Connect with us
Saturday,16-May-2026
تازہ خبریں

سیاست

ہندوستان ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سب سے آگے ہے : وزیراعظم

Published

on

MODI.

وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈیجیٹل لین دین اور بینکنگ نظام سے اس میں آئی تبدیلیوں کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سب سے آگے ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مالیاتی ٹکنالوجی کے قائدانہ فورم، ‘ان فنیٹی فورم’ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کرنسی کی تاریخ میں زبردست ارتقا دیکھنے کو ملا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پچھلے سال ہندوستان میں پہلی بار، اے ٹی ایم سے نقد پیسے نکالنے کے مقابلے موبائل سے زیادہ ادائیگیاں کی گئیں۔ مکمل طور پر ڈیجیٹل بینک جن کا کوئی فزیکل برانچ آفس نہیں ہے، پہلے ہی ایک حقیقت بن چکے ہیں اور ان میں سے کچھ بینک ایک دہائی سے بھی کم عرصہ میں عوامی مقام بنے ہیں۔ انہوں نے کہا “جس طرح انسانوں کا ارتقا ہوا ہے اسی طرح سے ہماری لین دین کی شکلوں کا بھی ارتقا ہوا ہے۔ بارٹر سسٹم (ایک سامان کے بدلے دوسرے سامان کا لین دین) سے لے کر دھات تک، سکوں سے لے کر نوٹ تک، چیک سے لے کر کارڈ تک، آج ہم یہاں پہنچے ہیں۔”

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کو یہ ثابت کردیا ہے کہ ٹکنالوجی یا اس سے متعلق اختراعات کو اپنانے کے معاملے میں ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔ ڈیجیٹل انڈیا کے تحت تبدیلی لانےسے متعلق کی گئی پہل نے اختراعی فن ٹیک جیسے حل کے لئے دروازے کھولے ہیں، جن کا اطلاق گورننس میں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اب ان فن ٹیک پہل کو فن ٹیک انقلاب میں تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایک ایسا انقلاب جو ملک کے ہر ایک شہری کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔’

سیاست

بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے منعقدہ ایک پروگرام میں امیت شاہ نے منشیات کے اسمگلروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

Published

on

Amit-Shah

نئی دہلی : بیرون ملک سے انٹیلی جنس کو اکٹھا کرنے اور ان کا تجزیہ کرنے والی ہندوستان کی سب سے بڑی ایجنسی، ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) نے جمعہ کو اپنی سالانہ لیکچر سیریز کا اہتمام کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس سال کا خطاب “منشیات, ایک سرحدی خطرہ، ایک اجتماعی ذمہ داری” کے عنوان پر دیا۔ اپنے خطاب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان نے 2047 تک منشیات سے پاک ہندوستان کا قومی ہدف مقرر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں نے منشیات کے کارٹلز کو ختم کرنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے اور اس مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مرکزی وزیر شاہ نے واضح طور پر کہا کہ منشیات کے تئیں ہندوستان کی “زیرو ٹالرنس” پالیسی کے تحت، ملک اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایک گرام بھی منشیات ملک میں داخل نہ ہو سکے اور نہ ہی اسے ہندوستان کو ٹرانزٹ روٹ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے چھوڑا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کی سمگلنگ صرف پولیس یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کا معاملہ نہیں ہے جو منشیات کے خلاف کام کر رہے ہیں بلکہ اس کے معاشرے اور آنے والی نسلوں پر طویل مدتی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس لیے انہوں نے کہا کہ ایک جامع حل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں منشیات کا پیسہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ گروہوں کی مالی معاونت اور متوازی معیشت کو ہوا دینے کے لیے استعمال ہو رہا ہے، وہیں منشیات کے استعمال سے انسانی جسم کو پہنچنے والے دیرپا نقصان کو بڑی حد تک نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

شاہ نے خبردار کیا کہ دنیا کے تمام ذمہ دار ممالک کے لیے اب بھی وقت ہے کہ وہ اس خطرے کو شکست دینے کے لیے مل کر کام کریں، اور کہا کہ اگر اب مشترکہ کوششیں شروع نہ کی گئیں تو 10 سالوں میں دنیا سمجھ جائے گی کہ جو نقصان ہوا ہے اسے پورا کرنے میں بہت دیر ہو چکی ہے۔ وزیر داخلہ نے منشیات کے خلاف جنگ میں متحد عالمی کوششوں پر زور دیا اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک متحد قانونی فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک کنٹرول شدہ مادوں کی تعریف اور منشیات کی سمگلنگ کے لیے یکساں تعزیری معیارات پر عالمی اتفاق رائے نہیں ہو جاتا، منشیات کارٹیل اس خطرے سے نمٹنے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے پالیسی میں تضادات کا فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔

منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی گنجائش پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے منشیات کی ترسیل کو روکنے اور منشیات کے سرغنوں کو گرفتار کرنے یا ملک بدر کرنے کے لیے حقیقی وقت میں انٹیلی جنس کے اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنے خطاب کے دوران، انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ گزشتہ دو سالوں میں، ہندوستان نے دوست ممالک کے ساتھ مل کر 40 سے زیادہ بین الاقوامی مجرموں کو کامیابی کے ساتھ وطن واپس لایا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر پولیس محکمہ میں انتظامی تبدیلیاں، کئی سینئر آئی پی ایس افسران کے تبادلے

Published

on

IPS

ممبئی : (قمر انصاری) مہاراشٹر پولیس محکمہ میں بڑے انتظامی رد و بدل کے تحت منوج کمار شرما کو ممبئی پولیس کا نیا مشترکہ پولیس کمشنر (قانون و انتظام) مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی زندگی پر مبنی بالی ووڈ فلم 12th Fail کافی مشہور رہی تھی۔ سال 2005 بیچ کے آئی پی ایس افسر منوج کمار شرما اس سے قبل ممبئی میں پولیس ڈپٹی کمشنر زون-1 اور ایڈیشنل پولیس کمشنر (مغربی علاقہ) کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہیں انیل کمبھارے، جو اب تک مشترکہ پولیس کمشنر (ٹریفک) کے عہدے پر فائز تھے، انہیں ممبئی کرائم برانچ کا نیا مشترکہ پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ سال 2003 بیچ کے آئی پی ایس افسر راجیش پردھان اب ممبئی اکنامک آفینس ونگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

اسی طرح سال 2004 بیچ کے آئی پی ایس افسر سوسیراج جےکمار، جو اس وقت مشترکہ پولیس کمشنر (انتظامیہ) کے عہدے پر تعینات تھے، انہیں مہاراشٹر فورس-1 کا نیا اسپیشل انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ جیاکمار اس سے قبل ممبئی پولیس میں پولیس ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل پولیس کمشنر اور مشترکہ پولیس کمشنر جیسے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز مالیگاؤں میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر کیا تھا۔

اس کے علاوہ ستیہ نارائن چودھری، جو اب تک مشترکہ پولیس کمشنر (قانون و انتظام) کے عہدے پر تھے، انہیں اب ممبئی ٹریفک محکمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ساتھ ہی سال 2004 بیچ کے آئی پی ایس افسر پروین پڑوال، جو انسپکٹر جنرل (ٹریننگ) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں ناسک رینج کا نیا انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر پولیس محکمہ میں ہونے والے اس بڑے تبادلے کو قانون و انتظام، جرائم پر قابو، ٹریفک نظم و نسق اور انتظامی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

عید الاضحی ابوعاصم اعظمی کی کامیاب پیروی جانوروں کے تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت، نظم ونسق کا حکمنامہ جاری

Published

on

Abu-Asim-Azmi..

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی کامیاب پیروی کے سبب مہاراشٹر ڈی جی پی کے سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے جانوروں کے تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جانوروں کے نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لئے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ آئی جی نظم و نسق ساگر پاٹل نے ڈی جی پی سدانند داتے کی ایما پر ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ اس کی مناسبت سے جانوروں کے بیوپاریوں تاجروں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانیوں کا سامنا نہ ہو اس لئے ضروری حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی رہنمایانہ اصول کی تابعداری اور جانوروں کو پکڑنے کے بعد اس کی حصولیابی کو ممکن بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی اس متعلق قوانین بھی وضع کئے گئے ہیں۔ وضع کردہ قوانین کے مطابق عیدالاضحی پر ضروری کارروائی کا احکام جاری کیا گیا ہے۔ یہ حکمنامہ ابوعاصم اعظمی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل عیدالاضحیٰ سے متعلق ابوعاصم اعظمی نے ڈی جی پی سے ملاقات کر کے مطالبہ کیا تھا کہ عید کے موقع پر تاجروں اور عام مسلمانوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی ایک یادداشت بھی دی تھی۔ اعظمی نے اس کے ساتھ تاجروں کو درپیش رکاوٹوں، غیر ضروری تکالیف اور سیکورٹی کے خدشات کے مسائل سے متعلق بھی ڈی جی پی کو مطلع کیا تھا۔

محکمہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام قواعد و ضوابط پر عمل کرنے والے تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ جو تاجر جانوروں کی نقل و حمل کے دوران قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہیں۔ انہیں کسی قسم کی رکاوٹ یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا ہوگا, اگر کسی تاجر کے جانور پکڑے گئے تو قانونی چھان بین کے بعد ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام تھانوں اور متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان