Connect with us
Friday,29-August-2025
تازہ خبریں

جرم

ممبرا میں شاطرلٹیروں نے قربانی کے نام پرسینکڑوں افراد کو ٹھگا، لاکھوں کی رقم لوٹ کرعارضی سلاٹرہاؤس اورجانورسمیت لٹیرے فرار

Published

on

Nazir-GoarFram

دھوکہ دہی اب اس قدر عام ہوگئی ہے کہ لٹیروں کی لوٹ مار سے قربانی جیسا مقدس اور دینی فریضہ بھی نہیں بچ سکا، باعث حیرت ہے کہ اس ٹھگی کے کاروبار میں مسلمان ملوث ہے. چونکہ قربانی ایک اہم دینی فریضہ ہے، اور صاحب استطاعت پر قربانی فرض ہے. لہذا 54، ٹینک اسٹریٹ، حاتم منزل، ممبئی کے ساکن نظیرالدین شیخ نے بھی امسال قربانی کرنے کا عزم کیا. چونکہ کورونا کی گائیڈ لائن کی پاسداری کرنا تھی. ایسے میں نظیرالدین کی نگاہ کوسہ ممبرا میں واقع بائے پاس کے قریب اشرفی سلاٹر ہاؤس، عالیہ بشری ویڈنگ ہال کے بڑے بڑے ہوڑڈنگس پر جا ٹکڑائی. اس ویڈنگ ہال کے داخلی دروازے پر ‘شہید راہ مدینہ مثنی میاں’ کے نام کی بھی ایک بڑی ہوڑڈنگ لگی ہوئی تھی.

چونکہ مثنی میاں کی شخصیت اہلیان ممبرا کے باعث تقدیس و تکریم ہے. لہذا نظیرالدین نے اس عارضی سلاٹر ہاؤس کے منتظمین سکندر (9820666232) اور موعظ (8879161787) سے ملاقات کی، اور 16 ہزار روپیہ میں ایک جانور کی خریدی کر کے اس کا ٹوکن نمبر 66 Z حاصل کیا. علاوہ ازیں گیٹ پاس کی فیس 500 روپئے اور قصائی کے 500 روپئے بھی ادا کر دیئے. اور عیدالاضحیٰ کے روز جانور کی قربانی دینا. نظیرالدین کے مطابق جب عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد وہ لوگ عالیہ بشری ویٹنگ ہال پہنچے تو ان کے ییروں تلے سے زمین کھسک گئی. کیونکہ وہاں نہ منتظمین تھے، نہ جانور اور ناہی وہ عارضی سلاٹر ہاؤس. تب ان لوگوں نے سکندر (9820666232) اور موعظ (8879161787) کو کال کرنا شروع کیآ، مگر ان شاطر لٹیروں نے ان کے فون ریسیو کرنے کی بھی زحمت گوارہ نہیں کی. نظیرالدین نے نہایت کرب ناک لہجے میں ممبئی پریس کو بتایا کہ ان لٹیروں کی ٹھگی کی وجہ سے ہم قربانی جیسے ایم دینی فریضے سے محروم رہ گئے. تھوڑے حواس درست ہوئے تو ہم نے دیکھا کہ ان ٹھگوں کا شکار ہماری طرح اور لوگ بھی تھے. نظیرالدین شیخ نے اپنی ٹھگی کی ایک تحریری شکایت ممبرا اسٹیشن میں دی ہے.

جرم

ممبئی ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر دھوکہ دہی خود ساختہ سی بی آئی افسر گرفتار

Published

on

cyber Attack

ممبئی سی بی آئی افسر بتا کر ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر شکایت کنندہ سے ایک کروڑ روپے بینک اکاؤنٹ میں وصول کرنے والا خود ساختہ سی بی آئی افسر جس نے شکایت کنندہ کو فون کر کے دلی سے ڈی سی پی سنجے اڑورہ سی بی آئی افسر اور ہائیکورٹ کا حکم وہاٹس اپ پر ارسال کر کے ایک جرم میں اس کے شریک ہونے اور ڈیجیٹل اریسٹ کی آڑ میں ایک کروڑ ٢٦ لاکھ سے زائد بینک اکاؤنٹس میں طلب کئے اور اس کے بعد شکایت کنندہ نے پولس نے دھوکہ دہی اور سائبر فرا ڈ کا کیس درج کیا, جس کے بعد ممبئی سائبر سیل نے اس معاملہ میں تفتیش شروع کر دی اور ۳۶ گھنٹے میں بینک سے خط وکتابت کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت کی اور پھر روہیت سنجے سونار ۳۳ سالہ بینک ہولڈر کو گرفتار کیا. اسی کے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی ہوئی تھی, ملزم ضلع جلگاؤں کا ساکن ہے اس کا ساتھی دوسرا اکاؤنٹ ہولڈر ہتیش ہیمنت پاٹل ۳۱ سالہ جلگاؤں کو بھی پولس نے گرفتار کیا ہے. یہ اکاؤنٹ ہولڈر کی تفصیل بیرون ملک میں فراہم کیا کرتا تھا. اس ملزمین کے قبضے سے تین موبائل فون بھی پولس نے ضبط کئے ہیں. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں سائبر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. سائبر پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر اگر کوئی خوفزدہ کرتا ہے تو اس کے دام میں نہ آئے کیونکہ ڈیجیٹل اریسٹ کوئی چیز نہیں ہے۔ پولس کبھی بھی آن لائن اریسٹ نہیں کرتی ہے اور نہ ہی آن لائن تفتیش کی جاتی ہے, ایسے میں شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل پولس نے کی ہے۔

Continue Reading

جرم

‘پاپا نے ممی کو جلا کر مار ڈالا’، پہلے بیوی کو قتل کیا پھر خود کشی کی کہانی گھڑ لی، 7 سالہ بیٹی نے راز فاش کر دیا

Published

on

child

ممبئی / تھانے : نئی ممبئی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو جلا کر ہلاک کر دیا۔ اسے شک تھا کہ اس کی بیوی کے کسی اور کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ اس نے اس واقعہ کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی سات سالہ بیٹی نے سارا واقعہ دیکھا اور پولیس کو بتایا کہ اس کے والد نے اس کی ماں کو جلا کر قتل کیا ہے۔ یہ واقعہ 25 اگست کو اُران علاقے کے پاگوٹیگاؤں میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق راجکمار رام شرومنی ساہو نامی 35 سالہ شخص کو اپنی 32 سالہ بیوی جاگرانی سے ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔ اسی شک کی وجہ سے اس نے یہ بھیانک قدم اٹھایا۔ اوران تھانے کے سینئر انسپکٹر حنیف ملانی نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی کو بری طرح جھلسا ہوا پایا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی نے خود کو کمرے میں بند کر لیا اور خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے ابتدائی طور پر حادثاتی موت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

تفتیش کے دوران پولیس کو ملزم کے بیان میں کچھ تضادات پائے گئے۔ سینئر انسپکٹر حنیف ملانی نے کہا کہ لیکن ہماری تفتیش میں ان کی کہانی میں تضاد پایا گیا۔ اس کے بعد پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ اور جوڑے کی سات سالہ بیٹی کے بیان کو غور سے دیکھا۔ اس سے معلوم ہوا کہ معاملہ کچھ اور ہے۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی بیوی نے خود کو کمرے میں بند کر کے خودکشی کی۔ لیکن لڑکی نے پولیس کو سچ بتا دیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد نے اس کی ماں کو جلا کر قتل کیا۔

پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اسکین کر لی۔ اس میں ملزم کو واردات کے بعد رات گئے گھر سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ افسر نے کہا کہ یہ ایک اہم ثبوت ہے جو اس شخص کے اس دعوے کی تردید کرتا ہے کہ وہ واقعے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا۔ میڈیکل رپورٹ، فرانزک شواہد اور عینی شاہد (لڑکی) کے بیان کی بنیاد پر، پولیس نے 26 اگست کو انڈین جسٹس کوڈ کی دفعہ 103(1) (قتل) کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس افسر نے کہا کہ یہ واضح طور پر قتل کا معاملہ ہے۔ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ گھریلو تشدد کا ایک وحشیانہ فعل تھا۔ پولیس اب اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ملزم نے ایسا کیوں کیا اور کوئی اور ملوث ہے یا نہیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com