(جنرل (عام
ہند چین پانچویں راونڈ کی فوجی بات چیت آج ہو رہی ہے
مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے ساتھ ساتھ ہندستان اور چین کے مابین بڑھتی کشیدگی کے درمیان دونوں ملکوں کی افواج درمیاں آج چین کی طرف واقع مولڈو میں کور کمانڈروں کی سطح پر پانچویں دور کی بات چیت ہو رہی ہے۔
ہندستانی فوج کے ذرائع نے اتوار کے روز بتایا کہ ملاقات 1100 بجے شروع ہوگی۔ پچھلی بات چیت 14 جولائی کو ہوئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس کا ایجنڈا مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے قریب کے علاقوں اور گوگرا سے مکمل طور پر فوجی انخلا کے لئے دباؤ ڈالنا ہوگا۔
30 جولائی کو ، ہندوستان نے کہا تھا کہ مشرقی لداخ میں پس روی کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ تاہم ، چین نے دعوی کیا ہے کہ یہ عمل مکمل ہوگیا ہے۔
وزارت خارجہ برائے امور (ایم ای اے) کے ترجمان انوراگ سریواستو نے ورچول ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ “اس مقصد کے سلسلے میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے لیکن پس روی کا عمل ابھی بھی تکمیل طلب ہے۔
مسٹر سریواستو نے یہ بھی بتایا تھا کہ ہندستان کو امید ہے کہ چین معمول کی بحالی کیلئے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے مابین بات ہونے والی چیت کے مطابق عمل پیرا ہو گا۔
مئی کے شروع سے ہی ہندستان اور چین کے مابین سرحدی تعطل کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے نتیجے میں 15 جون کو وادی گلوان میں بھی دونوں ملکوں کی افواج کے مابین پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں ، جس میں ہندوستانی فوج کے 20 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ چینی فریق کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا لیکن چین نے ابھی تک کوئی اعدادوشمارنہیں بتائے۔
(جنرل (عام
بامبے ہائی کورٹ نے تمام اضلاع میں غیر قانونی لاؤڈ اسپیکرز کے خلاف کی گئی کارروائی کی مکمل تفصیلات مانگی، اب کارروائی کی جائے گی۔
ممبئی : بمبئی ہائی کورٹ نے ریاست بھر میں مختلف مذہبی اور دیگر اداروں میں نصب غیر قانونی لاؤڈ اسپیکروں کے خلاف کی گئی تعزیری کارروائی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ عدالت نے ریاست کے محکمہ داخلہ اور ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو کی گئی کارروائی کی تفصیلات دینے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے اور جسٹس امیت بورکر کی بنچ نے 6 ہفتے کے اندر اس معاملے پر معلومات پیش کرنے کو کہا ہے۔ بنچ اتھارٹی نے غیر قانونی لاؤڈ سپیکر کے خلاف ضلع وار کارروائی کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ منگل کو، بنچ نے درخواست گزار کو ہدایت دی کہ وہ ریاستی محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (اے سی ایس ہوم) اور ڈی جی پی کو درخواست میں فریق بنائے۔ انہیں بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
بنچ نے اے سی ایس ہوم اور ڈی جی پی سے کہا ہے کہ وہ عرضی گزار کی طرف سے دائر کی گئی آر ٹی آئی کے جواب میں 2,940 غیر قانونی لاؤڈ اسپیکرز کے سلسلے میں کی گئی کارروائی کا انکشاف کریں۔ عدالت میں توہین عدالت سے متعلق درخواست پر سماعت جاری ہے۔ درخواست میں 2016 میں مذہبی مقامات پر نصب غیر قانونی لاؤڈ سپیکر کے خلاف کارروائی کے حوالے سے عدالت کی طرف سے دی گئی ہدایات کی تعمیل نہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ یہ عرضی سنتوش پچلاگ نے دائر کی ہے۔ پچلاگ نے اس سے قبل 2014 میں ایک عرضی دائر کی تھی، جس میں نئی ممبئی میں عبادت گاہوں پر نصب غیر قانونی لاؤڈ اسپیکروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت مانگی گئی تھی۔ اگست 2016 میں ہائی کورٹ کی ایک بنچ نے کہا تھا کہ کوئی بھی مذہب یا فرقہ یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ لاؤڈ سپیکر یا پبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت بنیادی حق ہے۔
عدالت کے 2016 کے احکامات کی عدم تعمیل سے ناراض پچلاگ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ انہیں آر ٹی ای کے جواب میں غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اطلاع ملی تھی۔ پٹیشن میں پچلاگ نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر قانونی لاؤڈ اسپیکرز کی موجودگی اگست 2016 کے حکم کی صریح خلاف ورزی ہے۔ جس کی وجہ سے بزرگوں، مریضوں، بچوں، طلباء اور پرندوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بنچ نے اب درخواست پر اگلی سماعت 8 ہفتوں کے بعد مقرر کی ہے۔ اتھارٹی کے جواب کے بعد درخواست گزاروں کو حلف نامہ داخل کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔
(جنرل (عام
یو پی ایس سی امتحان میں دھوکہ دہی کے کیس میں مہاراشٹر کی معطل ٹرینی آئی اے ایس پوجا کھیڈکر کو سپریم کورٹ سے راحت، گرفتاری پر 14 فروری تک روک
ممبئی : مہاراشٹر کی مشہور معطل سابق ٹرینی آئی اے ایس آفیسر پوجا کھیڈکر کو بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے پوجا کھیڈکر کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔ پوجا کھیڈکر نے ہائی کورٹ سے ضمانت نہ ملنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ گزشتہ سال یو پی ایس سی نے پوجا کھیڈکر کی امیدواری کو منسوخ کر دیا تھا، سپریم کورٹ نے سابق آئی اے ایس پروبیشنر پوجا کھیڈکر کی گرفتاری پر 14 فروری تک روک لگا دی۔ کھیڈکر پر دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اور معذوری کوٹہ کے فوائد غلط طریقے سے حاصل کرنے کے لیے سول سروسز امتحان میں دھوکہ دہی کا الزام ہے۔
جسٹس بی. جسٹس وی ناگارتھنا اور ستیش چندر شرما کی بنچ نے پوجا کھیڈکر کی پیشگی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی حکومت اور یو پی ایس سی کو نوٹس جاری کیا۔ کیس کی اگلی سماعت 14 فروری کو مقرر کی گئی ہے۔ پوجا کھیڈکر پر الزام ہے کہ انہوں نے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2022 کے لیے اپلائی کرتے وقت غلط معلومات فراہم کیں، جس کی وجہ سے انہیں ریزرویشن کا فائدہ ملا۔ تاہم کھیڈکر نے اپنے خلاف تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
15 رکنی کمیٹی کی تشکیل… سبھی سیکولر جماعتوں، سماجی تنظیموں، شوشل ورکروں، وکلا و ڈاکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر فرقہ پرستوں کا مقابلہ کرنے کا عزم
مالیگاٶں (14 جنوری) : پارلمنٹ الیکشن میں بی جے پی کے امیدوار کی شکشت کے بعد شہر مالیگاٶں مسلسل فرقہ پرستوں کے نشانے پر ہے۔ لینڈ جہاد، ووٹ جہاد کے بعد مالیگاٶں میں بنگلہ دیشی اور روہنگیاٸی کے بوگس جنم داخلے بنانے جیسے جھوٹے الزامات لگاکر شہر کو بدنام کیا جارہا ہے۔ ایوان اسمبلی میں مذکورہ معامالات پر وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے مالیگاٶں کے معاملے کی جانچ کے لیۓ اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) بنانے کا اعلان کردیا جس سے شہر کے سنجیدہ اور باشعور افراد تشویش اور اندیشوں میں مبتلا ہیں۔
شہریان میں پھیلی بے چینی و مفاد پرستانہ خاموشی کو محسوس کرتے ہوٸے تشویشناک اور ناگفتہ بہ حالات میں شہر عزیز کے سابق ایم ایل اے خادم قوم ملت آصف شیخ رشید صاحب شہر قوم و ملت کی عزت و ناموس کی بقا کے لیۓ میدان عمل میں نکلتے ہوٸے ایک پندرہ رکنی کمیٹی کی تشکیل دی جن کا کام شہر کی تمام سیکولر سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، شوشل ورکروں، وکلا ڈاکٹرز اور ٹیچروں سے مل کر بنا کسی جھنڈے اور ڈنڈے کے خالص قوم و ملت و شہر کی حفاظت کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پہ لاکر فرقہ پرستوں کی ان حرکتوں کا جمہوری طرز پہ مقابلہ کرنے کی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔
جس کی پہلی کڑی کے طور پر مذکورہ کمیٹی نے سب سے پہلے سماجوادی پارٹی کے ذمہ داران سے مل کر تمام حالات کو بیان کرکے ان سے ساتھ دینے کی گذارش کی۔ صابر گوہر، اعجاز عمر، ایڈوکیٹ ھدایت اللہ، شیخ جاوید و سلیم انور صاحبان نے مفصل گفگتو کی۔ جس پر سماجوادی پارٹی کی صدر محترمہ شان ھند صاحبہ، سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے شیخ آصف صاحب کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوٸے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور ساتھ کچھ قیمتی مشوروں سے بھی نوازا ساتھ ہی اندرون چند یوم ایک کمیٹی بناکر ایک مشترکہ میٹنگ کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس ملاقات میں شان ھند و مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ رضوان سر، عبدالباقی راشن، سہیل عبدالکریم، ناصر کرانہ والے، توصیف وکیل، مولانا زاھد ندوی ابولیث بھاٸی اور دیگر معاونین موجود تھے۔
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم4 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست3 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی4 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا