ممبئی پریس خصوصی خبر
میں بھی آئی لو محمد کہتا ہوں… مجھ پر بھی مقدمہ کرو : ابو عاصم اعظمی
ممبئی : آئی لو محمد صلی اللہ علیہ وسلم مجھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار ہے” لکھنے پر کچھ مسلم نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ اس واقعے کے خلاف آج ممبئی میں سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں احتجاج کیا گیا، جس میں ” آئی لو محمد (میں محمد سے پیار کرتا ہوں) کے پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے اور "میں محمد سے محبت کرتا ہوں” کے نعرے لگائے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی ممبئی/مہاراشٹر کے ریاستی صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ میں محمد سے پیار کرتا ہوں، میں بھی کہتا ہوں، میرے خلاف بھی مقدمہ درج کرو۔ ابو عاصم اعظمی نے مزید کہا کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم اس زمین پر صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ رحمت للعالمین بن کر تشریف لائے. وہ ساری دنیا کے لیے ایک نعمت ہے، تمام مذاہب پر کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ تمام مذاہب میں سب سے زیادہ عقیدت رکھنے والے وہ تھے جو اللہ کے نبی سے محبت کرتے تھے۔ ہم جب تک زندہ ہیں اللہ کے نبی کے بارے میں کوئی منفی بات سننا برداشت نہیں کریں گے۔ چاہے ہمیں جیل میں ڈال دیا جائے یا مار دیا جائے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں اینٹی کرپشن بیورو کی بڑی کارروائی، کورٹ آفیسر 15 لاکھ رشوت لیتے گرفتار، میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ایجازالدین قاضی مفرور

ممبئی، (قمر انصاری)
ممبئی اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مجگاوں کی 14ویں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ کے ایک کورٹ آفیسر کو ₹15 لاکھ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، جبکہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ایجازالدین سلاالدین قاضی موقع سے فرار ہوگئے اور فی الحال مفرور ہیں۔
سرکاری پریس ریلیز کے مطابق، گرفتار ملزم کی شناخت ششی کانت رام چندر نائیک (عمر 40 سال) کے طور پر ہوئی ہے، جو 14ویں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ، مزگاؤں، ممبئی میں بطور کورٹ آفیسر تعینات تھے۔ مفرور ملزم ایجازالدین سلاالدین قاضی (عمر 55 سال)، میٹروپولیٹن مجسٹریٹ، 14ویں کورٹ، مجگاوں، ممبئی ہیں۔
تحقیقات کے مطابق، دونوں ملزمان نے ایک شکایت کنندہ وکیل سے ₹25 لاکھ رشوت کا مطالبہ کیا تھا تاکہ 2015 سے عدالت میں زیرِ سماعت ایک مقدمے میں رعایت دی جا سکے۔ بعد ازاں رقم کم کر کے ₹15 لاکھ پر طے ہوئی۔
شکایت کنندہ نے رشوت دینے سے انکار کرتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو ممبئی سے رجوع کیا اور تحریری شکایت درج کرائی۔
شکایت کی تصدیق کے بعد، اینٹی کرپشن بیورو نے 10 نومبر 2024 کو مجگاؤں کی 14ویں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ میں جال بچھایا۔ کارروائی کے دوران، کورٹ آفیسر ششی کانت نائیک کو ₹15 لاکھ رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ یہ رقم وہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ایجازالدین قاضی کی جانب سے وصول کر رہے تھے۔
رشوت کی رقم موقع پر ضبط کر لی گئی جبکہ میجسٹریٹ ایجازالدین قاضی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ان کی گرفتاری کے لیے تلاشی مہم جاری ہے۔
ملزمان کے خلاف انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1988 کی دفعات 7(اے) اور 12 (ترمیم شدہ 2018) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جو سرکاری اہلکار کی جانب سے رشوت طلب کرنے یا قبول کرنے پر لاگو ہوتی ہیں۔
یہ کارروائی نیمشا سونی (ایڈیشنل کمشنر آف پولیس، اے سی بی ممبئی) کی نگرانی میں انجام دی گئی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس شیلش ساونت اور پولیس انسپکٹر سنیل راجے نے کارروائی کی قیادت کی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
دی بیڈس آف بالی وود میں سمیر وانکھیڈے کو نشانہ بنایا گیا ، دلی ہائیکورٹ ہتک عزت مقدمہ متنازع سیریز سے قابل اعتراض مواد حذف کرنے کا حکم

ممبئی : ممبئی دلی ہائیکورٹ نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڈے ہتک عزت کیس میں ریڈ چلیزانٹرٹینمینٹ شاہ رخ خان، گوری خان اور متعلقین کی سخت سر زنش کی ہے اور کہا ہے کہ فنکارانہ آزادی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کسی شخص کی تضحیک کی جائے اس کے بعد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ متنازع نیٹ فلکس سیریز دی بیڈس آف بالی ووڈ سے سمیر وانکھیڈے سے متعلق متنازع عکس بندی حذف کی جائے۔ سمیر وانکھیڈے نے ہائیکورٹ میں عرضداشت داخل کر کے یہ التجا کی تھی کہ دی بیڈس آف بالی ووڈ میں ان کی کردار کشی کی گئی ہے اور انہیں ہدف بنانے کیلئے یہ سیریز تیار کی گئی ہے اس کا مقصد ہی سمیر وانکھیڈے کی ذلیل اور تضحیک ہے اس سیریز کے کچھ حصے ملاحظہ فرمانے کے بعد ہائیکورٹ نے فلم سے متنازع حصے حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔
سمیر وانکھیڈے کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ فلم میں جو کردار پیش کیا گیا ہے وہ سمیروانکھیڈے کا تقابل ہے اوروانکھیڈے کی شبیہ خراب کر نے کی نیت سے ہی یہ سیریز تیار کی گئی ہے دی بیڈس آف بالی ووڈ بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے اس سیریز سے مذکورہ بالا اور متنازع مناظر اور قابل اعتراض ڈائیلاگ کو حذف کیا جائے جس پر عدالت نے متنازع اور قابل اعتراض مواد و مشمولات حذف کر نے کا حکم جاری کیا ہے اس سے قبل سمیر وانکھیڈے کی عرضی پر سماعت کر تے ہوئے عدالت نے شاہ رخ خان کی ریڈ چلیز، نیٹ فلکس، میٹا، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوٹس ارسال کر کے جواب داخل کر نے کی ہدایت دی تھی جس پر ریڈ چلیزنے اس فلم اور سیریز کو ڈرامائی قرار دیتے ہوئے اس میں یہ واضح کیا تھا کہ اس کا حقائق سے کوئی سروکار نہیں ہے لیکن اس کے باوجود دلی ہائیکورٹ نے یہ دریافت کیا کہ آیا فلمی ڈراما کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کسی کی کردار کشی کی جائے اور یہ کہتے ہوئے شاہ رخ خان اور فلم کمپنی کی سرزنش کی ہے۔ سمیر وانکھیڈے نے اپنی دلیل کے معرفت یہ ثابت کر نے کی کوشش کی کہ فلم میں جو کردار پیش کیا گیا ہے وہ سمیر وانکھیڈے کی مشابہت رکھتا ہے اور انہیں کو ہدف بنانے کیلئے اس کردار کو منفی طریقے سے پیش کیا گیا ہے اور اس میں اس کردار کے معرفت سمیر وانکھیڈے کا مضحکہ اڑانے کی کوشش کی گئی ہے جس سے وانکھیڈے کی ذلیل ہوئی ہے جسے عدالت نے قبول کر لیا ہے اور قابل اعتراض اور متنازع مشمولات حذف کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے یہ سمیر وانکھیڈے کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے جبکہ شاہ رخ خان کو ایک زبردست جھٹکا لگا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
فلمی لیجنڈ دھرمیندر وینٹی لیٹر پر : ذرائع

ممبئی، 10 نومبر :
بالی ووڈ کے عظیم اداکار دھرمیندر، جن کی عمر 89 سال ہے، کو سانس لینے میں دشواری کے بعد ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم ان کی طبی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھرمیندر کو چند دن قبل سانس لینے میں تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا۔ ابتدائی جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ان کے تمام ضروری جسمانی اشارے (پیرامیٹرز) فی الحال معمول کے مطابق ہیں، لیکن ان کی عمر کے پیشِ نظر مکمل نگرانی جاری ہے۔
اداکار کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول اسپتال میں ان کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ دیگر قریبی رشتہ دار اور فلمی شخصیات بھی ان کی عیادت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔
دھرمیندر کی طبی خرابی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر پرستاروں اور فلمی برادری کے افراد نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔
دھرمیندر، جنہیں "ہی مین آف بالی ووڈ” کہا جاتا ہے، نے اپنے چھ دہائیوں پر محیط فلمی سفر میں بے شمار یادگار اور کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کی سادگی، محنت اور دلکش شخصیت نے انہیں ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رکھا ہے۔
فی الحال اسپتال یا خاندان کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کی طبیعت میں بہتری آئے گی۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
