Connect with us
Sunday,01-June-2025
تازہ خبریں

جرم

مہاراشٹر میں 714 پولیس اہلکار كورونا کی زد میں

Published

on

ملک میں مہاراشٹر کووڈ ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور یہاں روز بروز حالت خراب ہوتی جا رہی ہے وہیں کورونا وارئیرس پولیس اہلکاروں کے بڑی تعداد میں متاثر ہونے سے تشویش لاحق بڑھ گئی ہے۔
مہاراشٹر پولیس نے ہفتہ کو بتایا ریاست میں 714 پولیس اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں فی الحال 648 فعال معاملات ہیں۔ اکسٹھ (61) پولیس اہلکار صحت مند ہو چکے ہیں جبکہ پانچ کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں متاثرین میں 633 سپاہی اور 81 افسران شامل ہیں۔ محکمہ پولیس کے فعال معاملات میں 577 سپاہی اور 10 افسران ہیں۔ صحت مند ہونے والوں میں 51 سپاہی اور 10 افسر ہیں۔ہلاک ہونے والے تمام مرد اہلکار ہیں۔
مہاراشٹر میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ 194 حملے کے واقعات ہوئے ہیں اور 689 لوگ گرفتار بھی کئے گئے ہیں۔ ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں 77 قیدیوں اور 26 ملازمین کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔
ادھر ریاست میں جمعہ کو 1089 نئے کیس سامنے آئے اور کورونا متاثرین کی کل تعداد 19 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی معلومات میں 1089 نئے مریض سامنے آنے سے کل تعداد 19063 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 37 مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی کل تعداد 731 پر پہنچ گئی ہے۔
کمرشیل سٹی ممبئی کا بھی کورونا وائرس سے برا حال ہے۔ جمعہ کو اس انفیکشن کے 748 نئے کیس سامنے آئے اور 25 کی موت ہوئی ہے۔
برہمن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق 748 نئے کیسز سامنے آنے سے ممبئی شہر میں متاثرین کی کل تعداد 11 ہزار 967 ہوگئی ہے۔
اس دوران ممبئی میں 25 مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 463 ہوگئی۔ جمعرات کو بھی 25 لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ جمعہ کے روز ہلاک ہونے والوں میں 13 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں۔

جرم

پاکستانی جاسوس پی آئی او نے جنگی آبدوز کشتی کی تصویر ارسال کی تھی

Published

on

pandubi

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ نے جس 27 سالہ رویندر ورما نامی ایجینئر کو گرفتار کیا ہے۔ اس نے کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی, وہ فیس بک اور وہاٹس اپ پر پاکستانی ایجنٹ پاکستان انٹلیجنس آپریٹیو پی آئی او کے رابطہ میں تھا۔ بحریہ کی آبدوز سمیت اس کی کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی۔ ملزم تھانہ میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھا, سوشل میڈیا سے پہلے اس سے پاکستانی دو شیزہ نے دوستی کی اور پھر ہنی ٹریپ کے جال میں وہ پھنس گیا, عدالت نے ملزم کو 15 دنوں کے پولیس ریمانڈ پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کئی حساس تفصیلات بھی ملی ہے جو اس نے پاکستان کو دی ہے, وہ دو فیس بک اکاؤنٹ کے رابطے میں تھا۔ تھانہ کورٹ نے اسے 2 جون تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ آفیشیل سکریٹ ایکٹ کے معاملہ میں ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا, اس معاملہ میں ایک پاکستانی ایجنٹ اور ایک ہندوستانی شہری بھی ملوث ہے, جس کی تلاش جاری ہے۔ اے ٹی ایس اور مرکزی ایجنسیاں مشترکہ طور پر تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجستھان اور ہماچل پردیش میں بھی گرفتار ملزمین ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے ہیں۔ رویندر ورما کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ اس سے باز پرس کا عمل بھی جاری ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ یہ کتنے افراد کے رابطے میں تھا, اور اس نے اب تک کتنی معلومات شیئر کی ہے۔

Continue Reading

جرم

مالوانی میں جعلی ہندوستانی کرنسی چھاپنے والے دو ملزم گرفتار

Published

on

ممبئی : ملاوانی، ممبئی ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، زون 11 کی ملاوانی پولیس نے جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹ چھاپنے اور گردش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی سینئر پولیس انسپکٹر ڈاکٹر دیپک ہنگے کو ملنے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ 29 مئی 2025 کی رات تقریباً 10:30 بجے، پولیس نے گیٹ نمبر 8، مالوانی میں سائی بابا مندر کے قریب کرائے کے کمرے پر چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی کرائم ڈیٹیکشن یونٹ اور مالوانی پولیس اسٹیشن کے بیٹ مارشل کی ٹیم نے کی۔ چھاپے کے دوران، پولیس نے 500 روپے کے 1000 جعلی نوٹ برآمد کیے، جن کی مالیت 5,00,000 روپے ہے۔ اس کے ساتھ جعلی نوٹ چھاپنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات جیسے لیپ ٹاپ، پرنٹر، کٹر، سیاہی اور سادہ نوٹ پیپر بھی ضبط کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق اس مواد کی مدد سے تقریباً 23,30,000 روپے کی جعلی کرنسی تیار کی جا سکتی تھی۔

گرفتار ملزمان یہ ہیں :

  1. سمپت سماریہ انجن پلی (عمر 46 سال)، مقامی – ضلع گڈچرولی، مہاراشٹر۔
  2. حسیم الدین غفور شیخ (عمر 30 سال)، رہائشی – تحصیل گھنساونگی، ضلع جالنا، مہاراشٹر۔

دونوں ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 489اے، 489سی، 489ڈی، 34 اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور سینئر پولیس افسران کی رہنمائی اہم تھی۔ مالوانی پولیس اب اس جعلی کرنسی ریکیٹ کے دیگر ملزمان کی تلاش میں ہے اور کسی منظم جرائم کے نیٹ ورک سے اس کے روابط کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ایک گرفتار

Published

on

mumbai police

ممبئی : ممبئی پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کی پاداش میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ۳۵سالہ منجیت کمار گوتم جو کہ یوپی کا رہائشی ہے اس نے ہی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ کنٹرول روم میں دھمکی آمیز فون موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر لیا تھا, اور اسکی تفتیش شروع کر دی تھی۔ منجیت کمار گوتم کو گرفتار کرنے کے بعد اب پولیس نے اسے تفتیش شروع کردی ہے۔ ۱۰ دنوں کے درمیان پولیس کو یہ دوسرا دھمکی آمیز کال موصول ہوا ہے۔ پولیس کے لئے یہ دھمکی آمیز کالز درد سر بن گئے ہیں, ایسے میں پولیس نے اب یہ معلوم کرنا شروع کردیا ہے کہ منجیت نے یہ کال کیوں کی تھی, اس کے پس پشت مزید کوئی ملوث ہے یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com