Connect with us
Wednesday,10-December-2025

سیاست

کورونا کے سلسلے میں حکومت کی پالیسی واضح نہیں :کانگریس

Published

on

کانگریس نے ملک میں کورونا وائرس ‘کوویڈ 19’ کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت اندھیرے میں تیر چلا رہی ہے یا حقیقت چھپا رہی ہے، اسی لئے اس کے ترجمان متضاد بیانات دے رہے ہیں۔
کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے ہفتے کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس سے لڑنے کی پالیسی واضح نہیں ہے اور اس کی ٹاسک فورس کے ممبروں میں ہم آہنگی کا فقدان ہے۔ اس وبا پرکب تک قابو پایا جاسکتا ہے یا اس کا عروج کب ہوگا، اس بارے میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے تشکیل وزیر اعظم ٹاسک فورس کے ممبران ڈاکٹر وی کے پال، ڈاکٹر رندیپ گلیریا اور لو اگروال کے بیانات میں کوئی یکسانیت نہیں ہے۔

(Tech) ٹیک

سینسیکس، نفٹی ملا ہوا عالمی اشاروں کے درمیان گرین زون میں کھلا۔

Published

on

ممبئی، 10 دسمبر، ملے جلے عالمی اشارے اور یو ایس فیڈ کی شرح میں کٹوتی کے بارے میں سرمایہ کاروں کی امیدوں کے درمیان، ہندوستانی بینچ مارک انڈیکس بدھ کو دو دن کے مسلسل نقصانات کے بعد گرین زون میں کھل گئے۔ صبح 9.30 بجے تک، سینسیکس 231 پوائنٹس، یا 0.27 فیصد بڑھ کر 84،898 پر اور نفٹی 66 پوائنٹس، یا 0.26 فیصد بڑھ کر 25،906 پر پہنچ گیا۔ براڈ کیپ انڈیکس نے بینچ مارکس کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نفٹی مڈ کیپ 100 میں 0.47 فیصد اور نفٹی سمال کیپ 100 میں 0.50 فیصد اضافہ ہوا۔ این ایس ای پر تمام سیکٹرل انڈیکس سبز رنگ میں ٹریڈ کر رہے تھے، جس میں دھات، پاور اور رئیلٹی میں 0.5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ لیکویڈیٹی نے قدروں کو بلند رکھا ہے، جس سے وسیع تر مارکیٹوں میں فروخت کا جواز ہے۔ ایک بڑی تشویش امریکہ بھارت تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں ضرورت سے زیادہ تاخیر ہے۔ امریکہ میں چاول ڈمپ کرنے پر ہندوستان کے خلاف کارروائی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان تاجروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا سکتا ہے۔ تاجر بدھ (امریکی وقت) کو فیڈ کی شرح میں مسلسل تیسری کٹوتی کی توقع رکھتے ہیں اور اطلاعات کے مطابق، مرکزی بینک کے تازہ ترین ڈاٹ پلاٹ، اقتصادی تخمینوں اور چیئر جیروم پاول کے تبصروں پر توجہ مرکوز کریں گے۔

مارکیٹ کے بنیادی اصول ہندوستان کے حق میں بدل رہے ہیں، جبکہ اعلی ترقی اور کارپوریٹ آمدنی آنے والی سہ ماہیوں میں حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال فراہم کردہ مالی اور مالیاتی محرک نے نتائج دینا شروع کر دیے ہیں۔ امریکی مارکیٹیں راتوں رات زیادہ تر ریڈ زون میں ختم ہوئیں، جیسا کہ نیس ڈیک 0.13 فیصد، S&P 500 میں 0.09 فیصد، اور ڈاؤ میں 0.38 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ وال سٹریٹ پر کمزور سیشن کے بعد یو ایس فیڈرل ریزرو کے سود کی شرح کے فیصلے سے قبل سرمایہ کاروں کی احتیاط کے درمیان زیادہ تر ایشیائی منڈیاں کم ٹریڈ کر رہی تھیں۔ مزید، چین کے افراط زر کے اعداد و شمار نے تاجروں کے جذبات کو بھی متاثر کیا کیونکہ صارفین کی قیمتوں میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال فروری کے بعد سے اس کی بلند ترین سطح ہے۔ ایشیائی منڈیوں میں، چین کے شنگھائی انڈیکس میں 0.72 فیصد، اور شینزین میں 0.56 فیصد، جاپان کے نکیئی میں 0.38 فیصد، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.31 فیصد کی کمی ہوئی۔ جنوبی کوریا کے کوسپی میں 0.17 فیصد اضافہ ہوا۔ منگل کو، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئیز) نے 3,760 کروڑ روپے کی ایکوئٹی فروخت کی، جبکہ گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کار (ڈی آئی آئیز) 6,225 کروڑ روپے کی ایکوئٹی کے خالص خریدار تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اعظمی کا انوکھا احتجاج… ممبئی زہریلی فضا پر ماسک پہنے بنیر لے کر پہنچے ناگپور اسمبلی، ایس ایم ایس کمپنی اور فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدام کا مطالبہ

Published

on

Azmi..

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر میں فضائی آلودگی اور زہریلی فضا کے سبب بیماریاں عام ہے۔ شیواجی نگر اور گوونڈی کے عوام کو روزانہ زہریلا دھواں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے اس علاقے کو نظر انداز کیا ہے کیونکہ یہ ایک غریب محلہ ہے۔ آج اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے روز سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے واضح مطالبہ کیا ایس ایم ایس کمپنی، آر ایم سی پلانٹ، اور ڈمپنگ گراؤنڈ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور سرکار پر واضح کیا کہ وہ عام عوام کی زندگی سے کھیلنا بند کرے۔

حکومت اس زہریلی فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدام کرے۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ گوونڈی میں ایس ایم ایس کمپنی کے سبب لوگوں کی اوسطا عمر ۳۹ سال ہوگئی ہے اور اس میں فضلا اور کیمیکل مواد جلانے سے بیماریاں پھیل رہی ہے, اس لئے اس پر فوری طور پر پابندی عائد ہو. انہوں نے مزید کہا کہ گوونڈی میں صاف صفائی اور دیگر سہولیات میسر ہو اور اس قسم کی فیکٹری کو بند کیا جائے تاکہ عوام صحت مند زندگی بسر کر سکیں. ابو عاصم اعظمی نے انتہائی انوکھے انداز میں ناگپور اسمبلی کے باہر ہاتھ بینر اٹھا کر ماسک پہن کر زہریلی فضا کے خلاف احتجاج کیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، نشہ فروشوں و نشہ خوروں پر کارروائی کا مطالبہ، ابوعاصم کا ناگپور اسمبلی میں مطالبہ

Published

on

ABU-ASIM

ممبئی : ممبئی مانخورد شیواجی نگر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ کے سبب یہاں نظم ونسق کی حالت زار ہے پولس کی افرادی قوت کی کمی کے سبب جرائم کو قابو کرنا مشکل یہاں تین ماہ میں تین قتل کی واردات ہوئی ہے, جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناگپور سرمائی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پولس کی افرادی قوت میں اضافہ اور شیواجی نگر میں نئے پولس اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ کیا تاکہ جرائم پیشہ عناصر پر قدغن لگے, اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہاں منشیات اور نشہ خوروں پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے توجہ طلب نوٹس پر ایوان میں بتایا کہ گزشتہ ماہ قتل، اقدام قتل اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک ۲۴ سالہ نریل فروش کی پیسوں کے لین دین کے معاملہ میں قتل کی واردات ہوئی, دوسرا قتل ذاتی دشمنی کے سبب ہوا اور تیسرا قتل نشہ کے کاروبار کے سبب ہوا, اس کے متعلق ڈرگس کے معاملہ میں پولس تفتیش کر رہی ہے. مانخورد شیواجی نگر ایک غریب علاقہ ہے یہاں نشہ خوروں اور نشہ فروشوں کے سبب نظم و نسق کی حالت خراب ہے. یہاں کی آبادی میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے, جب بھی کبھی روڈ کی توسیع یا دوسرا پروجیکٹ کہیں شروع ہوتا ہے یہاں لوگوں کی بازآبادکاری کروائی جاتی ہے اس لیے یہاں پولس کی کمی ہے, بیٹ چوکی قائم کرنے کے بعد بھی اس میں پولس ندارد ہے, کیونکہ پولس کی افرادی قوت کی کمی ہے ایسے میں یہاں پولس کی تعیناتی کی جائے یہ مطالبہ اعظمی نے کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com