Connect with us
Friday,21-November-2025

(جنرل (عام

مالیگاوں میں پاسبان آئین ہند کمیٹی و علمائے اہلسنّت کی آوازپر سروں کا سمندر امڈ پڑا

Published

on

(وفا ناہید)
ہم اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں اس لیے ملک کی حفاظت کے لیے نکل پڑے ہیں . اس ملک میں کالا قانون نہیں چلے گا- دہشت گرد تعلیم گاہوں پر حملہ کرتا ہے- ملک کی ترقی امن کے ساتھ ہوتی ہے؛ حکومت کالے قانون کے ذریعے ملک کا امن برباد کرنا بند کرے-اس طرح کا اظہار امام احمد رضا عیدگاہ پر 19 ؍جنوری کی صبح 11؍بجے منعقدہ دعائیہ مجلس میں مفتی نورالحسن مصباحی نے فرمایا . موصوف نے کہا کہ ملک کے دستور سے جو لوگ کھلواڑ کر رہے ہیں وہ ملک کے وفادار نہیں. یہاں عید گاہ میں عامۃ المسلمین کا اژدہام امڈ پڑا۔ پاسبانِ آئین ہند کمیٹی کے علماء و ائمہ کے اس CAA، NRC،NPRمخالف پُر امن احتجاج سے خطاب میں حافظ ساجد حسین اشرفی نے کہا کہ کامیابی تمہارے لیے ہے لیکن شرط یہ ہے کہ تم مومن بن جاؤ . کامیابی مادیت سے نہیں روحانیت سے ملتی ہے . مسلمان اپنے رب کی رحمت پر بھروسہ کرتا ہے . ہم دستوری حقوق کے لیے اکٹھا ہوئے ہیں . پاسبانِ آئین ہند کمیٹی کی ہر تحریک کا حصہ بنیں . مفتی محمد نعیم رضا مصباحی نے یہاں گودی میڈیا کو آڑے ہاتھ لیا اور کہا کہ شاہین باغ و جامعہ ملیہ و جے این یو کے پر امن احتجاج کو نظر انداز کر کے منفی پروپیگنڈہ میڈیا کر رہا ہے جو مذموم کوشش ہے . ہمارے اجداد نے اس ملک کو آزادی دلائی . ہم اس ملک میں عہد غلامی نہیں آنے دیں گے . مولانا احمد رضا ازہری نے کالے قانون کی واپسی تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا . موصوف نے میمورنڈم کے نکات پیش کر کے شرکاء کی تائید لی . جس میں یہ ڈیمانڈ کی گئی کہ سی اے اے ملک کے سیکولر دستور کے مغائر ہے؛ اس میں منافرت کا پہلو ہے، اسے فوری واپس لیا جائے . این آر سی بھارتی عوام کی توہین ہے کہ انہیں بھارتی ہونے کا ثبوت دینا پڑے؛ اس لیے این آر سی کو Reject کیا جائے . ملک کی ترقی کاانحصار تعلیم پر ہے؛ تعلیمی مراکز یونیورسٹیوں میں جو تشدد کیا گیا ہے؛ اس سے پورے دیس کی بدنامی ہوئی ہے . ایسے تمام تشدد کے چہروں پر کارروائی کی جائے اور یونیورسٹیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے . این پی آر جو مردم شماری کا مرحلہ ہے اس میں این آر سی کے نکات کا اضافہ جمہوریت سے کھلواڑ ہے جسے ہم تمام بھارتی مسترد کرتے ہیں . تمام مطالبات منظور کیے جائیں اور ملک میں نفرتوں کا خاتمہ کرکے ملک کی ترقی کی راہ ہموار کی جائے . یہاں مولانا محمد اشفاق امجدی نے کہا کہ حکومت ملک کی تعمیر و ترقی میں ناکام ہو چکی ہے اس لیے ایسے عناوین اُٹھا رہی ہے . مسلم یوا منچ کے صدر عبدالقادر جو شاہین باغ سے تشریف لائے، کہا کہ مالیگاؤں کے لوگ زندہ دل ہیں جو پر امن احتجاج کر رہے ہیں . مزید کہا کہ وہ لوگ انگریز کے غلام ہیں جو ملک کے آئین کے خلاف سی اے اے جیسے قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں . مفتی عرفان مصباحی نے عندیہ دیا کہ منافرت والی سوچ برداشت نہیں کی جائے گی . یہاں رقت انگیز دعا مولانا احمد رضا ازہری نے فرمائی . علاوہ ازیں قبل ذکر و استغفار کا اہتمام ہوا . انفرادی طور پر شرکاء نے نمازِ حاجت بھی ادا کی . سو سے زائد رضا کار عیدگاہ میں خدمت انجام دے رہے تھے . پاسبانِ آئین ہند کمیٹی کی جانب سے اس کامیاب دعائیہ مجلس میں سینکڑوں اداروں کے ذمہ داران، علماء حفاظ، ائمہ مساجدِ اہلسنّت اور سرکردہ افراد موجود تھے . جب کہ ترنگے کے ساتھ سینکڑوں کارواں اور ہزاروں عامۃ المسلمین پر امن طریقے سے عیدگاہ پہنچ کر دعا میں شریک ہوئے . نمایاں شرکاء میں حافظ آمین اشرفی،حاجی رفیق عطاری،حافظ عمر فاروق ، حافظ ابراہیم، حافظ مبارک، حافظ جعفر القادری، حافظ آصف اشرفی، حافظ شہزاد، حافظ محمد رفیق،حافظ مسیب، حافظ محمد شاہد، حافظ فہیم، حافظ احسان رضا، مولانا سلمان،حافظ مزمّل،حافظ حفیظ اللہ برکاتی، حافظ رمضان،حافظ صدّام اشرفی،حافظ توصیف اشرفی،مولانا عبداللہ رضوی،ڈاکٹر رئیس رضوی،قاری زین العابدین، مشیر سر، عزیزالرحمٰن سر، غلام مصطفیٰ رضوی، شبیر حسین رضوی، سہیل تابانی، عمران تابانی، عقیل رضوی، جاوید انور، قاری ہارون، مدثر رضوی، اور شاہین باغ دہلی سے عبدالقادر ومحمدالماس صاحبان موجود تھے .

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ڈکیتی کا مفرور ملزم ۲۰ سال بعد تھانہ سے گرفتار

Published

on

ممبئی : پولس نے ۲۰ سال بعد ڈکیتی کے الزام میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ممبئی کے رفیع احمد قدوائی مارگ آر اے پولس کی حدود میں ملزم جاوید یوسف شیخ ۴۷ سالہ کے خلاف ۲۰۰۵ میں ڈاکہ زنی کا کیس درج کیا گیا تھا اس دوران پولس نے اسے گرفتار بھی کیا تھا اور وہ ضمانت پر رہا تھا اور عدالتی کارروائی میں حاضری نہیں دیتا تھا جس کے بعد اس کےخلاف سیشن کورٹ نے وارنٹ جاری کیا اور اسے مفرور ملزم قرار دیا گیا اس کے خلاف وارنٹ جاری ہونے کے بعد مفرور ملزمین کی تلاشی کے دوران پولس نے اسے گرفتار کر لیا اس سے متعلق زون ۴ اور پولس کو اطلاع ملی تھی کہ وہ تھانہ میں کرایہ کے مکان مقیم ہے پولس نے تھانہ سے اسے گرفتار کر کے عدالت کے حکم کی تعمیل کی اس کے خلاف عدالت نے پہلے بھی غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے تھے اور اب پولیس نے اسے مفرور قرار دیئے جانے کے عدالتی حکم کے بعد کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی زون چار راگسودھا آر نے انجام دی ہے ۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی : بائیکلا اسٹیشن کے قریب پُل کے نیچے رکھے سکریپ آئٹمز میں آگ لگ گئی۔

Published

on

ممبئی : بائیکلہ ریلوے اسٹیشن کے باہر پل کے نیچے رکھے سکریپ میٹریل میں جمعہ کی صبح آگ لگ گئی، جس سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھ رہے تھے جو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں قید ہوئے تھے۔ ایک چلتی کار سے ریکارڈ کی گئی اور ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دھواں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر روڈ کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور موٹرسائیکلوں کے لیے مختصر طور پر مرئیت کو کم کرتا ہے۔ آگ کی اطلاع صبح 10.02 بجے بائیکلہ پولس اسٹیشن کے بالکل سامنے پل کے نیچے رکھے سکریپ مواد میں لگی۔ ممبئی فائر بریگیڈ (ایم ایف بی) نے فوری طور پر فائر انجنوں کو موقع پر تعینات کیا اور ہنگامی کال کے صرف 12 منٹ بعد صبح 10.14 بجے تک آگ پر قابو پالیا گیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹریفک کی نقل و حرکت، جو بہتے دھوئیں کی وجہ سے سست پڑ گئی تھی، آگ بجھانے کی کارروائیوں کے بعد جلد ہی معمول پر آگئی۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی بھی زیر تفتیش ہے، اور شہری حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا نامناسب اسٹوریج یا حادثاتی طور پر آگ لگنے سے آگ لگی۔ اس ویڈیو نے اسکریپ کے ڈھیروں اور فضلے کے مواد سے پیدا ہونے والے بار بار آنے والے خطرے کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے جو اکثر پلوں کے نیچے اور بڑی سڑکوں کے ساتھ چھوڑ دیا جاتا ہے۔ آج کا واقعہ اس ہفتے کے شروع میں کرلا ویسٹ میں ایک اور آگ کی لپیٹ میں آیا ہے، جہاں 19 نومبر کو ایک جے سی بی مشین سے کھدائی کے کام کے دوران ایک خراب گیس پائپ لائن پھٹ گئی۔ اچانک لیک ہونے کے نتیجے میں ایل آئی جی کالونی میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کو موقع پر پہنچایا گیا، اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن آگ نے مکینوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

Continue Reading

(جنرل (عام

مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ کے علاقے تمہنی گھاٹ میں تھار کار کا خوفناک حادثہ… 500 فٹ گہری کھائی میں تھار گر گئی، حادثے میں چھ افراد ہلاک۔

Published

on

Accident

رائے گڑھ : مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کے تمہنی گھاٹ علاقے میں تھار کی ایک کار سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ منگل کو پونے-مانگاؤں روڈ پر پیش آیا اور تیز موڑ پر ڈرائیور کا کنٹرول کھو جانے کے بعد تھر کار 500 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ اس واقعہ سے ضلع میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور پولیس کو لاشوں کی تلاش کے لیے ڈرون کی مدد لینا پڑ رہی ہے۔ اگرچہ حادثے کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے, لیکن ابتدائی طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کے کنٹرول کھونے کے باعث پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق کونکن کا سفر کرنے والے سیاحوں سے رابطہ نہیں ہو سکا، اس لیے ان کے رشتہ دار بدھ کو پولیس اسٹیشن گئے۔ اس کے بعد سے پولیس تھار کار کی تلاش میں ہے۔ تاہم، گھاٹوں پر تلاش مشکل تھی۔ اس لیے پولیس نے ڈرون کا سہارا لیا۔ آخر کار آج صبح کچلا ہوا تھار اور چار افراد کی لاشیں وادی تمہنی گھاٹ سے مل گئیں۔ مزید دو افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

تمہنی گھاٹ کے موڑ پر ڈرائیور نے تھار کار پر کنٹرول کھو دیا جس کے باعث وہ گہری کھائی میں جاگری۔ اس خوفناک حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ جائے وقوعہ پر موجود افراد خطرناک ڈھلوان، گہری کھائی اور تباہ شدہ گاڑی کی باقیات دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ پولیس لاشوں کی تلاش کے لیے ڈرون کا استعمال کر رہی ہے۔ حادثہ بہت شدید ہے، اور کھائی گہری اور چٹانوں سے بھری ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کے لیے لاشوں کو نکالنا مشکل ہے۔

پولیس انسپکٹر نورتی بوراڈے نے کہا کہ حادثے کی صحیح وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔ ابتدائی طور پر، ہو سکتا ہے کہ ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا ہو اور اس کی وجہ سے وہ کھائی میں گر گئی۔ ڈرونز علاقے کو سکین کر رہے ہیں، اور چار لاشیں دیکھی گئی ہیں۔ ان کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں ریسکیو آپریشن کے لیے رسیوں، کرینوں اور دیگر آلات کا استعمال کر رہی ہیں۔ اس بات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے کہ آیا گاڑی میں دیگر افراد بھی تھے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com