Connect with us
Wednesday,29-April-2026

سیاست

مہاراشٹرحکومت آئندہ ہونے والے اسمبلی اجلاس میں مسلم ریزرویشن بل پیش کرے: حاجی مزمل علی خان

Published

on

(نامہ نگار )
انتخابی منشور میں ‘مسلم ریزرویشن’ سے متعلق کیے گئے وعدوں کا پاس ولحاظ رکھا جائے۔مہاراشٹرا اسمبلی کے 14 اور15 دسمبر2020 کو ممبئی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں مسلم ریزرویشن بل ( تحفظات بل براۓ مسلم) پیش کرکے مسلمانوں کو ریزرویشن دیا جائے، تاکہ مسلمانوں کی موجودہ اقتصادی ، تعلیمی اور دیگر مختلف شعبہ ہاۓ زندگی میں پسماندگی اور پچھڑے پن کو دور کیا جا سکے۔اس طرح کا مطالبہ سابق صدر کانگریس اقلیتی شعبہ بلڈانہ،مولانا آزاد وچار منچ کے ضلع صدر حاجی مزمل علی خان نےکیا۔
سچرکمیٹی، محمودالرحمٰن کمیٹی اور رنگناتھ مشرا کمیٹی کے پیش کردہ اعداد وشمار، تجزیوں اور سفارشات کا حوالہ دے کر حاجی مزمل علی خان نے ایک بیان میں کہا کہ مسلمانوں کی پسماندگی اور پچھڑے پن کے وضاحت کی اب مزید کوئی گنجائیش اور ضرورت باقی نہیں رہ گئی ہے، حتکہ مسلمانوں کے ریزرویشن کے تعلق سے ہائی کورٹ بھی یہ مشاہدہ کرچکا ہے کہ مختلف میدانوں میں مسلمانوں کی پسماندگی ایک حقیقت ہے، اور عدالت نے کہا ہے کہ، اگر حکومت چاہے تو مسلمانوں کو ریزرویشن دے سکتی ہے۔ اس لیے مہاراشٹرا کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت کو اس سلسلے میں سنجیدگی اور مثبت انداز فکر اپنا کر مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لیےٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
مہاراشٹرا میں ریزرویشن سے متعلق موجودہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے حاجی مزمل علی خان نے کہا کہ آج مہاراشٹرا میں صرف مراٹھا ریزرویشن کی بات کی جا رہی ہے، اور ہر جگہ صرف اور صرف مراٹھا ریزریوشن کا ذکر ہو رہا ہے، اور مسلمانوں کو ریزرویشن دیئے جانے کے مطالبے کو یکسر نظرانداز کر کے اسے ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ مراٹھا ریزرویشن کے خلاف نہیں ہیں، لیکن مسلمانوں کے ریزرویشن کے مسئلہ کو پس پشت ڈال دینے کے موجودہ حکومت کے طرز عمل سے متفکر و تشویش میں مبتلا ہیں۔
مہا وکاس اگھاڑی حکومت کی حلیف جماعتیں راشڑوادی کانگریس اور کانگریس پارٹی کی جانب سے انکے انتخابی منشوروں میں مسلمانوں کو ریزرویشن دیۓ جانےسے متعلق راۓدہندگان سے کیےگئے وعدوں کو یاد دلاتے ہوئے حاجی مزمل علی خان نے کہا کہ اب یہ جماعتیں ایوان اقتدار میں بیٹھی ہیں۔ اور اب انکا یہ اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنے وعدوں کا پاس و لحاظ کرے اور سیاسی بصیرت سے کام لیکر مسلمانوں کو زیرزویشن دیئے جانے کے لیے، مضبوط اور مستحکم بنیادوں پرکوئی لائحہ عمل تیار کریں اور اس پر عمل کرکے اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسلمانوں کو انکا حق مل جائے۔
مسلم نوجوانوں کی قابلیت اور صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے اپنے بیان میں یہ بھی وضاحت کی کہ، مسلم نوجوان آج مختلف مسابقتی امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، آج جو نتائیج سامنے آ رہے ہیں وہ گزشتہ کے مقابلے میں کافی بہتر ہیں۔ اگر ان مسلم نوجوانوں کو زیزرویشن کا فائدہ ملے تو وہ اور بھی بہتر طور پر ملک و ملت کی خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ میں زیرِالتواء ایک مقدمہ کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ، سپریم کورٹ میں ریزرویشن سے متعلق اس مقدمہ کے فیصلا ہونے تک، حکومت مسلمانوں کے تعلیمی ریزرویشن کے لیے قدم آگے بڑھاۓ اور آئیندہ ہونے والے اسمبلی اجلاس میں مسلمانوں کے ریزرویشن کا بل پیش کرکے اسے منظور کرکے مسلمانوں کو ان کا حق ادا کرے*

ممبئی پریس خصوصی خبر

کماٹی پورہ علاقے میں 70 غیر مجاز ہاکروں اور پرانے اسکریپ فروشوں کباڑی کے خلاف بے دخلی کی کارروائی

Published

on

2-Tank-Road

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘ای’ محکمہ نے کل (28 اپریل 2026) کماٹی پورہ علاقے میں مختلف مقامات سے تقریباً 70 غیر مجاز ہاکروں اور پرانے اسکریپ بیچنے والوں کے خلاف بے دخلی کی کارروائی کی۔ یہ کارروائی میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی کمشنر (زون-1) چندا جادھو، اسسٹنٹ کمشنر (ای ڈیپارٹمنٹ) شری آنند کنکال کی سربراہی میں اس کارروائی میں کماٹی پورہ گلی نمبر 1 سے 15، شکلاجی اسٹریٹ، شنکر پوپلا مارگ، سدھارتھ نگر، بپتی مارگ کے تقریباً 70 غیر مجاز ہاکر اور پرانے اسکریپ بیچنے والے شامل ہیں تجاوزات ہٹانے والی 05 گاڑیوں، 01 جے سی بی اور دیگر آلات کی مدد سے یہ واگزار کروایا گیا۔ اس آپریشن کے دوران میونسپل کارپوریشن کے 15 افسران اور ملازمین سمیت مناسب پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

عید الاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا دیویندر فڑنویس کو مکتوب ارسال

Published

on

Abu-Asim-Azmi

ممبئی : عید الاضحی سے قبل سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے ملاقات کر کے عید الاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کو ایک رسمی خط پیش کیا، جس میں ان سے ریاستی سطح کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک اہم اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے ایم ایل اے اعظمی نے انہیں بتایا کہ عید الاضحی 27 مئی 2026 کو منائی جائے گی۔ جیسے جیسے عید الاضحی قریب آرہی ہے, بروقت اور مضبوط انتظامی انتظامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ انتظامی حکام، مذہبی رہنماؤں اور مذہبی تنظیموں کو مدعو کر کے عید الاضحی سے متعلق مسائل کا ازالہ کرے اور اس میں مسلمانوں کو عید الاضحی کے دوران درپیش مسائل سننے کے بعد انتظامیہ کو اس ضمن میں ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کرے۔ یہ اجلاس وزیر اعلیٰ کی صدارت میں جلد منعقد کیا جائے تاکہ عید الاضحی میں مسلمانوں کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں مغربی مضافاتی علاقے میں صفائی کے کام کا سروے… سڑکوں کی صفائی کا کام مسلسل ضروری، ایڈیشنل میونسپل کمشنر کی ہدایت

Published

on

Clean

ممبئی کے عام شہریوں کو صفائی ستھرائی کا کام کرنا چاہئے تاکہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلنے کے بعد سڑکوں اور گلیوں کو صاف ستھرا پائیں صفائی کے حوالے سے بیداری کو فروغ دینا اور انتظامیہ کا موثر امیج بنانے کے لیے روزمرہ کے کاموں میں تسلسل ہونا چاہیے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے کہا کہ ممبئی میں عوامی سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کا کام قواعد کے مطابق اور وقت پر شروع کیا جانا چاہیے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے آج صبح ذاتی طور پر علاقے کا دورہ کیا اس معائنہ کے دورے میں پی ایسٹ سیکشن میں ملاڈ (مشرق) میں کرار نالہ، سپترشی نالہ، شیواجی چوک نالہ، پی ساؤتھ سیکشن میں ملاڈ (مغرب) میں پیرامل نالہ، اوشیوارا ندی، پی ویسٹ سیکشن میں ملاڈ (مغرب) میں رام چندر نالہ، پی ویسٹ سیکشن میں پونلا ہانس، ویسٹ نالہ، پونلا ہانس سیکشن کی صفائی کا کام شامل ہے اگرچہ مانسون شروع ہونے میں ابھی وقت باقی ہے, لیکن میونسپل کارپوریشن مانسون کے آغاز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نالوں کی صفائی کا کام ہر صورت 31 مئی 2026 تک مکمل کیا جائے۔ نیز نالیوں میں تیرتا ہوا کچرا اور کیچڑ فوری طور پر ہٹایا جائے۔ اس کام میں مقامی عوامی نمائندوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے انہیں وقتاً فوقتاً نالوں کی صفائی کے بارے میں آگاہ کیا جائے، ڈاکٹر شرما نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت دی۔

‘پی ایسٹ’ اور ‘پی ویسٹ’ ڈویژنل کمیٹی کے چیئرمین حیدر علی اسلم شیخ، مقامی کارپوریٹر تیجندر سنگھ ٹوانہ، مقامی کارپوریٹرسدھارتھ شرما، ڈپٹی کمشنر (زون 4) ڈاکٹر بھاگیہ سری کاپسے، اسسٹنٹ کمشنر (پی ایسٹ) روپالی سرملکر، اسسٹنٹ کمشنر (پی نارتھ) کندن والوی، اسسٹنٹ کمشنر (پی ساؤتھ) انیرودھا کلکرنی، اسسٹنٹ کمشنر (کے ویسٹ) شری اس موقع پر چکرپانی آلے سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان