Connect with us
Thursday,06-August-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

ڈھونگی بابا اشوک کھرات شنکر کا اوتار قرار, ایوان اسمبلی میں وزیر اعلی فڑنویس کا دعوی, تفصیلات پیش

Published

on

ممبئی : ڈھونگی بابا اشوک کھرات کیخلاف کل 11 ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں 6 معاملات جنسی زیادتی کے شامل ہیں اس میں کھرات خود کوخدائی اوتار قرار دے کر خواتین کے جنسی استحصال کیا کرتا تھا اور انہیں ڈرا دھمکا کر ان کا مستقبل تباہ کرنے کی بھی دھمکی دیا کرتا تھا اس معاملہ میں بھی ڈھونگی بابا نے متاثرہ خاتون کو دھمکی دی تھی اس کے ساتھ ہی اس نے خاتون کا حمل ساقط کروایا تھا اس کے ساتھ ہی اس نے خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کے دوران انہیں بتایا تھا کہ وہ خدائی اوتار یعنی شنکر کا اوتار ہے اور وہ ان کی شدھی کرتا ہے اس لئے وہ اپنی زبان بند رکھے اگر وہ اپنی زبان کھولتی ہے تو اس کے برے نتائج ہوں گے اس قسم کی تفصیلات ایوان اسمبلی میں وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ایوان میں پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اشوک کھرات کی جائیداد سے متعلق تفصیلات بھی جمع کر لی گئی ہے اس کے ساتھ متاثرہ خواتین سے بھی یہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلا خوف و خطر اس کے خلاف شکایت درج کروائیں یہ معاملہ ایس آئی ٹی کے سپرد کیا گیا ہے اس کی تفتیش میں کئی اہم خلاصے بھی ہوئے ہیں۔ فڑنویس نے یہ واضح کیا ہے کہ اس رابطہ کاروں سے بھی تفتیش ممکن ہے پولیس اور ایس آئی ٹی ٹیمیں اس کے موبائل فون ڈیجیٹل سمیت دیگر ٹیکنیکل دستاویزات کی بنیاد پر تفتیش کر رہی ہے اور یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ آیا اسے کس کی سر پرستی حاصل تھی اور کون کون لوگ اس میں ملوث تھے اس میں وزراء سے لے کر اعلی افسران کے ملوث ہونے سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا, اس لئے وزیر اعلی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ جو بھی رابطہ کار ہے ان سے باز پرس ہوگی اس لئے اب وزیر اعلی کے اس اعلان کے بعد اب ڈھونگی بابا کے رابطہ کاروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اس معاملہ میں ڈھونگی بابا کے معتقد روپالی چاکنکرسمیت کئی اہم وزیر اور دیگر سے بھی باز پرس کا امکان ہے ایس آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں کئی اہم پیش رفت کی ہے۔ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ اشوک کھرات کے پین ڈرائیو سے 58 ویڈیو اور فوٹو بھی برآمد ہوئی ہے اس سے متعلق بھی جانچ جاری ہے اس کے ساتھ ہی پین ڈرائیو سے لے کر موبائل فون اور اس کی پستول سمیت دیگر دستاویزات بھی ضبط کی گئی ہے۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان