Connect with us
Tuesday,24-March-2026

(جنرل (عام

حکومت آئینی نظام کو تباہ کررہی ہے : کانگریس

Published

on

Anand Sharma

یوم آئین پر منعقدہ سرکاری پروگرام میں حصہ نہیں لینے پر کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت مسلسل آئینی اداروں پر نقصان پہنچا رہی ہے، آئین میں دیئے گئے قواعد کی خلاف ورزی کر کے آئینی نظام کو تباہ کیا جا رہا ہے، اس لئے کانگریس اور دیگر کئی اپوزیشن جماعتوں نے اس پروگرام میں حصہ نہیں لیا۔

کانگریس کے لیڈر آنند شرما نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سرکاری پروگراموں میں اپوزیشن کو اہمیت نہیں ملتی اور انہیں نظرانداز کیا جاتا ہے۔ پارلیمنٹ اجلاس کے کچھ دن پہلے آرڈی ننس لاکر قانون بنایا جارہا ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے لیکن یہ حکومت مسلسل پارلیمانی روایات کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پارلیمانی نظام کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی رضامندی کے بغیر حکومت قانون بنا رہی ہے۔ قانون کا خاکہ بنانے کے عمل میں اپوزیشن کے کردار کو نظرانداز کیا جا رہا ہے اس لئے حکومت کو ایوان میں منظور قانون واپس لینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ زرعی قوانین بنے ایک سال سے زیادہ وقت ہوگیا اور اس پر کسانوں نے ایک سال تک تحریک چلائی اور حکومت کو قانون واپس لینا پڑا ہے۔

کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ اجلاس سے پہلے حکومت ہمیشہ ایسا کام کرتی ہے جس سے حالات کشیدہ ہوتے ہیں اور حکومت کو پھر اپنے قدم پیچھے کھینچنے پڑتے ہیں۔ ایسا حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے ہوتا ہے اس لئے اسے اپنے رویہ میں تبدیلی لانی چاہئے، اور سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

نوجوان اداکار کی موت کے 12 سال بعد ڈاکٹروں کے خلاف مجرمانہ مقدمہ درج

Published

on

ممبئی میں ایک طویل عرصے بعد سڑک حادثے کا شکار ہونے والے ایک نوجوان کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے تقریباً 12 سال بعد متعدد ڈاکٹروں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ڈاکٹروں پر طبی لاپرواہی، علاج میں تاخیر اور اہم طبی ریکارڈ کو مبینہ طور پر ضائع کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس مقدمے میں سائی گروپ آف ہاسپٹلس کے ڈاکٹر خالد سمیت کئی دیگر ڈاکٹر ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق، شکایت کنندہ 57 سالہ نسیم بانو بابر شاہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے سلمان بابر شاہ، جو فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں جونیئر آرٹسٹ کے طور پر کام کرتے تھے، 8 اپریل 2014 کو ایک سڑک حادثے کے بعد مبینہ طبی لاپرواہی کے باعث انتقال کر گئے۔

رپورٹ کے مطابق، سلمان ایک ٹی وی شوٹ سے واپس آ رہے تھے کہ وسئی کے قریب احمد آباد ہائی وے پر ایک پک اپ گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ان کی دائیں ران میں شدید فریکچر ہوا۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں انہیں شیواجی نگر کے ملینیم ہسپتال لے جایا گیا۔

شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملینیم ہسپتال میں سرجری سے قبل 25 ہزار روپے جمع کرانے پر زور دیا گیا۔ مزید یہ کہ ڈاکٹر امیش پمپلے کی نگرانی میں ہونے والی سرجری کے دوران زیادہ خون بہنے کی شکایت سامنے آئی، جبکہ آپریشن کے بعد مناسب طبی نگرانی فراہم نہیں کی گئی۔ اہل خانہ کے مطابق مریض کی حالت میں بہتری آنے کے بجائے مسلسل بگاڑ پیدا ہوتا رہا۔

چند دن بعد ملینیم ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر اہل خانہ کو بتایا کہ خون کی منتقلی کی سہولت دستیاب نہیں ہے، اور مریض کو چیمبور کے سائی گروپ آف ہاسپٹلس منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ سلمان کو ایمبولینس کے ذریعے وہاں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ڈاکٹر امیت شوبھوت کی نگرانی میں داخل کیا گیا۔

سائی اسپتال میں بھی سلمان کی حالت مزید بگڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق، انہیں سنگین پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا، جن میں سینے میں سیال جمع ہونا اور گردوں کی خرابی کی علامات شامل تھیں۔ بعد ازاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور متعلقہ دستاویزات اور شواہد کی جانچ جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شیواجی نگر تعزیہ دفنانے کےلیے زمین مختص کی جائے، ممبئی ایوان اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا محرم سے قبل زمین الاٹ کرنے کا مطالبہ

Published

on

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ برادری کو محرم میں تعزیہ دفنانے کے لیے ایک ایکڑ زمین بس ڈپو کے قریب دی جائے اہلسنت کو زمین دی گئی ہے لیکن شیعہ برادری اب تک اس سے محروم ہے اس لئے انہیں محرم سے قبل ایک ایکڑ زمین دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی مانخودشیواجی نگر میں ایک شیعہ برادری کثیر تعداد میں آباد ہے۔ اس برادری کیلئے محرم کے دوران تعزیہ دفن کرنے کے لیے کوئی زمین دستیاب نہیں ہے۔شیواجی نگر بس ڈپو کے قریب 7 ایکڑ خالی زمین ہے۔ اس معاملے کو لے کر ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر کے ساتھ دو میٹنگیں ہو چکی ہیں۔ اعظمی نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے اس زمین میں سے ایک ایکڑ کو تعزیہ کی تدفین کے لیے مختص کیا جائے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : مہاراشٹر میں نفرتی جرائم کے سبب مسلمانوں پر تشدد کے واقعات تشویشناک، ایوان اسمبلی میں ابوعاصم کا سنگین الزام

Published

on

ممبئی : مہاراشٹرمیں نظم و نسق کی حالت انتہائی خراب ہے یہاں مسلمانوں کا گزر بھی اب مشکل ہو گیا ہے سڑکوں اور عوامی مقامات پر مسلمانوں کو ڈارھی ٹوپی کے سبب نشانہ بنایا جاتا ہے مسلمانوں کی شناخت پر حملہ کیا جارہا ہے مہاراشٹر میں نفرتی جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے یہ تشویشناک ہے اس لئے ایسے عناصر اور سماج دشمن عناصر پر کارروائی ضروری ہے جو مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں یہ مطالبہ ایوان اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا سڑکوں پر چلنا مشکل ہو گیا ہے۔ یہ کوئی نہیں بتا سکتا کہ کب کوئی داڑھی، کرتہ اور ٹوپی میں ملبوس مسلمان پر حملہ کردے۔ مہاراشٹر اقتدار کے لیے نفرت کو ہوا دینے کا خمیازہ اب مسلمانوں اور عام انسانوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے یہ نفرتی ایجنڈہ کا نتیجہ ہے کہ مسلمانوں پر تشدد کے واقعات بڑھ گئے ہیں ۔ پونے میں افطار کے دوران تیز دھار ہتھیاروں سے مسلم نوجوانوں پر حملہ کیا گیا اکولا میں 17 سالہ مہوش کا محض اس لئے قتل کیا گیا کیونکہ اس کی نظرین مخالف سمت کے نوجوان کی جانب مرکوز ہو گئی تھی اس پر اس نے نوجوان کا قتل کر دیا یہ ایسے جرائم ہے وہ نفرت کے سبب پیدا ہوتے ہیں اور ناندیڑ میں عید کے موقع پر مشتبہ موٹر سائیکل میں بم دھماکہ ہوا ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے یہ موٹر سائیکل میں اس وقت دھماکہ ہوا جب ناندیڑ عید گاہ میں مسلمان نماز اد کر رہے تھے یہ کوئی سازش تو نہیں تھی اس دھماکہ میں موٹر سائیکل سوار بھی ہلاک ہو گیا یہ تمام واقعات اس بڑھتی ہوئی نفرت کو ظاہر کرتے ہیں جو ہمارے معاشرے اور ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر رہی ہے۔رواداری ختم ہو رہی ہے، اور امن و امان نمایاں طور پر بگڑ گیا ہے۔ میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے اپیل کرتا ہوں کہ نفرت انگیز جرائم کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کریں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان