Connect with us
Wednesday,24-December-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

اہلیان مالیگاؤں کسی وباء میں جان بوجھ کر رستم گری دکھانا بہادری نہیں خودکشی ہے

Published

on

(✍وفا ناہید✍)
پوری دنیا اس وقت کورونا کی وباء سے پناہ مانگ رہی ہیں مگر کورونا کے بڑھتے قدموں کو روکنے میں مسلسل ناکامی ہاتھ آرہی ہیں. قارئین! ایک بات اور واضح کردیں کہ کورونا سے صرف احتیاطی تدابیر کی بنیاد پر ہی بچا جاسکتا ہے. جس میں سب سے بڑی احتیاط اپنے گھر تک محدود رہنے میں ہیں. کیونکہ جس تیزی سے کورونا کا یہ وائرس COVID -19 کسی بلائے ناگہانی کی طرح سب کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے. اس سے صرف اپنے گھر میں محصور ہوکر ہی بچا جاسکتا ہے. دوستو! یہ COVID -19 وہ مہلک وائرس ہے. جو چھونے سے, چھینکنے کی وجہ سے ہونے والی بے اعتدالی سے کسی بلٹ ٹرین کی طرح نکل چکا ہے. اب اسے روکنے کے لئے ہمارے پاس جو سب سے بڑا ہتھیار ہے وہ یہ ہے کہ ہم ساری دنیا سے کٹ کر بس اپنے گھر کے اور ساتھ میں رب کے ہوجائیں. جس کے لئے پہلے تو حکومت نے ایک دن کا جنتا کرفیو ک اعلان کیا مگر شام ہوتے ہوتے پتہ چلا کہ اس ایک دن کے کرفیو سے ہم اس مہلک وائرس کو مات نہیں سے سکتے. تب کرفیو کی معیاد بڑھا دی گئی. دیکھتے ہی دیکھتے دفعہ 144, کرفیو اور پھر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا. اب آپ کو بتادیں کہ لاک ڈاؤن کا مطلب ہے کہ مکمل طور پر تمام کاروبار اور دوسری تمام مصروفیات ترک کرکے بس آرام سے اپنے گھر میں بیوی بچوں کے ساتھ وقت گزاریں. مگر قارئین یہاں آپ کو بتادیں کہ ہمارے شہر مالیگاؤں میں اس وائرس اور لاک ڈاؤن کو لے کر شہر کا ایک طبقہ ایسا بھی ہیں جو مسلسل اپنی غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کررہا ہے. پہلے تو ایک بات ابھی تک سمجھ میں نہیں آئی کہ مالیگاؤں کے شوہر حضرات اور نوجوان گھر میں ٹکتے ہی نہیں ہیں. سارا وقت تو ان کا شہر کی ہوٹلوں کو آباد کرنے میں چلا جاتا ہے. گھر کو شاید یہ لوگ رات کو سونے کے لئے آتے ہیں. (ان حضرات سے معذرت کے ساتھ جو واقعی اپنی فیمیلی سے وفادار ہے). اس سنگین حالات میں بھی خود کو طرم خان کا جانشین سمجھنے والے یہی کہہ رہے ہیں کہ اللہ پر ایمان رکھو. ارے ان گدھوں سے کس نے کہہ دیا کہ صرف یہی صاحب ایمان ہے. ایمان اور احتیاط دو الگ چیزیں ہیں. اللہ رب العزت نے جب یہ وباء بھیجی ہے تو ہمارے دلوں میں جو زنگ لگ چکے ہیں. ہم اپنے فرائض سے غافل ہوگئے ہیں. ہمارا ایمان کمزور ہوچکا ہے. اللہ نے اپنی رسی دراڑ کی ہوئی تھی. آج جب اس وائرس کی شکل میں اس رسی کو کھینچا ہے تاکہ اب بھی ہم سنبھل جائیں. کسی وباء میں جان بوجھ کر رستم گری دکھانا بہادری نہیں خودکشی ہے اور اللہ نے خودکشی کو حرام قرار دیا ہے. اس لئے ایک بار اور اس شہر کے بھٹکے ہوئے افراد سے گزارش کررہی ہوں کہ برائے کرم اسے ہلکے میں مت لیں. زندگی بہت قیمتی چیز ہے. ہماری بھی اور ہمارے اپنوں کی بھی، اور اس وائرس سے ہونے والی اموات میں نہ کفن دفن ہوگا نہ نماز جنازہ. یہ کتنی عبرتناک بات ہے. تو کیوں آگ سے کھیل رہے ہو. گھروں میں رہ کر اپنی فیمیلی کو وقت دیں کہ پتہ نہیں اس دوڑتی بھاگتی زندگی میں پھر کب سکون اور چین کی یہ گھڑیاں نصیب ہوگی.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میونسپل کارپوریشن : انتخابات کے لیے پہلے دن 4 ہزار 165 کاغذات نامزدگی کی تقسیم، کوئی درخواست داخل نہیں کی گئی، بی ایم سی وارڈوں میں فارم کا انتظام

Published

on

BMC-Chunav

ممبئی میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 کے لیے کاغذات نامزدگی کی تقسیم آج 23 دسمبر 2025 سے شروع ہو گئی ہے۔ اس کے مطابق کل 4 ہزار 165 کاغذات نامزدگی 23 ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر سے دفتری اوقات میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ پہلے روز کوئی کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیا گیا۔ ریاستی انتخابات، مہاراشٹر ریاست نے میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 کے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ انتخابی نوٹیفکیشن 15 دسمبر 2025 کو شائع کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق، امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کا اجرا 23 دسمبر 2025 بروز منگل سے شروع ہو گیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں 23 ریٹرننگ آفیسر دفاتر کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ عام انتخابات کے عمل کو صاف شفاف اور قواعد کے مطابق انجام دیا جا سکے۔ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر میں 23 دسمبر سے 29 دسمبر 2025 تک دفتری اوقات میں اور 30 ​​دسمبر 2025 بروز منگل شام 4 بجے تک دستیاب ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی جمعرات 25 دسمبر 2025 اور اتوار 28 دسمبر 2025 کو جاری نہیں کیے جائیں گے۔

کاغذات نامزدگی قبول کرنے کا دورانیہ 23 دسمبر سے 30 دسمبر 2025 تک روزانہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک ہے۔ جمعرات 25 دسمبر 2025 اور اتوار 28 دسمبر 2025 کو کاغذات نامزدگی قبول نہیں کیے جائیں گے۔ ہرریٹرننگ آفیسر کے انتخابی عمل کے لیے ضروری انتظامی مشینری، عملہ اور تکنیکی سہولیات دستیاب کر دی گئی ہیں۔

موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 31 دسمبر 2025 بروز بدھ صبح 11 بجے سے کی جائے گی۔ جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد درست امیدواروں کی فہرست فوری طور پر شائع کر دی جائے گی۔ امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 2 جنوری 2026 صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہے۔ نشانات کی الاٹمنٹ اور حتمی امیدواروں کی فہرست ہفتہ، 3 جنوری 2026 کو شائع کی جائے گی۔ میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جمعرات، 15 جنوری 2026 کو صبح 7.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان جمعہ 16 جنوری 2026 کو صبح 10 بجے سے کیا جائے گا۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال، درستگی کی تصدیق، کاغذات نامزدگی واپس لینے اور امیدواروں کی حتمی فہرست کے اعلان کے تمام مراحل الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق عمل میں آئیں گے۔ میونسپل کارپوریشن امیدواروں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ نامزدگی کے عمل کے لیے دیے گئے وقت پر سختی سے عمل کریں۔

اس کے علاوہ کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق ضروری دستاویزات، حلف نامے اور لازمی فیس بروقت جمع کرانا ہوگی۔ میونسپل کارپوریشن مطلع کرتی ہے کہ نامزدگی کے عمل کے ہر مرحلے پر قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور امیدواروں کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ اگر کوئی غلطی پائی گئی تو متعلقہ نامزدگی کو مسترد کیا جا سکتا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

سدانندداتے کی ڈی جی پی بننے کی راہ ہموار، مہاراشٹر میں رشمی شکلا کے جانشین داتے ہوں گے، یکم جنوری سے کمان سنبھالیں گے

Published

on

ممبئی : قومی سلامتی ایجنسی این آئی اے کے سربراہ سدانندداتے کی مہاراشٹر کیڈر میں واپسی کے بعداب وہ ڈی جی پی رشمی شکلا کے جانشین ہوں گے اس سے قبل ریاستی سرکار نے سدانند داتے کے نام کی سفارش کی تھی اور اب مرکزی سرکار نے انہیں ریاستی کیڈر میں واپس بھیج دیا ہے ۳۱ دسمبر کو رشمی شکلا کی سبکدوشی کے بعدسدانندداتے نئے ڈی جی پی کے طور پر چارج سنبھال سکتے ہیں۔ این آئی اے میں بطور ڈی جی کے طور پر سدانند داتے نے دہشت گردانہ کیسوں سے متعلق نہ صرف تحقیقات کی بلکہ اسے انجام تک بھی پہنچایا ہے دلی لال قلعہ بم دھماکوں کی تحقیقات بھی این آئی اے کے سپرد کی کی گئی تھی سدانند داتے مہاراشٹر کیڈر کے افسر ہے اور وہ ڈیپوٹیشن پر این آئی اے کے سر براہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
مرکزی وزارت داخلہ نے ان کے مہاراشٹر کیڈر میں واپسی کو منظوری دیدی ہے اس کے بعد داتے کا ڈی جی پی مقرر ہونے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے ڈی جی پی کی ریس میں سب سے اہم دعویدار کے طور پر سدانندداتے کا نام ہی صف اول پر تھا وہ اس سے قبل اے ٹی ایس سر براہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں داتے کو ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں جانبازی کےلئے مہاراشٹر پولیس کا ہیرو بھی قرار دیا جاتا ہے کاما اسپتال میں دہشت گردوں کا بہادری سے داتے نے مقابلہ کیا ۔ ممبئی میں کئی اہم ذمہ داریاں نبھانے کے بعد اب مہاراشٹر کے سر براہ کے طور پر داتے خدمات انجام دے سکتے ہیں البتہ سدانندداتے ممبئی پولیس کمشنر کی ریس میں بھی صف اول پر تھے لیکن ریاستی سرکار نے اس عہدہ کی گریٹ میں کمی واقع کی اور ڈی جی کے بجائے اے ڈی جی کی سطح کے افسر کو ممبئی کا پولیس کمشنر مقرر کرنے کا فیصلہ لیا تھا جس کے بعد ممبئی پولیس کمشنر کے طور پر دیوین بھارتی کو مقرر کیا گیا ہے اب ڈی جی پی کے طور پر سدانند داتے مہاراشٹرین ڈی جی پی کے طور پر تعینات کئے جاسکتے ہیں رشمی شکلا کو دو سال تک کا ڈی جی پی کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا سدانند داتے بھی اس عہدہ پر دو سال تک برقرار رہیں گے کیونکہ مرکزی سرکار اور سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ڈی جی پی کے عہدہ پر دو سال کی معیاد لازمی ہے ایسے میں سدانند داتے دو سال تک اس عہدہ پر برقرار رہیں گے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

شیوسینا لیڈر شائنا این سی نے راہول گاندھی کو جھوٹی کہانیوں کا لیڈر قرار دیا۔

Published

on

ممبئی : شیوسینا لیڈر شائنا این سی نے جرمنی سے کانگر یس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کے ہندوستان کے انتخابی نظام اور چین کے بارے میں بیانات پر سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی خود کو اپوزیشن لیڈر کہنا بند کریں اور خود کو پروپیگنڈہ اور جھوٹی کہانیوں کا لیڈر کہیں۔ ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیو سینا کی رہنما شائنا این سی نے کہا کہ راہول گاندھی جب بھی بیرون ملک جاتے ہیں، وہ صرف ہندوستان کے اداروں اور انتخابات پر تنقید کرتے ہیں۔ کبھی وہ سی بی آئی، کبھی ای ڈی، کبھی وزیر اعظم، کبھی ووٹنگ سسٹم پر سوال اٹھاتے ہیں اور کبھی یہ الزام لگاتے ہیں کہ ہم آئین کو ختم کرنے آئے ہیں۔ شائنا این سی نے کہا، "میرے خیال میں راہول گاندھی کو اب کوئی نیا اسکرپٹ رائٹر ڈھونڈنا چاہیے۔ اگر آپ کا واحد ایجنڈا ہندوستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنا ہے، تو شاید آپ کے لیے جرمن شہریت لینے کا وقت آگیا ہے، کیونکہ آپ کو برلن اور دیگر ممالک اس قدر پسند ہیں کہ آپ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران غیر حاضر رہے۔ آپ بیرونی ممالک کو ترجیح دیتے ہیں، جہاں سے آپ ہمیشہ ہندوستان کے خلاف بات کرتے ہیں۔” شائنا این سی نے کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوان اور شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راوت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، "میں پرتھوی راج چوان اور سنجے راوت سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ 19 دسمبر کو انہوں نے بڑے بڑے وعدے کیے تھے، لیکن آج 23 دسمبر کو کچھ نہیں ہوا، کیونکہ وزیر اعظم مودی دنیا کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔” شیوسینا لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم مینڈیٹ پر چلتا ہے، جو جیت یا ہار کا تعین کرتا ہے۔ شاید سنجے راوت بھول گئے ہیں کہ مقامی خود مختاری کے انتخابات کے نتائج حتمی ہیں، اور وہ کہیں نہیں ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ وہ اور ان کے قائدین گھر بیٹھیں اور سیاست میں مداخلت بند کریں۔ کانگریس ایم پی ششی تھرور کی بہار حکومت کی تعریف کے بارے میں، شائنا این سی نے کہا کہ انہوں نے صرف سچ کہا ہے : کہ بہار ترقی کی راہ پر گامزن ہے – بہتر انفراسٹرکچر، بہتر نوکریاں۔ اگر بہار کے عوام نے این ڈی اے کو اتنی بھاری اکثریت دی ہے تو یہ اس کا ثبوت ہے۔ اس لیے بہار پر تنقید کرنے والے کو زمین پر ہونے والی ترقی کو دیکھنا چاہیے، نہ کہ تنگ نظری سے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com