مہاراشٹر
ممبئی کے وکلاء نے ساتھی کارکن پر حملہ کے بعد پرامن احتجاج کیا۔

200 سے زیادہ وکلاء نے شہر کی سول اور سیشن کورٹ، کالا گھوڑا میں جمعہ کو ایک پرامن احتجاج کیا جب حال ہی میں کانڈیولی پولیس اسٹیشن سے منسلک ایک اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر (اے پی آئی) کے ذریعہ ایک وکیل پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا تھا۔ احتجاج کی کال آل انڈیا فیڈریشن آف ایڈوکیٹ اینڈ ایسوسی ایشنز (اے آئی ایف اے اے) نے دی تھی جس نے ایڈوکیٹ پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری کے لیے دستخطی مہم بھی چلائی تھی۔ اے آئی ایف اے اے کے صدر ایڈوکیٹ روی پرکاش جادھو کی قیادت میں، اجتماع، جس میں ممتاز وکلاء شامل تھے، نے وکلاء پر بڑھتے ہوئے حملوں پر روشنی ڈالی۔ “وکلاء پر حملے کئی سالوں سے جاری ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ حکومت ان کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے،‘‘ اے آئی ایف اے اے نے کہا۔
منگل کی رات، اے پی آئی ہیمنت گیتے نے مبینہ طور پر ایڈوکیٹ پرتھویراج ژالا کو پولیس اسٹیشن کے ایک کیبن میں داخل ہوتے وقت غلطی سے دھکا دینے کے لیے چار بار تھپڑ مارا۔ زالا نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک وکیل ہیں۔ یہ سن کر گیتے نے اس پر حملہ کیا۔ اگلے دن وکلاء کا ایک گروپ کانڈیولی پولیس اسٹیشن گیا اور اے پی آئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
جرم
آتشیں اسلحہ جات کے ساتھ ڈومبیولی سے ایک گرفتار

ممبئی انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے ہتھیار فروخت کرنے کی غرض سے آنے والے ایک مشتبہ شخص کو 4 دیسی پستول اور 35 کارآمد کارتوس 7.5 لاکھ روپے قیمت کا اسباب ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اے ٹی ایس کو اطلاع ملی تھی کہ ممبئی سے متصلہ ڈومبیولی میں مہاتما گاندھی روڈ پر ایک 35 سالہ شخص ہتھیار فروخت کرنے کی غرض سے آنے والا ہے, اس پر اے ٹی ایس ٹیم نے جال بچھا کر اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 3 دیسی پستول 35 کارآمد کارتوس برآمد کیا۔ اس کے خلاف اے ٹی ایس کالا چوکی میں ملزم کے خلاف آرمس ایکٹ سمیت دیگر دفعہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم نے اس سے قبل جس شخص کو آتشیں ہتھیار فروخت کیا تھا ٹیکنیکل تفتیش سے اسے بھی ایک آتشیں اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا, اب تک پولس نے 4 آتشیں اسلحہ 35 کارآمد کارتوس 2 میگرین جس کی قیمت 7.5 لاکھ بتائی جاتی ہے, مزید تفتیش جاری ہے۔
جرم
مہاراشٹر کے احمد نگر کے ایک گاؤں میں درگاہ پر قبضہ جمانے کے بعد مسلمانوں کا کیا جا رہا ہے سماجی بائیکاٹ؟

ممبئی : مہاراشٹر کے احمد نگر کے گوھا علاقہ میں ایک قدیم رمضان علی شاہ بابا کی قدیم درگاہ پر قبضہ کر کے وہاں مورتی نصب کرنے کے بعد اب یہاں کے مسلمانوں کا سوشل بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ گاؤں کے اگر کسی غیر مسلم نے گاؤں کے مسلمانوں سے خرید و فروخت، لین دین کیا تو یہاں کے غیر مسلم شر پسند عناصر اس پر جرمانہ عائد کرتے ہیں۔ اس طرح کا غیر جہوری و غیر اخلاقی ماحول مہاراشٹر میں بی بی جے پی سرکار کی ناک کے نیچے گذستہ 2023 سے چل رہا ہے, اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
اسطرح کا اظہار خیال ممبئی کے اسلام جمخانہ میں ‘ہم بھارت کے لوگ’ نامی تنظیم کے زیر اہتمام مولانا سید معین الدین اشرف عرف معین میاں کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں تشار گاندھی نے پیش کیا۔ اس وقت یہاں سابق وزیر مہاراشٹر و کانگریس لیڈر عارف نسیم خان، ایم آئی ایم کے سابق ایم ایل اے وارث پٹھان، نظام الدین راعین، سماجی کارکن فروز میٹھی بور والا، جاوید جنیجا، سعید نوری و دیگر سماجی سیاسی و ملی شخصات موجود تھے۔ جہاں یہ طئے پایا کہ جلد ہی ایک وفد اس مسئلہ پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ و دونوں نائب وزیر اعلیٰ کے علاوہ سبھی سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملے گا۔
سیاست
راج ۔ ادھو ٹھاکرے اتحاد و مفاہمت کو دھچکا، وزیر اعلی فڑنویس سے راج کی ملاقات، ادھو ٹھاکرے کو ٹینشن

ممبئی : ممبئی بی ایم سی الیکشن سے قبل تمام پارٹیوں نے تیاریاں شروع کر دی ہے۔ راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے کی اتحاد ومفاہمت کی قیاس آرائیوں کے درمیان آج ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور راج ٹھاکرے کی باندرہ ہوٹل تاج لینڈ میں ملاقات سے اس کوشش کو دھچکا لگا ہے, جس کے بعد اب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ راج اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات دباؤ بنانے کی سیاست کا نتجہ بھی ہو سکتا ہے۔ دونوں کی طرف سے اس ملاقات پر کوئی بھی تبصرہ تک نہیں کیا گیا۔ دونوں برادر ایک ساتھ آئے ان میں صلح ہونے کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں ایم این ایس اور شیوسینا ایک ساتھ حصہ لے مراٹھی مانس کی یہ تمنا بھی ہے, لیکن راج اور فڑنویس کی ملاقات کو مراٹھی عوام دوسرے نظریہ سے دیکھ رہے ہیں۔ مراٹھی مانس کے موضوع پر ہی راج ٹھاکرے اور شیوسینا پر اثر انداز میں کام کرتے ہیں۔ مراٹھی مانس کے موضوع اور مہاراشٹر کے حق کے لئے دونوں برادر نے ایک ساتھ آنے کے لئے مثبت پہل بھی کی تھی, لیکن اچانک فڑنویس کی راج سے ملاقات اور ایک گھنٹہ تک گفت و شنید کے سیاست کے رخ کو ہی تبدیل کر دیا ہے, اب یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا راج اور ادھو ٹھاکرے کا اتحاد ہوگا یا نہیں, جبکہ بی ایم سی الیکشن بھی عنقریب اور امیر کبیر بی ایم سی پر قبضہ کو لے کر ہر پارٹی کوشش کر رہی ہے۔ راج اور ادھو کا اتحاد برسر اقتدار شیوسینا اور بی جے پی کے درد سر ثابت ہوگا, اس لئے اس اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش بھی شروع ہو گئی ہے۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا