Connect with us
Thursday,10-April-2025
تازہ خبریں

سیاست

مودی کے خطاب میں کورونا جیسے تازہ اہم معاملات غائب: یچوری

Published

on

مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے وزیراعظم نریندر مودی کے قوم کے نام خطاب کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس خطاب میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متعلق تازہ اہم معاملات کے بارے میں کوئی بات نہیں کہی گئی اور 20لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی پیکج کے بارے میں بھی کوئی خلاصہ نہیں کیا گیا ہے۔
مسٹر یچوری نے مسٹر مودی کے منگل کی رات کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں کیا کہ ملک کے غریبوں کے لئے ان کے پاس کیا ٹھوس اسکیمیں ہیں جو روز سڑکوں پر پیدل جارہے ہیں۔
انہوں نے اپنے گھروں کی طرف واپس جانے والوں کو ٹرین سے مفت گھر پہنچانے کے بارے میں ایک لفظ نہیں بولا اور نہ ہی ان لوگوں کے راشن۔پانی کے بارے میں کوئی بات کہی، جو بھوکے ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

چمبور میں فائرنگ سے سنسنی بلڈر، ملزمین کی تلاش، فائرنگ کی سازش کس نے کی تھی تفتیش جاری

Published

on

gun-shoot

ممبئی ; ممبئی کے چمبور ڈائمنڈ گارڈن علاقہ میں گزشتہ شب 9 بجکر 50 منٹ پر تعمیراتی کمپنی کی مالک بلڈر صدرو خان پر فائرنگ سے سنسنی پھیل گئی، تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بلڈر پر قاتلانہ حملہ کیا، لیکن اس قاتلانہ حملہ میں صدرو کی جان بچ گئی اور انہیں قریب کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ یہ فائرنگ صدرو پر اس وقت کی گئی جب وہ سائن پنول ہائی وے سے گزر رہے تھے۔ صدرو پر ان نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کس کے اشارے پر کی اور کس نے فائرنگ کی, سازش رچی اس متعلق پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے, اور فائرنگ کے بعد کیس بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس ہر زاویے سے اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا صدرو کی کسی سے ذاتی دشمنی یا رنجش تھی یا نہیں, کس نے صدرو پر فائرنگ کی حملہ آوروں کا خاکہ بھی تیار کرِلیا گیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ بھی اس کی متوازی تفتیش کر رہی ہے، حملہ آوروں کی تلاش میں پولیس ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے, لیکن اب تک کسی بھی حملہ آور کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ ممبئی پولس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے شوٹ آؤٹ کے بعد راہ فرار اختیا ر کی ہے، جس جانب شوٹروں نے راہ فرار اختیار کی اس جانب ممبئی پولیس تفتیش کر رہی ہے، اس کے ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی معائنہ کر رہی ہے۔ ملزمین کی تلاش کے ساتھ پولیس نے مخبروں کو بھی اس کے متعلق خبر لانے میں سر گرم عمل کر دیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کریٹ سومیا کو دھمکی… یوسف انصاری کو 48 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا مطالبہ، لاؤڈ اسپیکر اور مسجدوں پر کارروائی کا الٹی میٹم

Published

on

Kirat-Soumya

ممبئی : ممبئی گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے زہر افشانی کی ہے۔ انہوں نے گوونڈی شیواجی نگر کی حدود میں غیر قانونی مساجد پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پر کارروائی کی پولس کو ہدایت دی ہے, اور کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو بی جے پی احتجاج کرے گی, اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کریٹ سومیا کو دھمکی دینے والے یوسف انصاری پر بھی کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ بی جے پی نے کیا ہے اور کہا ہے کہ یوسف انصاری کو پولس فوری طور پر گرفتار کرے۔ غیر قانونی مسجد کو کریٹ سومیا نے لینڈ جہاد قرار دیا اور کہا ہے کہ یوسف انصاری جیسے غنڈہ سے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں، بلکہ وہ اپنے احتجاج میں مزید شدت پیدا کریں گے۔ کریٹ سومیا نے گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی بنگلہ دیشی پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کریٹ سومیا کی اس شرانگیزی سے علاقہ میں ہلچل ہے۔ پولس نے کریٹ سومیا کے دورہ کے پس منظر پر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی وقف ایکٹ پر احتجاج پڑا مہنگا آصف شیخ کو نوٹس… پولس پر ہراسائی اور پریشان کرنے کا الزام، پولس کمشنر سے کارروائی کا مطالبہ

Published

on

Asif-Shaikh..-3

ممبئی : ممبئی میں 18 اپریل کو وقف ایکٹ کے خلاف احتجاج کی اجازت طلب کرنا آصف شیخ اور ان کے کنبہ پر مہنگا پڑا اور پولیس نے اب آصف شیخ اور ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے, جس کے خلاف اب آصف شیخ نے اس کی شکایت بھی کی ہے, اور پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ وہ ان پولیس والوں کیخلاف کارروائی کرے, جو ان کے گھر میں بلا اجازت داخل ہوئے تھے۔ تلک نگر پولیس اسٹیشن کی ہراسائی اور غنڈہ گردی کے خلاف آصف شیخ اور ان کی اہلیہ جاسمین شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے, جنہوں نے ان کے شوہر کے غیر موجودگی میں وقف ایکٹ کے تحت احتجاج نہ کرنے کیلئے ان کے گھر میں نوٹس چسپاں کرنے کے ساتھ انہیں ہراساں کیا ہے۔ جاسمین شیخ نے کہا ہے کہ میرے شوہر گھر پر موجود نہیں تھے ان کی عدم موجودگی میں پولیس نے ہمارے گھر پر نہ صرف یہ کہ ہمیں ہراساں کیا بلکہ اب پولیس ہمارے محلہ والوں کو بھی ہراساں اور پریشان کر رہی ہے کہ وہ ہمارا ساتھ نہ دے۔

آصف شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ اس متعلق کارروائی کی جائے بصورت دیگر وہ خودسوزی پر مجبور ہوں گے اور ممبئی پولیس کمشنر کے ہیڈکوارٹر پر خودسوزی کریں گے۔ آصف شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقامی پولیس اسٹیشن نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ کمشنر کے حکم پر ہی ان کے ساتھ اس طرح کا ناروا سلوک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کو ہراساں کر نے کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے بے پردہ ہماری گھر کی خواتین کا ویڈیو بھی لیا ہے، جو غیر قانونی ہے لیکن پولیس اہلکار اپنی ہٹ دھرمی پر ہے اور کہتے ہیں کہ انہیں ویڈیو لینے کی اجازت ہے۔ اس سلسلے میں جب ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وقف ایکٹ پر احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی اور آصف شیخ اور دیگر کو نوٹس دیدی گئی ہے، لیکن علاقہ کے دیگر لوگوں کو ہراساں کئے جانے کے الزام کی ڈی سی پی نے تردید کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com