(جنرل (عام
ملک کی تین ریاستوں میں 46.80فیصد کورونا متاثرین شفایاب
مہاراشٹر، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں اب تک 871654 کورونامتاثرین جان لیوا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں ، جو ملک میں وبائی امراض سےشفایاب ہونے والوں کے 46.80 فیصد ہیں۔
مہاراشٹر میں جہاں اب تک 408286 افراد اس وائرس سے شفایاب ہوئے وہیں تمل ناڈو میں 272251 اور آندھرا پردیش میں 191117 افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں 18.62 لاکھ کورونا متاثرین صحتمند ہوچکے ہیں۔
اتوار کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 63،489 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25،89،682 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 944 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 49،980 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں صحت مند افراد کی کل تعداد بڑھ کر 18،62،258 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 6،77،444 فعال کیسز ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے آج جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد حسب ذیل ہے: ۔
ریاست ………………ایکٹیو کیسز……شفایاب ……. ہلاک شدگان
انڈمان نکوبار – 1154 —- 1128 —- 24
آندھرا پردیش ——— 88138 — 191117 — 2562
اروناچل پردیش —- 882 —– 1771 —— 5
آسام ————- 22090 —- 53286 —- 182
بہار ———— 32591 —– 68510 —- 450
چنڈی گڑھ ———- 863 ——– 1118 —– 28
چھتیس گڑھ ——– 4807 ——- 10046 —- 134
دادر نگر حویلی دمن دیو ——— 457 ——– 1384 —— 2
دہلی ———– 11489 ——- 136251 —- 4188
گوا ———— 3753 ——— 7488 —— 98
گجرات ——– 14241 ——– 60553 —– 2765
ہریانہ ——- 6943 ——— 38939 ——- 528
ہماچل پردیش —- 1342 ——- 2632 ——- 19
جموں وکشمیر —— 6818 ——– 20676 —– 527
جھارکھنڈ ——— 8137 ———- 14024 —– 228
کرناٹک ——— 81284 ——— 134811 —- 3831
کیرالہ ———– 14944 ——— 27795 —- 146
لداخ ———- 592 ———– 1307 ——- 10
مدھیہ پردیش —— 9986 ——— 33353 —– 1094
مہاراشٹر ——– 156719 ——– 408286 —- 19749
منی پور ——- 1939 ———– 2438 —— 13
میگھالیہ ——- 690 ———– 596 ——— 6
میزورم ——– 421 ——— 356 ———- 0
ناگالینڈ ——– 2011 ——– 1321 ——– 8
اوڈیشہ ——— 16066 ——- 40727 —– 333
پڈوچیری ———- 3024 ——– 4224 —– 106
پنجاب ———- 10407 ——– 18863 —– 771
راجستھان ——- 13863 —— 45254 —– 862
سکم ——– 486 ——– 661 ——— 1
تمل ناڈو —— 54213 ——- 272251 —– 5641
تلنگانہ ——– 22542 ——- 68126 —— 693
تری پورہ ——– 1855 ———- 5151 ——- 55
اتراکھنڈ —- 4041 ———— 7748 —— 151
اتر پردیش — 51437 ———- 96231 —– 2393
مغربی بنگال — 27219 ——— 83836 —— 2377
مجموعی ————- 677444 ——- 1862258 —- 49980
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : کرلا میٹھی ندی بے ضابطگی میں مطلوب ملزمین گرفتار، کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی اورفرضی اےایم یو تیار کرنے کا الزام

ممبئی : ممبئی اقتصادی ونگ اےاو ڈبلیو نے میٹھی ندی صاف صفائی اور بے ضابطگی کے کیس میں مطلوب ملزمین اور ٹھیکیدارکو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہےاے او ڈبلیو نے مفرورمطلوب سنیل شیام نارائن ایس ایم انفرا اسٹریکچر ، مہیش مادھو راؤ پروہت کو گرفتار کیا ہے میٹھی ندی کروڑوں روپے کے ٹھیکہ اور بے ضابطگی کی تفتیش کے دوران پولس نے کیس درج کیا تھا اس سےقبل تین ملزمین کو گرفتار کیاگیا تھا ای او ڈبلیو کے مطابق ۲۰۱۳ سے ۲۰۲۳ کو فرضی ایم اے یو تیار کر کے بی ایم سی افسران سے ساز باز کر کےکروڑوں روپےکی بل منظور کر لی گئی تھی ۲۰۲۱ سے ۲۰۲۴ میں کچرا نکالنے کےلئے مشین کی خریداری کی بھی تجویز منظور کی گئی تھی اور اسی کی آڑ میں کچرا کی صفائی کو لے کر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کی گئی اس معاملہ میں پولس نے ملزم ایجنٹ کیتن کدم ، جئے جوشی اور میٹھی ندی کا ٹھیکیدار شیر سنگھ راٹھور کو گرفتار کیا گیا فرضی دستاویزات تیار کر کے ملزمین نے فرضی اے ایم یو بھی تیار کیا اور فرضی دستخط بھی کئےتھے ۔ ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے ۱۶ دسمبر تک ریمانڈ پر بھیج دیا ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں گلیوں کی حالت انتہائی خستہ… آتشزدگی کے بڑھتے واقعات پر آڈیٹ لازمی، ابوعاصم کا فنڈ فراہمی اور شہری مسائل کے حل کا پر زور مطالبہ

ممبئی : مہاراشٹر ناگپور سرمائی اجلاس میں ابوعاصم اعظمی نے عوامی مسائل پیش کرتے ہوئے ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ جھوپڑپٹیوں میں صاف صفائی کا فقدان ہے اور حالت انتہائی خستہ ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جھوپڑپٹی کی صاف صفائی کیلئے ۵۰۰ سو کروڑ کا فنڈ فراہمی ہے لیکن دتک بستی یوجنا کے سبب جھوپڑپٹی علاقوں میں صفائی کا فقدان ہے جو مستقل ملازم ہے انہیں ۴۰ سے ۵۰ ہزار روپے فراہم ہوتا ہے لیکن یہی لوگ یومیہ مزدور کو مزدوری پر رکھ کر ۴ سے پانچ ہزار روپے فراہم کرتے ہیں اور اس لئے صرف دو گھنٹے میں ہی صفائی کا کام انجام دیا جاتا ہے جس سے صفائی کا مسئلہ برقرار رہتا ہے۔ گزشتہ چار برس سے گٹروں اور گلیوں کی صفائی سمیت تعمیری کام کےلئے کوئی فنڈ کی فراہمی نہیں ہوئی ہے بی ایم سی الیکشن منعقد نہیں ہوا ہے شیواجی نگر اور مانخورد کی گلیوں کی حالت زار ہے ایسے میں سرکار تعمیراتی کاموں کیلئے ۵ سے ۱۰ کروڑ بھی بہت مشکل سے فراہم کرتی ہے۔ اسی طرح سے ناگپور میں وقف کی املاک پر غیر قانونی قبضہ جات بھی عام ہے ناگپور کو راجہ بخت بلند شاہ نے بسایا تھاان کی تدفین یہاں عمل میں لائی گئی ہے اور۲۵ قبریں دو ایکڑ میں ہے جس پر عربی میں کتبہ بھی ہے راجہ بخت شاہ کے دو بیٹے جو منکر ہو گئے تھے اور بھگت شاہ اپنا نام رکھا تھا ان کی تدفین بھی یہاں ہوئی ہے ایسے میں سمادھی کی آڑ میں وقف کی جگہ اور ملکیت کو قبضہ کرنے کا سلسلہ شروع ہوُگیا ہے احمد نگر سے لے کر کلیان اور ممبئی میں وقف کی ملکیت پر آباد مزاروں کو سمادھی قرار دے کر وقف کی زمین پر قبضہ کیا جارہا ہے جو سراسر غلط ہے سرکار کو ناگپور میں وقف کی زمین پر بلڈنگ تیار کرنے پر کارروائی کرنی چاہیے ۔ واشم ضلع کر انجہ میں مندر کو پانچ کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا گیا لیکن اگر یہی بات اقلیتوں کو فنڈ فراہمی کی ہوتی ہے تو پھر سرکار اسے فنڈ کی فراہمی نہیں کرتی قبرستان ندارد ہے لیکن قبرستانوں کو فنڈ نہیں دیا جاتا اگر کوئی قبرستان تیار ہوتا ہے تو اسے لینڈ جہاد کا نام دے کر ہنگامہ برپاُکیا جاتا ہے بی ایم سی نے ایک جی آر جاری کیا ہے جس کے سبب بی ایم ای پلاٹ اور ملکیت پر تعمیر کی اجازت دے سکتی ہے اور اسے اختیار ہے ایسے میں بی ایم سی ان ملکیت پر تعمیر کی اجازت دینے کے وقت مکینوں کا خیال رکھے اور ڈپولپمنٹ گراؤنڈ سے دو منزلہ اجازت دی جائے تاکہ شہریوں کو اس سے راحت ہو ۔ ممبئی شہر میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات پر اعظمی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فائر اڈیٹ کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جتنی بھی آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ہیں اس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ ہے ایسے میں فائر اڈیٹ لازمی ہے جو اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہو ۔
(جنرل (عام
نڈا نے کمل ناتھ، سدارامیا پر وندے ماترم کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا

نئی دہلی، 11 دسمبر، راجیہ سبھا میں قائد ایوان جے پی نڈا نے جمعرات کو کانگریس پر اپنا حملہ تیز کرتے ہوئے اس کے لیڈروں پر وندے ماترم کو بار بار کمزور کرنے کا الزام لگایا۔ قومی نشانوں پر بحث کے دوران ایک واضح مداخلت میں، نڈا نے الزام لگایا کہ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ہر مہینے کے پہلے کام کے دن سرکاری پریکٹس سے وندے ماترم کو "خارج” کر دیا تھا، اور دعویٰ کیا کہ کرناٹک میں سدارامیا نے کانگریس کے ارکان سے کہا کہ وہ یوم دستور پر وندے ماترم نہ گائے۔ نڈا کے تبصرے اس گانے کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت پر وسیع تر بحث کے پس منظر میں آئے، جسے طویل عرصے سے جدوجہد آزادی کی ایک ریلی کے طور پر منایا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے استدلال کیا کہ کانگریس کی ماضی اور حال دونوں حکومتوں نے وندے ماترم کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا ایک نمونہ دکھایا، حالانکہ اس کی ہندوستان کی تہذیبی اخلاقیات سے گہرا تعلق ہے۔ ’’یہ بی جے پی، آر ایس ایس یا جن سنگھ کے بارے میں نہیں ہے،‘‘ نڈا نے کہا، ’’بلکہ ان الفاظ کے بارے میں ہے جو ہزاروں سال کی ہندوستانی تاریخ سے نکلے ہیں اور ہماری ثقافت سے الگ نہیں ہیں۔‘‘ مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ کے اس وقت کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے، نڈا نے اس بات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جسے انہوں نے قومی جذبات کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔ انہوں نے ایوان کو یاد دلایا کہ گانے پر تنازعہ کوئی نیا نہیں ہے، 1930 کی دہائی میں جواہر لعل نہرو کے اپنے تحفظات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، جب انہوں نے کمپوزیشن کے کچھ حصوں کو "مضحکہ خیز” یا عام لوگوں کے لیے سمجھنا مشکل قرار دیا۔ نڈا نے استدلال کیا کہ اس طرح کے رویے کانگریس کی عصری سیاست میں آگے بڑھے ہیں، جو اس کی ریاستی حکومتوں کے فیصلوں سے ظاہر ہوتے ہیں۔ کرناٹک کے حوالے نے بحث میں ایک نئی جہت کا اضافہ کیا، نڈا نے الزام لگایا کہ وہاں کی کانگریس کی قیادت والی حکومت نے سرکاری ترتیبات میں گانے کی تلاوت کو بھی محدود کر دیا ہے۔ ان کے تبصروں پر اپوزیشن بنچوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا، کانگریس کے اراکین نے بی جے پی پر تاریخ کو مسخ کرنے اور انتخابی فائدے کے لیے ثقافتی نشانوں کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ اس تبادلے نے قومی علامتوں پر نظریاتی تقسیم کو اجاگر کیا، جس میں بی جے پی نے وندے ماترم کو حب الوطنی کے لازوال اظہار کے طور پر تیار کیا اور کانگریس نے اپنے لیڈروں کے انتخاب کو عملی یا جامع قرار دیا۔ راجیہ سبھا میں اپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئے، قائد ایوان جے پی نڈا نے زور دے کر کہا کہ جاری بحث تب ہی معنی خیز ہوگی جب وندے ماترم کو قومی ترانہ اور قومی پرچم کی طرح احترام دیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ گانا ہندوستان کی ثقافتی اقدار کو مجسم کرتا ہے اور مساوی شناخت کا مستحق ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ایوان کو یاد دلایا کہ ڈاکٹر راجیندر پرساد نے 1950 میں بھی ایسا ہی اعلان کیا تھا، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ قومی ترانہ اور قومی گیت دونوں ایک ہی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دستور ساز اسمبلی نے دہائیوں پہلے واضح طور پر اس برابری کی توثیق کی تھی۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
