جرم
کلیان میں ٹیمپو ڈرائیور کی لاپرواہی سے ہیلپر کی موت

کلیان: تیز رفتاری سے ٹیمپو کو لاپرواہی سے چلاتے ہوئے ڈرائیور نے سامنے والے اموبائلائزر پر دھیان نہیں دیا۔ جب ٹیمپو جام سے گزر رہا تھا تو ڈرائیور نے زور سے بریک ماری اور ٹیمپو الٹ گیا۔ ٹیمپو میں موجود گاڑی کا ہیلپر ٹیمپو کے دروازے سے باہر نکل کر ٹیمپو کے نیچے آ گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی صبح کلیان کے کھڑک پاڑا سرکل کے قریب گرودیو ہوٹل علاقے میں پیش آیا۔ ٹیمپو ڈرائیور بلال شیخ (32 سالہ چوپڑا کورٹ، الہاس نگر) کی لاپرواہی کی وجہ سے گاڑی کے ڈرائیور شعیب اللہ شیخ کی موت ہوگئی۔ مہاتما پھولے تھانہ کی پولیس نے متوفی شعیب اللہ کے بھائی صوفی اللہ شیخ ( ساکن الہاس نگر) کی شکایت پر ٹیمپو ڈرائیور بلال کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ٹیمپو ڈرائیور بلال جمعرات کی صبح ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے برلا کالج سے الہاس نگر کی طرف تیز رفتاری سے ٹیمپو چلا رہا تھا۔ اس وقت ان کے ساتھ وہیکل اسسٹنٹ شعیب اللہ شیخ بھی تھے۔ کلیان کے شہری علاقے میں، مٹن فروشوں کو چکن سپلائی کرنے کا کام ٹیمپو کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ جمعرات کو کھڑک پاڑہ سرکل کے قریب گرودیو ہوٹل علاقے کے قریب سڑک عبور کرتے وقت جب شدید بارش ہو رہی تھی، بلال نے ڈرائیور پر توجہ نہیں دی جو سڑک پر ٹریفک کو روک رہا تھا۔ جیسے ہی گاڑی رفتار کی حد تک پہنچی، ڈرائیور بلال نے بریکیں لگائیں اور ٹیمپو تیزی سے بھاگ گیا۔ کھڑک پاڑہ سرکل کے قریب گرودیو ہوٹل کے قریب سڑک سے گزرتے وقت بلال نے ڈرائیور پر توجہ نہیں دی جو اس سڑک پر ٹریفک جام کر رہا تھا۔ جیسے ہی گاڑی رفتار کی حد تک پہنچی، ڈرائیور بلال نے بریکیں لگائیں اور ٹیمپو تیزی سے بھاگ گیا۔ ٹیمپو کا دروازہ کھلا اور اسسٹنٹ شعیب اللہ کو باہر پھینک دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی رفتار بدل گئی۔ ٹیمپو کی زد میں آکر شعیب اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ٹیمپو ڈرائیور کی غفلت کے باعث ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
جرم
جلگاؤں مسلم نوجوان کے ساتھ ہجومی تشدد، مسلمانوں پر ہونے والے تشدد اور ناانصافی پر پابندی عائد ہو، خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

ممبئی : جلگاؤں کے جامنیر میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک مسلم نوجوان کو شرپسندوں نے صرف اس لئے تشدد کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ ایک غیر مسلم دوشیزہ کے ساتھ سائبر کیفے میں تھا اور اس کی خبر شرپسندوں کو ہوئی اور لو جہاد کے شبہ میں نوجوان سلیمان کو سائبر کیفے کے باہر پہلے زدوکوب کیا اور پھر اسے 25 کلو میٹر دور گاؤں میں لے جاکر ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا, اس کے کپڑے پھاڑ دئیے برہنہ کر کے اسے نیم مردہ حالت میں پھینک دیا۔ جب اسے اسپتال لیجایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ہندو و مسلمان کے نام پر تشدد اور ہجومی تشدد پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی ہو۔ یہ مطالبہ آج یہاں سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو روزانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے, ہجومی تشدد کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے, اتنا ہی نہیں اگر کوئی غریب مسلم نوجوان کسی غیر مسلم دوشیزہ سے بات کرتا ہے یا اس کا معاشقہ ہے تو اسے تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ یہ سراسر غلط ہے ہر ایک بالغ شہری کو اپنے پسند کی شادی کا حق دستور نے دیا ہے, لیکن یہ فرقہ پرست صرف غریبوں پر اس قسم کی زور آزمائی کرتے ہیں, اگر امیر کسی غیر مسلم سے شادی کرے تو سب معاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج حالات انتہائی خراب اور بد سے بدتر ہوچکے ہیں, اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے ہمارا مطالبہ ہے کہ خدارا اسے روک کر نظم ونسق برقراری کی سعی کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں پر سخت کارروائی ہو اور اسے انصاف ملے ساتھ ہی اس قسم کی وارداتوں میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ آج مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دی گئی ہے, اگر مسلمان اتنے ہی ناپسند ہے تو انہیں پھینک دیجئے یا جیل میں بند کروا دیجئے ریاست میں جس طرح سے حالات خراب ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہے۔
جرم
انٹاپ ہل اسلحہ سپلائر گرفتار

ممبئی پولیس نے اسلحہ جات فروخت کرنے والے ایک گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک اسلحہ بردار کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے تفصیلات کے مطابق انٹاپ ہل پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص اسلرحہ فروخت کرنے کیلئے آنے والا ہے۔ اس پر پولیس نے چھاپہ مار کر مشتبہ شخص کی تلاشی لینے کے ساتھ گھر پر بھی تلاشی لی اور ہتھیار برآمد کیا۔ اس کے قبضے سے پولیس نے دو غیر قانونی آتشیں اسلحہ 49 کارآمد کارتوس اور 18 بئیر کارٹیج برآمد کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے جس شخص کو گرفتار کیا ہے اس کی شناخت سربجیت سنگھ کولجیت سنگھ باجوا 52 سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کو گرفتار کر کے اس کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر ڈی سی پی نے انجام دی ہے۔
جرم
ممبئی ایک کروڑ سے زائد کی منشیات کوکین ضبط ایک غیر ملکی گرفتار

ممبئی : ممبئی پولیس نے ایک کروڑ 15 لاکھ سے زائد کی منشیات کوکین سمیت ایک غیر ملکی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی پولیس کے ایم آئی ڈی اندھیری پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی تھی کہ بریچ کے نیچے ایک منشیات فروش آنے والا ہے اس بنیاد پر پولس نے جال بچھا کر گھانی ملک کا شہری ہوناری الموہا 34 سالہ کو زیر حراست لیا۔ اس کے قبضے سے 287.80 گرام وزن کی کوکین جس کی کل مالیت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سمسنگ کمپنی کا موبائل و دیگر اسباب بھی ضبط کیا ہے۔ ایم آئی ڈی پولیس نے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ کوکین منشیات فروش نے کس کیلئے لائی تھی اور یہاں کس کس کو اس نے پہلے منشیات فراہم کی ہے, اس کی تفتیش بھی جاری ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر جوائنٹ پولیس کمشنر اور ڈی سی پی زون 10 کی ایما پر انجام دی گئی۔ اس سے قبل بھی بڑے پیمانے پر منشیات کے کیس میں اندھیری ایم آئی ڈی پولیس نے کارروائی کی تھی اور میسور میں ڈرگس کی فیکٹری کو بھی بے نقاب کیا تھا ڈی سی پی نے بتایا کہ غیر ملکی ملزم سے تفتیش جاری ہے, اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ اس کے ساتھ کتنے افراد اس میں ملوث ہے۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا