سیاست
ہندوستان جمیکا کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کے لیے تیار ہے: صدر جمہوریہ کووند
صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ ہندوستان جمیکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تکنیکی مہارت، علم اور مہارت کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے جس سے جمیکا کی تعلیم اور کاروباری منظرنامے میں تبدیلی آئے گی۔
صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے منگل کو کنگسٹن میں جمیکا کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا ایک نمائندہ ہونے کے ناطے ان کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ جمیکا کی شاندارجمہوریت کے لیڈروں کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ہند نژاد افراد کی موجودگی اور ثقافتی تعلقات ہی نہیں ہے جو دونوں ممالک کو جوڑتے ہیں بلکہ ہندوستان اور جمیکا کا جمہوریت اور آزادی میں یقین بھی انہیں ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔ تمام شہریوں کی برابری کا تصور جمیکا کے آئین کا مرکزی ستون ہے۔ہمارے بانیان جمہوریت بھی انہیں خیالات کے حامل تھے اور انہوں نے ہندوستان کے ہر ایک شہری کے لئے ذاتی آزادی کے لئے کوشش کی ۔انہوں نے آزادی، جمہوریت اور برابری کے جذبے کے ساتھ جدید ملک کی تشکیل کی ہے اور ایسا کرنے میں انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم تنوع میں اتحاد کا جشن مناتے رہیں جو جمیکا کے اصول ’آؤٹ آف مینی ،ون پیپل‘ کے جیسا ہی ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپنے بھر پور قدرتی وسائل اپنے اسٹریٹجک مقام اپنی آبادی اور متحرک قیادت کے ساتھ جمیکا مزید اقتصادی کامیابی حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔کیری کام خطے میں اپنی قیادت، بین الاقوامی قوانین پر مبنی رویہ اور مزید ذمہ داریاں اٹھانے کی خواہش نے جمیکا کو دوسرے ممالک کے لئے ایک پسندیدہ پارٹنر بنادیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ چند بڑی عالمی معیشتوں کے قریب جمیکا کی اسٹریٹجک پوزیشن اور انگریزی بولنے والے اس کے باصلاحیت نوجوان اس کو ایک’علمی شاہراہ‘ بننے اور چوتھے صنعتی انقلاب سے فائدہ اٹھانےکا شاندار موقع فراہم کراتے ہیں ۔ اپنے عوام کو بااختیار بنانے اور ایک خوشحال اور پائیدار معیشت کے قیام کے ساتھ ایک محفوظ متحد اور انصاف پر مبنی معاشرہ کو یقینی بنانے کے جمیکا کے ویژن 2030 کے مقاصد ہندوستان کے بھی مقاصد ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ایس آر اے اسکیم کے تحت فلیٹ دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی, سرکاری دستاویزات سمیت دیگر فرضی لیٹر تیار کرنے کا بھی الزام

ممبئی : ممبئی پولیس نے رکن پارلیمان کانگریس کی سنیئرلیڈر ورشا گائیکواڑ اور یو بی ٹی شیوسینا کے رکن اسمبلی سنجے پوتنیس ذاتی اسسٹنٹ پی اے سمیت چار افراد پردھوکہ دہی سمیت دیگر دفعات کے تحت کیس درج کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی کے نرمل نگر پولیس اسٹیشن میں ایس آر اے کے نام پر گھر دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کے بعد یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمین میں ورشا گائیکواڑ کا پی اے وشوناتھ جادھو, روپیش بالیکر, ابھیشیک گجر, شلیش کوکنے شامل ہیں۔ ان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 318(4),336(2),336(3),338,340(2 ) ,3(5) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ آکاش رادھے شیام شونی 42 سالہ واکولہ کے ساکن نے یہ شکایت درج کی ہے۔ 2017 ء سے ایس آر اے بازآبادکاری پروجیکٹ میں گھر دلانے نام پر 50 سے زائد افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب 2023 ء میں شکایت کنندہ نے ایس آر اے دفتر میں جاکر بازآبادکاری پروجیکٹ سے متعلق تفصیلات بتائی اور الاٹمنٹ لیٹر, تابع لیٹر اور گھر کی چابی تک وہاں ظاہر کی جس کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ انہیں اعتماد میں لے کر ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ اس معاملہ میں بعد ازاں کیس درج کر لیا گیا ہے۔ اندھیری, سانتا کروز واکولہ, باندرہ۔ ماٹونگا میں بازآبادکاری پروجیکٹ میں مکان دلانے کے نام پر ملزمین نے دھوکہ دہی کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کے ایس آر اے میں افسران سے بہتر تعلقات ہے متعدد علاقوں کی 20 لاکھ سے 28 لاکھ تک مکان کی قیمت طے کی گئی تھی اور شیلش کوکنے 5لاکھ روپے ٹوکن پیشگی رقم بھی وصول کیا کرتا تھا اب تک ان ملزمین نے تقریبا 5 کروڑ 57 لاکھ روپے وصول کئے ہیں۔ اس معاملہ میں ایف آئی آر تو درج کر لی گئی ہے, لیکن اب تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
گینگسٹر ایکٹ میں مطلوب یوپی کا بدمعاش ممبئی سے گرفتار، پولس کی بڑی کارروائی یوپی پولس ملزم کو لے کر یوپی روانہ

ممبئی : ممبئی پولس نے اترپردیش سیتا پور کے گینگسٹر اور گینگ لیڈر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے یہ یہاں اپنی شناخت چھپا کر مقیم تھا۔ ممبئی پولس کو اطلاع ملی کہ وہ بے یو ہوٹل میں روپوش ہے۔ جس کے بعد یلو گیٹ پولس نے سیتا پور میں تین مقدمات میں مطلوب گینگسٹر اور گینگ لیڈر نشانت راجیش سنگھ ۲۳ سالہ کو گرفتار کیا ابتدائی تفتیش میں اس نے پولس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن بعد میں اس نے بتایا کہ وہ یوپی سے تعلق رکھتا ہے اور بعد ازاں ممبئی پولیس نے اترپردیش پولس سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ سیتا پور میں تین مقدمات جس میں چوری، غیر قانونی ہتھیار، گینگسٹر ایکٹ میں مطلوب ہے جس کے بعد یو پی پولیس نے آج ممبئی میں آکر ملزم کا تابع لیا اور اسے اترپردیش لے کر روانہ ہو گئی۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی وجے کانت ساگر نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ایک انتہائی نایاب سرجری : راجہ واڑی اسپتال ٹیم نے 46 سالہ خاتون کے رحم سے 5.5 کلوگرام، 30 سینٹی میٹر کا ٹیومر کامیابی کے ساتھ نکال لیا

ممبئی مانخورد سے تعلق رکھنے والی ایک 46 سالہ خاتون پچھلے دو سالوں سے صحت کے مسائل جیسے کہ پیٹ میں مسلسل سوجن، پیٹ میں درد اور سانس لینے میں دشواری کا شکار تھی۔ ان علامات کی روشنی میں، اس نے بی ایم سی کے زیر انتظام سیٹھ وڈیلال چھتربھوج گاندھی اور گھاٹکوپر میں مونجی امیڈاس وورا میونسپل جنرل ہسپتال (راجہ واڑی ہسپتال) میں گائنیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) میں علاج شروع کیا۔ ہسپتال کی ٹیم نے مریض کے رحم سے تقریباً 5.5 کلوگرام وزنی اور 30 سینٹی میٹر کے ٹیومر کو کامیابی کے ساتھ نکال دیا۔
چونکہ اس کی علامات نمایاں طور پر بگڑ گئیں، اس کی طبی تاریخ کا ایک جامع جائزہ، جسمانی معائنہ اور ضروری تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے۔ ان ٹیسٹوں سے تقریباً 30 سینٹی میٹر کی پیمائش کے یوٹرن ٹیومر کا انکشاف ہوا۔ ابتدائی تشخیص نے تجویز کیا کہ ماس ایک ‘جاینٹ لیوومیوما’ (فبروڈ) تھا۔ سرجری کے دوران اور بعد میں ممکنہ پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور منصوبہ بندی کی گئی تھی، اور طریقہ کار بعد میں انجام دیا گیا تھا۔ڈاکٹر سوادینا بی موہنتی، ڈاکٹر شالینی باگڑیا، ڈاکٹر اروا کامبلے، اور ڈاکٹر کاجل سالوی نے گائنیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کی گئی سرجری میں اہم کردار ادا کیا۔ اینستھیزیا کے ماہر ڈاکٹر چھاوی کی رہنمائی میں ڈاکٹر شریاش اور ڈاکٹر نیترا نے اینستھیزیا ٹیم کا انتظام کیا۔ مزید برآں، سرجیکل اسٹاف نرس نیلاکشی گورو اور ان کی ٹیم نے سرجری کے دوران اہم مدد فراہم کی۔ ٹیومر کے بڑے سائز اور خون کی نالیوں کے وسیع نیٹ ورک کی وجہ سے، سرجری انتہائی احتیاط کے ساتھ کی گئی۔ طریقہ کار کے دوران ہٹائے گئے 5.5 کلوگرام ٹیومر کو ہسٹوپیتھولوجیکل امتحان کے لیے بھیج دیا گیا ہے، اور حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔ سرجری کے بعد، مریض کو خصوصی نگہداشت ملی اور پانچویں دن اسے بہترین صحت کے ساتھ ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ اس طرح کے بڑے یوٹیرن ٹیومر کے کیسز انتہائی نایاب ہیں۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست12 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
