جرم
مالیگاؤں میں سب انسپکٹر سمیت معروف سماجی کارکن عبدالرحمان عرف اجو انصاری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

(نامہ نگار)
مالیگاؤں شہر میں وہائٹ کالر لوگوں کے ساتھ گھوم گھوم کر اپنے آپ کو اچھا بتانے والا خود بدعنوانی میں جاپھنسا ہے۔ مالیگاؤں شہر میں بھی سوشل ورکری اور پولس سے اپنی قربت کا اظہار کرنے والے افراد بھی شک کے دائرے میں آرہے ہیں اس ضمن میں ایک چونکا دینے والی خبر منظر عام پر اسوقت آئی جب ناسک ضلع اینٹی کرپشن بیورو نے 69 سالہ مالیگاؤں کے ساکن کی شکایت پر اپنا قانونی شکنجہ کسا اور رشوت لیتے ہوئے ملزم (1) سندیپ شانتارام ٹھاکرے 35 پولیس سب انسپکٹر مالیگاؤں تعلقہ پولیس اسٹیشن، (2) عبدالرحمٰن عبدالقادر عرف اجو انصاری 42 سال ساکن امداد نگر زم زم اسپتال کے پاس مالیگاؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا کل 13 اکتوبر کی شام تقریبا 5 بجے کے درمیان مالیگاؤں شہر کے تعلقہ پولیس اسٹیشن احاطے میں ناسک اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے شہر کے ایک مشہور و معروف نام سے جانے جانے والے شوشل ورکر عبدالرحمن عبدالقادر عرف اجو انصاری سمیت تعلقہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا، تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ پر مالیگاؤں تعلقہ پولیس اسٹیشن میں بجلی چوری و دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہے جس کی تحقیقات میں ملزم کی مدد کرتے ہوئے ملزم نہ بنانے اور اس پر تحصیلدار آفس میں چیپٹر کیس کیا گیا جسےختم کرنے کیلئے ملزم پولس سب انسپکٹر نے رشوت کا مطالبہ کیا جس میں اس کیس کے باہری شخص کا سہارا لیا۔ پولس انسپکٹر اور بیچ میں معاملہ رفع دفع کرنے والے شخص نے روپیہ لینے کے لئے شکایت کنندہ سے 5 اکتوبر کو 80 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور 20 ہزار اس سے قبل وصول کر بقیہ 60 ہزار روپیہ 13 اکتوبر کو رشوت کی رقم وصول کیا تب ہی جال بچھا کر بیٹھے ناسک آنٹی کرپش بیورو کی ٹیم نے ملزم پولس سب انسپکٹر اور عبدالرحمن نامی شخص کو روپیہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ناسک اینٹی کرپشن یونٹ ناسک ضلع ایس پی سنیل کڑاسنے، ایڈیشنل ایس پی نیلیش سونونے، ڈی وائے ایس پی دینکر پنگلے کی رہنمائی میں پی آئے مردلہ نائک، پی آئے کرن راسکر، پولیس حوالدار کشور، گوساوی، مورے، نائک دابھوڑے نے جال بچھا کر دونوں ملزمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، رات دیر تک پولیس قانونی کارروائی میں مصروف تھی۔ رہی اسطرح کی تفصیلی پریس نوٹ ناسک اینٹی کرپشن محکمہ نے جاری کی ہے۔
جرم
ممبئی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ایک گرفتار

ممبئی : ممبئی پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کی پاداش میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ۳۵سالہ منجیت کمار گوتم جو کہ یوپی کا رہائشی ہے اس نے ہی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ کنٹرول روم میں دھمکی آمیز فون موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر لیا تھا, اور اسکی تفتیش شروع کر دی تھی۔ منجیت کمار گوتم کو گرفتار کرنے کے بعد اب پولیس نے اسے تفتیش شروع کردی ہے۔ ۱۰ دنوں کے درمیان پولیس کو یہ دوسرا دھمکی آمیز کال موصول ہوا ہے۔ پولیس کے لئے یہ دھمکی آمیز کالز درد سر بن گئے ہیں, ایسے میں پولیس نے اب یہ معلوم کرنا شروع کردیا ہے کہ منجیت نے یہ کال کیوں کی تھی, اس کے پس پشت مزید کوئی ملوث ہے یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔
جرم
ممبئی پولیس کا گوونڈی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈرگ کلین مہم میں 6 ملزمان گرفتار، فیکٹری بے نقاب

ممبئی : ممبئی کے مضافاتی مسلم اکثریتی علاقہ نشہ سے پاک گوونڈی مہم کے معرفت ممبئی پولیس نے ایک خصوصی مہم شروع کر رکھی تھی، جس کی مناسبت سے ممبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے اب تک ۱۸ کروڑ روپے کے زائد کی منشیات ضبط کر نے کے ساتھ منشیات کی فیکٹری بھی بے نقاب کی ہے۔ یہ دعوی آج یہاں ممبئی پولیس کے ایڈیشنل کمشنر مہیش پاٹل نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ ۱۹ مارچ کو آر سی ایف پولیس نے گشت کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ۴۵ گرام ایم ڈی ضبط کی تھی اور اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملہ کی تفتیش کے دوران ٹیم نے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر نے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ گرفتاریاں ممبئی اور نئی ممبئی سے انجام دی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی ملزمین کے قبضے سے ۳ کلو گرام وزنی ایم ڈی برآمد کی ہے۔ ملزمین کی تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ممبئی کے کرجت رائے گڑھ میں منشیات کی ورکشاپ ہے اور یہاں منشیات تیار کی جاتی ہے ساس دوران پولیس نے منشیات فیکٹری پر چھاپہ مار کر ۵ کلو سے زائد کی ایم ڈی اور اسباب ضبط کئے ہیں، جس سے منشیات سازی کی جاتی تھی۔ اب تک منشیات فروشوں کے معاملے میں 6 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور کروڑوں روپے کی منشیات بھی ضبط کی گئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی ، جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق ستیہ نارائن چودھری انجام دی گئی اور گوونڈی کو نشہ مکت مہم کے معرفت یہ مہم کارروائی کو انجام دیا گیا ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے اور ایڈیشنل کمشنر مہیش پاٹل نے منشیات سے پاک گوونڈی کےلئے شہر میں منشیات کے خلاف آپریشن میں بھی شدت پیدا کر دی ہے ۔
جرم
آپریشن سندور کے بعد پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، این آئی اے نے سی آر پی ایف جوان موتی رام جاٹ کو گرفتار کیا

نئی دہلی : آپریشن سندور کے بعد پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے سی آر پی ایف کے ایک جوان موتی رام جاٹ کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر پاکستانی انٹیلی جنس اہلکاروں کو حساس معلومات لیک کرنے کا الزام ہے۔ حکام نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ تفتیشی ایجنسی این آئی اے کے مطابق موتی رام 2023 سے جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ اس نے پاکستانی ہینڈلرز کے ساتھ قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات شیئر کیں۔ این آئی اے نے یہ بھی پایا کہ انہوں نے معلومات کے عوض مختلف ذرائع سے رقم حاصل کی تھی۔
سی آر پی ایف جوان کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے اور فی الحال اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کی ایک خصوصی عدالت نے اسے 6 جون تک این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ یہ گرفتاریاں بھارت کے انسداد دہشت گردی کے بڑے آپریشن، آپریشن سندھور کے بعد ہوئی ہیں۔ یہ آپریشن 7 مئی کو شروع کیا گیا تھا۔ اس آپریشن کے تحت ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ اس کے بعد سے تفتیشی ایجنسیوں نے جاسوسی کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔
این آئی اے کا کہنا ہے کہ موتی رام جاٹ نے ملک کی سلامتی سے متعلق راز دشمن ملک کے ساتھ شیئر کیے تھے۔ اس کے عوض اسے پیسے بھی ملے۔ این آئی اے اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس نے اور کون سی معلومات لیک کی اور کون کون اس میں ملوث تھے۔ عدالت نے این آئی اے کو 6 جون تک کا وقت دیا ہے تاکہ وہ موتی رام سے پوچھ گچھ کر سکیں اور حقیقت جان سکیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل تحقیقاتی ایجنسی نے ہریانہ، پنجاب اور اتر پردیش میں 11 پاکستانی جاسوسوں کو گرفتار کیا تھا۔ یہ جاسوس سوشل میڈیا اور ہنی ٹریپ کے ذریعے آئی ایس آئی کو معلومات فراہم کر رہے تھے۔ ان میں ٹریول بلاگرز، سیکیورٹی گارڈز، اور ایپ ڈویلپرز شامل ہیں۔
-
سیاست7 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا