(جنرل (عام
رکن ِپارلیمان سید امتیاز جلیل کورونا سے متاثر
مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن ِ پارلیمان سید امتیاز جلیل کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔
اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر مسٹر جلیل نے ٹویٹر پر خود یہ اطلاع دی۔ انہیں علاج کے لئے راشید پورہ کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے، اور فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔
گجرات میونسپل کارپوریشن کی انتخابی مہم کے بعد وہ تین دن قبل اورنگ آباد آئے تھے۔ان کی طبیعت اس وقت بگڑ رہی تھی، جس کی وجہ سے وہ گھر میں کسی سے نہیں ملے اور خود کو آئیسولیشن میں رکھا تھا۔ طبیعت بگڑ نےپر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا، جس کی رپورٹ پازیٹو آئی۔ مسٹر جلیل نے اپنے رابطے میں آئے سبھی لوگوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے۔
جرم
کستوربا پولیس اسٹیشن بچی کے جنسی استحصال کیس میں 10سال کی سزا

ممبئی : کستوربا پولیس اسٹیشن کی حدود میں بچی کے جنسی استحصال کے کیس میں ملزم کو عدالت نے سزا سنائی ہے۔ ملزم نریش کمار ہریش کمار44 کے خلاف پسکو کیے تحت جنسی استحصال کا کیس درج کیا گیا تھا ملزم کو ڈنڈوشی کورٹ نے اس کیس میں 10 سال کی سزا اور 2000 ہزار روپے جرمانہ بصورت دیگر تین ماہ کی قید کا حکم سنایا ہے اس کیس کی بہتر تفتیش کے سبب ملزم کو سزا ہوئی ہے کستوربا پولیس نے اس معاملہ میں تفتیش کے بعد چارج شیٹ داخل کی تھی اور اب اس معاملہ میں سزا سنائی گئی ہے۔
جرم
ممبئی میں ٹھگ بلڈر باپ بیٹے گرفتار، کروڑوں کی دھوکہ دہی کا الزام

ممبئی : عام عوام سے کروڑوں روپے کی ٹھگی کر نے والے بلڈر باپ بیٹے کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے شکایت کنندہ نوین چندر گوردھن 69 سالہ نے شکایت کی ہے کہ 31 مارچ 2019 ء سے 31 مارچ 2020 ء کے درمیان ترویتی بلڈر مہیر جیٹھوا اور اشوک جیٹھوا نے تعمیراتی کمپنی میں سرمایہ کاری پر ہر ماہ منافع کا دو فیصد سرمایہ میسر آئے گا کا لالچ دے کر ایک کروڑ 17 لاکھ روپے حاصل کیا اور تقاضہ پر واپس نہ دینے پر بوریولی پولیس میں مہیر جیٹھوا اور اشوک جیٹھوا کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کیا گیا شکایت کنندہ کی شکایت پر پولیس نے تفتیش کی گئی تو یہ انکشاف ہواکہ ملزمین نے بیشتر عام عوام کو بے وقوف بناکر دھوکہ دہی کی ہے اور وہ گزشتہ دو برس سے مفرور تھے ملزمین کو گرفتار کر نے کیلئے کستوربا پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی تھی پولیس کو سراغ ملا کہ ملزمین کیرالہ کے انوکلم میں ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر مہیر جھیٹھوا اور اشوک جیٹھوا کو گرفتار کر لیا ملزمین کے خلاف کستوربا پولیس اسٹیشن میں پانچ ایم ایچ بی پولیس اسٹیشن میں ایک اور بوریولی پولیس اسٹییشن میں چار معاملات درج ہیں ملزمین سرمایہ کاری اور نفع بخش اسکیم کے نام پر عام عوام کو دھوکہ دیا کرتے تھے پولیس نے ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی مہیش چمٹے کی ہدایت پر ملزمین کی گرفتاری انجام دی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
سیاست
ممبئی : مہاراشٹر کے اگلے ڈی جی پی سدانندداتے یقینی، ریاستی سرکار جلد ہی فیصلہ کرے گی، این آئی اے سربراہ اب ریاستی سربراہ مقرر ہوسکتے ہیں

ممبئی مہاراشٹرکے نئے سر براہ کے طورپر سدانند داتے کی تقرری یقینی ہے سدانند داتے فی الحال قومی سلامتی ایجنسی این آئی اے کے سربراہ کےطور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ریاستی سرکارنے مہاراشٹر کیڈرآئی پی ایس داتے کی سفارش ڈی جی پی کے عہدہ پر کی ہے جس کے بعد اب سدانندداتے اب مہاراشٹر کے نئے ڈی جی پی مقرر ہوسکتے ہیں داتے اس لیے بھی اہم دعویدار ہے کیونکہ ان کی سبکدوشی ۲۰۲۷ میں ہے اور وہ دو سال کے لئے ڈی جی پی کے عہدہ پر تعینات رہیں گے ڈی جی پی سے متعلق جلد ہی ریاستی سرکار فیصلہ کرے گی ۔ سدانند داتے کو ریاستی کیڈر میں واپس بھیجنے کی درخواست بھی سرکار نے کی ہے اس سے یہ واضح ہے کہ آئندہ ڈی جی پی سدانند داتے منتخب ہو سکتے ہیں ۔ اس عہدہ میں کئی اعلی افسران ریس میں ہیں لیکن اعلیٰ افسران میں سنئیر ترین افسر داتے ہی ہے ۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
