(جنرل (عام
كووند، وینکیا،مودی، راہل، پرینکا کی عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد
صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ كووند، نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم ہند نریندر مودی ، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اورکانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی ولادت ’ جشن عید میلاد النبیﷺ‘ کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی ۔
مسٹر كووند نے ٹویٹ کیا،’پیغمبر حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت ’عید میلاد النبیﷺ‘ کے مبارک موقع پر میں تمام ہم وطنوں بالخصوص اپنے مسلم بھائی اور بہنوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ آئیے! ہم سب ان (پیغمبر)کی سیرت سے اکتساب فیض کرتے ہوئے بھائی چارے اور رحمدلی کے ساتھ ہر کسی (انسانیت)کی خوشحالی کے لیے کام کریں‘۔
مسٹر نائیڈو نے کہا،’ عید میلاد النبی ﷺ کےموقع پر ملک کے باشندوں کو دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ زندگی اور معاشرےمیں روشنی کا تیوہار ہے۔ پیغمبر حضرت محمدﷺ کا یومِ پیدائش عقیدت، ہم آہنگی، برداشت، یکسانیت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ اس پیغام کو زندگی میں اتاریں‘۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا،’عیدمیلاد النبیﷺ کی مبارکباد، پیغمبرحضرت محمدﷺ کی تعلیمات ہمیں تحریک دیتی ہے ۔ ایشور کرے یہ دن معاشرے میں ہم آہنگی اور ہمدردی کے احساس کو فروغ دے ۔ ایشور سے چاروں اطراف امن کی دعا کر تا ہوں‘۔
مسٹر گاندھی نے اس موقع پر قلبی مبارکباد دیتے ہوئے کہا،’ عید میلاد النبی ﷺ کے عظیم موقع پر میری دلی مبارکباد‘۔
محترمہ واڈرا نے کہا،’ آپ سبھی کو عید میلاد النبی ﷺ کی بے حد مبارکباد بالخصوص جموں و کشمیر کے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو جو چارماہ سے مسلسل مشکلات اور دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں-
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : اے ٹی ایم سینٹر پر بزرگوں کو ہدف بنانے والا دھوکہ باز گرفتار، ۲۵ اے ٹی ایم کارڈ اور نقدی بھی برآمد

ممبئی : ممبئی اڑیسہ سے ممبئی آکر اے ٹی ایم مشین سے بزرگوں کوپیسہ نکالنے کے نام پر دھوکہ دینے والے ملزم کو ممبئی پولس نے بے نقاب کیا ہے یہ گزشتہ چار سال سے مطلوب تھا ڈنڈوشی پولس نے اسے گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ وشواس سدانند ۵۱ سالہ نے شکایت درج کروائی کہ وہ جب ملاڈ میں واقع اے ٹی ایم سینٹر سے پیسہ نکالنے گئے تو ایک مشتبہ شخص نے ان کی مرضی کے برخلاف اے ٹی ایم سے چالیس ہزار روپے نکال لئے اس معاملہ میں پولس نے شکایت کنندہ کی شکایت پر کیس درج کر لیا پولس نے اس معاملہ میں ۶۰ سے ۷۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور پھر اس فوٹیج اور مخبر کی اطلاع پر پولس نے نائیگاؤں سے کرشن چندر آچاریہ کو زیر حراست لیا اور اس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ۲۵ اے ٹی ایم کارڈ، نقدی برآمد ہوئی پولس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اسے ریمانڈ پر رکھنے کا حکم عدالت نے صادر کیا ہے اس مقدمہ میں گرفتاری کے بعد اس کے خلاف مزید چار معاملات کا انکشاف ہوا ہے پولس کے مطابق ڈنڈوشی اور کستوربا مارگ میں بھی اس پر کل چار معاملات درج ہے اور وہ اس میں بھی مطلوب ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر کی گئی اور ڈی سی پی مہیش چمٹے کی اس ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے یہ ملزم ممبئی، تھانہ، اڑیسہ میں اس قسم کی جرائم کی وارداتیں انجام دیا کرتا تھا پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کرُرہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : شیواجی مہاراج سڑک پر رات میں موسیقی بند، مکینوں کو پریشانی کے بعد عارضی طور پر شب میں رکاوٹیں

ممبئی: شیواجی مہاراج سڑک پر اب رات کے وقت موسیقی بند رہے گی کیونکہ یہاں رکاؤٹیں کھڑی کر دی گئی ہے شور و غل کے سبب شہریوں کو پریشانی نہ ہو جبکہ جو موسیقی کی ڈیسیبل ہے وہ مقررہ حد پر ہی ہے۔ موسیقی کو پوری طرح سے ختم نہیں کیا گیا بلکہ صرف رات کے اوقات اس موسیقی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں ۔ ممبئی دھرمویر، سوراجیارکشک، چھترپتی سنبھاجی مہاراج کناری روڈ پروجیکٹ (جنوبی) پر سنگیت مارگ (میلوڈی روڈ) کو بند یا ہٹایا نہیں گیا ہے۔ اس لیے رات کے وقت اس 500 میٹر لمبے راستے پر رکاوٹیں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس روڈ پر دن کے وقت بھی باقاعدہ ٹریفک جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ جب علاقے کے مکینوں کی شکایات کے مطابق تصدیق کی گئی تو پتہ چلا کہ یہاں شور ڈیسیبل کی اجازت ڈیسیبل کی حد کے اندر ہے۔مختلف ذرائع ابلاغ دھرمویر، سوراجیارکشک، چھترپتی سنبھاجی مہاراج کوسٹل روڈ پروجیکٹ (جنوبی) پر میلوڈی روڈ کے بارے میں خبریں شائع اور نشر کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے یہ وضاحت دی جارہی ہے۔ سرنگ سے نکلنے والی سڑک پر دھرمویر، سوراجیارکشک، چھترپتی سنبھاجی مہاراج کوسٹل روڈ پروجیکٹ (جنوبی) کے شمالی چینل پر 500 میٹر لمبی میلوڈی روڈ بنائی گئی ہے۔ اس سڑک کو اس مقصد کے ساتھ تیار کیا گیا ہے کہ شہری ڈرائیونگ کے دوران اور تفریح کے لیے اس سڑک پر بننے والی موسیقی سے لطف اندوز ہو سکیں۔ تاہم اس میلوڈی روڈ پر گاڑیوں کے چلنے کے دوران پیدا ہونے والے شور سے مقامی مکینوں نے متعلقہ محکمے کو آگاہ کر دیا تھا۔مقامی رہائشیوں کے مطالبے کے مطابق، اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ میلوڈی روڈ پر پیدا ہونے والا شور مکینوں کو پریشان ہونے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل اجازت ڈیسیبل کی حد کے اندر ہو۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ڈھونگی بابا اشوک کھرات نے ۱۵۰ خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کیا, ایس آئی ٹی کی تفتیش میں کئی سنسنی خیز انکشافات۔

ممبئی : ممبئی ڈھونگی بابا اشوک کھرات نے اب تک ۱۵۰ سے زائد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے یہ انکشاف ایس آئی ٹی کی تفتیش میں ہوئی ہے جس خاتون کے ساتھ اس نے جنسی زیادتی کی تھی جب متاثرہ کو ایس آئی ٹی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران شامل کیا تو اس کے بعد مزید نئے خلا صے ہوئے ہیں ایس آئی ٹی نے تفتیش کے دوران اس کا موبائل فون ضبط کیا ہے اس میں اس کے موبائل میں ڈھائی ہزار نمبر بھی ملے ہیں جو کوڈ فام میں تھے اس کے ساتھ ہی اشوک کھرات کی کروڑوں روپے کی جائیداد کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔ اشوک کھرات سے متعلق تفتیش میں نت نئے خلاصے بھی ہو رہے ہیں۔ ایس آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں جنسی استحصال سے متعلق کئی ثبوت بھی جمع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس آئی ٹی نے ڈھونگی بابا کا شکار متاثرین سے اپیل کی ہےکہ وہ اشوک کھرات کے خلاف شکایت درج کرائیں ان کے نام مخفی رکھا جائے گا۔ اشوک کھرات سے متعلق اہم دستاویزات بھی پولس کو ملے ہیں۔ کھرات کے دفتر اور ٹھکانے سے کئی ادویات کی بوتلیں اور گولیاں بھی ضبط کی گئی ہے ایس آئی ٹی کی ٹیم مسلسل چھاپہ مار کارروائی کر رہی ہے اشوک کھرات کی کونڈ کارنر علاقہ میں ایک جائیداد پر چھاپہ مار ا گیا۔ اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران ۱۵۰ سے زائد خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کا بھی انکشاف ہوا ہے اور ایس آئی ٹی یہ بھی معلومُ کر رہی ہے کہ آیا متاثرہ خواتین کے اس نے کہاں جنسی استحصال کیا اس متعلق بھی تفتیش جاری ہے آج ایس آئی ٹی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ادویات کی بوتل ضبط کی متاثرہ خواتین کو لے کر ایس آئی ٹی مذکورہ بالا ٹھکانے پر پہنچا اشوک کھرات پر ۸ جنسی استحصال اور دو مالی معاملات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اشوک کھرات کا دو موبائل ضبط کیا گیا ہے اس میں بااثر شخصیت کا نمبر ڈمی نمبر کے طور پر فٹ کیا گیا ہے اشوک کھرات کے متعدد بینک اکاؤنٹ کو بھی ایس آئی ٹی نے منجمد کیا گیا ہے موبائل فون لیپ ٹاپ سمیت دیگر دستاویزات ضبط کیے گئے ہیں ملزم کی یکم اپریل تک ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
