(جنرل (عام
جھانسی : زبردست سڑک حادثے میں 11 لوگوں کی موت

اترپردیش میں جھانسی کے چرگاؤں تھانہ علاقے میں جمعہ کو پیش آئے زبردست سڑک حادثے میں سات خواتین اور چار بچوں سمیت 11 لوگوں کی موت ہو گئی۔
پولیس نے بتایا کہ چرگاؤں تھانہ علاقے میں ایک ٹریکٹر ٹرالی پنڈھوکر سے چرگاؤں آ رہی تھی، جس میں 30 سے 32 لوگ سوار تھے۔ راستے میں اچانک کسی مویشی کے سامنے آ جانے سے ٹریکٹر بے قابو ہو کر پلٹ گیا، اور اس دوران حادثے میں سات خواتین اور چار بچوں سمیت 11 کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
راہ گیروں کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی، پولیس نے سنگین طور پر زخمی چھ لوگوں کو علاج کے لئے میڈیکل کالج بھیجا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی پولس ڈی سی پی کے داخلی تبادلے دتہ نلاوڑے زون ۱۰ اور اسلم شیخ زون ۶ مقرر

ممبئی : ممبئی پولس میں داخلی تبادلے کئے گئے ہیں, جس کے تحت زون ۳ میں کرشنا کانت اپادھیائے کو منتقل کیا گیا ہے, وہ اس سے قبل پولس ہیڈکوراٹر ون میں تھے۔ زون ۱۰ میں ڈی سی پی ڈٹیکشن دتہ نلاوڑے کا کی منتقلی کی گئی ہے اور سچن گنجال کو پروینٹیو میں منتقل کیا گیا ہے۔ مہیش چمٹے پروٹیکشن سے زون ۱۲، زون ۶ نوناتھ ڈھولے کو انٹی نارکوٹکس سیل، زون ۷ وجئے کانت ساگر کو سمندر تحفظ پورٹ زون، پرسانت پردیسی منترالیہ ٹریفک ساؤتھ، نمیت گویل ایل اے سے ایس ٹی ایف ای او ڈبلیو، زون ۳ دتاترے کامبلے ایس بی ون، پرشوتم کراڈ سائبر کرائم، اسلم شیخ کو زون ۶ منتقل کیا گیا۔ راکیش اولا زون ۷، راج تلک روشن ڈٹیکشن کرائم برانچ سمیت ڈی سی پی کا داخلی تبادلہ کیا گیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی پولیس میں بڑا تبادلہ : متعدد ڈی سی پی افسران کے تقرر و تبادلے

ممبئی، 30 مئی 2025 — ممبئی پولیس کے اسٹیبلشمنٹ بورڈ کی 30 اپریل 2025 کو ہونے والی میٹنگ میں اہم انتظامی فیصلے کے تحت ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) رینک کے کئی افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پولیس انتظامیہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور امن و امان کو مؤثر طریقے سے برقرار رکھنا ہے۔
حصہ ‘اے’ – ممبئی پولیس کے اندر تبادلے :
- کرشن کانت اوپادھیائے، جو اس سے قبل ہیڈکوارٹر-1 میں تعینات تھے، اب زون 3 کے ڈی سی پی ہوں گے۔
- دتہ کشور سلگڑے، جو پرہیبیشن اور نارکوٹکس شعبہ میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو زون 10 میں تعینات کیا گیا ہے۔
- مہیش بھانوشالی چمٹے، جو تحفظاتی محکمہ میں تھے، کو زون 11 کا ڈی سی پی بنایا گیا ہے۔
- نرائن دھکڑے، جو زون 6 میں تھے، اب خصوصی جرائم برانچ میں تعینات کیے گئے ہیں۔
- وجے کانت نامدیو سمار، کو زون 7 سے تبادلہ کر کے پورٹ پولیس ڈی سی پی مقرر کیا گیا ہے۔
- پراشانت اشوک داس پردیسی، جو منتریالیہ سیکیورٹی سنبھال رہے تھے، اب ٹریفک (جنوب) کے انچارج ہوں گے۔
- نینت گوکھلے کو خصوصی فورس یونٹ (اے ٹی ایس/نکسل مخالف یونٹ) میں تعینات کیا گیا ہے۔
- وکاس کاوڈے، جو زون 9 میں تھے، اب خصوصی شاخ 2 میں مقرر کیے گئے ہیں۔
- پروشتم رام راو کالے، جو جرائم شاخ 1 میں تھے، کو اندھیری کرائم برانچ میں منتقل کیا گیا ہے۔
- سلیم بھا. گلاٹے کو زون 10 سے عام جرائم برانچ میں بھیجا گیا ہے۔
حصہ ‘بی’ – ممبئی سے باہر سے ممبئی میں تبادلے :
- سمیر ارشد شیخ، جو ستارا پولیس میں تعینات تھے، کو زون 6 کا ڈی سی پی مقرر کیا گیا ہے (تاریخ : 23/04/2025)۔
- راکیش آل، جو اکولا میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو زون 7 میں ڈی سی پی بنایا گیا ہے (تاریخ : 26/04/2025)۔
- راج تلک روشن، جو اسسٹنٹ پولیس کمشنر (قانون و نظم)، مہاراشٹرا ریاست ممبئی میں تھے، کو انکشافات ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے (تاریخ : 27/04/2025)۔
تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالیں اور اس کی اطلاع سینئر دفتر (پی ایس-3) میں جمع کروائیں۔ یہ تبادلہ پولیس کے مختلف زونز اور شعبوں میں نئی قیادت لانے کی کوشش ہے تاکہ شہر میں امن و امان مزید بہتر کیا جا سکے۔
جرم
پاکستانی جاسوس پی آئی او نے جنگی آبدوز کشتی کی تصویر ارسال کی تھی

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ نے جس 27 سالہ رویندر ورما نامی ایجینئر کو گرفتار کیا ہے۔ اس نے کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی, وہ فیس بک اور وہاٹس اپ پر پاکستانی ایجنٹ پاکستان انٹلیجنس آپریٹیو پی آئی او کے رابطہ میں تھا۔ بحریہ کی آبدوز سمیت اس کی کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی۔ ملزم تھانہ میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھا, سوشل میڈیا سے پہلے اس سے پاکستانی دو شیزہ نے دوستی کی اور پھر ہنی ٹریپ کے جال میں وہ پھنس گیا, عدالت نے ملزم کو 15 دنوں کے پولیس ریمانڈ پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کئی حساس تفصیلات بھی ملی ہے جو اس نے پاکستان کو دی ہے, وہ دو فیس بک اکاؤنٹ کے رابطے میں تھا۔ تھانہ کورٹ نے اسے 2 جون تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ آفیشیل سکریٹ ایکٹ کے معاملہ میں ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا, اس معاملہ میں ایک پاکستانی ایجنٹ اور ایک ہندوستانی شہری بھی ملوث ہے, جس کی تلاش جاری ہے۔ اے ٹی ایس اور مرکزی ایجنسیاں مشترکہ طور پر تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجستھان اور ہماچل پردیش میں بھی گرفتار ملزمین ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے ہیں۔ رویندر ورما کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ اس سے باز پرس کا عمل بھی جاری ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ یہ کتنے افراد کے رابطے میں تھا, اور اس نے اب تک کتنی معلومات شیئر کی ہے۔
-
سیاست7 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا