Connect with us
Monday,23-March-2026

(جنرل (عام

بغیر ہاتھ دھوئے گاؤں میں داخل ہونا منع ہے

Published

on

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک واقع لاتو نامی گائوں کے نوجوانوں نے کورونا وائرس نامی وبا کو اپنے گائوں سے دور رکھنے کے لئے ایک انوکھا اقدام اٹھایا ہے۔ گائوں کے نوجوانوں نے اپنے گائوں کے داخلی پوائنٹ پر پانی کی ایک ٹینکی، صابن اور سینی ٹائزر جیسی حفظان صحت سے متعلق چیزیں دستیاب رکھی ہیں اور داخلی پوائنٹ پر متعدد جگہ پر جلی حروف میں لکھا ہے کہ ‘بغیر ہاتھ دھوئے گائوں میں داخل ہونا منع ہے’۔
واضح رہے کہ خطہ لداخ جو گذشتہ برس 31 اکتوبر کو جموں وکشمیر سے الگ ہوکر ایک یونین ٹریٹری بن گئی، میں اب تک کورونا وائرس کے 13 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ تاہم مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں سے کچھ مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔
لاتو نامی گائوں جو قصبہ کرگل سے قریب 22 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے، کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گائوں کے نوجوانوں نے داخلی پوائنٹ پر پانی کی ٹینکی، صابن اور سینی ٹائزر رکھنے سے یہ پیغام عام کرنا چاہا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔
لاتو کے رہائشی جاوید نے یو این آئی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا: ‘ہمارے نوجوانوں نے مل کر یہ قدم اٹھایا ہے۔ ہم نے نہ صرف گائوں کے داخلی پوائنٹ پر ہاتھ صاف کرنے کے انتظامات نہیں کئے ہیں بلکہ گائوں کے اندر بھی لوگوں کے لئے یہ سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہمارے نوجوان اصل میں یہ پیغام عام کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے اسی سے ہم اس وبائی بیماری سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ ہمارے نوجوانوں نے گائوں میں یہ مہم اس لئے شروع کی ہے کیونکہ گائوں میں بزرگوں اور دوسرے لوگوں کو کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات کا اندازہ نہیں ہے۔ ایسے اقدامات سے وہ لوگ جو پڑھے لکھے نہیں ہیں، بھی صفائی کا خاص خیال رکھنا شروع کریں گے’۔
ظہیر نامی ایک استاد نے بتایا: ‘میں لاتو کا رہائشی نہیں ہوں لیکن میں وہاں بحیثیت استاد ایک اسکول میں تعینات ہوں۔ یہ جو تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں یہ مقامی نوجوانوں نے لی ہیں۔ وہ ایک سرحدی علاقہ ہے اور وہاں فوٹو جرنلسٹس کا پہنچنا مشکل ہے۔ مقامی نوجوان چاہتے ہیں کہ دوسرے گائوں یا علاقوں میں بھی لوگ ایسے اقدامات اٹھائیں تاکہ ہر ایک صفائی کی ضرورت کو سمجھے’۔
سرحدی اسکولوں کے لئے کام کرنے والی ایک این جی او جے کے ایس چندی گڑھ کے عہدیدار جے کمار نے بتایا: ‘سنہ 2010 میں اس گائوں کے لوگوں نے منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ میں اپنے گائوں کی سڑک تعمیر کی تھی۔ اس گائوں کے لوگ کافی فارورڈ اور محنتی ہیں’۔
دریں اثنا ایک رپورٹ کے مطابق لاتو کو پینے کے صاف پانی کی قلت کا سامنا ہے لیکن باوجود اس کے وہاں کے نوجوانوں نے گائوں کے داخلی پوائنٹ پر رکھی جانے والی ٹینکی کے لئے شنگو دریا سے پانی لایا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : انٹی نارکوٹکس سیل کی منشیات فروشوں پر سخت کارروائی، اب تک 6 اسمگلروں پر کارروائی، کئی مقدمات درج

Published

on

CRIME..

ممبئی : انٹی نارکوٹکس سیل نے منشیات فروشوں میں ملوث تین افراد کو شہر بدر تڑی پار کر نے کا حکم صادر کیا ہے۔ ممبئی میں منشیات کے کیس میں گرفتار احمد محمد شفیع شیخ عرف اکبر کھاؤ 42 سالہ کرلا, محمد فرید رحمت اللہ شیخ عرف چوہا 31 سالہ کرلا, سرفراز صابر علی عرف بھورا 40 سالہ وکرولی کے ساکن کو شہر بدر کیا گیا ہے, ان کے خلاف این ڈی پی ایس کے تحت مقدمہ زیر سماعت ہے اور ملزمین کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کر دی گئی ہے۔ ملزمین منشیات کے کیس میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دوبارہ جرم میں ارتکاب کرتے ہیں۔ این ڈی پی ایس یونٹ گھاٹکوپر نے محکمہ داخلہ کو شہر بدری کی سفارش کی تھی, جس پر مہرثبت کر دی گئی ہے اسی بنیاد پر محمد شفیع شیخ عرف اکبر کھاؤ 42 سالہ 6 مارچ کو ناگپور جیل بھیجا گیا, محمد فرید رحمت اللہ شیخ عرف چوہا 31 سالہ کو چھترپتی سنبھاجی نگر جیل اور سرفراز صابر علی خان عرف بھورا 40 کو امراؤتی جیل بھیجا گیا ہے۔ احمد محمد شفیع شیخ عرف اکبر گھاؤ 42 سالہ پر ای نڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ورلی کرلا, وی بی نگر, تھانہ میں کل 7 مقدمات درج ہیں محمد فرید رحمت اللہ عرف چوہا پر وی بی نگر, کرلا, میں کل 6 مقدمات درج ہیں۔ سرفراز صابح علی خان عرف بھورا 40 سالہ پر باندرہ یونٹ, ورلی, کرلا, کرلا آزاد میدان یونٹ میں کل این ڈی پی ایس کے 7 مقدمات درج ہیں۔ 2006 ء سے اب تک منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمین کو شہر بدر کیا گیا ہے۔ ان پر پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر انٹی نارکوٹکس سیل کے سربراہ ڈی جی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ستارہ میں وزرا پر حملہ بادشاہوں کو ہی بادشاہوں نے مارا! ایوان میں شیوسینا پر طنز، ہم بے بس نہیں ہے : شمبھوراج دیسائی

Published

on

ممبیئی : ریاست میں ستارہ ضلع پریشد (زیڈ پی) کے صدر کے انتخاب کو لے کر آج ایوان میں کافی ہنگامہ آرائی ہوئی۔ یہاں ضلع پریشد میں نمبر نہ ہونے کے باوجود بی جے پی نے ایک گھناؤنی چال کھیلی اور اپنا صدر بٹھا دیا۔ شمبھوراج دیسائی نے الزام لگایا کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس میں مدد کی۔ اس کے بعد شیوسینا کے وزراء نے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ایوان میں جارحانہ رویہ اختیار کیا۔ دوسری طرف، ٹھاکرے کے شیو سینا کے ایم ایل اے انیل پراب (انیل پراب) نے شندے کے وزراء پر ایوان میں طنز کیا۔ وزیروں (شمبھوراج دیسائی) کی پٹائی ہو رہی ہے اور یہ سادہ لوح بی جے پی کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہیں۔ بی جے پی آپ کو کچل رہی ہے اور آپ صرف مر رہے ہیں۔ یہ کہتے ہوئے کہ این سی پی کے وزیر کو بھی مارا پیٹا گیا، پرب نے ستارہ تنازعہ پر ایوان میں سخت تنقید کی۔ستارہ میں بدسلوکی کے خلاف شیو سینا کے وزراء اور ایم ایل اے جارحانہ ہو گئے ہیں اور شیو سینا کے ممبران اسمبلی نے ایکناتھ شندے کے ساتھ میٹنگ کی۔ ایکناتھ شندے نے بھی اس واقعہ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران وزراء اور ایم ایل ایز کے ساتھ جو ثانوی سلوک کیا جا رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ اتنا ہی نہیں شیوسینا کے وزراء نے ایکناتھ شندے کے سامنے کہا تھا کہ وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ ادھر ڈپٹی اسپیکر نیلم گورہے نے ستارہ کے ایس پی تشار دوشی کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم، شیو سینا ٹھاکرے دھڑے کے ایم ایل اے انیل پرب نے پھر بھی ایوان میں جارحانہ موقف اختیار کیا اور شندے کے شیو سینا لیڈروں اور وزراء پر طنز کیا۔ یہ شیر اب کہاں گئے؟ انہیں صرف مارا پیٹا جا رہا ہے، انیل پرب نے شیوسینا لیڈروں پر طنز کیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے صبح ایس پی کو معطل کر دیا۔ چند روز قبل میز صدر نے ایوان زیریں کے ایک افسر کو معطل کر دیا تھا۔ اسے بحال کر دیا گیا ہے۔ اب ڈپٹی اسپیکر نے انہیں معطل کر دیا۔ اب کیا آپ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے جا رہے ہیں؟ کلیان میں اس وقت کے ایس پی پرمبیر سنگھ نے ڈائس پر اپنا استعفیٰ دے دیا تھا کیونکہ انہوں نے انہیں ہراساں کیا تھا۔ اب شیر کہاں گیا؟ مار کھانے کے بجائے حکومت کو لات مارو اور باہر نکلو۔ لیکن، آپ بی جے پی کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہیں۔ ستارہ میں دو بادشاہوں کو مارا گیا، دو بادشاہوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے، شمبھوراجے دیسائی کو شخصی طور پر مارا گیا ہے، ستارہ میں شیوسینا کی ریلی میں انیل پرب نے بی جے پی کے خلاف زبردست تقریر کی۔ مہاراشٹر میں ایپسٹین فائل کے بارے میں حکومت کی کیا پالیسی ہے؟ (انیل پراب شیوسینا) مہاراشٹر کے تمام سوالات ختم ہو گئے ہیں اور کیا ہو رہا ہے۔ وزیر کو مارا جا رہا ہے، دھوکہ باز بڑے لوگوں کو دھوکہ دے رہا ہے، جنسی زیادتی کر رہا ہے اور تم کچھ نہیں کر رہے۔ انیل پرب نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مہاراشٹر کی اس ایپسٹین فائل کے بارے میں حکومت کی پالیسی کو واضح کیا جائے۔ ہم بے بس نہیں ہیں (شمبھوراج دیسائی)
شمبھوراج دیسائی نے انیل پرب کی تقریر کا جواب دیا ہے اور ستارہ میں کیا ہوا اس کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں۔ پرب نے کہا کہ ہم نے بغاوت کی۔ لیکن، اس وقت کہا گیا تھا کہ ان کی لاشیں آئیں گی، تابوت نکالا جائے گا۔ لیکن کیا ہوا، ہم پھر آئے، عزت سے آئے۔ انہوں نے کیا کیا؟ اب ہمیں طعنہ نہ دیں۔ اب ہم اقتدار میں آچکے ہیں اور کل جیسے تلخ تجربات بھی ہوئے ہیں۔ شمبھوراج دیسائی نے کہا اس سےہمیں بے بس ہونے سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہئے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ستارہ ضلع میں شیوسینا لیڈر اور وزیر شمبھوراج دیسائی سے پولس کی بدتمیزی، ایوان میں شیوسینا بی جے پی آمنے سامنے

Published

on

ممبئی: ستارہ ضلع پریشد کے صدرکے عہدہ کے انتخاب کے دوران ہنگامہ آرائی کا پیر کو مقننہ میں زبردست اثر ہوا۔اس معاملے پر شیوسینا کے ممبران اسمبلی کافی جارحانہ ہو گئے۔ جیسے ہی شیو سینا کے وزیر شمبھوراج دیسائی نے قانون ساز کونسل میں یہ مسئلہ اٹھایا، ڈپٹی اسپیکر نیلم گورہے نے فوری طور پر ستارہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ تشار دوشی کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد شیوسینا کے اراکین اسمبلی نے مقننہ کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تشار دوشی اور ستارہ ضلع پریشد کے انتخابات کے انعقاد کے طریقہ کارکے خلاف احتجاج کیا۔ اس وقت شیو سینا کے اراکین اسمبلی نے زوردار نعرے لگائے۔ شیوسینا کے ایم ایل اے کے احتجاج کی وجہ سے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کافی ناراض نظر آئے۔ اس سب کے بعد وہ ایوان پہنچے اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور شمبھوراج دیسائی سے بات چیت کی۔ اس تمام پیش رفت کے بعد شیو سینا اور بی جے پی لیڈروں کے درمیان اس معاملے کو حل کرنے کے لیے بات چیت کا دور شروع ہوا۔ اس درمیان، سمجھا جاتا ہے کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی۔ اس وقت دیویندر فڑنویس نے شیو سینا کے ایم ایل اے کے ودھان بھون کی سیڑھیوں پر بھی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ تب ایکناتھ شندے نے فوراً جوابی سوال اٹھایا۔ ایکناتھ شندے نے ستارہ میں بی جے پی ایم ایل اے جے کمار گور کے رویے پر ناراضگی ظاہر کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ ایکناتھ شندے نے دیویندر فڑنویس سے پوچھا کہ کیا شیوسینا کے ایم ایل اے کا سیڑھیوں پر احتجاج درست نہیں تھا، تو کیا جے کمار گور کا رویہ درست تھا۔ اب سمجھا جا رہا ہے کہ اس تنازعہ کو لے کر جلد ہی ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس کے درمیان میٹنگ ہوگی۔ ذرائع یہ بھی جانتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے پس پردہ سرگرمیاں جاری ہیں۔ستارہ میں بدتمیزی کے خلاف شیوسینا کے وزیر اور ایم ایل اے جارحانہ ہو گئے۔ نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے بھی اس واقعہ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران وزراء اور ایم ایل ایز کے ساتھ جو ثانوی سلوک کیا جا رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ اتنا ہی نہیں شیوسینا کے وزیر نے بھی ایکناتھ شندے کے سامنے اپنا موقف ظاہر کیا کہ ہم استعفیٰ دیں گے۔ ایم ایل اے اور وزراء نے کہا کہ اس متعلق غور کرنا چاہیے کیونکہ مسلسل ہمیں دبایا جارہا ہے ہمارا گلا گھونٹا جارہا ہے۔ ستارہ ضلع پریشد کی کل نشست 65، بی جے پی 27،این سی پی 20،شیوسینا 15،کانگریس 1،آزاد 2 شامل ہے ۔ستارہ میں ضلع پریشد کے انتخابات کے دوران شمبھوراج دیسائی نے پولس پر بدتمیری سمیت ان پر تشدد برپا کرنے دھمکانے کا بھی سنگین الزام عائد کیا جس کے بعد اب ایوان میں بھی اس پر ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی شیوسینا نے اس پر جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے اسمبلی کی سیڑھیوں پر سراپا احتجاج کیا جس سے اب شیوسینا اور بی جے پی میں اختلافات کی چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہے جبکہ ان اختلافات کو دور کرنے کی بھی کوششیں شروع ہو گئی ہے۔ یہ دعویٰ سیاسی ذرائع نے کیا ہے ۔ اس مسئلہ پر اب شیوسینا بی جے پی آمنے سامنے آگئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان