اپریل تک ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان