ممبئی پریس خصوصی خبر
گوونڈی داعش پروپیگنڈہ کیس :آیان گرفتار… انجمن اسلام کالسیکر کالج بھی رڈار پر، دوسرا طالب علم داعش کے رابطہ میں کیسے آیا، تفتیش جاری
ممبئی: مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے گوونڈی لوٹس کالونی میں رہائش پذیر آیان شیخ 20 سالہ کالسیکر کالج کے طالب علم کو داعش آئی ایس آئی ایس کے پروپیگنڈہ کیس میں گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے جس کے بعد اب انجمن اسلام کا کالسیکر کالج ایک مرتبہ پھر ایجنسیوں کے رڈار پر آگیا ہے آیان شیخ یہاں کمپیوٹر سانئس انجیئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا اس سے قبل کالسیکر کالج کے ایک طالب علم کو داعش میں شمولیت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اب اسی کالج کا داعش کنکشن سامنے آیا ہے۔ اے ٹی ایس نے اب یہ معلوم کرنا شروع کر دیا ہے کہ آیان شیخ داعش کے کن مشتبہ اراکین کے رابطے میں تھا اور وہ سوشل میڈیا پر کون سے ویڈیو دیکھا کرتا تھا۔
سوشل میڈیا پر داعش پروپیگنڈے کے معاملے میں اے ٹی ایس نے اپنی تفتیش میں پیش رفت کی ہے اتنا ہی نہیں اے ٹی ایس اب کالج کے متعلقین سے بھی باز پرس کرے گی اس کے علاوہ اے ٹی ایس نے ملزم آیان شیخ کی والدہ کے موبائل کو بھی ضبط کیا ہے آیان شیخ 20 سالہ ایک غریب کنبہ سے تعلق رکھتا ہے داعش اکثر ایسے نوجوانوں کو اپنا ہدف بناتا ہے جو متوسط طبقہ یا غریب ہو یا پھر اس میں شدت پسندی کے اثرات ہو اس لئے اے ٹی ایس اور ایجنسیوں نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ داعش سمیت دیگر بنیاد پرست اور شدت پسند تنظیموں کے سوشل میڈیا چینل اور سر گرمیوں سے دور رہیں۔ خلافت کے نام پر داعش مسلم نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں گمراہی کی جانب لے جاتی ہے ایسے میں اے ٹی ایس نے سوشل میڈیا پر نگرانی رکھنی شروع کر دی ہے ابتدائی تفتیش میں اے ٹی ایس نے آیان کو پہلے باز پرس کیلئے طلب کیا تھا اس کے بعد ثبوتوں کی بنیاد پر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے آیان سے متعلق تمام الیکٹرانک گزٹ اور موبائل اور لیپ ٹاپ بھی فارنسک کیلئے بھیج دیا گیا ہے اس کے علاوہ اے ٹی ایس ہر پہلو پر جانچ کر رہی ہے کالسیکر کالج میں بھی اے ٹی ایس آیان کے استاد اور ان کے دوستوں سے بھی باز پرس کر سکتی ہے فی الوقت اے ٹی ایس نے اس معاملہ میں داعش کے پروپیگنڈے ویڈیو سے متعلق تفتیش کر نے کے ساتھ وہ تمام ویڈیو بھی جانچ کی جارہی ہے اے ٹی ایس نے اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں سے بھی انکار نہیں کیا ہے فی الوقت اے ٹی ایس نے ایسے مشتبہ افراد پر بھی نظر رکھنا شروع کردی ہے جو سوشل میڈیا پر بنیاد پرست ایجنڈے اور ویڈیو کو فروغ دیتے ہیں یا پھر بنیاد پرست عناصر کے رابطے میں ہے۔ اے ٹی ایس یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ اریب مجید کے بعد 2025 ء میں ایک دوسرا طالب علم جو اسی کالج سے تعلق رکھتا ہے وہ داعش کے پروپیگنڈے اور دام میں کیسے پھنس گیا اور اس کو کس نے بنیاد پرستانہ تربیت دی ہے اس متعلق تفتیش بھی جاری ہے۔ اے ٹی ایس نے اس کیس میں ملزم کی والدہ کا موبائل بھی ضبط کر کے ان سے بھی تفتیش کی ہے اس کے ساتھ ہی ان کے شناساؤں اور رشتہ داروں و دوست و احباب سے بھی تفتیش جاری ہے جبکہ کالج بھی اب رڈار پر آگیا ہے۔
جرم
ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست12 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
