Connect with us
Thursday,12-June-2025
تازہ خبریں

سیاست

اترپردیش میں اساتذہ کی بھرتی گھوٹالہ کی عدالتی جانچ ہو:کانگریس

Published

on

کانگریس نے اتر پردیش میں اساتذہ بھرتی گھوٹالہ کے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے سپریم کورٹ کے ایک جج کے ساتھ پورے معاملے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا اور اس معاملے میں بدنام کی گئیں انامیکا شکلا کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کے ترجمان راجیو شکلا نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اتر پردیش میں 69000 کی بھرتیوں میں ایک بہت بڑا گھپلہ ہوا ہے اور کانگریس کے جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا اس سلسلے میں مستقل آواز اٹھارہی ہیں۔ محترمہ واڈرا نے اس گھپلے کے متاثرین سے بھی بات کی ہے اور مسلسل ان کے دکھوں کو بانٹ رہی ہیں۔ انامیکا شکلا کو اس اسکینڈل میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے ، جس کا تعلیمی ریکارڈ بہت اچھا تھا ، لیکن گھپلہ کرنے والوں نے اس کے نام پر جعلی دستاویزات بنان کر لوگوں کو بہت سی جگہوں پر نوکریاں دلائیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر تعلیم نے قبول کیا ہے کہ یہ گھپلہ ہوا ہے۔ متعدد اضلاع میں جعلی اساتذہ سامنے آرہے ہیں۔ ہر ضلع میں چھ جعلی اساتذہ سامنے آرہے ہیں۔ چونکہ اس معاملے میں تمام گھپلے بے نقاب ہوچکے ہیں ، لہذا ریاستی حکومت کو چاہئے کہ اس معاملے کی سپریم کورٹ کے جج سے تحقیقات کرائے۔
مسٹر شکلا نے کہا کہ اس گھپلے میں سب سے زیادہ چوٹ انامیکا شکلا کو ہوئی ہے اور ان کا نام خراب کیا گیا ہے۔ وہ اپنے تعلیمی کیریئر میں ٹاپ رہی ہیں اور گھپلہ بازوں نے اس کا فائدہ اٹھایا اور جعلی دستاویزات بنا کر جعلی لوگوں کو تیار کیا۔ حکومت کو انامیکیا کو نوکری دے کر ان سے معافی مانگنی چاہئے۔ گھپلہ بازوں سے ان کے کنبہ کے افراد کو نقصان ہوسکتا ہے ، لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ ان کے کنبہ کے ممبروں کی حفاظت کے انتظامات کرے۔

جرم

آتشیں اسلحہ جات کے ساتھ ڈومبیولی سے ایک گرفتار

Published

on

arrested

ممبئی انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے ہتھیار فروخت کرنے کی غرض سے آنے والے ایک مشتبہ شخص کو 4 دیسی پستول اور 35 کارآمد کارتوس 7.5 لاکھ روپے قیمت کا اسباب ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اے ٹی ایس کو اطلاع ملی تھی کہ ممبئی سے متصلہ ڈومبیولی میں مہاتما گاندھی روڈ پر ایک 35 سالہ شخص ہتھیار فروخت کرنے کی غرض سے آنے والا ہے, اس پر اے ٹی ایس ٹیم نے جال بچھا کر اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 3 دیسی پستول 35 کارآمد کارتوس برآمد کیا۔ اس کے خلاف اے ٹی ایس کالا چوکی میں ملزم کے خلاف آرمس ایکٹ سمیت دیگر دفعہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم نے اس سے قبل جس شخص کو آتشیں ہتھیار فروخت کیا تھا ٹیکنیکل تفتیش سے اسے بھی ایک آتشیں اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا, اب تک پولس نے 4 آتشیں اسلحہ 35 کارآمد کارتوس 2 میگرین جس کی قیمت 7.5 لاکھ بتائی جاتی ہے, مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

جرم

مہاراشٹر کے احمد نگر کے ایک گاؤں میں درگاہ پر قبضہ جمانے کے بعد مسلمانوں کا کیا جا رہا ہے سماجی بائیکاٹ؟

Published

on

boycotted

ممبئی : مہاراشٹر کے احمد نگر کے گوھا علاقہ میں ایک قدیم رمضان علی شاہ بابا کی قدیم درگاہ پر قبضہ کر کے وہاں مورتی نصب کرنے کے بعد اب یہاں کے مسلمانوں کا سوشل بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ گاؤں کے اگر کسی غیر مسلم نے گاؤں کے مسلمانوں سے خرید و فروخت، لین دین کیا تو یہاں کے غیر مسلم شر پسند عناصر اس پر جرمانہ عائد کرتے ہیں۔ اس طرح کا غیر جہوری و غیر اخلاقی ماحول مہاراشٹر میں بی بی جے پی سرکار کی ناک کے نیچے گذستہ 2023 سے چل رہا ہے, اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اسطرح کا اظہار خیال ممبئی کے اسلام جمخانہ میں ‘ہم بھارت کے لوگ’ نامی تنظیم کے زیر اہتمام مولانا سید معین الدین اشرف عرف معین میاں کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں تشار گاندھی نے پیش کیا۔ اس وقت یہاں سابق وزیر مہاراشٹر و کانگریس لیڈر عارف نسیم خان، ایم آئی ایم کے سابق ایم ایل اے وارث پٹھان، نظام الدین راعین، سماجی کارکن فروز میٹھی بور والا، جاوید جنیجا، سعید نوری و دیگر سماجی سیاسی و ملی شخصات موجود تھے۔ جہاں یہ طئے پایا کہ جلد ہی ایک وفد اس مسئلہ پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ و دونوں نائب وزیر اعلیٰ کے علاوہ سبھی سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملے گا۔

Continue Reading

سیاست

راج ۔ ادھو ٹھاکرے اتحاد و مفاہمت کو دھچکا، وزیر اعلی فڑنویس سے راج کی ملاقات، ادھو ٹھاکرے کو ٹینشن

Published

on

Raj & Fadnavis

ممبئی : ممبئی بی ایم سی الیکشن سے قبل تمام پارٹیوں نے تیاریاں شروع کر دی ہے۔ راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے کی اتحاد ومفاہمت کی قیاس آرائیوں کے درمیان آج ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور راج ٹھاکرے کی باندرہ ہوٹل تاج لینڈ میں ملاقات سے اس کوشش کو دھچکا لگا ہے, جس کے بعد اب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ راج اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات دباؤ بنانے کی سیاست کا نتجہ بھی ہو سکتا ہے۔ دونوں کی طرف سے اس ملاقات پر کوئی بھی تبصرہ تک نہیں کیا گیا۔ دونوں برادر ایک ساتھ آئے ان میں صلح ہونے کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں ایم این ایس اور شیوسینا ایک ساتھ حصہ لے مراٹھی مانس کی یہ تمنا بھی ہے, لیکن راج اور فڑنویس کی ملاقات کو مراٹھی عوام دوسرے نظریہ سے دیکھ رہے ہیں۔ مراٹھی مانس کے موضوع پر ہی راج ٹھاکرے اور شیوسینا پر اثر انداز میں کام کرتے ہیں۔ مراٹھی مانس کے موضوع اور مہاراشٹر کے حق کے لئے دونوں برادر نے ایک ساتھ آنے کے لئے مثبت پہل بھی کی تھی, لیکن اچانک فڑنویس کی راج سے ملاقات اور ایک گھنٹہ تک گفت و شنید کے سیاست کے رخ کو ہی تبدیل کر دیا ہے, اب یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا راج اور ادھو ٹھاکرے کا اتحاد ہوگا یا نہیں, جبکہ بی ایم سی الیکشن بھی عنقریب اور امیر کبیر بی ایم سی پر قبضہ کو لے کر ہر پارٹی کوشش کر رہی ہے۔ راج اور ادھو کا اتحاد برسر اقتدار شیوسینا اور بی جے پی کے درد سر ثابت ہوگا, اس لئے اس اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش بھی شروع ہو گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com