Connect with us
Friday,04-April-2025
تازہ خبریں

سیاست

سیاست میں ہر مظلوم کے حقوق کی جنگ اور اقلیتوں کی آواز اٹھانے آیا ہوں : عمران پرتاپگڑھی

Published

on

Imran Pratapgarhi

ملک میں اقلیتوں کی آواز اٹھانے پر زور دیتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ میں سیاست میں آپ کی آواز اٹھانے آیا ہوں میں ہر مظلوم کے حقوق کی جنگ لڑنے آیا ہوں، مجھے فخر ہے کہ آج میں برسا منڈا کی سرزمین پر کھڑا ہوں یہ بات انہوں نے رانچی کے گاندھی میدان میں جھارکھنڈ کانگریس کمیٹی کی جانب سے منعقدہ ’اقلیتی حقوق کانفرنس‘ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس سرزمین پر ہوں جہاں مولانا ابوالکلام آزاد نے اپنی زندگی کے 3 سال سے زیادہ گزرے، لیکن جب میں اسی گراؤنڈ سے تبریز انصاری اور منہاج انصاری کی چیخیں سنتا ہوں، تو میرا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں جامعہ میں ایک پروگرام میں بیٹھا تھا، تو پتہ چلا کہ جھارکھنڈ میں تبریز انصاری کو کس طرح ماب لنچنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، اس وقت بھی میں کسی کو بتائے بغیر جھارکھنڈ آیا تھا، اور تبریز کے خاندان سے ملاقات کی تھی کیوں کہ میرا رشتہ جھارکھنڈ سے بہت پرانا ہے، لیکن آج میں آپ کے درمیان سیاسی مسائل کو لیکر یہاں پر آیا ہوں۔

عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ جھارکھنڈ میں غیر مسلموں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، بی جے پی نے جھار کھنڈ میں ماب لنچنگ کی جو ’پریوگ شالہ‘ بنائی تھی، اس ’پریوگ شالہ‘ کا خاتمہ جھارکھنڈ کے عوام نے اپنے ووٹ سے دیا اور ایسی مخلوط حکومت بنائی جو یہاں کے عوام کے لئے بہتر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں آپ کے مسائل کو اپنی شاعری کے ذریعے اٹھاتا تھا، اس وقت میں نے راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی، اور میں نے کانگریس پارٹی جوائن کی، کیوں کہ میں اچھی طرح سے جانتا تھا کہ صرف کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی ہی بی جے پی کی فسطائی طاقتوں کے خلاف آواز بلند کر کے ملک و ملک کے عوام کو بچا سکتے ہیں،

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی حکومت ملک کو نفرت کے راستے پر لے جانا چاہتی ہے، ہندو مسلم کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، تاریخی مقامات کے نام تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ لیکن میں ان فسطائی طاقتوں سے معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ وہ نام بدل کر کسی بھی قوم کا مستقبل بدل سکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے دور حکومت میں اقلیتی برادری کے لوگوں کو اہم عہدوں پر بٹھایا اور اقلیتی برادری کے لوگوں کو صدر جمہوریہ، نائب صدر اور کابینہ کا وزیر بنایا۔

عمران پرتاپ گڑھی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اقلیتی محاذ کو ایک مشق کے طور جو اقلیتی حقوق کنونشن کی شکل میں شروع کیا گیا ہے، وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میں کانگریس میں شامل ہوا، اور مجھے شعبہ اقلیت کا قومی چیئرمین بنایا گیا، تو میں راہل گاندھی سے ملا تھا، اور میں نے اقلیتوں سے متعلق کچھ چیزیں ان کے سامنے رکھی، جس میں راجستھان میں 6500 مدرسوں کے اساتذہ کو ریگولر کرنے کے بارے میں، جھارکھنڈ میں اردو اکیڈمی اور مدرسہ بورڈ کے قیام کی بات کی۔ عمران پرتاپ گڑھی نے ان مسائلوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسی وقت راہل گاندھی جی نے اس کو نوٹ بنا کر ریاستی حکومتوں کو بھیجا تھا، لیکن آج کی بی جے پی حکومت ملک میں کسانوں کو کچل کچل کر مار رہی ہے، کسانوں کے خلاف تین ایسے قوانین نافذ کر دئے ہیں، جن کا براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی کے دوستوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔

عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ جیسا کہ جھارکھنڈ حکومت کے موجودہ وزیر جھارکھنڈ میں ماب لنچنگ کے خلاف سخت قانون چاہتے ہیں، تو میں بھی یہاں کے وزیر اعلیٰ سے جھار کھنڈ میں موب لنچنگ کے خلاف سخت ترین قانون بنانے کی اپیل کرؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سیاست میں حصہ لیں، صرف حکومتیں بدلنے سے کام نہیں چلے گا، حکومت بننے کے بعد بھی وقتاً فوقتاً کئی مسائل سامنے آتے رہتے ہیں، اس کا حل کرنا بھی ہمارا کام ہے۔ اس موقع پر جھارکھنڈ حکومت میں موجودہ کابینہ وزیر عالمگیر عالم، وزیر خزانہ ڈاکٹر رمیشور اورم، سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے، کانگریس کے ریاستی صدر راجیش ٹھاکر، ایم ایل اے امبا پرساد، ایم ایل اے راجیش پردھان، ایم ایل اے بندھو ترکی، اقلیتی محکمہ کے قومی کوآرڈینیٹر احمد خان، شمیم احمد، سلمان پرتاپ گڑھی فرحان اعظمی، لیاقت علی موجود تھے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کلین اپ مارشل اور سوچھ ممبئی مہم کا خاتمہ، شہریوں سے جرمانہ وصولی پر بھی پابندی، بی ایم سی ہیلپ لائن نمبر جاری

Published

on

ممبئی : ممبئی بی ایم سی نے کلین اپ مارشل پالیسی کو ختم کر دیا ہے جس کے بعد اب کلین اپ مارشل کا شہر کی سڑکوں سے صفایا ہو گیا۔ میونسپل کارپوریشن نے کلین اپ مارشل پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے اور سوچھ ممبئی مشن کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے معرفت اب کوئی بھی کلین اپ مارشل جرمانہ یا دیگر تعزیری کارروائی کے لئے شہریوں کو مجبور نہیں کرسکتا۔ کلین اپ مارشل کے خلاف شکایت کے بعد ممبئی بی ایم سی نے فیصلہ کیا ہے آج سے کلین اپ مارشل کی سروس کو بند اور موخر کردیا گیا ہے۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ محکمہ کچرا اور صاف صفائی کے تحت ممبئی میں عوامی صفائی کی نگرانی اور ’سوچھ ممبئی مشن‘ کو 4 اپریل 2025 سے بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر اس کے باوجود ان پرُکوئی جرمانہ عائد کیا گیا ہے, تو وہ اس کی شکایت کرسکتے ہیں۔ کلین اپ مارشل کی شکایت ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ڈویژنل کنٹرول روم سے 022-23855128 اور 022-23877691 (ایکسٹینشن نمبر 549/500) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Continue Reading

سیاست

بجٹ اجلاس کے دوران وقف ترمیمی بل 2024 سمیت 16 بل منظور ہوئے، اکیلے 24 گھنٹے بحث، کل 26 اجلاس ہوئے، 173 ممبران نے شرکت کی۔

Published

on

Parliament

نئی دہلی : 31 جنوری کو شروع ہونے والا بجٹ اجلاس جمعہ کو وقف ترمیمی بل 2024 کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوران وقف (ترمیمی) بل سمیت کل 16 بل منظور کئے گئے۔ اپوزیشن ارکان کے ہنگامے اور نعرے بازی کے درمیان، برلا نے کہا کہ سیشن میں 26 نشستیں ہوئیں اور مجموعی پیداوار 118 فیصد رہی۔ صدر دروپدی مرمو کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں 173 ارکان نے حصہ لیا۔ برلا نے کہا کہ ایوان میں مرکزی بجٹ پر بحث میں 169 ارکان نے حصہ لیا، جب کہ 10 سرکاری بلوں کو دوبارہ پیش کیا گیا اور وقف (ترمیمی) بل 2024 سمیت کل 16 بل منظور کیے گئے۔ قبل ازیں، جمعہ کو جب لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی تو بی جے پی کے ارکان نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی سے اپنے ایک تبصرہ پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ اسی دوران حزب اختلاف کے ارکان نے امریکہ کے باہمی ٹیرف پر ایوان میں ہنگامہ کیا۔

تاہم ایوان میں ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا اسپیکر نے وقفہ سوالات شروع کیا۔ بی جے پی کے ارکان کا ہنگامہ اس وقت بھی جاری رہا جب خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اناپورنا دیوی اپنی وزارت سے متعلق ایک ضمنی سوال کا جواب دینے کے لیے کھڑی ہوئیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے سونیا گاندھی کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے۔ وہ جب چاہتی ہے، پارلیمنٹ پر حملہ کرتی ہے، صدر اور نائب صدر پر حملہ کرتی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر فی الحال راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی (سی پی پی) کی سربراہ سونیا گاندھی نے جمعرات کو حکومت پر وقف (ترمیمی) بل کو من مانی طور پر منظور کرنے کا الزام لگایا اور دعوی کیا کہ یہ بل آئین پر ایک کھلا حملہ ہے۔ نیز، یہ سماج کو مستقل پولرائزیشن کی حالت میں رکھنے کے لیے بی جے پی کی منصوبہ بند حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔

اس دوران اپوزیشن اراکین نے ‘وزیراعظم جواب دو’ اور ‘وزیراعظم ایوان میں آئیں’ کے نعرے لگائے۔ جب نعرے بازی نہیں رکی تو برلا نے تقریباً 11.05 بجے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔ بجٹ اجلاس کے آخری دن جب ایک مختصر التوا کے بعد دوپہر 12 بجے لوک سبھا کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ایوان میں سونیا گاندھی کے تبصرہ کا حوالہ دیا۔ اس پر برلا نے کہا کہ کسی سینئر رکن کے لیے لوک سبھا کی کارروائی پر سوال اٹھانا مناسب نہیں ہے۔ برلا نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ ایوان کی کارروائی پر ایک سینئر رکن نے سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمانی جمہوریت کے وقار کے مطابق نہیں ہے۔ اس دوران کانگریس ارکان نے بھی اپنے خیالات پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان میں ہنگامہ کیا۔ چند منٹ بعد برلا نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ حکومت نے بجٹ سیشن کے دوران مختلف وزارتوں کے لیے گرانٹ کے مطالبات کے ساتھ مالیاتی بل کو لوک سبھا کی منظوری کے ساتھ بجٹ کا عمل مکمل کیا۔ صدر راج کے تحت منی پور کے بجٹ کو بھی ایوان نے منظور کرلیا۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی فوج کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، آئی ڈی ایف کے حملے میں 50 فلسطینی ہلاک، نیتن یاہو نے بتایا موراگ راہداری منصوبے کے بارے میں

Published

on

Netanyahu-orders-army

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ اسرائیل غزہ میں ایک طویل اور وسیع مہم کی تیاری کر رہا ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج دو متوازی کارروائیاں شروع کرنے جا رہی ہے۔ ایک شمالی غزہ میں اور دوسرا وسطی غزہ میں۔ اس تازہ ترین مہم کا مقصد پورے غزہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنا ہے۔ ایک ایسا علاقہ جہاں حماس کا اثر کم ہے۔ دوسرا علاقہ وہ ہے جہاں حماس کے دہشت گردوں کا اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے۔ اس کے ذریعے اسرائیلی فوج غزہ پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے جا رہی ہے۔

دریں اثناء اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کے روز کہا کہ اسرائیل غزہ میں ایک نیا سکیورٹی کوریڈور قائم کر رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے اسے موراگ کوریڈور کا نام دیا۔ راہداری کا نام رفح اور خان یونس کے درمیان واقع یہودی بستی کے نام پر رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ کوریڈور دونوں جنوبی شہروں کے درمیان تعمیر کیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں “بڑے علاقوں” پر قبضہ کرنے کے مقصد سے اپنے فوجی آپریشن کو بڑھا رہا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کو کچلنے کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے بعد غزہ کی پٹی پر کھلے لیکن غیر متعینہ سیکیورٹی کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

اسرائیل غزہ کی پٹی میں ‘بڑے علاقوں’ پر قبضہ کرنے کے لیے اپنی فوجی کارروائیوں کو بڑھا رہا ہے۔ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ دریں اثنا، غزہ کی پٹی میں حکام نے بتایا کہ منگل کی رات اور بدھ کی صبح سویرے اسرائیلی فضائی حملوں میں تقریباً ایک درجن بچوں سمیت کم از کم 50 فلسطینی مارے گئے۔ کاٹز نے بدھ کے روز ایک تحریری بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں اپنے فوجی آپریشن کو “عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں کے بنیادی ڈھانچے کو کچلنے” اور “فلسطینی سرزمین کے بڑے حصوں کو ضم کرنے اور انہیں اسرائیل کے سیکیورٹی علاقوں سے جوڑنے کے لیے بڑھا رہا ہے۔”

اسرائیلی حکومت نے فلسطینی علاقوں کے ساتھ سرحد پر اپنی حفاظتی باڑ کے پار غزہ میں ایک “بفر زون” کو طویل عرصے سے برقرار رکھا ہوا ہے اور 2023 میں حماس کے ساتھ جنگ ​​شروع ہونے کے بعد سے اس میں وسیع پیمانے پر توسیع کی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ بفر زون اس کی سلامتی کے لیے ضروری ہے، جب کہ فلسطینی اسے زمینی الحاق کی مشق کے طور پر دیکھتے ہیں جس سے چھوٹے خطے کو مزید سکڑنا پڑے گا۔ غزہ کی پٹی کی آبادی تقریباً 20 لاکھ ہے۔ کاٹز نے بیان میں یہ واضح نہیں کیا کہ فوجی آپریشن میں توسیع کے دوران غزہ کے کن کن علاقوں پر قبضہ کیا جائے گا۔ ان کا یہ بیان اسرائیل کی جانب سے جنوبی شہر رفح اور اطراف کے علاقوں کو مکمل طور پر خالی کرنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔

وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کو کچلنے کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے بعد غزہ کی پٹی پر کھلے لیکن غیر متعینہ سیکورٹی کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ کاٹز نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں سے ‘حماس کو نکالنے اور تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے’ کا مطالبہ کیا۔ اس نے کہا، ‘جنگ ختم کرنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔’ اطلاعات کے مطابق حماس کے پاس اب بھی 59 اسرائیلی یرغمال ہیں جن میں سے 24 کے زندہ ہونے کا اندازہ ہے۔ شدت پسند گروپ نے جنگ بندی معاہدے اور دیگر معاہدوں کے تحت متعدد اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی رہا کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com